Baaghi TV

Tag: ضمانت

  • عطا تارڑ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا

    عطا تارڑ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا

    عطا تارڑ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا

    سیشن کورٹ لاہور میں ن لیگی رہنما عطا تارڑ کی عبوری ضمانت 14 ستمبر تک منظورکر لی گئی

    عدالت نے قلعہ گجر سنگھ پولیس کو عطا تارڑ کو گرفتار کرنے سے روک دیا سیشن کورٹ لاہور نے عطا تارڑ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا عدالت نے عطا تارڑ کی 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی

    وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے سیشن کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی تھی،جس میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ عدالت عبوری ضمانت منظور کر کے پولیس کو گر فتاری سے روکے پولیس نے پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں نامزد کیا، ریکارڈ یافتہ نہیں ہوں، پولیس نے بدنیتی کی بنیاد پر نامز د کیا،

    عدالت پیشی کے موقع پرعطا تارڑ کا کہنا تھا کہ سیاسی انتقام اور جلسے جلوسوں کے علاوہ قوم کی خدمت بھی اہم ہے، پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ ہم نے نہیں کیا نہ کروایا،سیلاب متاثرین کے دکھ کا انداز ہے ،سیلاب متاثرین کی امداد کی جائے ،یہ جلسوں اور دورے کرنے کا وقت نہیں ،سیلاب متاثرین کے علاقوں کے دورے کرنے چاہیے، پنجاب کو بڑے بھائی ہونے کے ناطے آگے بڑھنا چاہیے تھا ،

    سپریم کورٹ نے ایم کیو ایم کی سندھ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی استدعا مسترد کردی

     سازش کے تحت بلدیاتی انتخابات میں تاخیرکی جارہی ہے،

    ایف بی آر نوٹس کی مہلت ختم،عمران ریاض خان پیش نہ ہوئے

    آپ اتنا مت گھبرائیں،فارن فنڈنگ کیس میں عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

  • ایسے لگ رہا ہے یہاں کوئی قانون رہ ہی نہیں گیا،عمران خان

    ایسے لگ رہا ہے یہاں کوئی قانون رہ ہی نہیں گیا،عمران خان

    ایسے لگ رہا ہے یہاں کوئی قانون رہ ہی نہیں گیا،عمران خان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز گل کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس پر میں نے کہا اس پر ایکشن لوں گا

    عدالت پیشی کے موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ میرے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ بنا دیا گیا،پوری دنیا میں مذاق بن گیا ہے،میں یہ کہوں کہ لیگل ایکشن لوں گا تو دہشت گردی کا مقدمہ بن جاتا ہے، شہباز گل پر تشدد ہوتے ہوئے بھی واپس بھیج دیا گیا پولیس کے پاس، میں بات کروں تو دہشت گردی کا کیس کیسے بن گیا اس پر؟ ایسے لگ رہا ہے یہاں کوئی قانون رہ ہی نہیں گیا، سب سے بڑی پارٹی کے ہیڈ پر مقدمہ بن گیا، جو فیصلے کررہے ہیں انکو ملک کا سوچنا چاہئے، وہ تحریک انصاف سے خوفزدہ ہیں، ملک کا مذاق بنا رہے ہیں

    تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہم انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر کھڑے ہیں یہ بڑا مذاق ہے عمران خان نے تقریر میں کہا کہ ہم قانونی ایکشن لیں گے جس پر مقدمہ کیاگیا تقریر کرنے پر لیڈر کے خلاف مقدمے درج کرائے گئے، پاکستان کی قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے،سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت کی بوکھلاہٹ سب کے سامنے ہے،یہ لوگ عمران خان کو آوٹ کرنا چاہتے ہیں ،ہم کہتے ہیں میدان میں آجاو،کیا عمران خان کے خلاف مقدمات سے سیلاب زدگان کی مدد ہورہی ہے؟کیا عمران خان کے خلاف مقدمات سے معیشت بہتر ہورہی ہے؟ مسائل کا حل ایک ہی ہے فوری انتخابات

    قبل ازیں عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کر لی گئی ہے، عمران خان کی ضمانت ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی گئی ہے، عدالت نے پولیس کو یکم ستمبر تک گرفتاری سے روک دیا، عدالت نے پولیس اور مدعی مقدمہ نے نوٹس جاری کر دیا،اگلی سماعت یکم ستمبر کو ہو گی، عدالت نے عمران خان کو دوبارہ یکم ستمبر کو طلب کر لیا ہے،

    عمران خان سمیت پوری پی ٹی آئی کو نااھل قرار دے کر پی ٹی آئی کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا مطالبہ 

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

  • شہبازگل کے ڈرائیور کے بھائی کی عبوری ضمانت منظور

    شہبازگل کے ڈرائیور کے بھائی کی عبوری ضمانت منظور

    شہبازگل کے ڈرائیور کے بھائی کی عبوری ضمانت منظور
    بغاوت مقدمے میں شہباز گِل کے جسمانی ریمانڈ کی اپیل پر سماعت ہوئی، سیشن کورٹ اسلام آباد کی جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تفتیشی ریکارڈ بھی دیکھنے کی ضرورت ہے، وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے جسمانی ریمانڈ مسترد کر دیا تھا ایڈیشنل سیشن جج نے شہباز گل کو نوٹس جاری نہیں کیا تھا، پراسیکیوٹر نے کہا کہ عدالت اِن کو نوٹس جاری کر دے اور کل فریقین کے دلائل سن لے،یہ کل عدالت کو کہیں گے کہ ابھی نوٹس نہیں ہوئے پہلے جاری کریں ، ہائیکورٹ نے لکھا کہ ضرورت ہو تو ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جائے،

    جج زیبا چودھری نے استفسار کیا کہ کون سی ایسی چیزیں ہیں جن کی مزید تفتیش کی ضرورت ہے؟ پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے کہا کہ قانون میں 15 دن کے ریمانڈ کی گنجائش موجود ہے، شہباز گِل کا صرف دو دن کا جسمانی ریمانڈ دیا گیا، نتیجے تک پہنچنے کیلئے بہت سے پہلوؤں پر تفتیش کی ضرورت ہے،ٹرانسکرپٹ کہاں تیار ہوا اور کس نے کیا،ان پہلوؤں کو مدنظر رکھے بغیر فیصلہ دیا گیا، جوڈیشل مجسٹریٹ نے محض ایک پہلو کو دیکھتے ہوئے فیصلہ دیدیا،موبائل ڈرائیور کے پاس ہونے کے بیان پر شہبازگل کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی گئی، عدالت نے شہباز گل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی شہباز گل کے مزید جسمانی ریمانڈ کی اپیل پر نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالت نے دلائل طلب کر لئے

    قبل ازیں اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت،شہباز گِل کی ضمانت کی درخواست پر سماعت میں وقفہ کر دیا گیا ،پراسیکیوٹر نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسمانی ریمانڈ کا معاملہ دوبارہ سیشن عدالت کو بھیج دیا ،ابھی تحریری حکم نامہ موصول نہیں ہوا، جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جب تک اسلام آباد ہائیکورٹ کا تحریری حکم نہیں آتا سماعت نہیں کر سکتی، تحریری حکم نامہ آئیگا اسکے بعد ملزم کے وکلا کو سنا جائیگا

    دوسری جانب سیشن کورٹ اسلام آباد میں شہبازگل کے ڈرائیور کے بھائی کی عبوری ضمانت منظور کر لی گئی ہے ملزم کو 50 ہزار روپے مچلکوں پر ضمانت قبل از گرفتاری 30 اگست تک منظور کی گئی ہے، وکیل نے کہا کہ ملزم عدالت کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کے لیے تیارہیں، سیشن کورٹ اسلام آبا نے پراسیکیوشن کو نوٹسز جاری کردیئے شہبازگل کے ڈرائیور کے بھائی پر پولیس پر حملہ آور ہونے کا الزام ہے

    واضح رہے کہ شہباز گل کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا ہے، ،اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ شہباز گل کو گرفتار کیا گیا ہے ، شہباز گل کے خلاف اداروں کیخلاف بیان بازی اور عوام کو اداروں کیخلاف اکسانے پر بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے،

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے

    شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

    نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ

  • دعا زہرہ کے شوہر کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ آ گیا

    دعا زہرہ کے شوہر کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ آ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی سے بھاگ کر شادی کرنے والی دعا زہرہ کے شوہر کی عدالت نے ضمانت منظور کر لی

    کراچی کی مقامی عدالت نے دعا زہرہ کے شوہر ظہیر اور اسکے بھائی شبیر کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ سنایا ہے اور 17 اگست تک ضمانت میں توسیع کر دی ہے ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کراچی نے دعا زہرا کیس میں ملزم ظہیر اور شبیر کی درخواست ضمانت کی سماعت کی ،دوران سماعت سرکاری وکیل نے عدالت میں کہا کہ دعا زہرہ کیس کے مقدمے کا چالان تاحال عدالت میں پیش نہیں ہو سکا. عدالت نے چھ اگست تک چالان جمع کروانے کا حکم دے دیا ،عدالت نے دونوں ملزمان کی ضمانت میں توسیع کر دی

    ظہیر کے خلاف دعا زہرا کے اغوا کا مقدمہ کراچی کے الفلاح تھانے میں درج ہے،عدالت کے حکم پر دعا زہرا دارالامان میں رہائش پزیر ہے

    دعا زہرا کو کراچی منتقل کردیا گیا۔

    والدین سے نہیں ملنا چاہتی،دعا زہرہ کا عدالت میں والد کے سامنے بیان

    دعا کیجیے گا ہماری دعا ظالموں کے چنگل سے آزاد ہو،دعا زہرہ کے والدین کی اپیل

    دعا زہرہ کیس،عمر کے تعین کیلئے ایک بار پھر میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

     دعا زہرہ کو عدالت نے دارالامان بھجوانے کا حکم 

    واضح رہے کہ دعا زہرہ نے گھر سے بھاگ کر شادی کر لی تھی، دعا زہرہ کے شوہر ظہیر احمد کا کہنا ہے کہ کہ دعا اور میرا رابطہ پب جی گیم کے ذریعے ہوا اور پچھلے تین سال سے ہمارا رابطہ تھا دعا زہرہ کراچی سے خود آئی ہے دعا نے میرے گھر کے باہر آکر مجھے میسج کیا وہ رینٹ کی گاڑی پر آئی تھی میرے گھر والے شادی پر آمادہ تھے میرے گھر والے بھی چاہتے تھے کہ دعاکے گھر والے رضامند ہوں لیکن دعا کے گھر والوں نے شادی کیلئے مثبت جواب نہیں دیا اسی وجہ سے یہ خود اپنا گھر چھوڑ کر آ گئی

     دعا زہرہ کی پرائیویٹ تصاویر لیک کر دی گئیں

  • عمران خان عدالت میں پیش، دس مقدمات میں ضمانت منظور

    عمران خان عدالت میں پیش، دس مقدمات میں ضمانت منظور

    لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیش ہوئے

    عمران خان کی 5، 5 ہزار روپے مچلکوں کے عوض 10مقدمات میں ستمبر کے پہلے ہفتہ تک عبوری ضمانت منظور کر لی گئی ،عدالت نے تھانہ کوہسار میں درج مقدمہ نمبر 425 میں آئندہ سماعت پر پولیس ریکارڈ سمیت طلب کر لیا، وکیل بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان کے خلاف ایک ہی نوعیت کے 15مقدمات درج ہیں، استدعا ہے کہ عمران خان کی ضمانت منظور کی جائے،

    جج نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ کیا آپ کو کوئی اعتراض ہے؟کیا اس کیس میں کوئی ادارہ مدعی ہے؟

    اللہ تعالیٰ اس ملک کے سیاست دانوں کو ہدایت دے،لاہور ہائیکورٹ کے ریمارکس

    پی ٹی آئی عہدیدار کے گھر سے برآمد اسلحہ کی تصاویر سامنے آ گئیں

    لانگ مارچ، عمران خان سمیت تحریک انصاف کے رہنماؤں پر مقدمہ درج

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

    لانگ مارچ میں فیاض الحسن چوہان کتنے بندے لے کر نکلے،ویڈیو وائرل

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 25 مئی کو لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا، لاہور سے جب لانگ مارچ کے شرکا نکلے تھے تو انکا پولیس کے ساتھ تصادم ہوا تھا، ان دنوں پنجاب کی صوبائی حکومت نے دفعہ 144 نافذ کر رکھی تھی، لانگ مارچ کے شرکا اور پولیس میں کئی مقامات پر تصادم ہوا تھا، پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنماوں و کارکنان کو گرفتار بھی کیا تھا

    لانگ مارچ کے بعد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت دیگر پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت پر بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا، اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ عمران خان سمیت 150افراد کیخلاف 3 مقدمات درج کر لئے گئے مقدمات میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی دفعات شامل کی گئی ہیں، مقدمہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت باقی قیادت، کارکنان پر درج کئے گئے ہیں، مقدمات میں 39 افراد کی گرفتاری بھی ظاہر کی گئی ہے ،درج مقدمات میں اسد عمر، عمران اسماعیل ، راجہ خرام نواز ،علی امین گنڈا پور اور علی نواز اعوان کے نام بھی شامل ہیں،وزیراعلی گلگت بلتستان پر بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا، فواد چودھری پر جہلم میں مقدمہ درج کیا گیا تھا

  • مقصد کامیابی کی ضمانت — ام عفاف

    مقصد کامیابی کی ضمانت — ام عفاف

    زندگی ایک رفتار کے ساتھ آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہی ہے، وہ بچے جو ابھی چھوٹے ہیں ان کے لیے یہ دنیا بالکل نئی ہے ان کی آنکھوں میں تجسس ہوتا ہے اور جو لوگ جوانی کے جوبن پر ہیں ان کے لیے کچھ نیا ہے تو کچھ پرانا. اور وہ لوگ جو اپنی زندگی گزار چکے ہیں ان کے لیے یہ سب کچھ پرانا ہے.

    لیکن اصل بات یہ ہے کہ انسان نے اس دنیا میں کیا پایا ہے اور کیا کھویا ہے کچھ لوگ بغیر مقصد کے زندگی گزارتے ہیں.

    زندگی بہت خوبصورت ہے اگر اس کے اندر کچھ ترتیب لائ جائے کوئی مقصد طے کیا جائے. ہر انسان کی زندگی اس کے ساتھ ہی شروع ہو کر اس کے ساتھ ختم ہوجاتی ہے. لوگ ہمارے کاموں میں، خوشیوں میں شریک ہوتے ہیں کیونکہ ہم ان کے درمیان موجود ہیں.

    جیسے ہی زندگی ختم ہوگی سارے کام ختم ہو جائیں گے اور لوگ کچھ دیر سوگ منا کر اپنے کام پر لگ جائیں گے. زندگی کی ڈور کٹنے کے ساتھ ہی ہمارا نام بھی ختم ہو جاتا ہے.

    اور پھر کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو اس دنیا سے رخصت ہو جائیں تو صدیوں تک لوگوں کے دلوں میں زندہ رہتے ہیں. سو بار بھلانے پر بھی زندگی کے کسی نہ کسی موڑ پر یاد آجاتے ہیں. یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جو ایک مقصد کے تحت زندگی گزارتے ہیں.

    اور مقصد ہی وہ بنیاد ہے جو انسان کو مکمل زندگی کا لائحہ عمل دیتا ہے. ایسے لوگ زندگی ایک ترتیب سے گزراتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ ہر مرحلے کو کامیابی سے طے کرتے ہیں اور کامیابی بھی ان کے قدم چومتی ہے.

    آپ قائد اعظم محمد علی جناح کی ہی مثال لے لیں ان کی مکمل زندگی انتھک محنت سے عبارت ہے. انہوں نے مکمل زندگی میں کام کیا اور لوگوں کو کام کام اور بس کام کا سبق دیا.

    وجہ یہ تھی کہ انہوں نے اپنا ایک مقصد چنا اور اسے لیکر وہ آگے بڑھے. جب انہوں نے یہ مسلمانوں کی آزادی و خود مختاری کو اپنا مقصد بنایا تو وہ ہندوستان کے مسلمانوں کے لیے نجات دہندہ بنے اور قوم نے انہیں بابائے قوم کا درجہ دیا.

    دیکھیں اگر آپ کے پاس کوئی مقصد ہوگا تو ہی آپ کی زندگی میں کوئی کارآمد کام ہوگا. اسی وقت آپ اپنی قوم اور ملک کے لیے کچھ کر سکتے ہیں. اس لیے آپ اپنی زندگی میں مقصد اور ترتیب کو لازم سمجھیں.

    یاد رکھیں ہمیشہ کام کرنے والے لوگوں کو ہی یاد رکھا جاتا ہے اور وہ کام زیادہ بہتر ہوتا ہے جو ایک مقصد کے ساتھ ہو اسی لیے اپنی زندگی کا ایک مقصد بنائیں پھر دیکھیں کامیابیاں کیسے آپ کے قدم چومتی ہیں.

  • دس مقدمات میں ضمانت کیلئے عمران خان عدالت پہنچ گئے

    دس مقدمات میں ضمانت کیلئے عمران خان عدالت پہنچ گئے

    دس مقدمات میں ضمانت کیلئے عمران خان عدالت پہنچ گئے

    پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران املاک کو نقصان پہنچانے اور جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت ہوئی

    سابق وزیراعظم عمران خان نے قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست دائر کر دی عمران خان نے 10 مقدمات میں ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کامران بشارت نے کیس پر سماعت کی، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ضمانت کیلئے اسلام آباد کی مقامی عدالت پہنچ گئے، تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان بھی عمران خان کے ہمراہ تھے، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے

    پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران تھوڑ پھوڑ پر عمران خان کی 10 مقدمات میں 6 جولائی تک درخواست ضمانتیں منظورکر لی گئیں، سیشن جج کامران بشارت مفتی نے پولیس کو ریکارڈ سمیت آئندہ سماعت پر طلب کر لیا

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 25 مئی کو لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا، لاہور سے جب لانگ مارچ کے شرکا نکلے تھے تو انکا پولیس کے ساتھ تصادم ہوا تھا، ان دنوں پنجاب کی صوبائی حکومت نے دفعہ 144 نافذ کر رکھی تھی، لانگ مارچ کے شرکا اور پولیس میں کئی مقامات پر تصادم ہوا تھا، پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنماوں و کارکنان کو گرفتار بھی کیا تھا

    لانگ مارچ کے بعد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت دیگر پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت پر بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا، اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ عمران خان سمیت 150افراد کیخلاف 3 مقدمات درج کر لئے گئے مقدمات میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی دفعات شامل کی گئی ہیں، مقدمہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت باقی قیادت، کارکنان پر درج کئے گئے ہیں، مقدمات میں 39 افراد کی گرفتاری بھی ظاہر کی گئی ہے ،درج مقدمات میں اسد عمر، عمران اسماعیل ، راجہ خرام نواز ،علی امین گنڈا پور اور علی نواز اعوان کے نام بھی شامل ہیں،وزیراعلی گلگت بلتستان پر بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا، فواد چودھری پر جہلم میں مقدمہ درج کیا گیا تھا

    پی ٹی آئی عہدیدار کے گھر سے برآمد اسلحہ کی تصاویر سامنے آ گئیں

    لانگ مارچ، عمران خان سمیت تحریک انصاف کے رہنماؤں پر مقدمہ درج

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

    لانگ مارچ میں فیاض الحسن چوہان کتنے بندے لے کر نکلے،ویڈیو وائرل

  • لانگ مارچ،پی ٹی آئی رہنماؤں کو درج مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کا حکم

    لانگ مارچ،پی ٹی آئی رہنماؤں کو درج مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کا حکم

    لانگ مارچ،پی ٹی آئی رہنماؤں کو درج مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لانگ مارچ کے دوران تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف درج مقدمات کے کیس کی سماعت ہوئی

    انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات میں 28 جون تک ضمانت میں توسیع کر دی ہے، عدالت نے پولیس کو تحریک انصاف کے رہنماؤں کو گرفتار کرنے سے روک دیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی، عدالت نے یہ بھی حکم دیا کہ تمام ملزمان شامل تفتیش ہوں،

    تحریک انصاف کے رہنماوں ڈاکٹر یاسمین راشد، میان اسلم اقبال حماد اظہر، عمیر نیازی، مراد راس، جمشید چیمہ، مسرت جمشید، اعجاز چوہدری، یاسر گیلانی، عندلیب عباس اور دیگر لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے ،سابق وفاقی وزیر شفقت محمود کے علاوہ تمام رہنماؤں نے انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں حاضری مکمل کروائی تحریک انصاف کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ شفقت محمود کا آپریشن ہوا ہے انہیں آج حاضری سے استثنیٰ دیا جائے

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 25 مئی کو لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا، لاہور سے جب لانگ مارچ کے شرکا نکلے تھے تو انکا پولیس کے ساتھ تصادم ہوا تھا، ان دنوں پنجاب کی صوبائی حکومت نے دفعہ 144 نافذ کر رکھی تھی، لانگ مارچ کے شرکا اور پولیس میں کئی مقامات پر تصادم ہوا تھا، پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنماوں و کارکنان کو گرفتار بھی کیا تھا

    لانگ مارچ کے بعد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت دیگر پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت پر بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا، اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ عمران خان سمیت 150افراد کیخلاف 3 مقدمات درج کر لئے گئے مقدمات میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی دفعات شامل کی گئی ہیں، مقدمہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت باقی قیادت، کارکنان پر درج کئے گئے ہیں، مقدمات میں 39 افراد کی گرفتاری بھی ظاہر کی گئی ہے ،درج مقدمات میں اسد عمر، عمران اسماعیل ، راجہ خرام نواز ،علی امین گنڈا پور اور علی نواز اعوان کے نام بھی شامل ہیں،وزیراعلی گلگت بلتستان پر بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا، فواد چودھری پر جہلم میں مقدمہ درج کیا گیا تھا

    کیا آپ کو علم ہے کہ سپریم کورٹ کے ملازمین بھی نہیں پہنچ سکے،عدالت

    اللہ تعالیٰ اس ملک کے سیاست دانوں کو ہدایت دے،لاہور ہائیکورٹ کے ریمارکس

    پی ٹی آئی عہدیدار کے گھر سے برآمد اسلحہ کی تصاویر سامنے آ گئیں

    لانگ مارچ، عمران خان سمیت تحریک انصاف کے رہنماؤں پر مقدمہ درج

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

    لانگ مارچ میں فیاض الحسن چوہان کتنے بندے لے کر نکلے،ویڈیو وائرل

  • شکتی کپور کا بیٹا سدھانتھ ضمانت پر رہا

    شکتی کپور کا بیٹا سدھانتھ ضمانت پر رہا

    بالی وڈ کے معروف اداکار شکتی کپور کے بیٹے سدھانتھ کپور جو بینگلورپولیس کی حراست میں تھے انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے رپورٹس کے مطابق سدھانتھ کپور کے ساتھ چار مزید لوگوں کو بھی ضمانت پر رہا کیا گیا ہے ۔سدھانتھ کپور اتوار کے روز ایک پارٹی میں شریک تھے ، بینگلور پولیس کو اطلاعات موصول ہوئیں تھیں کہ اس پارٹی میں ڈرگز کا ستعمال کیا جا رہا ہے،پولیس نے چھاپہ مار کر سدھانتھ سمیت دیگر لوگوں کو بھی گرفتار کیا ،پولیس نے جب ٹیسٹ کروائے تو رپورٹس پازیٹیو آئیں ۔ڈپٹی کمشنر آف پولیس فار ایسٹ بینگلور مسٹر بھیما شنکر کا کہنا ہے کہ

    سدھانتھ کپور کی میڈیکل رپورٹس بتاتی ہیں کہ انہوں نے ڈرگز کا استعمال کیا ہے۔ہم نے ان کو گرفتار کر لیا ہوا ہے اور اگلے پروسیجر کو فالو کررہے ہیں ۔ہم انہیں جیوڈیشل کسٹڈی میں بھیجیں گے سدھانتھ کے ساتھ ان کے دیگر چار لوگوں کو پولیس کے سامنے حاضر ہونا پڑے گا جب انہیں بلایا جائیگا ۔
    یاد رہے کہ پولیس نے اتوار کی رات کو ایک پارٹی پر چھاپہ مارا اور سدھانتھ سمیت پینتیس لوگوں کو گرفتار کیا اور انہیں جن پر شک تھا ان کے ٹیسٹ کروائے گئے اور دوسرے لوگوں کے ساتھ سدھانتھ کی رپورٹ پازیٹیو آئی تھی،لیکن سدھانتھ کپور کو اب ضمانت پر رہائی مل گئی ہے ۔

  • لانگ مارچ مقدمہ، زرتاج گل شامل تفتیش ہوئیں؟ عدالت نے پوچھ لیا

    لانگ مارچ مقدمہ، زرتاج گل شامل تفتیش ہوئیں؟ عدالت نے پوچھ لیا

    لانگ مارچ مقدمہ، زرتاج گل شامل تفتیش ہوئیں؟ عدالت نے پوچھ لیا

    سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل ،شہریار آفریدی اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش ہوئے ، جج نے زرتاج گل سے استفسار کیا کہ کیا آپ شامل تفتیش ہوئی ہیں؟ جس پر زرتاج گل نے عدالت میں جواب دیا کہ ابھی تک شامل تفتیش نہیں ہوئیں،جج نے پراسیکیوٹر کو ہدایت کی کہ لسٹ بنائے کون کون شامل تفتیش ہوا اور کون نہیں،

    جج نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ کیا مقدمات کی تفتیش مکمل ہو چکی ہے؟ پراسیکیوٹر واجد منیر نے عدالت میں کہا کہ ابھی تک تفتیش مکمل نہیں ہوئی، جج نےاستفسار کیا کہ کتنے لوگ ابھی تک شامل تفتیش نہیں ہوئے؟ پراسیکیوٹر واجد منیر نے کہا کہ بہت لوگوں نے تفتیش جوائن نہیں کی، وکیل نے کہا کہ ہمارے رہنما تھانوں میں گئے لیکن جواب ملا صاحب موجود نہیں ،عدالت نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم تھانہ وائز درخواست ضمانتوں پر بحث رکھ لیتے ہیں، وکیل بابر اعوان نے جج کو کہا کہ جسطرح چل رہا ہے اسی طرح جانے دیں ہم آپ کو مایوس نہیں کرینگے، سب ملزمان پیش ہونگے،جس پر جج نے کہا کہ تمام ملزمان کو شامل تفتیش کروا لیں اور انکی حاضری بھی لگوا لیں، یہ شکایت کر رہے ہیں کہ تھانوں میں جاتے ہیں، تفتیشی افسرنہیں ملتا،عدالت نے پراسیکیوٹر کو سب کو شامل تفتیش کرنے کی ہدایت کر دی،

    شیریں مزاری نے عدالت سے استدعا کی کہ میں کچھ کہنا چاہتی ہوں، میں شامل تفتیش ہو چکی ہوں اور آج وکیل بحث کرینگے ،جج نے شیریں مزاری کو کہا کہ ہم نے منگل کی تاریخ رکھ لی اس دن بحث کر لینگے،شیریں مزاری نے کہا کہ مجھے پھر حاضری سے استثنی ٰدیدیا جائے، عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر بحث کے لیے صرف 2 وکیل ہی پیش ہوں، کمرہ عدالت میں ملزمان سے زیادہ وکلا کی تعداد ہے،شیریں مزاری،زرتاج گل اور عمران اسماعیل نے حاضری سے استثنٰی کی درخواستیں جمع کروا دیں، سیشن کورٹ اسلام آباد نے کیس کی سماعت 20 جون تک ملتوی کر دی سیشن کورٹ اسلام آباد نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں 20 جون تک توسیع کر دی ،شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور شیخ رشید سمیت 38 ملزمان کی عبوری ضمانت میں 20 جون تک توسیع کر دی گئی

    عدالت پیشی کے موقع پر شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ 25 تھانوں میں ضمانت کی درخواست دی،2 میں منظور ہوگئی،حکمران چین سے امداد ملنے کا شور ڈال رہے ہیں جو کہ پاک فوج کی وجہ سے ہی ملی،حکومت کو ایک ڈالر دینے کو کوئی تیار نہیں ن اور ش کے حالات جلد سامنے آئیں گے لاہور اور فیصل آباد میں ضمنی انتخابات میں عوام نے فیصلہ کرنا ہے،حکومت دھڑم کرکے گر جائے گی، اکثریت جان چھڑانا چاہتی ہے، حکومت کو بےساکھیوں کا سہارا ہے، جو جلد گرنے والی ہیں

    عدالت پیشی کے موقع پر سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جھوٹے مقدمات سمیت ہر غیر جمہوری اقدام کا بھرپور مقابلہ کریں گے،جھوٹے مقدمات کا اندراج امپورٹڈ حکمرانوں کی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہیں،پرامن مظاہرین کو جبر و تشدد کا نشانہ بنانے والےاحتساب سے نہیں بچ سکیں گے، ہمیں عدلیہ سمیت اپنے اداروں پر مکمل اعتماد ہے،

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 25 مئی کو لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا، لاہور سے جب لانگ مارچ کے شرکا نکلے تھے تو انکا پولیس کے ساتھ تصادم ہوا تھا، ان دنوں پنجاب کی صوبائی حکومت نے دفعہ 144 نافذ کر رکھی تھی، لانگ مارچ کے شرکا اور پولیس میں کئی مقامات پر تصادم ہوا تھا، پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنماوں و کارکنان کو گرفتار بھی کیا تھا

    لانگ مارچ کے بعد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت دیگر پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت پر بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا، اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ عمران خان سمیت 150افراد کیخلاف 3 مقدمات درج کر لئے گئے مقدمات میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی دفعات شامل کی گئی ہیں، مقدمہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت باقی قیادت، کارکنان پر درج کئے گئے ہیں، مقدمات میں 39 افراد کی گرفتاری بھی ظاہر کی گئی ہے ،درج مقدمات میں اسد عمر، عمران اسماعیل ، راجہ خرام نواز ،علی امین گنڈا پور اور علی نواز اعوان کے نام بھی شامل ہیں،وزیراعلی گلگت بلتستان پر بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا، فواد چودھری پر جہلم میں مقدمہ درج کیا گیا تھا

    کیا آپ کو علم ہے کہ سپریم کورٹ کے ملازمین بھی نہیں پہنچ سکے،عدالت

    اللہ تعالیٰ اس ملک کے سیاست دانوں کو ہدایت دے،لاہور ہائیکورٹ کے ریمارکس

    لانگ مارچ، راستے بند، بتی چوک میں رکاوٹیں ہٹانے پر پولیس کی شیلنگ،کئی گرفتار