Baaghi TV

Tag: ضرار

  • 25 نومبر کو ٹچ بٹن اور ضرار کا ٹاکرا

    25 نومبر کو ٹچ بٹن اور ضرار کا ٹاکرا

    مولا جٹ کو ریلیز ہوئے 6 ہفتے ہو چکے ہیں لیکن تاحال فلم کی مقبولیت برقرار ہے اور فلم نے دو سو کروڑ بزنس کر لیا ہے. اس فلم کی کامیابی سے بہت سارے فلم میکرز کا حوصلہ بڑھا ہے. 25 نومبر کو دو فلموں کا آپس میں ٹاکرا ہونے جا رہا ہے . دونوں فلمیں سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہیں. دونوں فلمیں ایک دوسرے کے مزاج سے کافی مختلف ہیں. ضرار ایکشن فلم ہے جبکہ ٹچ بٹن رومینٹک کامیڈی فلم ہے. ضرار میں شان شاہد ، ندیم بیگ کرن ملک جبکہ ٹچ بٹن میں ایمان علی ، فیروز خان ، فرحان سعید اور سو نیا حسین و دیگر شامل ہیں. دونوں فلموں کی پرموشنز زوو شور سے جاری ہیں. دونوں فلمیں ایک ایسے وقت میں سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہیں جب دا

    لیجنڈ آف مولا جٹ کی دھوم ہر طرف ہے.اس فلم کی کامیابی کے بعد شائقین دوسری فلموں‌کو کس طرح‌سے لیتے ہیں یہ چیز دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے. ضرار اور ٹچ بٹن دونوں فلموں‌کی ٹیمز کا کہنا ہے کہ ہمیں‌ دا لیجنڈ آف مولا جٹ کی کامیابی کی بہت خوشی ہے لیکن ہمیں ایسا کوئی ڈر خوف نہیں ہے کہ ہماری فلمیں اس فلم کی وجہ سے نہیں چلیں گی. ہر فلم کی اپنی اپنی اہمیت ہوتی ہے لہذا دا لیجنڈ آف مولا جٹ کی کامیابی سے گھبراہٹ والی کوئی بات نہیں ہے.

  • صحافی کا کردار آسان نہ تھا کرن ملک

    صحافی کا کردار آسان نہ تھا کرن ملک

    شان شاہد کی ڈائریکشن میں تیار کردہ فلم ضرار جس میں وہ خود بھی اداکاری کررہے ہیں اس میں ہیروئین کا کردار کرنے والی کرن ملک کا کہنا ہے کہ انہوں نے فلم میں صحافی کا کردار ادا کیا ہے. انہوں‌نے کہا کہ میں‌نے اس کردار کو کرنے کےلئے بہت محنت کی، جس حد تک ہو سکتی تھی ریسرچ کی. کرن ملک نے کہا کہ یہ کردار کرنے کے بعد مجھے احساس ہوا کہ ایک صحافی ہونا آسان کام نہیں ہوتا. انہوں‌نے کہا کہ میری یہ پہلی فلم تھی لیکن شان اور ندیم بیگ جیسے اداکاروں نے بہت زیادہ سپورٹ کیا. مجھے بالکل بھی احساس نہیں‌ہونے دیا کہ میں‌نیو کمر ہوں.

    انہوں نے مزید کہا کہ میں مزید بھی فلمیں کرنے کا ارادہ رکھتی ہوں تاہم اچھا سکرپٹ اور ہونا پہلی شرط ہے. کرن ملک نے کہا کہ میری خوش نصیبی ہے کہ شان جیسے سپر سٹار کے مقابلے میں کام کرنے کا موقع میسر آیا ہے. یاد رہے کہ شان شاہد نے فلم ضرار خود ہی لکھی ہے اور ان کے بھائی اعجاز شاہد نے اسے پرڈیوس کیا ہے. فلم کی کہانی پاکستان کو داخلی اور خارجی محازپر درپیش چیلنجز کے گرد گھومتی ہے. ضرار پچیس نومبر کو ٹچ بٹن کے ساتھ ریلیز ہورہی ہے. دونوں فلموں‌کا مزاج الگ ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ کونسی فلم شائقین کا دل جیتنے میں زیادہ کامیاب ہوتی ہے.

  • مولا جٹ کی کامیابی سے شان شاہد خوش

    مولا جٹ کی کامیابی سے شان شاہد خوش

    لالی وڈ کے سپر سٹار شان شاہد جن کی فلم ضرار ریلیز ہونے جا رہی ہے انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں‌نے ہمیشہ اپنی ہر فلم پر بہت زیادہ توجہ دی ہے اس کے ہر چھوٹے سے چھوٹے اور بڑے سے بڑے کام میں انوالو ہوتا ہوں. انہوں نے کہا کہ ضراراپنی نوعیت کی ایسی فلم ہے جو پاکستان میں‌پہلے کبھی نہیں‌ بنی. مجھے بہت امید ہے کہ یہ فلم شائقین کو ضرور پسند آئیگی . میں نے ابھی تک جتنی بھی پرموشنز کی ہیں لوگوں کا بہت اچھا ریسپانس دیکھ رہا ہوں. اچھی بات یہ ہے کہ اب لوگ فلمیں دیکھنے کےلئے سینما گھروں کا رخ کر رہے ہیں. مولا جٹ ہمارے

    کلچر کی عکاسی کرتی ہے خوشی کی بات یہ ہے کہ ہماری نئی فلموں میں ہمارے کلچر کی عکاسی کرتی فلموں اور کہانیوں کو بھلایا نہیں گیا ہے. ہم سب کو مل کر کام کرنا چاہیے. ہمیں کراچی لاہور میں نہیں بٹنا چاہیے. میں‌ نے جتنا بھی کام کیا ہے میں اس بے حد مطمئن ہوں. یاد رہے کہ شان شاہد کی فلم ضرار میں نہ صرف وہ اداکاری کررہے ہیں بلکہ اسے لکھا بھی خود ہے اور ڈائریکٹ بھی کیا ہے. فلم کی ہیروئین نامور ماڈل کرن ملک ہیں جو کہ اس میں ایک صحافی کا کردار ادا کررہی ہیں.

  • بیس سال کے بعد کسی فلم کو پرڈیوس کیا ہے  اعجاز شاہد

    بیس سال کے بعد کسی فلم کو پرڈیوس کیا ہے اعجاز شاہد

    شان شاہد جن کے بڑے بھائی اعجاز شاہد پرڈیوسر ہیں انہوں نے بیس سال پہلے تک کافی فلمیں پرڈیوس کیں لیکن پھر وقفہ لے لیا اور وقفہ بھی انہوں نے بیس سال کا لیا. ان کے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے بتایا ہےکہ انہوں وقفہ اس لئے لیا کیونکہ جس قسم کا کام ہورہا تھا وہ ان کے مزاج کا نہیں تھا. اعجاز شاہد نے مزید کہا کہ ضرار کی کہانی بہت الگ تھی اور اس میں پاکستانیوں کے لئے ایک میسج ہے جس کی وجہ سے مجھے لگا کہ اس فلم کو پرڈیوس کرنا چایے. لہذا میں نے فلم پرڈیوس کی . مجھے خوشی ہے کہ میں ایسے پراجیکٹ کا حصہ بنا ہوں. انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان

    میں اب وقت حالات اور کام کے طریقہ کار میں فرق آچکا ہے لیکن مزے کی بات یہ ہے کہ آڈینز ہر طرح کی فلم کو دیکھنے جا رہی ہے. میں نے ابھی تک دا لیجنڈ آف مولا جٹ نہیں دیکھی میں زرا اپنی فلم ضرار کی پرموشنز میں مصروف ہوں‌جیسے ہی فراغت ملے گی میں اسے ایک بار نہیں دو تین بار دیکھنا چاہوں گا. میں سمجھتا ہوں کہ اس فلم کا ہٹ ہونا پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے خوشگوار تبدیلی ہے اب مزید پرڈیوسرز پیسہ لگائیں گے اچھی فلمیں بنیں گی اور سینما گھروں کی رونقیں ایک بار پھر سے بحال ہو جائیں گی.

  • فلم ضرار کے سانگ سیچوایشنل ہیں ڈانس دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے پپو سمراٹ

    فلم ضرار کے سانگ سیچوایشنل ہیں ڈانس دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے پپو سمراٹ

    معروف کوریو گراف پپو سمراٹ جنہوں نے لا تعداد فلموں‌کی کوریو گرافی کی .ان کا کوریو گرافی کی دنیا میں ایک نام ہے . ان کے سٹیپس پر کئی معروف ہیروئنز نے ڈانس کیا اور شائقین سے داد وصول کی. پپو سمراٹ نے بہت جلد ریلیز ہونے والی فلم ضرار کی بھی کوریو گرافی کی ہے. اس ھوالے سے ان سے ایک انٹرویو کیا گیا جب ان سے پوچھا کہ ضرار کی کوریوگرافی کی خاص بات کیا ہے تو انہوں‌نے کہا کہ اس فلم میں تمام گانے سیچویشنل ہیں اور ڈانس بھی اسی حساب سے کروایا گیا ہے. بھرتی کا نہ اس میں کوئی گانا ہے نہ ہی کوئی ڈانس. جب آپ فلم دیکھیں

    گے تو آپ کو محسوس ہو گا کہ فلم میں ڈانس کتنی خوبصورتی سے کروایا گیاہے. پپو سمراٹ نے کہا کہ خوشی ہے کہ پاکستانی فلمیں اچھا بزنس کر رہی ہیں. انہوں‌نے یہ بھی کہا کہ مجھے بہت امید ہے کہ ضرار بھی اچھا بزنس کریگی . ضرار جیسی فلمیں پاکستان میں تو کم از کم بہت کم بنتی ہیں.اس لئے اس فلم کو سپورٹ کریں. اس فلم کو شوٹ کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے اور شاید آپ ٹریلر دیکھ کر اندازہ بھی کر سکتے ہیں. ہم سب نے بہت محنت کی ہے.

  • شان کی بھتیجی نتالیہ فلموں‌ میں آنے کےلئے تیار

    شان کی بھتیجی نتالیہ فلموں‌ میں آنے کےلئے تیار

    اداکار شان شاہد کی بھتیجی نتالیہ اعجاز فلموں میں آنے کے لئے تیار ہیں جی ہاں . نتالیہ بیرون ملک سے پڑھ کر آئی ہیں اور اب وہ اردو سیکھ رہی ہیں اور بہت جلد اپنا ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں. نتالیہ نے حال ہی میں اداکار شان شاہد کی فلم ضرار کی پریس کانفرنس میں شرکت کی. وہاں ان سے انٹرویو کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستانی فلموں میں‌کام کرنے کا شوق ہے اس کے لئے میں‌تیاری کررہی ہوں. مجھے اردو بہت اچھی بولنی نہیں آتی اسلئے میں اردو بولنا سیکھ رہی ہوں، اسکے علاوہ سمجھ رہی ہوں‌کہ ڈائیلاگز ڈیلیوری کیسے کرنی ہوتی ہے ، چہرے کے تاثرات ہر

    چیز پر کام کررہی ہوں. ایک سوال کے جواب میں نتالیہ نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت بہت سارے اداکار اچھا کام کررہے ہیں لیکن میری خواہش ہے کہ میں اپنے چچا شان کے ساتھ کام کروں‌. میرے چچا شان ایک بہترین اداکار ہیں انہوں‌نے اپنی صلاحیتوں‌کا لوہا منوایا ہے میری بھی کوشش ہےکہ میں‌اتنا اچھا کام کروں‌کہ میرے بارے میں یہ کہا جائے کہ میں شان کی بھتیجی یا اعجاز شاہد کی بیٹی ہوں بلکہ میری اپنی ایک پہچان ہونی چاہیے. میں فلموں کا انتخاب سکرپٹ کی بنیاد پر کروں‌گی اور سکرپٹ اچھا ہو گا تو یقینا کروں گی نہیں اچھا ہو گا تو میں بالکل بھی نہیں کروں گی.

  • کرن ملک کا شان شاہد کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ کیسا رہا ؟‌

    کرن ملک کا شان شاہد کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ کیسا رہا ؟‌

    معروف ماڈل کرن ملک جو کہ فلم ضرار سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کرنے جا رہی ہیں . انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے . انہوں نے کہا کہ جب مجھے شان شاہد نے اپنے ساتھ فلم کرنے کی آفر کی تو پہلے میں ایک فین مومنٹ میں آگئی اور محسوس کیا کہ میرے لئے تو یہ آنر کی بات ہے. میں نے کہا کہ لیکن میں نے تو کبھی اداکاری کی ہی نہیں تو شان شاہد نے کہا کہ فکر نہ کرو تم کر لو گی. میرا کردار اس میں ایک صحافی کا ہے شان نے جب یہ کردار مجھے بریف کیا تو انہوں نے کہا کہ ایسے نبھانا ہے کہ حقیقی لگے. میں نے بہت زیادہ ریسرچ کی اور کردار نبھایا شان نے مجھے کہا کہ کرن تم بہت محنت کررہی ہوں اچھی بات ہے مجھے یقین ہے کہ تم کر لو گی اسی لئے تم کو یہ کردار آفر کیا ہے لیکن تم اس کردار کو

    کسی بھی صورت آسان مت سمجھنا کیونکہ اداکاری مشکل چیز ہے آسان نہیں . اس فلم میں ہر وہ چیز ہے جو شائقین آج کی فلم میں دیکھنا چاہتی ہیں. انٹرنیشنل معیار کی اس فلم میں بتایااور دکھایا گیا ہے کہ پاکستان کس طرح کے داخلی اور خارجی مسائل کا سامنا کررہا ہے. میں اداکاری میں نئی ہوں لیکن ضرار کے سیٹ پر مجھےایک لمحے کو بھی احساس نہیں دلایا گیا کہ میں نئی ہوں سب نے بہت زیادہ تعاون کیا.

  • شان سیٹ پر طنز بہت کرتا ہے نئیر اعجاز

    شان سیٹ پر طنز بہت کرتا ہے نئیر اعجاز

    حال ہی میں لاہور میں فلم ضرار کی پریس کانفرنس ہوئی ہے اس میں شان شاہد ،کرن ملک نئیر اعجاز اور عدنان بٹ نے شرکت کی اس موقع پر سینئر اداکار نئیر اعجاز نے کہاکہ فلم ضرار شان نے بہت دل سے لکھی ہے اور دل سے ہی بنائی ہے آپ سب کو ضرور یہ فلم دیکھنی چاہیے. انہوں نے کہا کہ سیٹ پر ہمارے کام کا ماحول بہت اچھا تھا لیکن شان مجھے تنگ کرتا رہتا تھا بہت باتیں لگاتا تھا طنز کرتا تھا لیکن میں نے اس کی باتوں سے بہت کچھ اڈاپٹ بھی کیا. میں‌نے شان کے ساتھ پہلے بھی کام کیا ہے اور میرا تجربہ ہمیشہ کی طرح بہت اچھا رہا ہے . ضرار میں میرا کردار

    بہت اہم ہے اس کردار نے کہیں کہیں انگلش بھی بولی ہے. انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری شان کی پرفارمنس کو ترس رہی ہے بڑی سکرین شان کی پرفارمنس کو ترس رہی ہے مجھے سمجھ نہیں آتی کہ وہ کیوں فلموں سے دوری بنائے ہوئے ہیں. نئیر اعجاز نے کہا کہ ضرار موجودہ دور کی فلم ہے اس میں وہ سب کچھ ہے جو جدید دور کی فلموں میں ہونا چاہیے اس فلم کے visuals بہت اچھے ہیں . شان خود ہوں یا نئی اداکارہ کرن ملک اور اداکار عدنان بٹ سب نے بے حد محنت کی ہے اور مجھے خوشی ہےکہ یہ فلم اب ریلیز ہونے جا رہی ہے.

  • لاہور میں فلم ضرار کی پریس کانفرنس

    لاہور میں فلم ضرار کی پریس کانفرنس

    گزشتہ روز لاہور میں فلم ضرار کی پریس کانفرنس کا انعقاد ہوا، اس پریس کانفرنس میں شان شاہد ، کرن ملک ، عدنان بٹ ، نئیر اعجاز اور اعجاز شاہد نے شرکت کی. پریس کانفرنس کے آغاز میں چینل فائیو کی رپورٹر صدف نعیم کی شہادت کے حوالے سے دعائیہ کلمات کہے گئے اور اس فلم کا ٹریلر دکھایا گیا. فلم 25 نومبر کو ریلیز ہونے جا رہی ہے . اس پریس کانفرنس سے قبل متعدد مرتبہ پریس کانفرنس اور ریلیز کی تاریخیں تبدیل ہو چکی ہیں. فلم کی ہیروئین نئی ہیں ان کی یہ پہلی فلم ہے. فلم میں جو میوزک ہے وہ سیچوایشنل ہے، پپو سمراٹ نے اسے کوریوگراف کیا ہے. اور شان کے بڑے بھائی اعجاز شاہد نے فلم کو پرڈیوس کیا ہے. فلم کا دورانیہ دو گھنٹے پندرہ منٹ ہے. اس فلم کے ساتھ پہلے ٹچ بٹن ریلیز ہو

    رہی تھی لیکن اسکی تاریخ تبدیل کردی گئی ہے.شان شاہد نے اس فلم میں نہ صرف اداکاری کی ہے بلکہ اس کی ڈائریکشن کرنے کے ساتھ ساتھ لکھا بھی ہے. شان کا کہنا ہےکہ اس فلم کے زریعے میں لوگوں کو ملک کی خاطر متحد ہونے کا پیغام دے رہے ہیں اور فلم ایک ایسا میڈم ہے کہ جس کے زریعے آپ کوئی بھی پیغام باآسانی عوام تک پہنچا سکتے ہیں. اس وقت پاکستان کو جن حالات کا سامنا ہے ایسے میں ضرار جیسی فلم کا بننا بہت ضروری تھا. ہم نے کوشش کی آپ ضرور دیکھیے.

  • نومبر میں ریلیز ہونے والی فلم ”ضرار”  کی پرموشن کا آغاز 2  اکتوبر سے

    نومبر میں ریلیز ہونے والی فلم ”ضرار” کی پرموشن کا آغاز 2 اکتوبر سے

    شان شاہد کی فلم ”ضرار” جسے 2020 میں ریلیز ہونا تھا لیکن کورونا کی وجہ سے ابھی تک تاخیر کا شکار چلی آرہی تھی. ابھی بھی اس سال اس فلم کی ریلیز کی دو تین تاریخیں تبدیل ہو چکی ہیں. ٔپہلے فلم کی ریلیز اسی برس اکتوبر میں ہونا تھی لیکن شان شاہد نے سیلاب کی وجہ سے ایک بار پھر ریلیز کی تاریخ آگے کر دی اب فلم نومبر کے مہینے میں ریلیز ہونے جا رہی ہے. نومبر میں ریلیز ہونے والی ضرار کی اب پروموشنز کا باقاعدہ آغاز دو اکتوبر سے کیا جا رہا ہے. شان شاہد اس فلم کو لیکر کافی پر امید ہیں دوسری طرف شان شاہد کے مداح بھی ضرار کے

    لئے کافی پرجوش ہیں. فلم کا ٹریلر کافی پسند کیا گیا ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے یہ ہالی وڈ کی فلم ہے. فلم کے مرکزی کرداروں میں کرن ملک، شان شاہد، نیئراعجاز، ندیم بیگ اوردیگراہم کردار ادا کررہے ہیں جبکہ ضرار کی کہانی شان نے خود لکھی ہے۔اس فلم میں شان شاہد کو ضرار کے روپ میں دکھایا گیا ہے، جو ایک سابق آئی ایس آئی ایجنٹ ہے جو پاکستان کے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کے خلاف خدمت میں واپس آتا ہے۔شان اپنے ٹویٹر اکائونٹ سے اس فلم کے پرموشن کررہے ہیں اور فلم کے پوسٹر جاری کررہے ہیں.