Baaghi TV

Tag: ضرار

  • شان کی زندگی کا یاد گار ترین واقعہ کونسا ہے؟

    شان کی زندگی کا یاد گار ترین واقعہ کونسا ہے؟

    لالی وڈ‌کے سپر سٹار شان شاہد نے حال ہی میں‌ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے اپنی پسند نہ پسند کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویسے تو میری زندگی کے بہت سارے یادگار واقعات ہیں لیکن میری بیٹی بہشت کی پیدائش میری زندگی کا یادگار ترین واقعہ ہے. انہوں نے کہا کہ بہشت کے بعد بھی جو بیٹیاں‌پیدا ہوئیں وہ وقت وہ لمحات میرے لئے یادگار ترین تھے. مایوس کن لمحات کے بارے میں‌بات کرتے ہوئے شان شاہد نے کہا کہ امی کا دنیا سے جانا مایوس کن تھا ، شان نے مزید کہا کہ جب میں مایوس ہوتا ہوں تو بہتر سوچتا ہوں ، ایسے وقت میں انسان پہاڑ کے نیچے

    سے پہاڑ پر چڑھنے کی پلاننگ بہتر کر لیتا ہے . ایک سوال کے جواب میں شان شاہد نے کہا کہ ویسے تو بہت ساری جگہیں اور شہر میرے پسندیدہ ہیں لیکن میں‌ نے رہنے کےلئے لاہور کا اتنخاب کیا. میں جب بھی بولتا ہوں دل سے بولتا ہوں . اختلاف رائے پہ ناراض نہیں‌ہوتا کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ ہر کسی کو ہر کسی سے اختلاف کرنے کا حق ہے اس میں ناراض نہیں ہونا چاہیے. شان شاہد نے اس انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ جب تک میرے چاہنے والے چاہیں گے میں‌کام کرتا رہوں گا مجھے خوشی ہے کہ مجھے آج بھی پسند کیاجاتا ہے.

  • کرن ملک کا شان شاہد کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ کیسا رہا ؟‌

    کرن ملک کا شان شاہد کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ کیسا رہا ؟‌

    حال ہی میں فلم ریلیز ہوئی ہے ضرار اور ضرار میں ہیں کرن ملک جو کہ معروف ماڈل ہیں ماڈلنگ کی دنیا میں‌کامیابیاں سمیٹنے کے بعد انہوں‌نے باقاعدہ طور پر فلم انڈسٹری کا رخ کر لیا ہے. انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں شان شاہد کے ساتھ اپنے کام کرنے کے تجربے کو شئیر کیا ہے. انہوں نے کہا ہے کہ شان شاہد نہ صرف اچھے ایکٹر ہیں بلکہ ڈائریکٹر بھی ہیں وہ سیٹ پر کافی سختی کرتے ہیں ایسا لگتا ہے کہ جیسے پتہ نہیں‌کتنے غصے والے ہیں لیکن ساتھ ہی ساتھ وہ بہت زیادہ ہنسی مذاق بھی کرتے ہیں. شان شاہد کے ساتھ کام کرنے کے بعد میں‌نے بہت کچھ

    سیکھا ہے اور جو کچھ سیکھا ہے وہ آگے بہت کام آئیگا. انہوں نے تو اپنے انٹرویو میں شان شاہد کو کامیڈین ہی کہہ دیا انہوں نے کہا کہ شان بہت مذاق کرتے ہیں ان کی طبیعت ہنسی مذاق کرنے والی ہے وہ دوسروں کا بھی بہت خیال رکھتے ہیں . نہایت پروفیشنل ہونے کے ساتھ نئے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور ہر وقت ان کی مدد کے لئے سیٹ پر تیار رہتے ہیں . انہوں نے کہا کہ مجھے اگر مزید بھی اچھے پراجیکٹ ملے تو میں‌اداکاری ضرور کروں‌گی .انہوں نے کہا کہ ہر کردار نبھانے کےلئے بہت ساری محنت کرنی پڑتی ہے.

  • میں اچھی اور پاکیزہ انسان ہوں میرا

    میں اچھی اور پاکیزہ انسان ہوں میرا

    اداکارہ میرا جو کہ خبروں میں رہنے کا ہنر بخوبی جانتی ہیں ان کا ایک وڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے اس میں وہ اپنی خوبصورتی کا راز بتاتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں. میرا کہتی ہیں کہ میں ایک بہت اچھی انسان ہوں اسکے ساتھ ساتھ پاکیزہ بھی ہوں .انہوں نے کہا کہ میری خوبصورتی کا راز بس یہ ہے کہ میں اچھے کام کرتی ہوں، کسی کا دل نہیں دکھاتی اور انسانیت کی خدمت کرتی ہوں، یہی وجہ ہے کہ میرا چہرہ خوبصورت نظر آتا ہے. میرا کی اس وڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر دلچپسپ تبصرے ہو رہے ہیں. کسی صارف کا کہنا ہےکہ میرا جان بوجھ کرایسے بیان دیتی ہیں کہ وہ

    خبروں میں رہیں اور کسی صارف کا کہنا ہے کہ شاید میرا کو خود بھی پتہ نہیں ہوتا کہ وہ کیا بو ل رہی ہیں. حال ہی میں میرا نے شان شاہد کی فلم ضرار کی سکریننگ میں شرکت کی وہاں ان سے جب پوچھا گیا کہ ان کو شان کی فلم کیسی لگی تو وہ کچھ سیکنڈز خاموش رہنے کے بعد بولی اچھی فلم ہے ضرور بولیں ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ انہوں نے شاید کچھ یاد کر رکھا تھا جو انہوں‌نے میڈیا کے سامنے بولنا تھا اور وہ نہیں بول سکیں . میرا کنفیوژ ہو گئیں اور صرف اتنا ہی کہہ سکیں کہ شان شاہد ایک حقیقی سٹار ہے ضرار ضرور دیکھیں .

  • مجھ پہ تو تقنید ہوتی تھی لیکن فلم انڈسٹری کو پروان چڑھانے کےلئے گنڈاسے کی ضرورت پڑگئی ہے شان شاہد

    مجھ پہ تو تقنید ہوتی تھی لیکن فلم انڈسٹری کو پروان چڑھانے کےلئے گنڈاسے کی ضرورت پڑگئی ہے شان شاہد

    اداکار شان شاہد جن کی حال ہی میں فلم ضرار ریلیز ہوئی ہے . انہوں‌نے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ میں جب گنڈاسہ پکڑتا تھا تو مجھ پر تو بہت تنقید ہوتی تھی لیکن آج فلم انڈسٹری کو دوبارہ پائوں پر کھڑا کرنے کےلئے اسی گنڈاسے کی ضرورت پڑی ہے ، شان شاہد نے کہا کہ گنڈاسہ کلچر اتنا ہی برا ہوتا تو کئی برسوں کے بعد آج کے فنکار گنڈاسہ نہ پکڑ رہے ہوتے . انہوں‌نے کہا کہ دا لیجنڈ آف مولا جٹ اور ضرار کا بالکل بھی مقابلہ نہیں ہے مولا جٹ ایک بڑے بجٹ کی فلم تھی ہاں لیکن میری دعا ہے کہ ضرار بہت اچھا بزنس کرے. انہوں‌نے مزید یہ بھی کہا کہ دا لیجنڈ آف مولا جٹ‌ہٹ ہوئی تو مجھے لگا کہ پرانی فلم مولا جٹ ہٹ ہوئی ہے. انہو‌ں نے کہا کہ یہ وقت سینما انڈسٹری کے لئے بہت

    اچھا ہے ہم سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے . آڈینز ہماری فلموں پر ایک بار پھر اعتبار کرنے لگی ہے. مجھے خوشی ہےکہ میری فلم ضرار کو پسندکیا جا رہا ہے . جس کی بھی فلم ہٹ ہوتی ہے مجھے خوشی ہوتی ہے کیونکہ یہ چیز پاکستان سینما انڈسٹری کے لئے بہت اچھی ہے. شان نے کہا کہ جس طرح سے مولاجٹ کو کامیابی نصیب ہوئی ہے میری فلم کو بھی ہو میری دعا ہے.

  • فلموں کی حصہ بننے پروالدہ  والد  سے  زیادہ  حوصلہ افزائی کریں گی بہشت شان شاہد

    فلموں کی حصہ بننے پروالدہ والد سے زیادہ حوصلہ افزائی کریں گی بہشت شان شاہد

    لالی وڈ کے سپر سٹار شان شاہد کی بیٹی بہشت شان نے فلم ضرار کے پریمئیر کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد پاکستان فلم انڈسٹری کے سپر سٹار ہیں . میں ان کی مداح ہوں ، میرے والد جتنے اچھے اداکار ہیں اتنے ہی اچھے والد بھی ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ ابھی میں‌نے پلان نہیں کیا کہ میں فلموں میں کام کروں گی یا نہیں لیکن اتنا ضرور ہے کہ میری اگر میں نے ارادہ کیا تو والد صاحب کہیں گے کہ اگر کام کرنا ہے تو پھر پراپر طریقے سے کرو لیکن ماما بہت زیادہ حوصلہ افزائی کریں گی . بہشت نے کہا کہ میں نے اپنے والد کی پنجابی فلمیں بھی دیکھ رکھی ہے مجھے ان کی سب فلمیں اچھی لگتی ہیں مجھے فخر ہے کہ میں شان شاہد کی بیٹی ہوں. ضرار ایک بہترین فلم ہے سب کو اسے

    ضرور دیکھنا چاہیے. انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان میں بہت سارے اچھے اداکار ہیں سب ہیروز باصلاحیت اور خوبصورت ہیں مجھے جس کے بھی ساتھ کام کرنے کا موقع ملا میں یقینا کروں گی اگر اداکاری میں‌آگئی تو. یاد رہے کہ بہشت شان شاہد کی بڑی بیٹی ہیں اور شوبز انڈسٹری میں آنے کا ارادہ رکھتی ہیں اب وہ ڈائریکشن میں آتی ہیں یا اداکاری میں یہ تو آنے والا وقت بتائے گا .

  • ضرار میری طرف سے پاکستانیوں کو تحفہ ہے شان شاہد

    ضرار میری طرف سے پاکستانیوں کو تحفہ ہے شان شاہد

    اداکار شان شاہد جن کی فلم ضرار گزشتہ روز ریلیز ہوئی ہے. گزشتہ روز ہی اس فلم کا لاہور میں پریمئیر بھی کیا گیا. پریمئیر میں‌شان شاہد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضرار میری طرف سے پوری قوم کو ایک تحفہ ہے، میں نے اس فلم کو بہت محنت سے لکھا اور بنایا ہے. میرے ہر اداکار نے اس میں بہترین اداکارکی ہے. پاکستان میں اس وقت ایسی فلمیں بننے کی اشد ضرورت ہے . پاکستان اس وقت بہت سارے محاذوں سے لڑ رہا ہے اور اسکو اندورنی اور بیرونی طور پر بہت سارے چیلنجز کا سامنا ہے. شان شاہد نے کہا کہ کرن ملک کا انتخاب اس کردار کی مناسبت سے

    کیا گیا تھا. انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ میری نہیں آپ لوگوں کی اپنی فلم ہے آئیں اور ضرور دیکھیں. شان نے مزید کہا کہ میں نے ایک اچھی فلم بنانے میں کسی قسم کی کسر نہیں چھوڑی اب آڈینز نے فیصلہ کرنا ہے کہ کیسی ہے. شان نے مزید یہ بھی کہا ہےکہ میں بہت جلد ایک اور حساس موضوع پر فلم شروع کرنے جا رہاہوں اور وہ فلم بھی پاکستان سے محبت کرنے کا پیغام دیتی ہوئی نظر آئیگی . یاد رہے کہ فلم ضرار کو شان شاہد نے نہ صرف خود لکھا ہے بلکہ ڈائریکٹ بھی کیا ہے.

  • شان شاہد کی بڑی بہن زرقا نے بریڈ پٹ کو چیلنج دیدیا، بولی میرے بھائی کا مقابلہ کرکے دکھائو

    شان شاہد کی بڑی بہن زرقا نے بریڈ پٹ کو چیلنج دیدیا، بولی میرے بھائی کا مقابلہ کرکے دکھائو

    شان شاہد کی بڑی بہن زرقاجنہوں نے حال ہی میں فلم ضرار کے پریمئیر میں شرکت کی انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا بھائی ایک بہترین اداکار ہے اور ضرار اس کی بڑی مثال ہے. انہوں نے کہا کہ میں ہالی وڈ اور بالی وڈ کے فنکاروں کو چیلنج دیتی ہوں آئیں اور میرے بھائی کا مقابلہ کر کے دکھائیں. میں ہالی وڈ کے ایکٹر بریڈ‌پٹ کو کھلا چیلینج دے رہی ہوں آئے اور میرے بھائی کے مقابلے میں آکر کام کرے. زرقا کے ساتھ فلمسٹار لیلی بھی موجود تھیں انہوں نے کہا کہ زرقا نے بالکل ٹھیک کہا ہے. شان کا مقابلہ پاکستان کیا ہالی بالی وڈ میں کوئی بھی نہیں کر سکتا .

    لیلی نے کہا کہ شان ہماری فلم انڈسٹری کا اثاثہ ہے. زرقا نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ شان کو ان کے مداح اج تک پسند کرتے ہیں اور ان کی ہر فلم کو سراہتی ہیں. ضرار ایک ایسی فلم ہے جو جذبہ حب الوطنی کو ابھارتی ہے، انہوں نے کہا کہ آج میں اس موقع پر اپنی امی کو بہت مس کررہی ہوںوہ ہوتیں تو بہت خوش ہوتیں. لیلی نے کہا کہ میں بہت جلد فلموں میں نظر آئوں گی . یاد رہے کہ زرقا شان کی بڑی بہن ہیں اور یہ آج کل ایک فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں بہت جلد ان کا یہ پراجیکٹ‌ ریلیز ہونے جا رہا ہے.

  • لاہور میں ضرار پریمئیر . ندیم بیگ، شان ریشم ،کرن ملک اور میرا ودیگر کی شرکت

    لاہور میں ضرار پریمئیر . ندیم بیگ، شان ریشم ،کرن ملک اور میرا ودیگر کی شرکت

    اداکار شان شاہد کی فلم ضرار کا گزشتہ شب لاہور میں پریمئیر کیا گیا . پریمئیر میں شان شاہد ان کی بیٹیاں اہلیہ کے علاوہ فلم کی ہیروئین کرن ملک ، ریشم ، میرا ، نور بخاری ، ندیم بیگ ، عرفان کھوسٹ و دیگر نے شرکت کی . اس موقع پر فلمسٹار میرا شان شاہد کی بہت زیادہ تعریف کرتی ہوئی دکھائی دیں. انہوں نے کہا کہ شان میرا پرانا دوست اور کولیگ ہے اس نے ہمیشہ ہی بہت اچھا کام کیا ہے. فلم کی کہانی جذبہ حب الوطنی کو ابھارنے والی ہے. فلم کا ایک خاص میسج ہے کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ہمیں اپنی اپنی سطح پر کام کرنا ہوگا. کرن

    ملک نے بہترین اداکاری کرکے ثابت کیا ہے کہ وہ نہ صرف بہترین ماڈل ہیں بلکہ ایک بہترین اداکارہ بھی ہیں. فلم کی ڈائریکشن بہت زبردست ہے . شان نے خود ہی فلم لکھی ہے اور اس میں اداکاری کرتے ہوئے بھی دکھائی دئیے ہیں. فلم دم مستم میں ندیم بیگ آخری بار نظر آئے تھے ، ضرار میں انہوں نے ایک اہم کردار ادا کیا ہے. فلم کا میوزک بھی بہت زبردست ہے. پپو سمراٹ کی کوریوگرافی نے اسکو چار چاند لگادئیے ہیں، فلم میں اردو اور انگلش زبان کا استعمال کیا گیا ہے. نئیر اعجاز نے باکمال انداز میں کردار نبھایا ہے.

  • آج لاہور میں شان شاہد کی فلم ضرار کا پریمئیر ہوگا

    آج لاہور میں شان شاہد کی فلم ضرار کا پریمئیر ہوگا

    آج لاہور میں شان شاہد کی فلم ضرار کا پریمئیر ہونے جا رہا ہے . اس پریمئیر کے حوالے سے پہلے خبریں تھیں کہ یہ شاید کراچی میں ہوگا لیکن ایسی خبریں اور افواہیں دم توڑ گئیں ہیں کیونکہ شان شاہد اپنی فلم ضرار کا پریمئیر لاہور میں ہی کررہے ہیں. آج ہی کے روز فلم سینما گھروں کی زینت بھی بننے جا رہے. ضرار کے ساتھ فلم ٹچ بٹن بھی ریلیز ہونے جا رہی ہے . دونوں فلموں‌کا ایک ہی دن میں ایک دوسرے کے ساتھ بڑا ٹاکرا ہونے جا رہا ہے. ٹچ بٹن میں فرحان سعید ، ایمان علی ، سونیا حسین اور فیروز خان ہیں جبکہ ضرار میں شان شاہد ، ندیم بیگ ، کرن ملک

    و دیگر شامل ہیں. ضرار میں نہ صرف شان شاہد ایکٹنگ کررہے ہیں بلکہ اسکو لکھا اور ڈائریکٹ بھی شان شاہد نے خود ہی ہے. فلم کی کوریوگرافی پپو سمراٹ کی ہے ان کا دعوی ہے کہ فلم میں‌روٹین سے ہٹ کر ڈانس دیکھنے کو ملے گا. شان شاہد چار سال کے بعد کسی فلم جلوہ گر ہو رہے ہیں دیکھنا یہ ہے کہ ضرار فلمی شائقین کے دلوں‌میں گھر بنانے میں کتنی کامیابی حاصل کرتی ہے. دوسری طرف فلم کی ہیروئین بھی نئی ہیں .

  • شان ریڈ وائٹ اینڈ گرین بنائیں گے

    شان ریڈ وائٹ اینڈ گرین بنائیں گے

    اداکار شان شاہد نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ان کا اگلہ پراجیکٹ‌ جو وہ کرنے جا رہے ہیں اسکا نام ہے ریڈ ، وائٹ اور گرین . انہوں نے کہا کہ اس فلم کا سکرپٹ مکمل ہے بہت جلد اس کی شوٹنگ شروع ہونے جا رہی ہے. اس کی کہانی امریکن سی آئی اے اور آئی ایس آئی ایجنٹ کےبارے میں ہے. شان نے کہا کہ یہ فلم بھی اپنی نوعیت کی منفرد فلم ہو گی . فلم کی کاسٹنگ کرداروں کے مطابق ہی کی جائے گی جو کردار جس کردار پر فٹ بیٹھے گا اسی کو کاسٹ کیا جائیگا . شان شاہد نے کہا کہ ضرار فلم دیکھ کرشائقین کو اندازہ وہ گا کہ پاکستان داخلی

    اور خارجی سطح پر کس قسم کے مسائل کا سامنا کررہا ہے. فلم پر سب نے بہت محنت کی ہے. یہ پاکستان سے محبت کرنے کے جذبے کو ابھارے گی . شان شاہد کا کہنا ہے کہ یہ فلم میں نے خود لکھی ہے ،بطور ڈائریکڑ، رائٹر اور ایکٹر ایک ساتھ کام کرنا آسان نہیں تھا. یاد رہے کہ شان شاہد کی فلم ضرار 25 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے ،اس کی کاسٹ میں کرن ملک ، نئیر اعجاز و دیگر ہیں.ضرار کے ساتھ فلم ٹچ بٹن بھی ریلیز ہونے جا رہی ہے.