Baaghi TV

Tag: ضمانت

  • اسد قیصر اور انور تاج کو شاملِ تفتیش ہونے کا حکم

    اسد قیصر اور انور تاج کو شاملِ تفتیش ہونے کا حکم

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد ،عمران خان کی گرفتاری پر احتجاج کرنے کے خلاف اسد قیصر اور ملک انور تاج کے خلاف کیس, وکیل شیرافضل مروت کے ہمراہ عدالت پیش ہو گئے،

    ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سِپرا کی عدالت میں اسد قیصر اور انور تاج نے درخواستِ ضمانت دائر کردی ،وکیل شیرافضل مروت نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کے لیے حالات کافی مشکل ہیں، ضمانت منظور کرکے آگلی تاریخ لمبی دے دیں، عدالت نے اسد قیصر اور انور تاج کو شاملِ تفتیش ہونے کا حکم دے دیا، عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے اسد قیصر کو ہدایت کی کہ خان صاحب شامل تفتیش ہوجائیں،پھر میں نے خان صاحب کہہ دیا، اسد قیصر خان ہیں،

    جج طاہرعباس سِپرا نے اسد قیصر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ شیر افضل مروت نے آپ سے فیس تو نہیں لی ؟ اسد قیصر نے کہا کہ وکیل مجھے چائے بھی پلا رہے اور برگر بھی کھلا رہے، وکیل شیر افضل نے کہا کہ اسد قیصر کا وکیل بننا سعادت کی بات ہے، جج طاہرعباس سِپرا نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اللہ آپ کو ایسی سعادت بار بار دے، عدالت نے دس دس ہزار روپے مچلکوں کے عوض 29 مئی تک اسد قیصر اور انور تاج کی ضمانت منظور کرلی ،پی ٹی آئی رہنما اسدقیصر اور ملک انور تاج کے خلاف تھانہ سنگجانی میں مقدمہ درج ہے

    برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں

    عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

    حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

    کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

    وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

  • علی افضل ساہی کی حفاظتی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری

    علی افضل ساہی کی حفاظتی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری

    لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما علی افضل ساہی کی حفاظتی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا

    تحریری فیصلہ میں عدالت نے کہا کہ علی افضل ساہی کی 26 مئی تک حفاظتی ضمانت منظور کی جاتی ہے، علی افضل ساہی ایک لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض ضمانت منظور کی، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے تحریری فیصلہ جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ بتایا گیا کہ پی ٹی آئی رہنما علی افضل ساہی کیخلاف فیصل آباد میں مقدمہ درج ہے، تبتایا گیا کہ فیصل آباد تھانہ سول لائنز میں دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا،متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کیلئے حفاظتی ضمانت درکار ہے،

    واضح رہے کہ ایک دن قبل لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما علی افضل ساہی کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی تھی، عدالت نے علی افضل ساہی کی 26 مئی تک حفاظتی ضمانت منظور کی جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے علی افضل ساہی کی ضمانت منظور کی

    سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟

    ‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

    میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی

  • پاکستان کی بدنامی ہوئی،جناح ہاؤس حملے کی مذمت کرتا ہوں،عمران خان

    پاکستان کی بدنامی ہوئی،جناح ہاؤس حملے کی مذمت کرتا ہوں،عمران خان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان عدالت میں پیش ہوئے، انسداد دہشت گردی عدالت سے ضمانت ملنے کے بعد عمران خان لاہور ہائیکورٹ گئے، جہا‌ں ایک جج نے درخواست پر سماعت سے معذرت کی، عمران خان عدالت میں کیس کی سماعت کا انتظار کر رہے ہیں، اس موقع پر عمران خان نے صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کی ہے

    عمران خان نے لاہور میں جناح ہاؤس پر ہونیوالے حملے کی مذمت کی اور کہا کہ اس سے پاکستان کی بدنامی ہوئی اور جو کچھ ہوا ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا جناح ہاؤس حملے کی مذمت کرتا ہوں ، پہلے بھی کی اور ہر پاکستانی مذمت کررہا ہے، اس سے پاکستان کی بدنامی ہوئی،عمران خان کا کہنا تھا کہ میڈیا کو اپنا گھرکھول کردکھا دیا دہشتگردوں کے ٹھہرنے کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں پی ڈی ایم کے اقدامات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے ملک کی بدنامی ہوئی خوف کی فضا میں ملک نہیں چل سکتا، 7 ہزار لوگوں کو گرفتار کرکے پی ڈی ایم خود پھنس گئی ہے اسی بنیاد پر کہا تھا کہ ایک ہفتے میں معاملات درست ہو جائیں گے

    برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں

    عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

    حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

    کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

    وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

    وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پہ ردِ عمل میں کہا ہے کہ اقتدار میں ملک کی بدنامی کرائی اور اقتدار سے باہر بھی ہر اعمال اور حرکت سے ملک کی بدنامی ہی کرائی سعودی عرب کی دی ہوئی گھڑی بیچ کر ، سائیفر کا جھوٹ گھڑ کر ملک کی بدنامی کرائی ،اقتدار سے نکل کر قومی اداروں، شہداء کی یادگاروں پر حملے کرکے ملک کی بدنامی کرائی ،9 مئی کے جرم کی مذمت کافی نہیں، اعتراف جرم کرو، زمہ داری قبول کرو،مذمت سے 9 مئی کا جرم چھپ سکتا ہے اور نہ ہی مجرم ،تسلیم کرو کہ 9 مئی کی کھلی دہشت گردی اور شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کے پیچھے تم ماسٹر مائنڈ تھے اور تم نے منصوبہ بندی کی ،تسلیم کرو کہ تم نے ہسپتال سکول مساجد ایمبولنس اور کور کمانڈر کا گھر جلانے کی منصوبہ بندی کی ،مذمت نہ کریں دہشت گردی کے مرکز زمان پارک میں چھپے دہشت گرد قانون کے حوالے کریں ،پولیس پر پڑول بم، گولیاں اور پتھر برسانے والا صرف مذمت کر کے جان نہیں چھڑا سکتا ،ریاست پہ حملہ کرنے والوں کو سزا دینا، دنیا میں کہیں بھی کسی انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ،ہسپتال ، سکول ، مریضوں پہ حملے کر کے ایمبولنس، بے زبان جانوروں کو زندہ جلانا انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہیں ،ان وحشیوں کو سزا دینا انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں .فاشسٹ کے ہاتھوں بہو بیٹیوں بہنوں کو جھوٹے مقدموں میں گرفتار کرنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی تھی .طیبہ گل کو اغوا کرکے وزیراعظم ہاؤس میں قید رکھنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی تھی صحافیوں کو سچ بولنے پر قید کرنا ، گولیاں مارنا ، اغوا کرنا پسلیاں اور ناک کی ہڈیاں توڑنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی تھی ،ہزارہ کے مظلوم شہدا کے لواحقین کو "جنازوں سے بلیک نہیں ہوں گا” کہنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی تھی

  • کوئی عمران کے ساتھ نہیں چلتا تو ان لوگوں کو راستہ دینا چاہیے،سعید غنی

    کوئی عمران کے ساتھ نہیں چلتا تو ان لوگوں کو راستہ دینا چاہیے،سعید غنی

    پیپلز پارٹی کے رہنما، سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لطیف کھوسہ صاحب کا موقف ان کا ذاتی ہے پارٹی کا نہیں،عمران اس وقت دشمن ایجنڈے کو لیکر چل رہے ہیں،

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ عدالتوں کو قانون کے مطابق فیصلے کرنے چاہیے،اس طرح کا ماحول ہم نے ماضی میں نہیں دیکھا،یہاں تو ضمانت پر ضمانت مل رہی ہے، اسلام آباد کے ہائیکورٹ میں لگتا ہے عمران کے وکیلوں نے دعائیں کی ہے، جو عمران خان نے مانگا وہ اسے مل رہا ہے، عمران خان اس وقت اداروں پر حملہ آور ہے۔تمام تر ویڈیوز موجود ہیں، فوری ضمانت ملنے سے دہشت گردوں کے حوصلے بلند ہونگے،عمران خان نے یہ بھی کہہ دیا کہ حملہ آئی ایس آئی نے کروایا،ان کے بھانجے کی اور یاسمین راشد کی ویڈیوز موجود ہے، پی ٹی آئی کے تمام حمایتی دہشت گرد نہیں اگر کوئی عمران کے ساتھ نہیں چلتا تو ہمیں ان لوگوں کو راستہ دینا چاہیے ،

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ ابھی تک پی ٹی آئی کے کراچی لوگوں نے ہم سے رابطہ نہیں کیا، اگر کوئی آنا چاہتا ہے تو ویلکم کرینگے، اب تک میئر کے الیکشن کا شیڈول نہیں آیا، پچھلے سال جون میں بلدیاتی الیکشن ہوئے لیکن شیڈول نہیں آیا،کم سے کم عرصے میں شیڈول کو جاری کیا جائے، مختلف لوگوں نے میئر بننے کی خوائش کا اظہار کیا ہے اب تک کسی کا نام میئر کےلئے فائنل نہیں ہوسکا ہے، بطور سیاسی ورکر سمجھتا ہو کہ سیاسی لوگوں کے مقدمات فوجوں عدالتوں میں چلنا اچھی بات نہیں،لیکن آرمی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کا چل سکتا ہے،جن کے خلاف شواہد ہے ان کے خلاف کاروائی ہونی چاہئے،پوری کی پوری جماعت کو کبھی ختم نہیں کیا جاسکتا

    برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں

    عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

    حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

    کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

    وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

  • ظل شاہ قتل کیس،عمران خان کی ضمانت کی درخواست دائر

    ظل شاہ قتل کیس،عمران خان کی ضمانت کی درخواست دائر

    عمران خان کو پتہ چل گیا یہ حادثہ تو پھر انہوں نے پولیس، ایجنسیوں پر الزام کیوں لگایا؟ عدالت

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تین مقدمات میں 2 جون تک عبوری ضمانت منظور کر لی گئی ،انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کی جناح ہائوس حملہ کیس سمیت 3 مقدمات میں 2 جون تک عبوری ضمانت منظور کر لی، عدالت نے عمران خان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا، عدالت نے عمران خان کو ہدایت کی کہ آپ نے تفتیش میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دینی ، جس پر عمران خان نے کہا کہ آپ فکر نہ کریں،

    دورانِ سماعت عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ جب یہ افسوسناک واقعہ ہوا تو درخواست گزار گرفتار تھے، 10مئی کو عمران خان نیب کی تحویل میں تھے، جیسے ہی پتا چلا کہ یہ واقعہ ہوا تو عمران خان نے شدید مذمت کی،عدالت نے عمران خان کی 3 مقدمات میں 2 جون تک عبوری ضمانتیں منظورکرلی اور انہیں شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا عدالت نے کہا کہ عمران خان صاحب آپ ایک ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکےجمع کرائیں

    دوران سماعت عمران خان کے وکیل نے کہا کہ کوئی عمران خان دہشت گرد تھا جسے اس بے دردری سے گرفتار کیا گیا، عمران خان کو اتنی بڑی پولیس فورس گرفتار کرنے پہنچ گئی،حلانکہ جسٹس طارق سلیم شیخ نے حکم نامہ جاری کیا کہ پولیس گھر پر دھاوا نہ کرے،عمران نے کس کو اکسایا ہے اس بندے کا نام بتا دیں،کیا اس بندے نے بتایا کہ مجھے عمران خان نے اکسایا ہے،کیا یہ بتایا گیا کہ کہاں پر سازش کی گئی،عمران خان ان کیسسز میں بے گناہ ہیں،عدالت عمران خان کی درخواست ضمانتیں منظور کرے،

    تحریک انصاف کے چئرمین عمران خان کمرہ عدالت میں پہنچ گئے معمران خان انسداددہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر کی عدالت میں پیش ہوئے ،عمران پانچ مقدمات میں عبوری درخواست ضمانتوں کے لیے پیش ہوئے عمران خان کیخلاف مختلف مقدمات میں مقدمات درج ہیں، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میرے خیال سے ظل شاہ قتل کیس کا معاملہ سب سے سنگین ہے، آپ کہ رہے ہیں کہ عمران خان بہت بڑا نام ہے کھلاڑی رہے لیکن ان پر اس قسم کا الزام تو نہیں ہونا چاہئے، وکیل عمران خان نے کہا کہ کچھ خاص پولیس سٹیشن غیر قانونی مقدمات درج کرنے کا مرکز بن گٸے ہیں ،تھانہ ریس کورس بھی ایسا ہی ہے جہاں ہر دوسرا مقدمہ درج ہے، ظل شاہ کا مقدمہ بھی ایسا ہی ہے ، عدالت نے کہا کہ میرے نزدیک سب سے زیادہ اہم یہ معاملہ ہے ، جب عمران خان کو پتہ چل گیا کہ یہ حادثہ ہے تو پھر انہوں نے پولیس اور ایجنسیوں پر الزام کیوں لگایا ، آپ کے مطابق عمران خان بڑے لیڈر اور سابق وزیراعظم ہیں ان سے ایسی توقع نہیں تھی ،وکیل عمران خان نے کہا کہ ظل شاہ کے حوالے سے مختلف آرا تھیں، ڈراٸیور آ کر پی ٹی آٸی رہنما شکیل کو بتاتا ہے جو پھر اگلے اقدامات کرتا ہے ،یہ ایک راٸے ہے مگر دوسری راٸے بھی موجود تھی ،ایک واقعہ کی ایک ہی ایف آٸی آر درج کی جاسکتی ہے ، ارشد شریف کے قتل کا واقعہ کچھ اور ہے مدعی کوٸی اور بنتا ہے، قانون کے مطابق رشتہ دار ہی مدعی بنتا ہے ،عمران خان پر حملہ ہوا اور مدعی ایک سب انسپکٹر بنا ،ظل شاہ کو پولیس نے تشدد سے قتل کیا ،پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ظل شاہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا، اس واقعہ پر بھی عمران خان کو ذمہ دار قرار دیا گیا ،عدالت نے کہا کہ عمران خان تو اس معاملے میں شکیل کی وجہ سے شامل کیا گیا ،آپ اپنے دور میں ان بے بنیاد قوانین کو کیوں نہیں ختم کر سکے،وکیل عمران خان نے کہا کہ جی میں نے عمران خان صاحب کو مشورہ دیا ہے کہ ضرور انکو ختم کریں،جو ظل شاہ تھا وہ ذہنی طور پر ٹھیک نہیں تھا، عمران خان کیسے اسکے قتل میں ملوث ہو سکتے ہیں،ظل شاہ پولیس تشدد کی وجہ سے جاں بحق ہوا ، یہ ہاٸی جیک پراسییکیوشن ہے، مدعی بھی خود ، تفتیشی بھی خود اور کاررواٸی بھی خود کی، ظل شاہ کی ہلاکت پر تحریک انصاف نے سوگ منایا ، اس کیس کی حد تک عمران خان کو چھوڑ دیتے تو اچھا ہوتا ، عمران خان کو گرفتار کرنے کا شوق بھی پورا کر چکے ہیں ،ہم عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں لہذا گرفتاری کی ضرورت ہی نہیں ، ابھی تو چالان جمع کروانے میں لمبا عرصہ ہے ، عدالت عمران خان کی عبوری ضمانت کنفرم کر دے ،

    دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے ظل شاہ کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت کی درخواست پراعتراض عائد کردیا ،رجسٹرار آفس نے سیشن کورٹ کی بجائے براہ راست لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا اعتراض عائد کیا ،پٹیشن کےہمراہ مصدقہ نقول لف نہ ہونے کا بھی اعتراض عائد کیا گیا ہے عمران خان نے ظل شاہ قتل مقدمے میں لاہور ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی ہے عمران خان نے سیشن کورٹ کی بجائے ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ظل شاہ قتل کیس میں عبوری ضمانت کیلئے درخواست دائر کردی ،لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے درخواست دائر کی ، عدالت میں دائردرخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تھانہ سرور پولیس نے بے بنیاد اور جھوٹا مقدمہ درج کیا حکومت سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے درخواست میں لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت منظور کرنے کی استدعا کی گئی

    دوسری جانب تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی گاڑی ہائیکورٹ میں لانے کیلئے رجسٹرار آفس سے اجازت مانگ لی عمران خان نے دائر درخواست میں کہا ہے کہ مقدمے میں پیشی کیلئے ہائیکورٹ آنا ہے لیکن سکیورٹی خدشات بھی ہیں استدعا ہے کہ گاڑی لاہور ہائیکورٹ کے اندر آنے کی اجازت دی جائے

    عمران خان انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوں گےعمران خان کی سیکورٹی پروٹوکول کی گاڑیاں زمان پارک پہنچیں،
    2 ایلیٹ فورس کی گاڑیاں، ایمبولینس اور جیمرز والی گاڑی زمان پارک پہنچ گئی ،عمران خان کی سیکورٹی خدشات کے پیش نظر بم ڈسپوزل سکواڈ نے زمان پارک کے اطراف چیکنگ کی ،عمران خان ظل شاہ قتل کیس اور زمان پارک میں جلاو گھیراو کیس میں عبوری ضمانت کے سلسلے میں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہونگے، عمران خان سخت سیکورٹی میں گھر سے روانہ ہو چکے ہیں،

    واضح رہے کہ عمران خان پر متعدد مقدمات درج ہیں اور عمران خان ضمانت پر ہیں، عمران خان کو نیب نے اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا تا ہم انہیں بعد میں ضمانت مل گئی اور رہا ہو گئے، عمران خان عدالتوں میں پیش تو ہوتے ہیں لیکن کارکنان کو ساتھ لے کر، گرفتاری کا خوف عمران خان کے دل میں چھایا ہوا ہے، اسی وجہ سے وہ اپنی رہائشگاہ پر بھی کارکنان کو ڈھال کے طور پر رکھتے ہیں تا کہ کارکنان ڈنڈے کھائیں اور وہ خود گھر میں محفوظ رہیں

    اسد عمر  اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار 

    ملک بھر میں احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ 

     بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

  • عمران خان کو مزید کسی کیس میں گرفتاری سے روکنے کے حکم میں 31 مئی تک توسیع

    عمران خان کو مزید کسی کیس میں گرفتاری سے روکنے کے حکم میں 31 مئی تک توسیع

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی 100 سے زائد کیسز میں گرفتاری روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل ، ایڈووکیٹ جنرل اوردیگر عدالت میں پیش ہوئے،وفاق کی جانب سے کیسز کی تفصیلات فراہم کرنے کیلئے مہلت کی استدعا کی گئی،عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 31 ملتوی کردی اورعمران خان کو مزید کسی کیس میں گرفتاری سے روکنے کے حکم میں 31 مئی تک توسیع کردی

    دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ میں تھری ایم پی او کے تحت پی ٹی آئی رہنماﺅں کی گرفتاری کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے تحریک انصاف کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی، مسرت جمشید چیمہ کی گرفتاری پر 18 مئی کو دلائل طلب کر لئے ،اسد عمر، سیف اللہ نیازی، اعجازچودھری کی درخواست پر 19 مئی کو دلائل طلب کر لئے،عدالت نے ڈی سی اسلام آباد سے گرفتاری سے متعلق ریکارڈ طلب کرلیا،جسٹس گل حسن اورنگزیب نے احکامات جاری کئے

    عمران خان کی گرفتاری کے بعد کور کمانڈر ہاؤس لاہور میں ہونیوالے ہنگامہ آرائی میں پی ٹی آئی ملوث نکلی

     بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات

    نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

     مراد سعید کے گھر پر پولیس نے چھاپہ

  • اوریا جان مقبول کی بازیابی کی درخواست،عدالت نے نمٹا دی

    اوریا جان مقبول کی بازیابی کی درخواست،عدالت نے نمٹا دی

    لاہور ہائیکورٹ میں اوریا جان مقبول کی بازیابی کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے درخواست واپس لینے پر نمٹا دی، عدالت نے کہا کہ غیر قانونی گرفتاری کی درخواست آئی تو ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی،درخواست اوریا جان مقبول کی اہلیہ نے دائر کی درخواست میں آئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے ،بیرسٹر ردا نور نے عدالت میں کہا کہ اوریا مقبول جان حفاظت سے گھر پہنچ گئے ہیں،درخواست پر مزید کارروائی نہیں کرنا چاہتے،

    عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ اوریا مقبول جان مشہور تجزیہ کار اور صحافی ہیں،بارہ اور تیرہ مئی کی رات کو بھاری تعداد میں پولیس نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا،بغیر وارنٹ گرفتاری دکھائے انہیں پولیس اپنے ساتھ لے گئی پولیس نے انہیں غیر قانونی طور پر اپنی حراست میں رکھا ہوا ہے،عدالت اوریا مقبول جان کو فوری طور پر پیش کر کے رہا کرنے کا حکم دے،

    عمران خان کی گرفتاری کے بعد کور کمانڈر ہاؤس لاہور میں ہونیوالے ہنگامہ آرائی میں پی ٹی آئی ملوث نکلی

     بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات

    نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

     مراد سعید کے گھر پر پولیس نے چھاپہ

  • اچھا ہوتا عمران خان پر آن لائن فرد جرم عائد ہو جاتی،پراسیکیوٹر جنرل

    اچھا ہوتا عمران خان پر آن لائن فرد جرم عائد ہو جاتی،پراسیکیوٹر جنرل

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی عبوری ضمانت کا کیس ،سابق وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی گئی،

    عمران خان کی لیگل ٹیم کے رکن بیرسٹر گوہر نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی، جس میں کہا گیا کہ پی ڈی ایم کی جانب سے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کیا گیا ہے، عمران خان کی پیشی کے موقع پر امن و امان کا مسئلہ ہوسکتا ہے ،عدالتی حکم پر ضمانتوں کیلئے عمران خان متعلقہ فورمز سے رجوع کررہے ہیں ،آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی جائے ، عمران خان نے تھانہ رمنا میں درج مقدمے میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کررکھی ہے

    دوسری جانب انسداد دہشتگردی عدالت میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور دیگر رہنماﺅں کیخلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج مقدمہ پر سماعت ہوئی،جج راجہ جواد عباس نے کیس کی سماعت کی،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ اسد عمر اور دیگر پی ٹی آئی رہنما گرفتار ہیں ،جج اے ٹی سی نے کہا کہ لسٹ بتا دیں جو پی ٹی آئی رہنما گرفتار ہیں ،پراسیکیوٹر جنرل نے کہاکہ ضمانت قبل ازگرفتاری کے بعد بھی ایک ہی طرح کے جرم کررہے ہیں ،جج اے ٹی سی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ رضا کارانہ طور پر کوئی گرفتاری نہیں دیتا،جو گرفتار نہیں ان کیلئے ساڑھے 3 بجے تک فیصلہ کر لیں گے ،وکیل درخواست گزار نے عدالت میں کہا کہ لاہور میں موجود پی ٹی آئی رہنما عدالت پیش نہیں ہو سکتے پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ اچھا ہوتا عمران خان پر آن لائن فرد جرم عائد ہو جاتی ،جج راجہ جواد عباس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اے ٹی سی میں آن لائن کی سہولت موجود ہے ، اے ٹی سی میں ایسی صورتحال آئی تو آن لائن فرد جرد عائد کر دیں گے

    وکیل درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ تمام پی ٹی آئی رہنماﺅں کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی جائے عدالت نے استثنیٰ کی درخواستوں پر دلائل کیلئے ساڑھے 11 بجے کا وقت مقرر کردیا ،جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ ساڑھے 11 بجے دیکھ لیتے ہیں، کچھ رہنما مقصود ہیں اور کچھ مطلوب،وکیل درخواست گزارنے کہا کہ سب کی ایک ہی صورتحال ہے، فی الحال شہید ہونے سے بچایا جائے ،اے ٹی سی جج راجہ جواد عباس نے سماعت میں وقفہ کر دیا

    دوسری جانب تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکیل نعیم حیدر کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج سکندر خان نے کیس کی سماعت کی ،عدالت نے استفسار کیا کہ نعیم حیدر کہاں ہیں ؟وکیل نے کہا کہ عمران خان کی پیشی پر نعیم حیدر زخمی ہوئے تھے،نعیم حیدر کا سی ٹی سکین کرانا ہے، آج نہیں آ سکتے ،عدالت نے کہا کہ نعیم حیدر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہیں ،عدالت نے کیس کی سماعت میں وقفہ کردیا

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

  • عمران نیازی کیلئے ضمانتوں کا اتوار بازار لگا ہوا ہے،شرجیل میمن

    عمران نیازی کیلئے ضمانتوں کا اتوار بازار لگا ہوا ہے،شرجیل میمن

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات، پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عدالتوں میں عمران نیازی کیلئے ضمانتوں کا اتوار بازار لگا ہوا ہے

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری، اسکے بعد ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ، عمران خان کی ضمانت اور پھر لاہور آمد کے حوالہ سے سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات، پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان دوبارہ دھمکی دے رہے ہیں، اس نے کہا ہے کہ دوبارہ گرفتار کیا گیا تو ری ایکشن ہو گا، یہ عمران خان کی دھمکی پاکستان کی 22 کروڑ عوام کو تھی، عمران خان ملکی سالمیت کیخلاف جو کام کرے وہ معاف ہے پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ کو کبھی انصاف نہیں ملا،

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ایک ملک میں دو قانون نہیں چل سکتے ملک کو ڈنڈے اوربدمعاشی سے چلایا جا رہا ہے عمران خان جو مانگ رہا ہے وہ بھی مل گیا جو نہیں مانگ رہا وہ بھی مل گیا عمران خان کو جو ضمانت ملی وہ کسی کو ملی نہ ملے گی عدالتوں میں عمران نیازی کیلئے ضمانتوں کا اتوار بازار لگا ہوا ہے سب کیلئے یکساں حقوق کی اہمیت کہاں گئی اس شخص کو سب معاف ہے،اسے بلینکٹ ضمانت دی گئی۔ عدالت کو کیوں نہیں کہا میرے کارکنوں کو بھی رہا کرو۔ ان کی اقتدار کی بھوک ختم نہیں ہو رہی

    پاکستان پیپلزپارٹی آزادی صحافت کی حمایت جاری رکھے گی۔

    عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

    نور مقدم کیس، فنڈ ریزنگ اور مبشر لقمان کے انکشاف، بیٹا اور بیٹی نے نوازشریف کو ڈبودیا تاریخی رسوائی، شلپا شیٹھی، فحش فلمیں اور اصل کہانی؟

  • عثمان بزدار شامل تفتیش نہیں ہوئے تو نتائج خراب ہو سکتے ہیں،عدالت

    عثمان بزدار شامل تفتیش نہیں ہوئے تو نتائج خراب ہو سکتے ہیں،عدالت

    احتساب عدالت لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 18 مئی تک توسیع کر دی

    احتساب عدالت میں عثمان بزدار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری کے معاملے کی سماعت ہوئی، سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست کی عدالت نے عثمان بزدار کی ایک روز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر تے ہوئے عبوری ضمانت میں بھی 18 مئی تک توسیع کر دی

    احتساب عدالت کے جج شیخ سجاد احمد نے نیب کے تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ انکوائری میں کیا پراگریس ہے ؟ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ عثمان بزدار تفتیش کیلئے نیب میں پیش نہیں ہوئے اورنہ ہی اثاثوں کی تفصیلات جمع کروائیں، جج شیخ سجاد احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کیس کو ہومیو پیتھک طریقے سے چلا رہے ہیں کبھی ملزم عدالت نہیں آتا اور کبھی نیب آفس نہیں جاتا عدالتی حکومت کے باوجود عثمان بزدار انکوائری میں تعاون نہیں کر رہے ہیں عثمان بزدار شامل تفتیش نہیں ہوئے تو نتائج خراب ہو سکتے ہیں

    عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ،مبشر لقمان نے بطور وزیر بیورو کریسی کیلئے کیسے سٹینڈ لیا تھا؟ بتا دیا

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    عثمان بزدار اور انکے بھائیوں سمیت انکے مبینہ فرنٹ مین طور بزدار کے خلاف انٹی کرپشن میں انکوائری شروع