Baaghi TV

Tag: طارق فضل چوہدری

  • افغانستان میں کارروائی صرف  آپریشن نہیں ہر اُس بچے کے خوابوں کا دفاع ہے جو محفوظ پاکستان چاہتا ہے، طارق فضل چوہدری

    افغانستان میں کارروائی صرف آپریشن نہیں ہر اُس بچے کے خوابوں کا دفاع ہے جو محفوظ پاکستان چاہتا ہے، طارق فضل چوہدری

    وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشوں کا جال بُننے والوں کو ایک بار پھر واضح پیغام مل چکا ہے کہ یہ سرزمین کمزور نہیں بلکہ شہدا کے لہو سے مضبوط ہوئی ہے۔

    ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ افغانستان میں بھارتی سرپرستی میں پلنے والے فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں پر پاک فضائیہ کی بروقت اور مؤثر کاررو ا ئی اُن معصوم جانوں کا بدلہ ہے جو دہشتگردی کی آگ میں جھونک دی گئیں، یہ صرف ایک آپریشن نہیں بلکہ ہر اُس ماں کے آنسوؤں کا جواب ہے جس نے اپنے بیٹے کو وطن پر قربان کیا اور ہر اُس بچے کے خوابوں کا دفاع ہے جو ایک محفوظ پاکستان چاہتا ہے۔

    طارق فضل چوہدری نے کہا کہ جو بھی پاکستان کو کمزور سمجھنے کی غلطی کرے گا اسے یاد رکھنا چاہیے کہ ہم امن کے خواہاں ضرور ہیں، مگر اپنی سرزمین، اپنے عوام اور اپنے وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتے انہوں نے خبردار کیا کہ جو میلی آنکھ سے دیکھے گا وہ نیست و نابود کر دیا جائے گا یہ وطن ہماری پہچان، ہماری غیرت اور ہمارا ایمان ہے انہوں نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پہلے بھی تھا، پاکستان آج بھی ہے اور پاکستان ہمیشہ رہے گا۔

    واضح رہے کہ آج شب پاکستان نے رات گئے افغانستان کے اندر قریباً 7 اہداف کو نشانہ بنایا ہے جن میں پاکستان کے خلاف برسرپیکار فتنہ الخوارج اور داعش خراسان کے دہشتگرد عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے کیمپس اور کمین گاہیں شامل ہیں۔

  • موجودہ حالات میں قومی اتفاقِ رائے کی اشد ضرورت ہے، طارق فضل چوہدری

    موجودہ حالات میں قومی اتفاقِ رائے کی اشد ضرورت ہے، طارق فضل چوہدری

    لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں قومی اتفاقِ رائے کی اشد ضرورت ہے۔

    باغی ٹی وی : وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عسکری قیادت نے قومی سلامتی کمیٹی کو مکمل بریفنگ دی ہے حکومت موجودہ حالات پر قابو پانے کے لیے مسلسل کوشش کر رہی ہے اور درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں اندرونی طور پر کمزور کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، سیاست کی خاطر ریاست پر حملہ آور ہونے کا ملک کو نقصان ہو رہا ہے،عسکری قیادت نے قومی سلامتی کمیٹی کو ملکی سیکیورٹی کے حوالے سے مکمل آگاہی فراہم کی اور ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے لائحہ عمل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

    سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا مہم، پی ٹی آئی کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آگئے

    انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ حالات میں قومی اتفاق رائے کی اشد ضرورت ہے تاکہ ملک کو درپیش خطرات سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے ملک دشمن قوتیں پاکستان مخالف ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں اور گزشتہ 20 سال سے پاکستان دہشتگردی کے چیلنج کا سامنا کر رہا ہے۔

    انہوں نے انکشاف کیا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان 93 ہزار سے زائد شہادتیں دے چکا ہے ہم نے ماضی میں دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کر دیا تھا، مگر بدقسمتی سے آج ایک بار پھر دہشتگردی سراٹھا رہی ہے،کچھ ناعاقبت اندیش عناصر دشمنوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں، جو ملک کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔

    دنیا کے خوش ترین ممالک کی نئی فہرست جاری، پاکستان کا نمبر کیا ہے؟

    انہوں نے الزام لگایا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پاکستان اور امریکا کے تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش کی، اور ہمیں اندرونی طور پر کمزور کرنے کی سازش کی جا رہی ہے،ایک مخصوص جماعت ملک توڑنے کے لیے ہر طرح کی کوششیں کر رہی ہے اور سیا ست کی خاطر ریاست پر حملہ آور ہونے سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔

    طارق فضل چوہدری نے کہا کہ حکومت قومی سلامتی کے معاملات پر سنجیدہ ہے اور کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ملک دشمن عناصر کے بیانیے کو مسترد کریں اور قومی استحکام کے لیے حکومت کا ساتھ دیں۔

    انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

  • پی ٹی آئی رہنماؤں نے از خود گرفتاریاں دیں، طارق فضل چوہدری

    پی ٹی آئی رہنماؤں نے از خود گرفتاریاں دیں، طارق فضل چوہدری

    اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پولیس کو پی ٹی آئی رہنماؤں نے از خود گرفتاریاں دی ہیں، اسلام آباد کے شہریوں کی حفاظت کے لیے راستہ بند کیے ہیں۔

    باغی ٹی وی: پریس کانفرنس کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ جڑواں شہروں میں مکمل طور پر امن ہے، اسلام آباد میں ابھی تک مکمل خاموشی ہے کوئی احتجاج نہیں ہوا،احتجاج کی کال مکمل طور پر ناکام ہوئی ہے، پولیس کو پی ٹی آئی رہنماؤں نے از خود گرفتاریاں دی ہیں، اسلام آباد کے شہریوں کی حفاظت کے لیے راستہ بند کیے ہیں۔

    طارق فضل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی کے احتجاج کا مقصد انتشار پھیلانا ہوتا ہے، ہمارے پاس انٹیلیجنس معلومات ہوتی ہیں کہ گزشتہ احتجاج میں ان کی گاڑیوں میں اسلحہ تھا، ان گاڑیوں کو تحویل میں لیا گیا، بانی پی ٹی آئی کی سیاست سے انتشار پھیل رہا ہے، پی ٹی آئی کا احتجاج مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے۔

    طارق فضل چوہدری نے کہا کہ بیلاروس کا وفد آج پہنچ رہا ہے، کل ان کا صدر اسلام آباد پہنچے گا، اس طرح احتجاج کی کال دے کر یہ کیا مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی والے ہمیشہ جلاؤ گھیراؤ انتشار کی سیاست کرتے ہیں، احتجاج کی یلغار سے کسی قیدی کو رہا نہیں کیا جاسکتا، پی ٹی آئی کے انتشار سے شہریوں کے آئینی حقوق متاثر ہوئے ہیں، کے پی وزیراعلی بار بار اسلام آباد میں حملہ ور ہوتے ہیں، کے پی میں کوئی فلاحی پروجیکٹ نظر نہیں آتا۔