Baaghi TV

Tag: ضمنی

  • ضمنی انتخابات:پی ٹی آئی کا لودھراں میں پاور شو

    ضمنی انتخابات:پی ٹی آئی کا لودھراں میں پاور شو

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) 11 جولائی کو لودھراں میں پاور شو کرے گی جس سے پارٹی چیئرمین عمران خان کارکنان سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق لودھراں میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مقامی قیادت نے 17 جولائی کو ہونے والے اہم ضمنی انتخابات سے قبل زبردست پاور شو کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان 6 بجے جلسہ گاہ پہنچیں گے اور خطاب کریں گےجبکہ جلسے میں عمران خان کے ساتھ شاہ محمود قریشی اور علی محمد ، اسد عمر بھی ساتھ ہونگے اور خطاب کریں گے۔

    ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ایک سو بیس فٹ لمبا اور ساٹھ فٹ چوڑا اسٹیج تیار کیا جارہا ہے جبکہ سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں اور ایک ہزار سے زائد لودھراں پولیس کے اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔

    ڈی پی او کا یہ بھی کہنا ہے کہ لودھراں کے دو حلقوں میں 17 مئی کو ضمنی الیکشن ہونا ہے، ضمنی الیکشن پی پی 224 اور 228 میں ہوگا۔ عمران خان کے ساتھ جنوبی پنجاب کی قیادت بھی ساتھ ہوگی، پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان جلسہ گاہ پہنچ کر انتظامات دیکھ رہے ہیں۔

    ڈی پی او کا مزید کہنا ہے کہ جلسہ گاہ پہلے ہی بارش کے پانی سے خراب ہے جبکہ موسم کی خرابی کے باعث مزید بارش بھی ہوسکتی ہے، ٹی آئی کی مقامی قیادت موقع پر موجود ہے اور انتظامات کروا رہی ہے۔

  • چودھری پرویزالٰہی سے اسد عمر کی ملاقات،ضمنی انتخابات میں حکومت کی مداخلت پر تشویش

    چودھری پرویزالٰہی سے اسد عمر کی ملاقات،ضمنی انتخابات میں حکومت کی مداخلت پر تشویش

    سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی، ارکان قومی اسمبلی مونس الٰہی اور حسین الٰہی سے پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے وفد کے ہمراہ ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ وفد میں سابق وفاقی وزیر ریاض فتیانہ، اپوزیشن لیڈر محمد سبطین خان، سابق صوبائی وزیر محمود الرشید اور محمد علی اکبر خان شامل تھے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت پنجاب کے ضمنی اور وزیر اعلیٰ کے الیکشن کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پنجاب میں ضمنی انتخابات میں حکومت پنجاب کی مداخلت پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

    سپریم کورٹ میں منحرف ارکان اسمبلی کیخلاف پی ٹی آئی کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

    سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ حمزہ شہباز نے سپریم کورٹ کے سامنے کیا عہد توڑ دیا، سپریم کورٹ پنجاب حکومت کی ضمنی انتخابات میں مداخلت کا نوٹس لے اور حمزہ شہباز کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ شکست کو دیکھتے ہوئے پنجاب حکومت نے سرکاری وسائل کا رخ ضمنی حلقوں کی طرف کر دیا ہے، حمزہ شہباز کے حکم پر ترقیاتی ادارے اور پولیس انتخابی عمل میں بدترین مداخلت کر رہی ہے، حمزہ شہباز کو مرکز سے سپورٹ کی جا رہی ہے، باپ بیٹا مل کر پنجاب پر غیر قانونی قبضہ کرنا چاہتے ہیں.

     

    یہ جتنی بھی کوشش کر لیں الیکشن نہیں جیت سکتے،عمران خان

     

    انہون نے کہا کہ ترقیاتی کام اور سرکاری وسائل کا ضمنی انتخاب کے حلقوں میں استعمال ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر کے حکومت پنجاب بدترین دھاندلی کی مرتکب ہورہی ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہر حلقے کا سروے اور خلق خدا کی آواز پی ٹی آئی امیدواروں کے حق میں ہے۔

    پی پی 83خوشاب:10امیدوارمد مقابل:تحریک انصاف اور ن لیگ دو: دو دھڑوں میں تقسیم

     

    سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اسد عمر نے کہا کہ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری بار بار پارٹی لائن کراس کررہے ہیں اور ن لیگ کی ہر پارٹی میٹنگ میں بیٹھے نظر آتے ہیں، پنجاب حکومت پری پول دھاندلی کی مرتکب ہورہی ہے، الیکشن کمیشن کو مسلسل پنجاب حکومت کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کررہے ہیں، الیکشن کمیشن تعصب کا مظاہرہ کر رہا ہے، الیکشن کمیشن پنجاب حکومت کے خلاف کب کارروائی کرے گا۔

  • ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی جیتے گی،اسد عمر

    ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی جیتے گی،اسد عمر

    پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات کے لیے ہماری اکثریت واضح ہوگئی ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران اسد عمرکا کہنا تھا کہ صورتحال واضح ہے، عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، پریڈ گراؤنڈ میں آج تک کسی کی جلسہ کرنے کی جرات نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے مخالفین کی کانپیں ٹانگ گئی ہیں، جب کچھ نہیں ملا تو عمران خان پر ذاتی حملے شروع کر دیے گئے ہیں۔

    تحریک انصاف کے سابق وزراء کے فرنٹ مین نے کیے زمینوں پر قبضے

    اسد عمر نے مزید کہا کہ مریم نے سب سے بڑا جھوٹ بولا جو ریلیف پیکیج ہے وہ ممکن نہیں، پنجاب میں سب سے بڑا ریلیف پیکیج عمران خان کا صحت کارڈ ہے۔ الیکشن میں دھاندلی کے لیے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، ضمنی انتخاب والے حلقوں میں غیرقانونی طور پر ترقیاتی کام ہو رہے ہیں۔اسد عمر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے تاحال پنجاب میں مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے 18 دن بعد فارغ ہو جانا ہے۔

    عامر لیاقت کی قومی اسمبلی کی سیٹ پر تحریک انصاف کے امیدوار کا اعلان

     

     

    پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمرنے کہا کہ ان لوگوں نے قومی احتساب بیورو (نیب) قانون میں ترامیم کر کے اربوں روپےکا ریلیف لیا، ان کے پاس ملک میں بدترین لوڈشیڈنگ کا کوئی جواب نہیں، ان کے پاس جواب نہیں تو یہ ذاتیات پر اتر آئے ہیں۔

     

    ضمنی الیکشن،پی ٹی آئی کے ن لیگ پر دھاندلی کے الزامات

     

    علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیمی بخاری نے پی پی 168میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند ماہ پہلے تک پنجاب امن کا گہوارہ تھا اور لوگ سکھ چین سے جی رہے تھے لیکن حمزہ شہباز اینڈ کمپنی اقتدار پر قبضہ کرتے ہی پنجاب کا سکھ چین لوٹ کر عوام کو بے رحم مہنگائی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا 17جولائی کو پنجاب کے غیور عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے پی ٹی آئی کو کامیاب بنائیں گے اور ن لیگ کو عبرتناک شکست سے دو چار کریں گے.

  • ضمنی الیکشن،پی ٹی آئی کے ن لیگ پر دھاندلی کے الزامات

    ضمنی الیکشن،پی ٹی آئی کے ن لیگ پر دھاندلی کے الزامات

    پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اور سینیٹر اعجاز چوہدری نےالزام لگایا کہ پی پی167 کے علاقے میں حکومت کی جانب سے ترقیاتی کام جاری ہیں۔تحریکِ انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری نے ترقیاتی کاموں کی فوٹیج بھی جاری کر دی۔
    اداروں کے خلاف مہم بشریٰ بی بی چلا رہی ہیں،مریم اورنگزیب

    اعجاز چوہدری کاکہنا ہے کہ یونین کونسل 236 کے وارڈ نمبر 3 میں واٹر سپلائی اسکیم پر کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزی ہے، حکومت ترقیاتی کاموں کے نام پر ووٹ مانگنے کا سلسلہ بند کرے۔ سینیٹر اعجاز چوہدری نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن اس معاملے کا نوٹس لے۔اعجاز چوہدری نے یہ بھی کہا کہ حکومتی بدنیتی کی انتہا ہے کہ ترقیاتی کام بھی جاری ہیں اور ان سے انکار بھی جاری ہے۔

    عمران خان کے گھر کا فون ٹیپ کیا گیا. تحریک انصاف

     

    علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے وکلاء رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ کے ہمراہ پنجاب الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے کہاکہ 17جولائی کے ضمنی انتخابات ہمارے لئے بہت اہم ہے۔ جو یہ الیکشن جیتے گا وہ پنجاب میں حکومت بنائے گا۔ ہم ضمنی انتخابات جیت رہے ہیں ۔ن لیگ دھاندلی کرنے کی کوشش میں ہے۔ ثبوت سامنے ہیں یہ اداروں کو استعمال کرتے ہیں عوام کو ڈراتے ہیں ۔ایک سو چھبیس فیصد ووٹوں میں ردوبدل کیا گیا۔ ہم تمام دھاندلی کے منصوبے میڈیا کے سامنے لائے گے۔جس بندے نے الیکشن نہ لڑا ہو اسے کیا پتہ وزارت کس طرح کی جاتی ہیں۔الیکشن کمیشن ادارہ ہے اس کا کام ہے شفاف انتخابات کا انعقاد کروایا جائے۔ یہ جتنے مرضی جتن کر لیں یہ ناکام ہوگی۔

     

    سیاستدانوں کو غدار قرارد دینے کی مہم ،چیف جسٹس آف پاکستان سے بشری بی بی کیخلاف ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ

     

    پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کو پی پی 158کی ووٹر لسٹوں میں ووٹرز کی تبدیلی کے ثبوتوں کی درخواست جمع کروائی ھے جبکہ ن لیگی عطاء تارڑ کا جھنگ میں ڈی سی کی کرسی پر اجلاس کی تصویر بھی ثبوت کے طور پر پیش کی، الیکشن کمیشن پنجاب نے تین دن کے اندر اس درخواست کا جواب دینے کا کہاھے۔

  • ضمنی الیکشن،ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی برداشت نہیں:الیکشن کمیشن

    ضمنی الیکشن،ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی برداشت نہیں:الیکشن کمیشن

    اسلام آباد:الیکشن کمیشن کی طرف سے پنجاب حکومت پر واضح کیا گیا ہے کہ صوبے میں ہونے والے 20 ضمنی الیکشن کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ 17 جولائی کو صوبے میں 20 ضمنی الیکشن ہونے ہیں جس کے لیے پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کی طرف زورو شور سے مہم جاری ہے اس دوران مختلف شکایات موصول ہو رہی ہیں کہ صوبائی حکومت ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔

    دوسری طرف چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے انتظامات اور سیکورٹی پر پنجاب سیکریٹریٹ میں اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں چیف سیکریٹری پنجاب کامران افضل، آئی جی پنجاب راؤ سردار، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل ڈی جی رینجرز پنجاب سمیت دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔

    چیف الیکشن کمشنز سکندر سلطان راجہ نے چیف سیکریٹری کے ذریعے صوبائی حکومت کو اہم پیغام دیتے ہوئے کہا ے کہ صوبائی حکومت پر واضح کریں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ پبلک آفس ہولڈر اگر خلاف ورزی کرے تو سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ خلاف ورزی کی صورت میں الیکشن سے نااہلی اور فوجداری کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔

    انہوں نے ڈیوٹی انجام دینے والے افسران و اہلکاروں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ امن و امان قائم رکھنا۔ پولنگ میٹیریل، انتخابی عملہ کی سکیورٹی صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ آپ کا رول اہم ہے۔ آپ ریاست کے ملازم ہیں۔ بغیر سیاسی دباو کے کام کریں۔ ہم بلا امتیاز کارروائیاں کر رہے ہیں۔ اگر آپ کا کوئی افسر/ اہلکار سیاسی دباؤ میں آئے یا کسی پارٹی کا ساتھ دے فوری کمیشن کو رپورٹ کریں۔

    سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن پر عوام کا اعتماد بڑھے گا تو جمہوریت و ریاست مضبوط ہوں گے۔ لاہور کے 4 حلقوں اور ملتان کے 1 حلقے کے حساس پولنگ سٹیشنوں پر فوج اور رینجرز کی تعیناتی کے حوالے سے حکام سے رابطے میں ہیں۔

    چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان نے متعلقہ افسران کو یہ باور کروایا کہ الیکشن کمیشن اس بات کو یقینی بنائے گا کہ تمام امیدواران اور سیاسوں جماعتوں کو انتخابات میں یکساں مواقع میسر ہوں۔

    الیکشن کمیشن نے کہا کہ 20حلقوں میں ضمنی انتخابات کی اہمیت وزیر اعلیٰ کے 22جولائی کو ہونے والے انتخاب کی وجہ سے اور بھی بڑھ گئی ہے اور سیاسی پارٹیوں کے کارکنان چارجزڈہیں لہٰذا قانون نافذ کرنے والے ادارے انتخابات سے قبل اور انتخابا ت والے دن امن و امان کے قیام کو یقینی بنائیں۔

    اجلاس کے دوران چیف سیکریٹری کامران افضل اور آئی جی پنجاب راو سردار کی طرف سے صاف شفاف غیر جانبدار الیکشن کے انعقاد کی یقین دہانی کروا دی گئی۔

  • تحریک لبیک پاکستان نے  ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیئے

    تحریک لبیک پاکستان نے ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیئے

    تحریک لبیک پاکستان نے ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیئے.تحریک لبیک پاکستان شمالی پنجاب کے ناظم اعلی علامہ غلام عباس فیضی نے ضمنی انتخابات کے سلسے میں لاہور کے حلقہ پی پی 170 سے پارٹی کا ٹکٹ علامہ جمیل احمد شرقپوری کو جاری کر دیا جبکہ لاہور کے حلقہ پی پی 167 کی ٹکت حسنین احمد شہزاد کو جاری کی ہے.

    تحریک لبیک پاکستان شمالی پنجاب کے ناظم اعلی علامہ غلام عباس فیضی نے لاہور ہی کے ایک اور حلقہ پی پی 168سے پارٹی کا ٹکٹ امجد عباس کو جاری کیا ہے، اس موقع پر علامہ غلام عباس فیضی کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک پاکستان ضمنی انتخابات میں بھرپور شرکت کرے گی اور تمام حلقوں سے پارٹی کے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیئے گئے ہیں.

    تحریک لبیک پاکستان نے راولپنڈی کے حلقہ پی پی 7 سے پارٹی کا ٹکٹ رانا منصور کو دیا ہے جبکہ شیخوپورہ کے حلقہ پی پی 140 سے پارٹی کا ٹکٹجاوید اقبال کو دیا گیا ہے، اسی طرح لاہور کے حلقہ پی پی 158 سے بلال شیخ تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار ہوں گے.

    قبل ازیں تحریک لبیک پاکستان کراچی کے امیر کا کہنا ہے کہ مفتی قاسم فخری کا کہنا ہے کہ ہم دعوی کرتے ہیں کہ کزشتہ رات ہمارے افراد اورنمائیندگان کو اغوا کای گیا ہے ان کو رات کو چھاپے مار کر اغوا کیا گیا ہے انہیں فوری طور پر بازیاب کرایا جائے.

    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ایک آئینی دائرے کے اندر رہتے ہوئے کام کر رہے ہیں اور جب ہم سڑکوں پے نکلتے ہیں تو پھر تمھاری چیخیں نکلتی ہیں کہ کیوں سڑکوں پر آگئے ہیں،ہم سڑکوں پر نہیں آنا چاہتے مگر ہمارا معاملات حل کئے جائیں کیوں ہمارے معاملات حل نہیں کرتے؟، کیوں ہماری سیٹ زبردستی اٹھا کر دوسرے کو دے دی گئی؟، کیوں ہماے بلدیاتی نمائیندوں کو اٹھایا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ ہمیں آئینی طریقے سے رہنے دیا جائے ہم پاکستان کے شہری ہیں اورایک رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہیں کیوں ہمیں روکا جارہا ہے جب ہم آئینی طریقے سے آرہے ہیں.

    مفتی قاسم فخری نے کہا کہ ہمیں ہمارا حق دیا جائے،جن پولنگ اسٹیشنز پر انہوں نے دھاندلی کی ان پولیگ اسٹیشنز پر ہماری درخواست پر کیوں دوبارہ پولنگ نہیں کرائی گئی ،کس بات کا ڈر ہےآپ زبردستی جعلی طریقے سےاپنی مرضی سےنشتیں دیں گے تو پھرکیا فائدہ ، اس الیکشن کمیشن کو ختم کر دیں یہ ویسے ہی نااہل ہے ڈمی ہے.پھر آپ کسی سے 2 کروڑ لے لیں کسی سے 10 کروڑ لے لیں یا 20 کروڑ لے لیں اوراپنی مرضی کا ایم این اے اور ایم پی اے منتخب کر لیں پھر کیوں قوم کا پیسہ بھنسایا ہوا ہے کیوں وقت ضائع کررہے ہیں.

    آپ نے اگریہی کچھ کرنا ہے تو پھر اپنی مرضی سے لائیں لوگوں کو چھوڑیں جمہوریت کو کیوں جمہوریت کے نام پر ایسے کام کر رہے ہیں، ہم اس بات کو باور کرانے آئے ہیں اور اس بات کا پیغام دینے آئے ہیں کہ تحریک پاکستان کے اس وقت پورے پاکستان سے اس وقت پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں خوفزدہ ہیں، ٹھریک لبیک پاکستان ملک کے کوئی بھی الیکشن ہوں خواہ وہ صوبائی ہون یا بلدیات کے الیکشن ہوں تحریک لبیک پاکستان انشاءاللہ کامیاب ہو گی.رات اندھیرے میں ہمارے بلدیات کے امیدواروں چیئرمینز،وائس چیئرمینز اور کونسلرز کو پولیس نے اغوا کیا ہے. ہم ان سے رابطہ کر رہے ہیں مگر وہ رابطے میں نہیں آرہے آج ان کاّذات کی اسکروٹی ہونا تھی اگر وہ نہیں پہنچیں کے تو ان کاّزات مسترد ہو جائیں گے.

  • ضمنی الیکشن میں بھرپور تیاری سے حصہ لیں گے، پی ٹی آئی

    ضمنی الیکشن میں بھرپور تیاری سے حصہ لیں گے، پی ٹی آئی

    پی ٹی آئی وسطی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد کی صدارت پارٹی رہنماوں کا اجلاس منعقد ہوا.اجلاس میں وسطی پنجاب کے اضلاع میں ہونے والے ضمنی الیکشن اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا.اجلاس میں وسطی پنجاب میں تنظیم کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا.وسطی پنجاب کے صدور اور جنرل سیکرٹریز نے اپنے نے اپنے اضلاع کی رپورٹ پیش کی۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وسطی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ وسطی پنجاب میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں بھرپور تیاری سے حصہ لیں گے،عوام لوٹوں کو اپنے ووٹ کی طاقت سے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

    صدر پی ٹی آئی وسطی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت دھاندلی کےلئے اداروں میں اپنے حواریوں کو لگا رہی ہے، اجلاس سے جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی وسطی پنجاب حماد اظہر نے بھی خطاب کیا ان کا کہنا تھا کہ سازشی حکومت نے ملک پر پٹرول اور بجلی بم گرائے ہیں۔امپورٹڈ حکومت نے مہنگائی کر کےعوام سے دو وقت کا نوالہ بھی چھین لیا ھے۔

    سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی وسطی پنجاب عندلیب عباس نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی تجربہ کار ٹیم نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں۔ پی ٹی آئی امپورٹڈ حکومت کے ہر ظلم کا حساب لے گی۔

    اجلاس میں سینئر نائب صدور اعجاز منہاس ۔محمد احمد چٹھہ۔ ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی ۔بریگیڈر (ر) اعجاز شاہ ۔سیکرٹری اطلاعات عندلیب عباس۔ حافظ عبیداللہ ۔طارق حمید۔کنور عمران سعید۔اسجدملہی۔شیخ امتیاز ۔زبیر نیازی نے شرکت کی.

    سلیم سرور جوڑا۔مبین حیات ۔ عمران عباس بھٹی۔ عظیم نور گھمن ۔ندیم چوہدری ۔میاں ارقم۔ خالد عزیز لون ۔طارق گجر.طارق انیس ۔احسن واہگہ ۔ میاں اعجازجاوید۔ بیرسٹر جمشید غیاث ۔سید وجاہت حسین۔ حاجی اعجاز بھی اس موقع پر موجود تھے.
    اجلاس میں وسطی پنجاب میں ممبر سازی کے حوالے سے بھی لائحہ عمل مرتب کیا گیا

  • 13 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات:کل کون ہوگا کامیاب سب نے امیدیں‌ لگا لیں‌

    13 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات:کل کون ہوگا کامیاب سب نے امیدیں‌ لگا لیں‌

    پشاور: 13 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات:کل کون ہوگا کامیاب سب نے امیدیں‌ لگا لیں‌ ،اطلاعات کے مطابق خیبر پختونخوا کے 13 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لیے ری پولنگ اتوار کو ہو گی، مجموعی طور پر 500 سے زائد پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔

    پشاور سمیت چارسدہ، نوشہرہ، خیبر، مہمند، مردان، کوہاٹ، کرک، بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، بونیر اور باجوڑ میں ری پولنگ ہوگی، پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا، بنوں تحصیل بکاخیل میں پولنگ کے اوقات میں تبدیلی کرتے ہوئے پولنگ صبح 30۔9 بجے سے شام 30۔5 بجے تک ہو گی۔

    صوبے کے 13 اضلاع میں ری پولنگ میئرسٹی ، تحصیل چیئرمین، نیبرہڈ اورویلیج کونسل کی نشستوں پر ہو گی، انتخابات کےپہلے مرحلے میں پولنگ سٹیشنز پرتوڑ پھوڑ،ہنگامہ آرائی اور امیدواروں کی وفات کے باعث پولنگ روک دی گئی تھی۔

    اُدھر ڈی آئی خان میں سٹی میئر کے لئے بلدیاتی انتخاب کا ٹاکرا کل ہوگا، پولنگ کے لیے مجموعی طورپر 302 پولنگ سٹیشنز اور 1039 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں، سٹی مئیر کی نشست کے لیے مجموعی طورپر 3لاکھ 44ہزارووٹر اپناحق رائے دہی کااستعمال کرینگے۔

  • ضمنی ترامیمی بل پراپوزیشن کوشکست پرشکست:لندن میں زلزلہ:چھوٹےمیاں‌ کی ڈیل پربڑے میاں بیمار

    ضمنی ترامیمی بل پراپوزیشن کوشکست پرشکست:لندن میں زلزلہ:چھوٹےمیاں‌ کی ڈیل پربڑے میاں بیمار

    اسلام آباد:سابق اسپیکرکی بولتی بند:ضمنی ترامیمی بل پراپوزیش کو شکست پرشکست:لندن میں زلزلہ ،اطلاعات کے مطابق اپوزیشن کی گیڈربھبکیاں اس وقت دم توڑ گئیں جب قومی اسمبلی میں کپتان کے وفادار کھلاڑیوں نے لندن والوں کی خواہشات پرپانی پھیردیا،

    ادھر اطلاعات کے مطابق آج جب قومی اسمبلی میں کپتان کے کھلاڑیوں نے وفاداری کا ثبوت دیتے ہوئے اپوزیشن کی تمام سازشوں کو مسل دیا تو سُنا ہے کہ لندن میں سیاسی شکست نے زلزلہ برپا کردیا ہے ، جس پر میاں نوازشریف کی طبعیت خراب ہوگئی ہے

    دوسری طرف مصدقہ اطلاعات یہ ہیں کہ میاں شہبازشریف کی طرف سے حکومت کودرپردہ حمایت حاصل تھی جو کہ ہراہم موقع پر پہلے بھی ملتی رہی ہے ،

    اسلام آباد سے اطلاعات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اپوزیشن راستہ روکنے میں ناکام ہو گئی، ضمنی مالیاتی بل پر اپوزیشن کی ترامیم مسترد کر دی گئیں۔

    قومی اسمبلی ایوان اس وقت 342 ارکان پر مشتمل ہے، حکومت کے پاس 182 ارکان جبکہ اپوزیشن کے پاس 160ارکان ہیں، اپوزیشن کے 12 اور حکومت کے 12 ارکان ایوان سے غیر حاضر ہیں۔ حکومت کو اس وقت ایوان پر 18 ارکان کی برتری حاصل ہے۔

    قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے بھی شرکت کی۔ ان کی آمد پر ارکان اسمبلی نے ڈیسک بجا کر استقبال کیا جبکہ اپوزیشن نے وزیراعظم کیخلاف نعرے لگائے۔

    اجلاس کے دوران ضمنی بجٹ پر پیپلز پارٹی نے ترمیم پیش کی جبکہ سپیکر نے ترمیم پر زبانی رائے شماری دی جسے اپوزیشن نے چیلنج کیا، سپیکر کی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والوں کو کھڑے ہونے کی ہدایت کی، سپیکر کی ہدایت پر پیپلز پارٹی کی ترمیم پر گنتی کی گئی ہے۔ ترمیم کےحق میں 150 جبکہ مخالفت میں 168 ووٹ پڑے۔

    اجلاس کے دوران پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ وزیرخزانہ شوکت ترین بتائیں منی بجٹ کی ضرورت کیوں پیش آئی،

    وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ شاہد خان عباسی اور دیگر اراکین نے پوچھا کہ یہ بل کیوں لے کر آ رہے ہیں تو میں انہیں یہ یاد دلانا چاہتا ہوں کہ میں جب آئی ایم ایف سے مذاکرات کررہا تھا تو انہوں نے کہا تھا کہ آپ ان پٹ اور آؤٹ پُٹ کو میں توازن لائیں، اگر آپ نہیں کرے گیں تو جی ایس ٹی پورا نہیں ہو گا، ہم اس کو دستاویزی شکل دے رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ آج ہماری 18 سے 20 ٹریلین کی ریٹیل سیلز ہیں، اس میں سے صرف ساڑھے تین ٹریلین کو دستاویزی شکل دی جاتی ہے، جب بھی دستاویزی شکل دینے کی بات کی جاتی ہے تو شدید واویلا مچ جاتی ہے کیونکہ سب نے بندر بانٹ کی ہوئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 343ارب میں سے 280ارب ری فنڈ ہوجانا ہے اور بقیہ صرف 71 ارب رہ جاتا ہے تو یہ ٹیکس کا طوفان نہیں بلکہ اس کو دستاویزی شکل دینا ہے لیکن اس سے سب بھاگتے ہیں کیونکہ ان کی آمدن کو دستاویزی شک دی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ دنیا میں آمدن اور کھپت پر ٹیکس لگایا جاتا ہے لیکن یہاں انکم پر ٹیکس نہیں لگایا جاتا اور وہ اس لیے نہیں ہورہا کیونکہ یہ ٹیکس نیٹ میں نہیں آ رہے۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ انہوں نے کیا طوفان مچایا ہوا ہے کہ غریب کو کیا ہو جائے گا، یہ دودھ اور ڈبل کی بات کررہے ہیں لیکن ہم نے ان پر سے ٹیکس ختم کردیا ہے، ہماری حکومت تو صرف تین سال سے ہے، پچھلے 70سال سے کیا ہوا ہے، جی ڈی پی کی مناسبت سے ٹیکس کب 18 سے 19فیصد پر گئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جب تک ہم ٹیکس کو 18 سے 19 فیصد نہیں کریں گے اس وقت تک چھ سے آٹھ شرح نمو نہیں دکھا سکتے، یہ سب جانتے ہیں لیکن شتر مرغ بنے ہوئے ہیں۔

    اجلاس میں رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے کہا کہ علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر کیوں جاری نہیں ہوئے، اپوزیشن نے مشترکہ طور پر پروڈکشن آرڈر کیلئے درخواست دی تھی، آپ نے وزیرستان کو ایوان میں حق سے محروم رکھا۔

    احسن اقبال اور اسپیکر اسد قیصر میں ایوان میں گنتی کے معاملے پر بحث ہوئی لیکن اسپیکر قومی اسمبلی نے دوبارہ گنتی کرانے سے انکار کردیا۔

    احسن اقبال دیگر اپوزیشن کی جانب سے پیش کردہ قرارداد کو ووٹنگ کی بنیاد پر مسترد کردیا گیا البتہ وزیر خزانہ کی جانب سے پیش کردہ ترمیم منظور کر لی گئیں۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیرخزانہ کہتے ہیں کیوں اتنا شورہورہا ہے، شوکت ترین کو خود سمجھ نہیں آرہی کہ مہنگائی کیوں ہو رہی ہے، وہ خود کو کراچی کا نمائندہ کہتے ہیں، وزیرصاحب کراچی میں گھومیں اورعوام سے اس منی بجٹ بارے پوچھیں، عوام سے پوچھیں وہ کیوں شور مچا رہے ہیں۔

    پیپلز پارٹی کے نوید قمر نے کہا کہ ہم نے یہ ترمیم پاکستان میں کاروبار اور صنعتی ریل پیل کو بڑھانے کے لیے تجویز کی ہے، کسٹمز ایکٹ پہلے بینک گارنٹی دی جاتی تھی لیکن اب اس کی جگہ کارپویٹ گارنٹی مانگ رہے ہیں جس کا نتیجہ یہ ہو گا کہ امپورٹر کے کیش فلو پر اثر پڑے گا۔

    اس موقع پر مسلم لیگ(ن) کے رہنما رانا تنویر نے ایوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خزانہ کہہ رہے ہیں کہ ہم بنیاد ٹھیک کررہے ہیں لیکن یہ کیسی بنیاد ٹھیک کررہے ہیں جو اپوزیشن اور حکومت دونوں میں سے کسی کو سمجھ نہیں آ رہی۔

    سابق سپیکر ایاز صادق نے بھی ووٹنگ نہ کرناے پر اعتراض کیا جس پر سپیکر نے جواب دیا کہ آپ کے دور کا ریکارڈ بھی نکال لیں گے تاہم وزیر دفاع پرویز خٹک نے ایاز صادق کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ سپیکر تھے تو آپ نے کئی مرتبہ ووٹنگ کو بلڈوز کیا لہٰذا اسپیکر صاحب آپ رولنگ دیں، ان کا کام وقت ضائع کرنا ہے، جس پر سابق اسپیکر کی بولتی بند ہوگئی ہے

  • فنانس ترمیمی بل 2021 سینیٹ میں پیش :اپوزیشن نے نامنظور،نامنظورکانعرہ لگاکرایوان مچھلی منڈی بنادیا

    فنانس ترمیمی بل 2021 سینیٹ میں پیش :اپوزیشن نے نامنظور،نامنظورکانعرہ لگاکرایوان مچھلی منڈی بنادیا

    اسلام آباد: فنانس ترمیمی بل 2021 سینیٹ میں پیش :اپوزیشن نے نامنظور،نامنظورکانعرہ لگاکرایوان مچھلی منڈی بنادیا،اطلاعات کے مطابق آج بالآخرحکومت نے ٹیکسز کے حوالے سے ایڈجسٹمنٹ پرمبنی ضمنی مالیاتی ترامیمی بل پیش کرہی دیا ،ادھر یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اپوزیشن کی طرف سے حسب روایت وہی اندازاپنایا گیا جووہ ماضی میں اپناتے رہے ہیں‌

    اطلاعات کے مطابق اس وقت جب وزیرخزانہ شوکت ترین نے ضمنی مالیاتی ترامیمی بل ایوان میں پیش کیا تواپوزیشن نے نامنظور نامنظور کے نعرے لگا کر ایوان کو مچھلی منڈی بنا دیا ، جس کے مناظرنے مقدس ایوان کے یہ لمحات دنیا بھرمیں شیئرکردیئے ہیں‌

     

     

    ·

    یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ وزیرخزانہ کی طرف سے جب یہ بل پیش کیا گیا تواس وقت حکومتی اراکین مطمئن جبکہ اپوزیشن کے اراکین بڑے مذبذب نظرآئے جس کا واضح ثبوت اپوزیشن اراکین کے ایوان میں نا منظور نا منظور کے نعروں سے ظاہر ہورہا تھا

     

     

    چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کااجلاس میں وزیرخزانہ کی طرف سے پیش کیا جانے والا ضمنی مالیاتی ترامیمی بل منظور ہونے کے بہت زیادہ مواقع ہیں کیوں کہ قومی اسمبلی میں میاں شہبازشریف کی طرف سے اس بل کے پیش کیے جانے کے موقع پرمزاحمت نہ کرنا اورپھرووٹنگ کے وقت غائب ہونا اس بات کا اشارہ تھا کہ ن لیگ کے چند ذمہ داران کی حمایت بھی عمران خان کوحاصل ہے اور پھر بعد ازاں ایسی خبریں بھی منظرعام پرآئیں تھیں جن سے شہبازشریف کے حوالے سے پائے جانے والے خدشات درست ثابت ہوئے تھے