Baaghi TV

Tag: صومالی لینڈ

  • اسرائیل نے صومالی لینڈ میں پہلا سفیر تعینات کر دیا

    اسرائیل نے صومالی لینڈ میں پہلا سفیر تعینات کر دیا

    اسرائیل نے خود ساختہ ریاست صومالی لینڈ میں اپنے پہلے سفیر کے تقرر کی منظوری دے دی ہے-

    اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے مائیکل لوٹم کو صومالی لینڈ میں اپنا پہلا سفیر مقرر کیا ہے۔ وہ اس وقت افریقہ کے لیے اسرائیل کے اقتصادی نمائندے کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں اور اس سے قبل آذربائیجان، کینیا اور قازقستان میں بطور سفیر فرائض انجام دے چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ نیتن یاہو نے دسمبر 2025 میں صومالی لینڈ کو ایک آزاد اور خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا اس اقدام پر متعدد مسلم ممالک نے شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا تھا اور خطے میں اس کے ممکنہ اثرات پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

    واضح رہے کہ صومالی لینڈ نے 1991 میں صومالیہ سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا اور تب سے وہ عملی طور پر خودمختار حیثیت رکھتا ہے، تاہم عالمی سطح پر اسے اب بھی صومالیہ کا حصہ ہی تصور کیا جاتا ہے اور اسے محدود یا کوئی بین الاقوامی تسلیم حاصل نہیں، ماہرین کے مطابق اسرائیل کا یہ اقدام مشرقی افریقہ میں اپنے اثر و رسوخ کو بڑھانے کی ایک بڑی سفارتی حکمت عملی کا حصہ ہو سکتا ہے۔

  • پاکستان نے اسرائیلی وزیر خارجہ کے صومالی لینڈ کے دورے کو انتہائی تشویشناک قرار دیا

    پاکستان نے اسرائیلی وزیر خارجہ کے صومالی لینڈ کے دورے کو انتہائی تشویشناک قرار دیا

    نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ اسحاق ڈار نےکہا ہے کہ پاکستان صومالیہ کی خودمختاری،وحدت اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر خارجہ کے صومالی لینڈ کے دورے کو انتہائی تشویشناک قرار دیا ہے۔

    اسحاق ڈار نے اسرائیلی وزیر خارجہ کے صومالی لینڈ کے دورے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان صومالیہ کی خودمختاری، وحدت اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کرتا ہےانہوں نے صومالی عوام اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کوسراہتے ہوئےکہا کہ پاکستان ہر مشکل گھڑی میں صومالیہ کیساتھ کھڑا ہے۔

    پی سی بی کا ملتان سلطانز کی نیلامی کا فیصلہ

    نائب وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے کسی بھی قسم کی غیر قانونی اور غیر حقیقی کارروائی بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔ بین الاقوامی قانون کے تحت کسی بھی ریاست کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام لازم ہے اور ایسے کسی بھی بیان یا عمل کو کوئی قانونی یا سیاسی حیثیت حاصل نہیں ہو سکتی، اسرائیل کا یہ اقدام دہشت گردی کے خلاف عالمی اور علاقائی کوششوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور ہارن آف افریقہ اور بحیرہ احمر میں ا من و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بن سکتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی قسم کی جبری بے دخلی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

    انہوں نے فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان غزہ میں جنگ کے فوری خاتمے اور انسانی امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی کے لیے کوششوں کو ناگزیر سمجھتا ہے اسرائیل کی کارروائیاں بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور کی کھلی خلاف ورزی ہیں جو خطے میں سنگین اثرات پیدا کر سکتی ہیں۔

    ٹرمپ نے گرین لینڈ پر خفیہ حملے کی تیاری کا حکم دے دیا، برطانوی میڈیا کا دعوی

    نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے او آئی سی کے دیگر رکن ممالک کے ساتھ مل کر اسرائیلی اقدام کو مشترکہ بیان میں مسترد کیا ہے اور اقوام متحدہ میں بھی اسرائیل کی کارروائی کی مذمت کی گئی ہے اس موقع پر اسحاق ڈار نے او آئی سی سے مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے مزید مؤثر اقدامات کا مطالبہ بھی کی، کوئی بھی بیرونی ادارہ یا ریاست اس حقیقت کو بدلنے کا نہ تو قانونی اور نہ ہی اخلاقی حق رکھتی ہے۔

  • اسرائیلی اہلکار کا صومالی لینڈ کا دورہ، پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک کی شدید مذمت

    پاکستان سمیت23 اسلامی ممالک اور اوآئی سی نے اسرائیلی اہلکار کے "صومالی لینڈ” کے غیر قانونی دورے کی مذمت کر دی۔

    دفترخارجہ نے 23 اسلامی ممالک اوراوآئی سی کا مشترکہ بیان جاری کر دیا جس میں اسرائیل کے ایک اہلکار کے 6 جنوری کو "صومالی لینڈ” کے غیر قانونی دورے کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ہے،مشترکہ بیان الجزائر، بنگلہ دیش، کوموروس، جبوتی، مصر، گیمبیا، انڈونیشیا، ایران، اردن، کویت، لیبیا ، مالدیپ، نائجیریا، عمان، پاکستان، فلسطین، قطر، سعودی عرب، صومالیہ، سوڈان، ترکی، یمن اور او آئی سی کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

    مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ دورہ صومالیہ کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی صریحاً خلاف ورزی اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کے منافی ہے اسلامی ممالک نے صومالیہ کی وفاقی جمہوریہ کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ صومالیہ کی خودمختاری، قومی اتحاد اور علاقائی سا لمیت کا احترام کرے اورصومالی لینڈ کی تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس لےعلیحدگی پسند ایجنڈے کی حوصلہ افزائی ناقابل قبول ہے جو پہلے سے کشیدگی کے شکار خطے میں تناوٴ کومزید بڑھا سکتی ہے۔

    بھائیوں کے ہوٹل پر قبضہ کرنے کا الزام،سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کے خلاف مقدمہ درج

    عظمی بخاری کا معین قریشی کے خلاف ڈیفامیشن کورٹ میں پہلاکیس دائر کرنے کا اعلان

    بنگلہ دیش ایئر فورس چیف کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ ،لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار سے ملاقات

  • اسرائیل کا  صومالی لینڈکو خود مختار ریاست تسلیم کرنےکا اعلان، سعودیہ اور پاکستان کی مذمت

    اسرائیل کا صومالی لینڈکو خود مختار ریاست تسلیم کرنےکا اعلان، سعودیہ اور پاکستان کی مذمت

    اسرائیل نے خود ساختہ جمہوریہ صومالی لینڈ کو آزاد اور خود مختار ریاست کے طور پر باضابطہ تسلیم کرنےکا اعلان کردیا۔

    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہےکہ اسرائیل صومالی لینڈ کے ساتھ زراعت، صحت، ٹیکنالوجی اور معیشت کے شعبوں میں فوری تعاون کا خواہاں ہے۔ نیتن یاہو کا کہنا ہےکہ یہ اعلان ابراہام معاہدوں کی روح کے مطابق ہے۔

    صومالیہ نے اسرائیلی اقدام کو سختی سے مستردکرتے ہوئے اسے غیر قانونی قدم اورخود مختاری پر دانستہ حملہ قرار دیا ہے، صومالیہ کی وزارت خارجہ نےکہا ہےکہ تمام ممالک اور بین الاقوامی شراکت دار بین الاقوامی قانون کا احترام کریں، عدم مداخلت اور علاقائی سالمیت کے اصولوں کی پاسداری کریں اور افریقا میں امن ،استحکام اور سلامتی کے فروغ کے لیے ذمہ دارانہ کردار ادا کریں، صومالی لینڈ جمہوریہ صومالیہ کی خودمختار سرزمین کا ناقابل تقسیم اور ناقابل علیحدہ حصہ ہے، صومالیہ ایک واحد خودمختار ریاست ہے جسے تقسیم نہیں کیا جا سکتا۔

    بھارت کیجانب سے کھیلنے اور بھارتی جھنڈا لہرانے پر پاکستانی کھلاڑی پر پابندی عائد

    سعودی عرب اور پاکستان نے اسرائیلی اقدام مسترد کردیا

    سعودی عرب نے بھی صومالی سرزمین پر ایک نئے ملک کے قیام کو اسرائیل کی جانب سے تسلیم کیے جانے کے اعلان کو مسترد کر دیا ہے،سعودی عرب کا کہنا ہے کہ یہ یکطرفہ علیحدگی کی کوشش بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

    پاکستان نے بھی اسرائیل کی جانب سے نام نہاد صومالی لینڈ تسلیم کرنے کے اعلان کی شدید مذمت کرتے ہوئے صومالیہ کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کو نقصان پہنچانےکی کسی بھی کوشش کو مسترد کردیا ہے۔

    پاکستان کا 5 سال میں ملائیشیا کو حلال گوشت کی 52 کروڑ ڈالر برآمدات کا ہدف

    ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہےکہ ایسے غیرقانونی اور اشتعال انگیزاقدامات بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں، یہ اقدامات صومالیہ اورپورے خطے کے امن واستحکام کے لیے خطرہ ہیں۔

    اس کے علاوہ مصر ، ترکیے ، جبوتی اورافریقی یونین نے بھی اسرائیلی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہےکہ علیحدہ علاقوں کو تسلیم کرنا عالمی امن کے لیے خطرہ ہے۔

    واضح رہےکہ صومالی لینڈ نے 1991 میں خانہ جنگی شروع ہونے کے بعد صومالیہ سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا اور وہ عملی طور پر خودمختار بھی ہے تاہم اب تک اسےکسی بھی دوسرے ملک کی جانب سے باضابطہ تسلیم نہیں کیا گیا تھا، عالمی سطح پر اسے صومالیہ کے اندر ایک خود مختار انتظامی خطے کے طور پر ہی دیکھا جاتا ہے۔

    پاکستان بار کونسل نے پنجاب پراپرٹی ایکٹ مسترد کر دیا

  • اسرائیل صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کا فیصلہ فوراً واپس لے،صومالیہ

    اسرائیل صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کا فیصلہ فوراً واپس لے،صومالیہ

    صومالیہ نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر علیحدگی پسند خطے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس لے۔

    الجزیرہ کو انٹرویو میں صومالیہ کے وزیر خارجہ علی عمر نے اسرائیل کے متنازع ملک صومالی لینڈ کو علیحدہ ریاست تسلیم کرنے کو اپنی خودمختاری کے خلاف اور ناقابلِ برداشت جارحیت قرار دیا اور خبردار کیا کہ اسرائیل کے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کا ایک مقصد غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی کے عمل کو آگے بڑھانا ہے۔

    ادھر فلسطین کی وزارتِ خارجہ نے بھی صومالیہ کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اس سے قبل صومالی لینڈ کو فلسطینیوں کی جبری منتقلی کے ممکنہ مقام کے طور پر دیکھ چکا ہے جو فلسطینیوں کے لیے ایک سرخ لکیر ہے،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صومالی لینڈ کو تسلیم نہ کرنے کے مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ ہم اسرائیل کے اس فیصلے کی پیروی نہیں کریں گے-

    کرپشن الزامات :ملائیشین آرمی چیف کو جبری رخصت پر بھیج دیا گیا، تحقیقات شروع

    صومالیہ کے وزیرِ خارجہ علی عمرنے مزید کہا کہ ہم اسرائیل کے اس اقدام کو ریاستی جارحیت اور صومالیہ کے اندرونی معاملات میں مداخلت سمجھتی ہے اور اس کے خلاف تمام دستیاب سفارتی ذرائع استعمال کیے جائیں گے اسرائیل کا یہ اقدام ہمارے عوام کے لیے کبھی قابلِ قبول نہیں ہوگا ہم اپنی علاقائی سالمیت کے دفاع میں متحد ہیں، اسرائیل کو چاہیے کہ وہ تقسیم پیدا کرنے والے اپنے اس اقدام کو فوری طور پر واپس لے اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری کرے۔

    صومالیہ کا یہ شدید ردِعمل ایک دن بعد سامنے آیا جب اسرائیل دنیا کا پہلا ملک بنا جس نے باضابطہ طور پر صومالی لینڈ کو ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کیا،صومالی لینڈ کی حکومت متعدد بار اسرائیل کو یقین دلا چکی ہے کہ وہ غزہ سے فلسطینیوں کو اپنے ملک میں خوش آمدید کہیں گے اور اپنے یہاں آبادکاری میں اسرائیل کی مکمل حمایت کریں گے۔

    محسن نقوی اور طلال چوہدری کاایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر کا دورہ

    دوسری جانب صومالی لینڈ کے صدر عبدالرحمٰن محمد عبداللہی نے فلسطین کا نام لیے بغیر کہا کہ یہ کسی ریاست کے خلاف نہیں اور نہ ہی علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے، عالمی سطح پر مخالفت کے باوجود صومالی لینڈ کے دارالحکومت ہرگیسا میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور بھرپور انداز میں جشن منایا کہ اسرائیل پہلا ملک ہے جس نے صومالی لینڈ کو تسلیم کیا ہے۔

    یاد رہے کہ صومالی لینڈ نے 1991 میں سابق صومالی حکمران محمد سیاد بری کے دور میں ہونے والے مظالم کے بعد خود کو صومالیہ سے الگ ریاست قرار دیا تھا آج تک اقوام متحدہ کے کسی رکن ملک نے صومالی لینڈ کو تسلیم نہیں کیا تھا البتہ اب اسرائیل اس سلسلے میں پہلا ملک بن گیا ہے ایتھوپیا کے ساتھ اسرائیل کے قریبی روابط اور 1977 کی اوگادین جنگ کے پس منظر میں صومالیہ اور اسرائیل کے تعلقات تاریخی طور پر کشیدہ رہے ہیں۔

    سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگئی