Baaghi TV

Tag: ضلعی انتظامیہ

  • لاہور: نان اور روٹی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان،سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری ریٹ جاری

    لاہور: نان اور روٹی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان،سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری ریٹ جاری

    لا ہور،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری ریٹ جاری کر دیئے-

    باغی ٹی وی : ضلوری نتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے سرکاری نرخ نامے کے مطابق لاہور میں آلو درجہ اول 74، پیاز درجہ اول 84 روپے فی کلو ہے سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق لہسن دیسی 220، ادرک چائینہ 265 روپے فی کلو میں فروخت کیا جائےگا-

    ننکانہ – پنجاب فوڈاتھارٹی کی مضرصحت دودھ فروشوں کیخلاف کارروائی

    سرکاری نرخنامے میں شملہ مرچ 360 روپے فی کلو اور بھنڈی کی فی کلو قیمت 120 روپے مقرر کی گئی ،ٹماٹرکی قیمت 120 روپے فی کلو ، کھیرا فارمی 84 روپے فی کلو،میتھی 145 روپے فی کلو ، بینگن 68 روپے فی کلو ، پھول گوبھی 125 روپے فی کلو اور شلجم 94 روپے فی کلو مقرر کی گئی-

    لیموں دیسی کی نئی قیمت 210 روپے کلو مقرر کی گئی مٹر 280، ٹینڈے دیسی 145، گھیا کدو 94، گاجر چائنہ 135، کریلا 145 روپے میں فروخت کیا جائے گا-

    اسلام آباد: ڈائریکٹر سسٹم سیف سٹی عبدالقدیر کی پھندا لگی لاش، آئی جی نے نوٹس لے لیا

    جبکہ سرکاری نرخ نامے میں آڑو 230، کھجور ایرانی 350، ناشپاتی 173، امرود 93 روپے کلوسیب کالا کولو اول 196 روپے کلو، انار دیسی 220 روپے کلو مقرر کی گئی ہے-

    دوسری جانب لاہو صدر نان بائی ایسوسی ایشن آفتاب گل کا کہنا ہے کہ کل سے روٹی 20اور نان 30 روپے کر دیں گے، نان بائی ایسوسی ایشن عہدے دار انتظامیہ سے مذاکرات کے لیے ڈی سی آفس پہنچ گئے ہیں ، آج روٹی نان کی قیمت بڑھانے کا حتمی فیصلہ ہو گا ہمیں سستی گندم دیں،سستی روٹی لے لیں-

    عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں فی بیرل 80 ڈالرتک گرگئیں

  • دودھ، دہی، چاول اور دالوں کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفیکشن جاری

    دودھ، دہی، چاول اور دالوں کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفیکشن جاری

    لاہور: ضلعی انتظامیہ لاہور نے دودھ، دہی، چاول اور دالوں کی قیمتیں بڑھا دی ہیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق لاہور کی ضلعی انتطامیہ نے دودھ، دہی اور دالوں کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے نوٹیفیکیشن کے مطابق قیمتوں میں 10 سے 30 روپے فی کلو تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔

    جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق دال ماش کی فی کلو قیمت 215 سے بڑھا کر 235 روپے مقرر کردی گئی ہے جب کہ دال مسور کی فی کلو قیمت 205 سے بڑھا کر 220 روپے کی گئی ہے۔

    کراچی صارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی کر دی گئی، نیپرا کا نوٹیفیکیشن جاری

    ضلعی انتطامیہ لاہور نے چاول کی فی کلو قیمت بڑھا کر 115 روپے فی کلو سے 130 روپے فی کلو مقرر کردی ہے دہی کی فی کلو قیمت میں 15 روپے کا اضافہ کرکے 135 روپے مقرر کردی گئی ہے جب کہ دودھ کی فی لیٹر قیمت میں بھی 15 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 115 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

    وفاقی قرضے 40 ہزار279 ارب روپے سےتجاوز، حکومت کا ملک میں پڑوس ممالک سے زیادہ…

    دوسری جانب نیپرا نے کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 3 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن گزشتہ روز جار کیا گیا نوٹیفکیشن کے مطابق فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت 3روپے 75 پیسے فی یونٹ بڑھا دی گئی ہے۔

    پولیس اور عدلیہ ملک کے کرپٹ ترین ادارے قرار ،ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان سروے

  • ضلع خیبر لنڈیکوتل پاک افغان شاہراہ پر ضلعی انتظامیہ  سیاسی قائدین نے  یوم یکجہتی کشمیر پر ریلی نکالی

    ضلع خیبر لنڈیکوتل پاک افغان شاہراہ پر ضلعی انتظامیہ سیاسی قائدین نے یوم یکجہتی کشمیر پر ریلی نکالی

    ضلع خیبر لنڈیکوتل پاک افغان شاہراہ پر ضلعی انتظامیہ قومی مشران تاجروں اور سیاسی قائدین فلاحی تنظیموں کے مشران نے یوم یکجہتی کشمیر پر ریلی نکالی گئی

    تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر لنڈیکوتل پاک افغان شاہراہ پر ضلعی انتظامیہ قومی مشران سیاسی قائدین اور تاجروں و فلاحی تنظیموں کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر پر ریلی نکالی گئی. ریلی میں اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل اکبر افتخار. ٹی ایم او شہباز خان تنظیم اہلسنت والجماعت کے ناظم اعلیٰ حاجی حکیم خان شینواری. پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء حاجی ضرب اللہ شینواری. لنڈی کوتل فلاحی تنظیم کے صدر اختر علی شینواری چئرمین بنارس شینواری. ملک ماثل شینواری ملک میر علی شاہ شلمانی. ملک خیال رسول شینواری خیبر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے سربراہ ابودردا شینواری اور دیگر مشران سیاسی قائدین اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت یومِ یکجہتی کشمیر کے ریلی کے موقع پر مقررین فلاحی تنظیم کے صدر اختر علی شینواری ملک ماثل شینواری ناظم اعلیٰ حاجی حکیم خان شینواری بنارس شینواری اور دیگر مقررین نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں اور عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونگے اور اس ضمن میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے بربریت اور کشمیری مسلمانوں پر مظالم کی بھرپور مزمت کرتے ہیں اور اقوام متحدہ اور دیگر انسانی حقوق کے ممالک مقبوضہ کشمیر میں جاری انڈیا کے مظالم کا نوٹس لیا جائے اور کشمیری مسلمانوں کو آزادی کا حق دیا جائے مقررین نے کہا قبائلی عوام اور مشران نے پہلے بھی کشمیری مسلمانوں کے آزادی کے لئے متحد تھے اور آئندہ بھی کشمیری مسلمانوں کے آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی مقررین نے کہا کہ پاکستان کے تمام عوام اس مشکل گھڑی میں کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کھڑے ہیں اور ان کے آزادی کے حصول تک ان کے ساتھ رہے گی. یوم یکجہتی ریلی کے اختتام پر پاکستان کے سلامتی اور کشمیری مسلمانوں کے آزادی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئے

  • اے سی بڑے مگرمچھوں سے گھبرا گیا

    اے سی بڑے مگرمچھوں سے گھبرا گیا

    قصور
    چونیاں مین نانصافی کا بازار گرم اے سی چونیاں بڑے مگرمچھوں سے گھبرا کر چھوٹے چھوٹے دکانداروں کو بھاری جرمانے کرنے لگے
    تفصیلات کے مطابق اے سی چونیاں عدنان بدرکی ناقص پالیسی کی وجہ سے غریب دوکان داروں کی دہائی جس دوکان دار نے سارے دن میں 3 کلو چینی فروخت کی اس کو 5000 ہزارروپے جرمانہ کر دیا اور وہ چینی جو ان دوکان داروں نے5100 سو روپیہ فی توڑا خود خریدا ہے اب اسکا وزن 50 کلو کے حساب سے دوکان داروں کو 105 روپیہ فی کلو ملتی ہے اب وہ دوکان دار ریٹ کم ہونے کی وجہ سے 90 روپیہ فی کلو فروخت کرے تو وہ مجرم قرار دیا جاتا ہے اور پھر یہاں پر ہی بس نہیں کی بلکہ اسی جگہ پر 3 دوکان دار ہیں 2 کا ریٹ 105روپے کلو اور ایک کا ریٹ 90 روپے کلو اور جو سرکاری ریٹ وہ 83 روپے کلو ہے جبکہ اے سی نے3 دوکان داروں کو جرمانہ5000،5000 ہزار کر دیا