Baaghi TV

Tag: ضمنی بلدیاتی انتخابات

  • سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے رینجرز کی خدمات طلب

    سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے رینجرز کی خدمات طلب

    سندھ کےمختلف اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے رینجرزکی خدمات طلب کرلی گئیں-

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 24 ستمبرکوشیڈول ضمنی بلدیاتی انتخابات میں کراچی ڈویژن کے 3 اضلاع اور ضلع عمر کوٹ میں نہایت حساس پولنگ اسٹیشنزپر رینجرز کی تعیناتی کے لیےوفاقی وزارت داخلہ کوخط لکھ دیا-

    ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے وفاقی وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں درخواست کی گئی ہے کہ کراچی میں ضلع شرقی، غربی، کیماڑی اور عمرکوٹ کے تمام نہایت حساس پولنگ اسٹیشنز پر سندھ رینجرز کو تعینات کیاجائےالیکشن کمیشن نے جامد خدمات، پیٹرولنگ اور کوئک رسپانس فورس کے طور پر سندھ رینجرز کی تعیناتی مانگی ہے تاکہ 24 ستمبر 2025 کو کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے اور انتخابات پُرامن انداز میں مکمل ہو سکیں۔

    ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نےخط میں کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 220 کے تحت وفاق اورصوبوں میں تمام انتظامی حکام پر لازم ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کو ان کے فرائض کی ادائیگی میں معاونت فراہم کریں چونکہ مناسب سیکیورٹی فراہم کرنا وفاقی اورصوبائی حکومتوں کافریضہ ہے، اس لیے ضروری ہے کہ آزاد، پرامن اور شفاف انتخابات کو یقینی بنایاجا سکے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران (ڈی آر اوز) نے کراچی کے ضلع شرقی، غربی، کیماڑی اور عمرکوٹ کے مختلف پولنگ اسٹیشنز کو نہایت حساس قراردیا ہے کراچی کے ضلع شرقی میں ٹی ایم سی سہراب گوٹھ کی یو سی۔8، ضلع غربی میں ٹی ایم سی اورنگی کی یو سی۔10 اور ٹی ایم سی منگھوپیر کی یو سی۔1 اور یو سی۔7 جبکہ ضلع کیماڑی میں ٹی ایم سی بلدیہ کی یوسی۔8 کو نہایت حساس قرار دیا گیا ہے۔

    اسی طرح ضلع عمر کوٹ میں یو سی۔19 گپنو اور یو سی۔41 شاہ مردان شاہ کے پولنگ اسٹیشنز کو موجودہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر نہایت حساس قراردیا گیاہے، اس لیے سندھ رینجرزکی تعیناتی کی درخواست کی گئی ہے تاکہ تمام نہایت حساس پولنگ اسٹیشنزپر سیکیورٹی یقینی بنائی جاسکے۔

  • بلوچستان کے 25 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کل ہوں گے

    بلوچستان کے 25 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کل ہوں گے

    بلوچستان کے 25 اضلاع میں 26 جنوری کو ضمنی بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔

    ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی بلدیاتی انتخابات کے 50 جنرل وارڈز میں 167 امیدوار مد مقابل ہیں۔ انتخابات کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔پولنگ کے لیے ضروری سامان پریذائیڈنگ افسران کے حوالے کر دیا گیا۔ 25 اضلاع میں مجموعی طور پر 60 پولنگ اسٹیشن اور 138 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق ٹوٹل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 43 ہزار 784 ہے۔ پولنگ صبح 8 بجے سے لے کر شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔

    سیکیورٹی فورسز کا خیبر پختونخواہ میں آپریشن، 30 خوارج ہلاک

    کے پی کے میں کرپشن ہی کرپشن ہے، مولانا برس پڑے

    صنعتوں کیلئے گیس کی قیمت میں اضافے کی منظوری

    تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے رابطہ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

    رجب بٹ کے بعد ٹک ٹاکر ذوالقرنین بھی گرفتار

  • شرجیل میمن کی کامیاب پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو مبارکباد

    شرجیل میمن کی کامیاب پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو مبارکباد

    ‏سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو مبارکباد دی گئی .

    باغی ٹی وی کے مطابق شرجیل انعام میمن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بلدیاتی ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے پی پی پی کے تمام امیدواروں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں ، پی پی پی امیدواروں کی کامیابی ثبوت ہے کہ سندھ کے عوام پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور وژن پر اعتماد کرتے ہیں، ہماری کامیابی صرف پارٹی کی جیت نہیں ہے بلکہ جمہوریت، ترقی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی پائیدار اقدار کی فتح ہے.انکا مزید کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پی پی پی پسماندہ لوگوں کو اوپر لانے کے لئے کوشاں ہے. واضح رہے کہ غیر حتمی نتائج کے تحت سندھ 18 ہی اضلاع میں پیپلزپارٹی کے امیدوار آگے ہیں۔غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی نے کراچی میں بلدیاتی ضمنی الیکشن بھی جیت لیے ہیں، ضمنی بلدیاتی انتخابات میں چیئرمین کی 4 میں سے 3 نشستوں پر پیپلز پارٹی کامیاب قرار پا گئے ہیں جبکہ وائس چیئرمین کی 1-1 نشست پر پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔

    ضمنی بلدیاتی الیکشن‘سندھ بھرمیں پیپلزپارٹی کامیاب

    غیرملکی کمپنی کی کراچی پورٹس پر ڈھائی کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری

  • ضمنی بلدیاتی الیکشن‘سندھ بھرمیں پیپلزپارٹی کامیاب

    ضمنی بلدیاتی الیکشن‘سندھ بھرمیں پیپلزپارٹی کامیاب

    کراچی سمیت سندھ کے 18 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات میں گنتی کا عمل شروع ہونے کے بعد غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا.

    باغی ٹی وی کے مطابق غیر حتمی نتائج کے تحت سندھ 18 ہی اضلاع میں پیپلزپارٹی کے امیدوار آگے ہیں۔غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی نے کراچی میں بلدیاتی ضمنی الیکشن بھی جیت لیے ہیں، ضمنی بلدیاتی انتخابات میں چیئرمین کی 4 میں سے 3 نشستوں پر پیپلز پارٹی کامیاب قرار پا گئے ہیں جبکہ وائس چیئرمین کی 1-1 نشست پر پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔
    چیئرمین کی ایک نشست کا نتیجہ آنا باقی ہے، ضلع کورنگی یوسی 7،چیئرمین کی نشست کانتیجہ جاری نہیں ہوا۔کراچی کے صدر ٹاؤن یوسی 13 کا بڑا مقابلہ پیپلز پارٹی کے کرم اللہ وقاصی نے بڑے مارجن سے جیت لیا، پیپلز پارٹی امیدوار 3 ہزار 616 ووٹ لیکر چیئرمین منتخب ہو گئے، ان کے مقابلے میں جماعت اسلامی کے نور السلام 759 ووٹ جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار بابر خان صرف 678 ووٹ حاصل کر سکے۔غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق حیدرآباد کی یوسی 125 پر بھی پیپلز پارٹی امیدوار استحسان برکت کامیاب قرار پائے۔غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق کراچی میں جنرل وارڈ کی 4 نشستوں میں سے 3 پر پیپلز پارٹی جبکہ ایک نشست پر جماعت اسلامی کامیاب قرار پائی۔دوسری جانب کراچی جماعت اسلامی نے کورنگی کی یوسی 7 ماڈل ٹاؤن کے نتائج میں مبینہ تبدیلی کا الزام کرتے ہوئے ڈی آر او کورنگی کے دفتر کے باہر احتجاج مظاہرہ کیا۔جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے دعویٰ کیا کہ فارم 11 کے مطابق جماعت اسلامی کا امیدوار کامیاب ہو چکا ہے تاہم پیپلزپارٹی کے رہنما وقار مہدی نے جماعت اسلامی کا دعویٰ مسترد کردیا۔ادھر حیدرآباد، سکھر، نوابشاہ، گھوٹکی، مٹیاری، ٹنڈوالہیار، ٹنڈومحمدخان، لاڑکانہ، جیکب آباد، قمبر شہداد کوٹ اور نوشہروفیروز میں بھی صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک پولنگ کا عمل جاری رہا، چیئرمین، وائس چیئرمین اور جنرل کونسلر سمیت دیگر کیٹیگریز کیلئے ووٹ ڈالے گئے۔مجموعی طور پر پولنگ کا عمل پر امن رہا تاہم مٹیاری ٹاؤن کمیٹی کے وارڈ نمبر 7 پر پولنگ کے دوران جے یو آئی اور پیپلزپارٹی کے کارکنوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہوگیا اور حیدرآباد کی یوسی 51 میں پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کارکنان میں ووٹوں کی گنتی کے دوران بھی جھگڑا ہوا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر بیچ بچاؤ کروایا۔

    غیرملکی کمپنی کی کراچی پورٹس پر ڈھائی کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری

  • ضمنی بلدیاتی الیکشن میں پیپلز پارٹی کو اپنے گڑھ میں شکست

    ضمنی بلدیاتی الیکشن میں پیپلز پارٹی کو اپنے گڑھ میں شکست

    ضمنی بلدیاتی الیکشن میں پیپلز پارٹی کو تحریک انصاف کے ہاتھوں شکست، سندھ کی حکمران جماعت پیپلز پارٹی اپنے مضبوط گڑھ حیدرآباد میں شکست کھا گئی، تحریک انصاف نے میدان مار لیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کا انعقاد کیا گیا۔
    حیدرآباد کی یو سی 51 پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ عدنان رشید 1086 ووٹ لے کر وائس چئرمین منتخب ہوگئے، پیپلز پارٹی کے فرحان راجپوت 899 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ کراچی کے گلبرک ٹاؤن کی یو سی 5 میں وائس چیئرمین کے انتخاب میں تین پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج کے بعد جماعتِ اسلامی کا امیدوار آگے ہے۔ کراچی میں کورنگی کریک وارڈ 4 میں کونسلر کی نشست پیپلز پارٹی کے سمیر عباسی نے جیت لی، ضمنی انتخاب میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بھی ووٹ ڈالا۔کراچی سمیت سندھ کے 18 اضلاع میں مختلف کیٹیگریز کی خالی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات ہوئے، جس کے بعد غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے آنے کا سلسلہ جاری ہے، ضمنی الیکشن کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، مجموعی طور پر پولنگ کا عمل پر امن رہا۔ کراچی میں چیئرمین، وائس چیئرمین اور جنرل ممبر وارڈ کی 10 خالی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا اور شام 5 بجے تک جاری رہا۔الیکشن کمشنر سندھ شریف اللّٰہ اور کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے سیکیورٹی سمیت پولنگ کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ الیکشن کمشنر سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کےلیے پرامن ماحول میں پولنگ کا عمل مکمل ہوا ہے۔

    کراچی : ڈکیتی کی منصوبہ بندی، خفیہ اطلاع پر 3 ملزمان گرفتار

    میئر کراچی سے امریکہ کی پرنسپل سیکریٹری آف اسٹیٹ کی ملاقات

    قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سندھ کا اجلاس، آئی جی کی بریفنگ

  • خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات،پولنگ جاری

    خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات،پولنگ جاری

    پشاور:خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے ، پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

    باغی ٹی وی : سوات، مانسہرہ، ڈیرہ اسماعیل خان، ایبٹ آباد، شانگلہ، لوئردیر ، باجوڑ، بونیر، کرک، مانسہرہ، کوہاٹ، نوشہرہ اور لکی مروت میں ضمنی بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں،الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 45 ہزار 604 ہیں ، 260 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی کیمرے بھی لگائے گئے ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ضمنی بلدیاتی الیکشن کے لیے 6500 سے زیادہ اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ پشاور میں 800 سے زیادہ اہلکار تعینات ہیں۔

  • خیبرپختونخوا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے ووٹنگ جاری

    خیبرپختونخوا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے ووٹنگ جاری

    خیبرپختونخوا کے 21 اضلاع میں ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے ووٹنگ جاری ہے-

    باغی ٹی وی : الیکشن کمیشن کےمطابق آج پشاورمیں ضمنی بلدیاتی انتخابات 2 نیبرہوڈ اور 4 ویلیج کونسلز میں ہورہے ہیں پشاور میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 15 پولنگ اسٹیشنز قائم کیےگئےہیں خیبرپختونخوا کے 21 اضلاع میں 65 ویلیج اورنیبرہوڈ کونسلز پر ضمنی انتخابات ہورہے ہیں۔

    بلدیاتی انتخابات کیلئے 159 پولنگ اسٹیشنز احساس ترین ، 84 حساس اور 13 پولنگ اسٹیشنز کو نارمل قرار دیا گیا ہے،پشاور نوشہرہ، چار سدہ، مردان، صوابی، خیبر، کوہاٹ بنوں لکی مروت، ایبٹ آباد ہری پور، مانسہرہ، بٹگرام تورغر ، سوات، شانگلہ ، ملاکنڈ، لوئر و اپر دیر اور باجوڑ میں ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئےپولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے۔

    خیبر پختونخوا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کل ہوں گے

    الیکشن میں مجموعی طور پر تین لاکھ 85 ہزار ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، جس میں دو لاکھ 8 ہزار 954 مرد ووٹرز اور ایک لاکھ 76 ہزار 835 خواتین ووٹرز شامل ہیں،ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کے صوبائی دفتر میں کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا ہے جبکہ سیکیورٹی کے مؤثر اقدامات کیے گئے ہیں۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق صوبے میں ضمنی انتخابات کے لیے، 102 مردانہ ، 89 زنانہ اور 65 مشترکہ پولنگ سٹیشن ہیں، 256 پولنگ اسٹیشنوں میں کل 798 پولنگ بوتھ قائم کیے ہیں۔

    الیکشن کرانا کسی پارٹی یا حکومت کے اختیار میں نہیں،شاہد خاقان