Baaghi TV

Tag: طالبان سپریم لیڈر

  • قندھار میں قطری وزیراعظم اورافغان طالبان کے سپریم لیڈر کی ملاقات

    قندھار میں قطری وزیراعظم اورافغان طالبان کے سپریم لیڈر کی ملاقات

    کابل: قطری وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمان الثانی نے افغانستان میں طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخون زادہ کے ساتھ اہم ملاقات کی ہے۔

    باغی ٹی وی : عالمی میڈیا رپورٹس نے بریفنگ دینے والے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ طالبان نے اپنی سفارتی تنہائی کے خاتمے پر بات چیت کے لیے نئی آمادگی کا اشارہ دیا ہے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت عالمی برادری کے ساتھ تناؤ میں کمی لانے سے متعلق بات چیت کی گئی۔

    82 سالہ اداکار کی 29 سالہ ساتھی کے ہاں بچے کی ولادت متوقع


    قطری وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمان الثانی اور افغان طالبان کے سربراہ ہیبت اللہ اخونزادہ کے درمیان خفیہ ملاقات 12 مئی کو افغانستان کے شہر قندھار میں ہوئی ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان کے سربراہ نے پہلی بار کسی غیر ملکی رہنما کے ساتھ ملاقات کی ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ذرائع نے بتایا کہ شیخ محمد کی جانب سے اخونزادہ سے خواتین کی تعلیم اور نوکریوں پر پابندی ہٹانے سمیت سفارتی تنہائی کے خاتمے سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔

    امریکا دیوالیہ ہونے سے بچ گیا

    عرب میڈیا کے مطابق ذرائع کا کہنا تھا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کو دونوں رہنماؤں کی ملاقات اور تمام معاملات پر ہونے والی بات چیت کے بارے میں بتایا گیا جبکہ مستقبل میں افغان طالبان کے ساتھ ہونے والے ڈائیلاگ سے بھی آگاہی دی گئی، وائٹ ہاؤس، محکمہ خارجہ اور واشنگٹن میں قطری سفارت خانے کی جانب سے دونوں رہنماؤں کی ملاقات پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا گیا ہے جب کہ طالبان نے بھی ملاقات کے حوالے سے کوئی جواب نہیں دیا۔

    اگلی نسل آسمان پر ستارے نہیں دیکھ سکے گی،ماہرین نے خبردار کر دیا

  • طالبان سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ کا عالمی برادری سے طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کا مطالبہ

    طالبان سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ کا عالمی برادری سے طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کا مطالبہ

    افغان طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ نے ایک بار پھر عالمی برادری سے طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : افغانستان میں طالبان حکومت کے قیام کو آٹھ ماہ سے زائد عرصہ ہو چکا ہے تاہم اب تک دنیا کے کسی بھی ملک نے اس حکومت کو نہ تو تسلیم کیا ہے اور نہ ہی اس کے ساتھ سفارتی روابط قائم کیے ہیں۔

    افغانستان کے شہر مزار شریف کی مسجد میں دھماکہ،5 افراد جاں بحق درجنوں زخمی

    طالبان سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ نے عید الفطر کی نسبت سے ایک بیان میں کہا کہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ آج کی دنیا سمٹ کر ایک گاؤں بن چکی ہے افغانستان کا عالمی امن و سلامتی میں اپنا ایک کردار ہے اور اسے پورا کرنے کے لیے ضروری ہے کہ عالمی برادری اسلامی اماراتِ افغانستان کو تسلیم کرے۔

    عالمی ادارہ برائے خوراک کے مطابق 4 کروڑ آبادی میں سے 2 کروڑ 30 لاکھ شہری شدید بھوک کا شکار ہیں جبکہ ان میں سے 90 لاکھ قحط کے انتہائی قریب ہیں۔

    بین الاقوامی برادری کی طرف سے طالبان حکومت سے مسلسل افغان خواتین کے مساوی حقوق اور اُن کے لیے حصولِ تعلیم کے دروازے کھولنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے جس پر طالبان حکومت خاموش ہے۔

    کابل کے ہائی سکول میں 3 دھماکے ،4 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

    گزشتہ برس اگست میں طالبان حکومت کے قیام سے اب تک ہزاروں افغان خواتین اپنی سرکاری ملازمتوں سے محروم ہو چکی ہیں جبکہ اُن کی تعلیم اور محرم مرد کے بغیر آزادانہ نقل و حرکت پر بھی پابندی عائد ہے۔

    طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ گزشتہ کئی برسوں سے منظر عام پر نہیں آئے۔ وہ عمومی سیاسی چکا چوند سے دور افغان شہر قندھار میں رہتے ہیں جسے طالبان تحریک کا فکری مرکز سمجھا جاتا ہے۔

    کابل سکول میں دھماکے، پاکستان، ایران نے کی مذمت