Baaghi TV

Tag: ضمیر فروش

  • منحرف ارکان قومی اسمبلی کیخلاف ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری

    منحرف ارکان قومی اسمبلی کیخلاف ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری

    اسلام آباد:پاکستان میں ضمیرفروشی کی روایات کو ختم کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں ، اسی سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کہنا ہے کہ منحرف ارکان قومی اسمبلی کو وضاحت کیلئے دیا گیا وقت ختم ہوگیا ہے جس کے بعد ان کیخلاف ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

    پی ٹی آئی کے مطابق منحرف اراکین قومی اسمبلی کو وضاحت کیلئے دیا گیا وقت ختم ہوگیا ہے، وزیراعظم نے منحرف اراکین کے جوابات نا معقول قرار دیتے ہوئے مسترد کردیے ہیں۔

    اسد عمر نے منحرف 13 ارکان قومی اسمبلی کے شو کاز نوٹسز پر دستخط کر دیےتحریک انصاف کے مطابق وزیراعظم نے منحرف اراکین کیخلاف ریفرنسز دائر کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔

    اس حوالے سے پی ٹی آئی کے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان اور ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عامر کیانی کی ملاقات ہوئی ہے۔

    اعلامیے کے مطابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں منحرف اراکین کیخلاف ریفرنسز تیار کرلیے گئے ہیں ، منحرف اراکین کیخلاف دستاویزی ثبوت بھی ریفرنسز کے ساتھ بھجوائے جائیں گے۔

    بابر اعوان کے مطابق وزیراعظم نے بےضمیر اراکین کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت کی ہے، دستور اراکین پارلیمان پر صداقت و امانت کی بنیادی شرط عائد کرتا ہے، ہارس ٹریڈنگ کے مرتکب اراکین نے پارٹی سربراہ کی ہدایات سے کھلا انحراف کیا ہے، منحرف اراکین کیخلاف قانونی کارروائی کے تحت ریفرنسز جلد اسپیکر کو بھجوادیں گے۔

    خیال رہے کہ پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر تقریباً 13 ارکان قومی اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے تھے۔

    اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی کے تقریباً 22 ارکان قومی اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد پر وزیراعظم عمران خان کیخلاف ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 3 اپریل بروز اتوار ہوگی جس کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس صبح ساڑھے 11 بجے طلب کرلیا گیا ہے۔

  • ضمیرفروش پہلےعوام کولڑاتےہیں پھرزرداری اورنوازشریف کےہاتھوں‌ بیچ دیتےہیں:شہریارآفریدی

    ضمیرفروش پہلےعوام کولڑاتےہیں پھرزرداری اورنوازشریف کےہاتھوں‌ بیچ دیتےہیں:شہریارآفریدی

    اسلام آباد:یہ ضمیرفروش پہلےعوام کولڑاتےہیں اورپھران کوزرداری اورنوازشریف کےہاتھوں‌ بیچ دیتے ہیں: اطلاعات کے مطابق پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریارآفریدی کی خودکش حملے کی خواہش کی ویڈیومنظرعام پرآگئی۔

    گزشتہ روز شہریار آفریدی نے کوہاٹ میں کارنرمیٹنگ سے خطاب کیا تھا جس میں کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہریار آفریدی پشتو میں کہہ رہے ہیں کہ خودکشی حرام نہ ہوتی تو جسم پر بارود باندھ کر پارلیمنٹ میں منافقین کو اڑا دیتا تاکہ ان کی بنیاد ہی ختم ہوجائے جو میرے ملک کا سودا کرتے ہیں۔

    خیال رہے کہ وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرورخان بھی چند روز قبل خود کش حملے کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔

    دوسری طرف وفاقی وزیرحماد اظہر نے کہا ہے کہ ہماری جنگ ضمیر فروشوں کیخلاف ہے۔

    وفاقی وزیر حماد اظہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے اس ملک کو ایک خود مختار معیشت اور آزاد خارجہ پالیسی دینی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کبھی ہارس ٹریڈنگ نہیں کی، لاہور کے شہریوں سے اپیل ہے یہ جنگ آپ کی ہے باہر نکلیں، سب نے سندھ ہاؤس میں ہارس ٹریڈنگ ہوتی ہوئی دیکھی، کرپٹ ٹولے کی سازش کو ناکام بنائیں گے۔

    حماد اظہر نے کہا کہ پوری قوم کو اپنے لیڈر عمران خان کا ساتھ دینا ہوگا، ہماری جنگ ضمیر فروشوں کیخلاف ہے، 27 مارچ کو ریلا نہیں سیلاب نکلے گا، تمام سازشوں کوتوڑتا جائے گا۔

     

  • جوبھی حکومت کوگرانے میں اپنا حصہ ڈالے گا اس کوبڑے بڑے انعامات سے نوازیں گے:شاہد خاقان عباسی

    جوبھی حکومت کوگرانے میں اپنا حصہ ڈالے گا اس کوبڑے بڑے انعامات سے نوازیں گے:شاہد خاقان عباسی

    اسلام آباد: جوبھی حکومت کوگرانے میں اپنا حصہ ڈالے گا اس کوبڑے بڑے انعامات سے نوازیں گے:اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ جو عمران خان کے ساتھی عمران خان کے ساتھ بے وفائی کرتے ہوئے حکومت گرائیں گے تواس صورت میں حکومتی لوگ ڈی سیٹ ہوں گے انہیں ٹکٹ دیں گے، حکومتی ممبران کو آئندہ الیکشن کے لیے بھی ٹکٹ دیں گے۔اور بھی ان کے لیے حاضر ہے

    نجی ٹی وی میں‌ گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پنجاب میں تحریک عدم اعتماد پر ابھی غور نہیں کیا گیا جب عدم اعتماد آئے گی تو غور کیا جائے گا، پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ بنانے سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ جو ممبران سیٹیں قربان کرنے کو تیار ہیں ہم پر بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ انہیں ٹکٹ دیں، منحرف ارکان کو ٹکٹ کے وعدے نہ بھی کرتے تو کئی ارکان ساتھ ہوتے، شاید آدھے سے زائد لوگ ٹکٹ کے وعدے کے بغیر ساتھ آتے، منحرک ارکان اقتدار چھوڑ کر ہمارے ساتھ شامل ہورہے ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں شاہد خاقان نے کہا کہ سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنا ہارس ٹریڈنگ میں شامل ہے، اقتدار چھوڑ کر اپوزیشن میں شامل ہونا ہارس ٹریڈنگ نہیں ہے۔شاہد خاقان نے کہا کہ موجودہ اسمبلیاں مدت پوری کریں گی ایسے کسی فیصلے کا علم نہیں ہے، عوام کا جو دباؤ پڑا ہے وہ معمولی نہیں ہے۔

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ راجہ ریاض جس جماعت میں جائیں گے انہیں ٹکٹ ملے گا، کسی نے کوئی پیسے مانگے نہ دیے گئے ہیں، حکومت کے پاس ثبوت ہیں تو عوام کے سامنے رکھیں۔

  • اب وقت آگیا ہے کہ فیصلہ کرنا ہے کہ کس طرف کھڑا ہونا ہے،عمران خان

    اب وقت آگیا ہے کہ فیصلہ کرنا ہے کہ کس طرف کھڑا ہونا ہے،عمران خان

    اب وہ وقت آگیا ہے کہ فیصلہ کرنا ہے کہ کس طرف کھڑا ہونا ہے،عمران خان
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ درگئی کے عوام اور نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،

    وزیراعظم عمران خان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام اس پارٹی کا ساتھ دیں گے جو پاکستان کیلئے کھڑی ہے، امید ہے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کامیاب ہوگی درگئی کے نوجوان تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں قوموں کی زندگی میں کبھی کبھی فیصلہ کن وقت آتاہے،پاکستان کے بڑے بڑے ڈاکو اکٹھے ہوگئے ہیں،دوسری طرف وہ لوگ ہیں جنہوں نے 25سال ڈاکووں کیخلاف جدوجہد کی،ملک میں فیصلہ کن وقت آگیا ہے ڈاکووں نے چوری کے پیسے سے ہمارے ایم این ایز کی قیمت لگائی ہے ضمیر فروش اور لوٹے میں فرق ہوتا ہے، لوٹا اقتدار کی طرف چلاتا ہےاور ضمیر فروش اپنا اور ملک کا سودا کرتا ہے اس وقت یہ لوٹے نہیں ہورہے یہ اپنے ضمیر کا سودا کررہے ہیں،لوٹا اقتدار کی طرف جاتا ہے اور ضمیر فروش اپنا اور ملک کا سودا کرتا ہے عدلیہ اور الیکشن کمیشن ضمیر فروشوں کو دیکھ رہی ہے ساری قوم کے سامنے ضمیروں کا سودا ہورہا ہے اور اسے جمہوریت کا نام دیا جارہا ہے ہم نے برطانیہ سے جمہوریت کا نظام لیا ہے، 20 سے 25 سال میں سنا ہی نہیں کہ برطانیہ کا ممبر پارلیمنٹ ضمیر کا سودا کرے،

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اب وہ وقت آگیا ہے کہ فیصلہ کرنا ہے کہ کس طرف کھڑا ہونا ہے،اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے کہ اچھائی کا ساتھ دو اور برائی کیخلاف ہو، اللہ تعالیٰ نے ہمیں نیوٹرل ہونے کا نہیں کہا سندھ ہاوس میں پیسے دے کر جمہوریت کا جنازہ نکالا جارہا ہے،ن لیگ نے تو آصف زرداری کو چوری پر 2بار جیل میں ڈالا،ن لیگ نے آصف زرداری پر کرپشن کے کیسز بنائے پیپلزپارٹی نے تو نوازشریف پر چوری کے کیس بنائے، حدیبیہ پیپر ملز کا کیس تو پیپلزپارٹی نے نوازشریف پر بنایا،فضل الرحمان کو ڈیزل کا خطاب تو ن لیگ نے دیا تھا،ن لیگ کے ایک رنگ باز نے فضل الرحمان کو ڈیزل کا خطاب دیا،مولانا فضل الرحمان پر نیب کا کیس تو مسلم لیگ ن کے دور میں بنے تھا، ہمارا دین کہتا ہے کہ ماں ،باپ کی عزت کرو،ماں ، باپ کا پیار ہمیشہ بے لوث ہوتا ہے،یہ ملک کے ساتھ وہ کرنا چاہتے ہیں جو دشمن بھی نہیں کر سکتا، معاشرہ جنگ ہارنے سے نہیں، اخلاقیات تباہ ہونے سے ختم ہوتا ہے، اللہ تعالیٰ نے ہمیں حکم دیا ہے کہ اچھائی کا ساتھ دو اور برائی کیخلاف جہاد کرویہ لوگوں کے چوری کے پیسے سےلوگوں کے ضمیر خرید رہے ہیں، قوم کی جب اخلاقیات ختم ہوجائے تو وہ محنت کرنا چھوڑ دیتی ہے،

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ میرے کچھ ایم این ایز غلطی کر بیٹھے ہیں پارٹی کا سربراہ باپ کی طرح ہوتا ہے،چھانگا مانگا کے دن چلے گئے ہیں، یہ وہ پاکستان ہے جس کے عوام میں شعور آچکا ہے، اب قوم کے بچے بچے کو ایم این ایز کے نام پتہ چل چکے ہیں، انہیں پتہ ہے کہ آپ نے پارٹی کو چھوڑا تو وہ پیسے کی وجہ سے چھوڑا، آپ جتنا بھی کہیں کہ پیسے نہیں لیے ضمیر جاگے لیکن کوئی آپ کی بات نہیں مانے گا، لوگ صرف یہی سمجھیں گے کہ آپ نے اپنے ضمیر کو بیچا ہے،اگر کوئی ہمارے خلاف ووٹ ڈالے گا تو وہ پیسے لے کر ووٹ ڈالے گا، سارے پاکستان میں میرے ایم این ایز میری بات سن لیں،سارا پاکستان یہ سمجھتا ہے کہ آپ نے اپنا ضمیر بیچا ہے، ہمیشہ کیلئے ایم این ایز کے نام کے ساتھ ضمیر فروش لکھ دیا جائے گا، میرے جو ایم این ایز غلطی کر بیٹھے ہیں، میں آپ کو معاف کردوں گا، واپس آجائیں،ضمیر بیچنے والوں کا شادیوں میں جانا مشکل ہوجائے گا، کوئی اِن کے بچوں سے شادی نہیں کرے گا۔ اگر میں نے ضمیر کا سودا کرکے رشوت دینی ہے تو میں ایسی حکومت پر لعنت بھیجتا ہوں،

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ شہبازشریف مجھے تجویز دی ہے کہ آپ کو ایبسلوٹلی ناٹ نہیں کہنا چاہیے تھا، شہبازشریف کہتے ہیں کہ یورپی یونین پر تنقید نہیں کرنی چاہیے تھی،انہوں نے مجھ سے پوچھا تھا کہ افغانستان کیخلاف پاکستان اڈے دے گا، اس پر ایبسلوٹلی ناٹ کہا تھا امریکہ کی جنگ میں 100ارب ڈالر سے زیادہ ملک کو نقصان ہوا،امریکہ سے کہا ہے کہ امن میں آپ کے ساتھ ہیں لیکن جنگ میں نہیں،امریکی جنگ میں شرکت سے ہمارا قبائلی علاقہ تباہ ہوگیا۔ 35 لاکھ لوگوں نے نقل مکانی کی۔ 80 ہزار لوگ شہید ہوئے۔ 100 ارب ڈالرز سے زائد ہمارا نقصان ہوا۔ بتاؤ شہباز شریف اس جنگ سے پاکستان کو کیا فائدہ ہوا؟؟ تم صرف جوتے پالش کر سکتے ہو شہباز شریف۔

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ میں کسی کے سامنے نہیں جھکوں گا،کسی سفیر کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ ملک کی خارجہ پالیسی پر پبلک میں بات کرے،انہوں نے پروٹوکول کے خلاف بات کی، میں نے ان سے پوچھا کیا بھارت کیخلاف یہ بات کرو گے، شہباز شریف کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ یہ بوٹ بڑے اچھے پالش کرتا ہے،ان کا پیسہ اور جائیدادیں باہر ہیں یہ کبھی ملک کیلئے کھڑے نہیں ہوں گے،یہ ملک کبھی بھی غلام بن کر آگے نہیں بڑھ سکتا،ملک تب ہی آگے بڑھے گا جب ہم اپنے پاوں پر کھڑے ہوں گے لوگ پوچھتے ہیں کہ آپ نے ساڑھے تین سال میں کیا کیا؟کبھی کسی حکومت نے ساڑھے تین سال میں وہ کام نہیں کیے جو ہم نے کیے ہیں،یہ پیسے کی پوجا کرنے والے لوگ ہیں، اقوام متحدہ نے قرار داد پاس کی کہ ہر سال 15مارچ کو اسلاموفوبیا کیخلاف دن منایا جائے گا،فضل الرحما ن نے 30سال میں کبھی ایک بار بھی اسلامو فوبیا کیخلاف بات کی،ان کے منہ سے کبھی اسلام کا نام بھی نہیں نکلا،ہم نے دنیا میں مسلمانوں کا کیس لڑا اور کامیاب ہوئے، کورونا کے دوران اپنے لوگوں اور معیشت کو بچایا، اب دنیا ہماری مثال دے رہے ہیں،پاکستان اپنے پاوں پر تب کھڑا ہوگا جب ہماری آمدن میں اضافہ ہوگا،

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ جمہوریت میں میڈیا کا کردار بہت اہم ہے،پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ ٹیکس ہم نے اکٹھا کیا ہے،پاکستان کے بینک پہلی بار تنخواہ دار طبقے کو گھربنانے کیلئے پیسے دے رہے ہیں، بینک اب تک 50ارب روپے کے قرضے دے چکے ہیں،

    پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

    پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

    شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

    کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

    لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

    عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

    نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال

    بھارتی فوجی افسر نے کی جونیئر اہلکار کی بیوی سے زیادتی کی کوشش

    گیارہ سالہ لڑکی سے سگا باپ اور بھائی کرتے رہے پانچ برس تک گھناونا کام

    رات بھر زیادتی کے بعد برہنہ حالت میں نرس کو سڑک پر ملزمان پھینک گئے

  • ضمیرفروش ارکان اسمبلی کی قبل ازوقت رسوائی شروع”تم کتنی پارٹیاں بدلوگے”راجہ ریاض کےخلاف مظاہرے شروع

    ضمیرفروش ارکان اسمبلی کی قبل ازوقت رسوائی شروع”تم کتنی پارٹیاں بدلوگے”راجہ ریاض کےخلاف مظاہرے شروع

    فیصل آباد ؛ضمیرفروش ارکان اسمبلی کی قبل از وقت رسوائی شروع ہوگئی:راجہ ریاض کےخلاف مظاہرے شروع ،اطلاعات کے مطابق فیصل آباد میں تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں عوام نے ان کی تصویریں اور پوسٹر نذر آتش کردیے ۔

     

    ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے منحرف رہنما راجہ ریاض کے خلاف ان کے انتخابی حلقے میں ’ووٹ فروش‘ اور ’تم کتنی پارٹیاں بدلوگے‘ کے نعروں والے پوسٹر بھی لگ گئے جب کہ ضلع کونسل چوک پر مظاہرین نے راجہ ریاض کی تصاویر اور پوسٹروں کو نذر آتش کیا اور راجہ ریاض کے خلاف نعرے بھی لگائے ، اسی طرح ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد کے اطراف میں بھی پوسٹرز اور بینرز آویزاں کیے گئے ہیں ، جن میں ’پی ٹی آئی کے ووٹوں سے جیتنے والے استعفیٰ دو‘ کے مطالبہ کیا گیا ہے ۔

     

     

    ادھر پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ سعد رفیق کو پی ٹی آئی کے منحرف اراکین قومی ہیرو لگنے لگے ، سابق وزیر ریلوے کہتے ہیں کہ منحوس تبدیلی سے نجات کے لیے ضمیر کی پرواہ کیئے بغیر نوازشریف کی آواز پر لبیک کہنے والے پی ٹی آئی اراکین قومی ہیرو ہیں ، انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی مصنوعی اکثریت کھوچُکی ہے ، متحدہ اپوزیشن کا فیصلہ ہے کہ ریاستی طاقت استعمال کی گىئی تو ایسا کرنے والے اہلکار قانون کے کٹہرے میں لائے جائیں گے ، حکومتی بدمعاشی کا سامنا کرنے کے لیے سب تیار ہیں ۔

     

    مسلم لیگ ن کے رہنماء نے پی ٹی آئی کو مافیا گینگ اور وزیراعطم عمران خان کو ان کا چیف قرار دیتے ہوئے کہا کہ جبری بھرتی کے تحت لوگ توڑے گئے ، حکومت چھوڑ کر اپوزیشن کے ساتھ آنے والے ضمیر کے قیدی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں ، پی ٹی آئی کے 10 اراکین اسمبلی نے جھوٹ اور ماراماری کے خلاف علم بغاوت بلند کیا ، ابھی اور آوازیں اٹھیں گی کس کس کو روکو گے۔

    دوسری طرف حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے سندھ ہاؤس میں موجود اراکین کے سامنے آنے پر حکومتی ردعمل آگیا ، وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایکشن کے ڈر سے لوٹے ظاہر ہونا شروع ہو گئے ، باضمیر ہوتے تو استعفیٰ دیتے ، انہوں نے کہا کہ خچروں اور گھوڑوں کی منڈیاں لگ گئیں ، پچھلے پانچ لوگوں کو 15 سے 20 کروڑ روپے ملے ، اسپیکر کو ان ضمیر فروشوں کو تاعمر نا ابل قدر دینے کی کارروائی کرنی چاہیئے ۔