Baaghi TV

Tag: طارق بگٹی

  • پاکستان ہاکی فیڈریشن کو فوری انتخابات کرانے کی ہدایت

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کو فوری انتخابات کرانے کی ہدایت

    قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو فوری انتخابات کرانے کی ہدایت کردی –

    شیخ آفتاب کی کنوینر شپ میں قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس ہوا جس میں وزارتِ قانون اور اٹارنی جنرل آفس کے نمائندوں نے شرکت کی، اجلاس میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی کی نامزدگی کا جائزہ لیا گیا جسے وزارت قانون اور اٹارنی جنرل آفس نے درست قرار دے دیا۔

    قائمہ کمیٹی نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو فوری الیکشن کرانے کی ہدایت دی جس پر طارق بگٹی نے 2 ماہ میں انتخابات کرانے کی یقین دہانی کرائی،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ پی ایچ ایف جنرل کونسل نے طارق بگٹی پر اعتماد ظاہر کیا ہے جب کہ ان کی بنیادی ذمہ داری الیکشن کرانا ہے ڈی جی پی ایس بی یاسر پیرزادہ نے کہا کہ نگران وزیراعظم نے طارق بگٹی کو فیڈریشن کے انتخابات اور آڈٹ کی ذمہ داری دی تھی، تاہم فیڈریشن نے کانگرس، ایسوسی ایشنز اور کلبوں کا مکمل ڈیٹا فراہم نہیں کیا، ایسی صورتحال میں دو ماہ میں انتخابات کرانا مشکل دکھائی دیتا ہے۔

    جی ایچ کیو حملہ کیس؛ ویڈیو لنک ٹرائل ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں چیلنج

    کمیٹی نے طارق بگٹی کو ہاکی فیڈریشن کا تمام ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت دی،اس موقع پر صدر پی ایچ ایف طارق بگٹی نے کہا کہ فیڈریشن ایک خودمختار ادارہ ہے، انہیں کانگرس کا اعتماد حاصل ہے شہلا رضا نے الگ سے اعتماد کا ووٹ لینے کی کوشش کی تھی حیدر حسین نے ہاکی فیڈریشن کا ریکارڈ چوری کیا، کراچی ہاکی اسٹیڈیم پر قبضے کی کوشش کی اور اسی وجہ سے ان پر تاحیات پابندی عائد کی گئی ہے، ہم نے حیدر حسین کیخلاف متعلقہ اداروں میں شکایت درج کروا کھی ہے۔

    عدالتوں سے غیر حاضر ی:پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتار ی کا حکم

    وفاقی سیکرٹری محی الدین وانی نے کہا کہ فیڈریشن جلد انتخابات کرا کے تنازع ختم کرے تاکہ معاملہ شفاف ہو سکے،اجلاس میں ایف آئی اے کے حکام بھی پیش ہوئے اور بتایا کہ وہ ہاکی فیڈریشن کے آڈٹ اعتراضات اور بے ضابطگیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، اس سلسلے میں فیڈریشن سے تمام ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے۔ کمیٹی نے ہاکی فیڈریشن کو ایف آئی اے کو مکمل ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔

    سپر ٹائیفون راگاسا : چین کے 10 شہروں میں اسکول، کاروبار بند

  • طارق بگٹی کی بطور صدر پی ایچ ایف تعیناتی کی تصدیق

    طارق بگٹی کی بطور صدر پی ایچ ایف تعیناتی کی تصدیق

    اسلام آباد: پاکستان سپورٹس بورڈ نے طارق بگٹی کی بطور صدر پی ایچ ایف تعیناتی کی تصدیق کردی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ نے اس ضمن میں ایک تصدیقی خط ہاکی فیڈریشن حکام کے حوالے کیا ہے جس میں درج ہے کہ سپورٹس بورڈ کے نمائندے کی موجودگی میں وزیر اعظم کے نامزد کردہ امیدوار طارق بگٹی کو ہاؤس نے اعتماد کا ووٹ دے دیا ہے اور اب پی ایچ ایف کا صدر طارق بگٹی کو مقرر کردیا گیا ہے۔

    طارق بگٹی کےساتھ ہاؤس سے اعتماد کا ووٹ لینے والے سیکرٹری پی ایچ ایف رانا مجاہد نے خط اور دوسرے شواہد ایف آئی ایچ کو بھیج دیئے ہیں، اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ سےپہلے ایف آئی ایچ حقیقی پاکستان ہاکی فیڈریشن کا تعین کرے گی،پاکستان سپورٹس بورڈ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے لئے کیمپ کے اخراجات برداشت کررہا ہےسپورٹس بورڈ ہی اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے لئے ٹیم بھجوائے گا، ٹرائلز ایک دن تاخیر کے ساتھ اتوار کو شیڈول ہیں، کراچی کیمپ کا حصہ بنے بعض کھلاڑیوں کے بھی آج اسلام آباد کیمپ میں رپور ٹ کرنے کا امکان ہے۔

    وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود نے ٹیم منتخب کرنے کا ٹاسک ڈچ کوچ کو دے رکھا ہے، ٹرائلز میں رولنٹ اولٹمنز کے ساتھ پی او اے اور پی ایس بی کے نمائندے بھی موجود ہوں گے، پی او اے نے منظور الحسن سینئر کو اپنا نمائندہ مقرر کیا ہے،اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے لئے قومی ٹیم کی دو مئی کو ملائشیا روانگی کا پلان ترتیب دیا جارہا ہے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ چار سے گیارہ مئی تک ملائشیا کے شہر ایپوہ میں کھیلا جائےگا۔

  • طارق بگٹی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نئے صدر منتخب

    طارق بگٹی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نئے صدر منتخب

    اسلام آباد: طارق بگٹی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نئے صدر منتخب ہوگئے۔

    با غی ٹی وی : ہاکی فیڈریشن کانگریس کا خصوصی اجلاس پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ہوا جس میں پاکستان اسپورٹس بورڈ اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی، اجلاس میں کانگریس کے 93 میں سے 62 ارکان نے طارق بگٹی کے حق میں ووٹ دیتے ہوئے دو تہائی اکثر یت سے منتخب کیا۔

    میڈیا سے گفتگو میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نومنتخب صدر طارق بگٹی نے کہا کہ متوازی فیڈریشن بنانے کی کوشش کرنے والوں سے پوچھ گچھ کریں گے، ایسی کوشش کرنے والوں کو صفائی کا ایک موقع دیا جائے گا،فیڈریشن کے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں، ہاکی کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، عید کے بعد ہاکی کا بڑا ٹورنامنٹ کوئٹہ میں ہوگا۔

    ترک مرکزی بینک نے شرخ سود میں اضافہ کر دیا

    واضح رہے کہ دو روز قبل کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی کانگریس کے اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شہلا رضا کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کی صدر منتخب کیا گیا تھا،جبکہ راجا شجاع متفقہ طور پر خزانچی منتخب ہوئے تھے۔

    ایشائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے پر مبارکباد

    ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ