Baaghi TV

Tag: صومالیہ

  • صومالیہ:2 بم دھماکوں کے بعد دہشتگردوں کا ہوٹل پر قبضہ

    صومالیہ:2 بم دھماکوں کے بعد دہشتگردوں کا ہوٹل پر قبضہ

    نامعلوم حملہ آوروں نے صومالی دارالحکومت موگا دیشو میں دھماکوں کے بعد حیات ہوٹل پر قبضہ کر لیا ہے،ہوٹل کو اپنے کنٹرول میں لینے سے پہلے جمعہ کے روز دو کار بم دھماکے کیے گئے اور فائرنگ کی گئی-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مسلح حملہ آوروں نے ہوٹل میں داخل ہونے سے قبل ہوٹل کے باہر دو کار بم دھماکے کیے اور فائرنگ کرتے ہوئے ہوٹل میں داخل ہو گئے –

    دوران پروازمسافر طیارے کے پائلٹس 37000 فٹ کی بلندی پر سوگئے

    صومالین سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی جانب سے بارود سے بھری ہوئی 2 گاڑیوں کے ذریعے پہلے موگادیشو کے ہوٹل حیات کے باہر دھماکے کیے گئے ایک کار بم دھماکہ ہوٹل کے ساتھ قائم بیرئیر پر ہوا اور دوسرا ہوٹل کے گیٹ پر کیا گیا جس کے بعد حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے ہوٹل میں داخل ہوئے اور وہ اب تک ہوٹل کے اندر موجود ہیں۔

    ایک پولیس افسر جس کا نام احمد بتایا گیا ہے کہا ‘ہمیں یقین ہے کہ اس وقت دہشت گرد ہوٹل کے اندر موجود ہیں۔ دو انٹیلی جنس افسروں نے اپنی شناخت ظاہر نہ کی مگر اس سارے واقعے کی تصدیق کی ہے۔

    جاپان حکومت کی نوجوان نسل سے زیادہ سے زیادہ شراب پینے کی اپیل

    دوسری جانب القاعدہ سے منسلک الشباب گروپ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے موقع پر موجود انٹیلی جنس گروپ نے بھی الشباب کے اس بیان کی تصدیق ہے حیات ہوٹل ارکان پارلیمنٹ اور سرکاری افسران کی آمدو رفت کے حوالے سے کافی اہم سمجھا جاتا ہے۔

    جمعہ کے روز ہونے والے کار بم دھماکے نئے صدر حسن شیخ محمود کے بر سر اقتدار آنے کے بعد دہشت گردی کی پہلی بڑی کارروائی ہے۔ ماضی میں بھی اس طرح کے واقعات کی ذمہ داری الشباب نے قبول کی ہے واقعے میں ہونے والی اموات یا زخمیوں کے بارے میں تاحال کوئی معلومات سامنے نہیں آ سکی ہیں-

    قبل ازیں الشباب کے دہشتگردوں کی جانب سے 2020 میں موگا دیشو ہی کے ایک اور ہوٹل پر حملے کے دوران 16 افراد کو قتل کیا گیا تھا۔

    بھارت: ریاست بہار میں نوسربازگروہ جعلی پولیس اسٹیشن چلاتا رہا

    جبکہ جولائی 2019 میں بھی جنوبی صومالیہ کے کے ساحلی شہر کسمایو میں پورٹ پر واقع ہوٹل پر خودکش حملے اور فائرنگ سے خاتون صحافی سمیت 26 افراد ہلاک ہوگئےتھے،ایک خودکش بمباربارود سےبھری گاڑی لےکر جاگھسا تھا جبکہ ساتھ ہی مسلح شخص نے عمارت میں اندھا دھند فائرنگ بھی کی تھی-

    حملے کے نتیجے میں سابق مقامی وزیر، صومالی نژاد کینیڈین خاتون صحافی اور ان کے شوہر سمیت 26 افراد ہلاک ہوئے تھی تب بھی شدت پسند گروپ ’الشباب‘ نے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

  • اقوام متحدہ نے صومالیہ میں قحط کے خطرے سے خبردار کر دیا

    اقوام متحدہ نے صومالیہ میں قحط کے خطرے سے خبردار کر دیا

    اقوام متحدہ نے صومالیہ میں قحط کے خطرے سے خبردار کر دیا۔

    باغی ٹی وی : اقوام متحدہ نے صومالیہ میں قحط کے باعث لاکھوں بچوں کے بھوک کی وجہ سے لقمہ اجل بننے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔اقوام متحدہ کے مطابق مشرقی افریقی ملک صومالیہ کو اس دہائی کی بدترین خشک سالی کا سامنا ہے۔

    اسٹیٹ بینک کی ہدایات پر بینکوں کےاوقات کار میں تبدیلی،ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کیوں؟

    صومالیہ یوں تو اکثر خشک سالی کا شکار رہتا ہے تاہم اس وقت یہ رواں دہائی کی بدترین خشک سالی سے گزر رہا ہے۔اس کے پڑوسی ممالک ایتھوپیا اور کینیا بھی متاثر ہوئے ہیں۔

    اقوام متحدہ کی ایجنسیوں ورلڈ فوڈ پروگرام، فوڈ اینڈ ایگری لچر ایجنسی (ایف اے او) انسانی امدادی سرگرمیوں میں شامل ایجنسی او سی ایچ اے اور یونیسیف کے عہدیداروں نے منگل کے روز ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ بڑھتی ہوئی ضروریات کی وجہ سے دستیاب امداد ختم ہوتی جارہی ہیں اور بہت سے متاثرہ صومالیوں میں اس صورت حال کا مقابلہ کرنے کی سکت باقی نہیں رہ گئی ہے۔

    ورلڈ فوڈ پروگرام کے صومالیہ کے نمائندے الخضر دالوم نے کہا کہ حقیقت میں صورت حال ایسی ہوگئی ہے کہ ہم کسی بھوکے سے کھانا لے کر بھوک مری کی دہلیز پر پہنچ جانے والے لوگوں کوکھلانے کے بارے میں سوچ رہے ہیں لاکھو ں لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔

    انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری

    اقوام متحدہ کے حکام کا کہنا ہے کہ اس سال اپریل سے جون کے دوران مشرقی افریقہ میں بارش نہیں ہونے کی پیشن گوئی کی گئی ہے اس کے علاوہ اناج کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نیز یوکرین میں تصادم کی وجہ سے اناج کی سپلائی متاثر ہوجانے کے سبب اناج کی قلت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث صومالیہ کے 6 خطوں کو قحط زدہ علاقوں کے طورپر دیکھا جارہا ہے۔

    ایک نئی ایک نئی رپورٹ کے مطابق ملک کی مجموعی آبادی کا تقریباً 40 فیصد حصہ یعنی تقریباً 60 لاکھ افراد خوراک کی انتہائی شدید قلت سے دوچار ہیں قحط کی وجہ سے بچے اس کا سب سے زیادہ شکار ہوں گے۔ اس سال ہی تقریباً 14 لاکھ بچوں کو انتہائی قلت تغذیہ کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ان میں سے ایک چوتھائی کی بھوک کی وجہ سے ہلاکت ہوسکتی ہے۔

    اقوام متحدہ کے بیان کے مطابق صومالیہ میں قحط کے بحران پر قابو پانے کے لیے 1.5 ارب ڈالر کی رقم درکار ہے جس میں سے اب تک صرف 4.4 فیصد ہی حاصل ہو سکا ہے-

    یاد رہے کہ اس سے پہلے صومالیہ میں سن 2011ء میں قحط اور تصادم کی وجہ سے ڈھائی لاکھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

    وزیر اعظم آزاد کشمیر نے اپنے ہی وزراء برطرف کر دیئے