Baaghi TV

Tag: طالبعلم

  • گرل فرینڈ کو سوٹ کیس میں چھپاکر بوائز ہوسٹل لانے کی کوشش، طالبعلم رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

    گرل فرینڈ کو سوٹ کیس میں چھپاکر بوائز ہوسٹل لانے کی کوشش، طالبعلم رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

    ہریانہ: گرل فرینڈ کو سوٹ کیس میں چھپاکر بوائز ہوسٹل لانے والا طالبعلم رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

    باغی ٹی وی : بھارت کی او پی جندل یونیورسٹی میں ایک طالبعلم نے مبینہ طور پر اپنی گرل فرینڈ کو لڑکوں کے ہوسٹل میں چھپاکر لانے کے لیے اسے بڑے سوٹ کیس میں بند کر دیا تاہم سیکیورٹی نے اسے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیکیورٹی گارڈز ایک بڑے سیاہ رنگ کے سوٹ کیس کی زپ کھولتے ہیں، جس کے اندر ایک لڑکی موجود ہوتی ہے، لڑکی جھکی ہوئی حالت میں بیٹھی ہوتی ہے اور باہر آتے ہی حیران کن انداز میں ماحول کا جائزہ لیتی ہے۔

    واقعہ مبینہ طور پر یونیورسٹی کے ہوسٹل میں پیش آیا ویڈیو ایک دوسرے طالبعلم نے ریکارڈ کی، جو اب تیزی سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو چکی ہے تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ سیکیورٹی گارڈز کو کیسے علم ہوا کہ سوٹ کیس میں کوئی شخص موجود ہے، تاہم بعض رپورٹس کے مطابق جب بیگ کو سیڑھی یا کسی سخت جگہ پر دھکا لگا تو لڑکی کی چیخ سنائی دی، جس پر سیکیورٹی نے شک کی بنیاد پر کارروا ئی کی، لڑکی کی شناخت سامنے نہیں آئی اور یہ بھی معلوم نہیں ہو سکا کہ وہ یونیورسٹی کی طالبہ تھی یا باہر سے آئی تھی۔

    یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے تاحال واقعے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، جبکہ طالبعلم کے خلاف ممکنہ تادیبی کارروائی پر بھی خاموشی اختیار کی گئی ہے۔

  • کانوں میں ہینڈ فری،طالبعلم ٹرین کی ٹکر سے جاں بحق

    کانوں میں ہینڈ فری،طالبعلم ٹرین کی ٹکر سے جاں بحق

    شجاع آباد کے علاقے بچ ریلوے پھاٹک کے قریب فرسٹ ائیر کا طالب علم محمد عامر راولپنڈی سے کراچی جانے والی تیز گام کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔

    میعینی شاہدین کے مطابق طالبعلم نے کانوں میں ہینڈ فری لگائی ہوئی تھی۔ حکام نے حادثے کے بعد راولپنڈی سے کراچی جانیوالی تیز گام ٹرین بچ پھاٹک کے قریب نصف گھنٹہ روکنے کے بعد روانہ کر دی گئی۔پولیس نے ڈیڈ باڈی قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی نوجوان کی لاش گھر پہنچے پر گھر میں کہرام مچ گیا۔یاد رہے کہ پاکستانی نژاد برطانوی شہری کے کیس سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔پولیس کے مطابق مقتول شاہ حسین کو جائیداد کی لالچ میں قتل کیا گیا، مقتول کی بیوی نے پہلے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا لیکن تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ وہ خود اس قتل میں شامل تھی۔

    جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمران خان پر فرد جرم تیسری بار ٹل گئی

    آسٹریلیا کا پاکستان کے خلاف جارحانہ آغاز

    برطانیہ سے آئے شخص کے قتل میں بیوی ملوث نکلی

    سولر پینل کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی ہوگئی

  • طالب علم نے اسکول کی فروخت کیلئے اشتہار دے دیا

    امریکا میں میری لینڈ میں ایک طالب علم نے اسکول کی فروخت کے لیے اشتہار دے دیا۔

    باغی ٹی وی: امریکی ریاست میری لینڈ میں قائم مِیڈ ہائی اسکول کو طالب علم نے فروخت کی تفصیلات میں نصف قید خانہ قرار دیا کہا کہ اسکول کے تمام 15 باتھ روم میں نکاسی کے مسائل ہیں جبکہ عمارت میں باسکٹ بال کورٹ کے ساتھ ایک بڑا اور اچھا کچن اور ڈائننگ روم بھی موجود ہے۔

    ترکمانستان کی پاکستان کو سستی گیس فراہم کرنے کی پیشکش

    تفصیلات میں یہ بھی لکھا گیاکہ پراپرٹی کچرے کی بدبو سے آلودہ ہوا اورپانی کےمسائل جیسی اضافی خصوصیات کےساتھ ملے گی،اسکول میں خطرناک نامکمل حصے بھی آتے ہیں جو آپ کی جان لے سکتے ہیں طالبعلم نے اسکول کو 42 ہزار 69 ڈالر کی عوض فروخت کرنے کی پیشکش کی۔


    این ایرونڈیل کاؤنٹی پبلک اسکولز کے ترجمان بوب موزیئر نے اس اشتہار کو ناقابل یقین حد تک تخلیقی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بہت سی سہولیات کی حامل اتنی قیمتی جگہ کو اتنے سستے داموں فروخت کے لیے پیش کیے جانے پر حیرانی ہوئی اسکول انتظامیہ کا ماننا ہے کہ یہ سینئرز کی جانب سے کی گئی ایک شرارت ہے جس کو قطعی طور پر سنجیدگی سے نہیں لیا گیا ہے۔

    پاکستان اور بیلا روس کا مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پراتفاق

    یہ اسکول 1977 میں کھولا گیا تھا اور اس کے اسکول ڈسٹرکٹ، این ارنڈیل کاؤنٹی پبلک اسکولز سے 2022 کے ماسٹر پلان دستاویز کے مطابق، 384,824 مربع فٹ پر اشتہارات سے بہت بڑا ہے-

    میڈ کے طلباء پہلےنہیں ہیں جنہوں نے اپنےسینئرمذاق کے لیے اپنے اسکول کو فروخت کےلیے درج کیا ہے 2018 میں، راک فورڈ، الینوائے کے اوبرن ہائی اسکول کے بزرگوں نے اپنے اسکول کو $2,018 میں کریگ لسٹ میں ڈالا۔

    ترکیہ اور مصر کا دہائی سے معطل سفارتی تعلقات بحال کرنے پر اتفاق

  • اغوا برائے تاوان کی واردات طالبعلم قتل،پولیس مقابلےمیں ساتھیوں کی فائرنگ سےبچےکا ٹیچر ہلاک

    اغوا برائے تاوان کی واردات طالبعلم قتل،پولیس مقابلےمیں ساتھیوں کی فائرنگ سےبچےکا ٹیچر ہلاک

    راولپنڈی میں تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں اغوا برائے تاوان کی واردات میں نویں جماعت کے طالب علم کو قتل کردیا گیا-

    باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق گزشتہ روز نویں جماعت کے طالب علم مجتبیٰ شمیم کو نامعلوم اغوا کاروں نے اغوا کیا اور 10 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا، ملزم بچے کے باپ کو واٹس ایپ سے بچے کی ویڈیو بھیج کر تاوان طلب کرتے رہے۔

    لاہور میں گولیاں چل گئیں، سابق ایس پی کی ہوئی موت

    پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم محمد عمر کو گرفتار کیا جس کی نشاندہی پر اغوا کاروں کے ٹھکانے پر کارروائی کی گی، اغواکار کے ساتھیوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی اور فائرنگ کے دوران مرکزی ملزم محمد عمراپنے ہی ساتھیوں گولیاں لگنے سے مارا گیا جبکہ ملزمان فرار ہوگئے ملزم محمد عمر بچے کو ٹیوشن پڑھاتا تھا-

    دہشگرد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سی ٹی ڈی اہلکار کی نماز جنازہ …

    پولیس نے ٹھکانے کی تلاشی لی تو 13 سالہ بچے کی لاش برآمد ہوئی، ابتدائی تفتیش کے مطابق بچے کو گلا دبا کر قتل کیا گیا، پولیس نے بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی۔

  • کمرہ امتحان میں 500 لڑکیاں اکیلا لڑکا غش کھا کر گر پڑا

    کمرہ امتحان میں 500 لڑکیاں اکیلا لڑکا غش کھا کر گر پڑا

    بھارتی ریاست بہار میں بارہویں جماعت کا طالب علم بورڈ کے امتحان میں ایک کمرے میں 500 لڑکیاں دیکھ کر بے ہوش ہو گیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بہار میں 12ویں جماعت کا ایک طالب علم مبینہ طور پر اس وقت بے ہوش ہو گیا جب وہ 500 لڑکیوں سے بھرے امتحانی مرکز میں داخل ہوا۔


    بہار کے علامہ اقبال کالج کا طالب علم منی شنکر بریلینٹ اسکول میں انٹرمیڈیٹ کا امتحان دینے گیا تو اسے ایسے کمرے میں بھیجا گیا جہاں وہ ایک ہی لڑکا تھا اور وہاں 500 لڑکیاں تھیں منیش شنکر امتحان کی ٹینشن کے بجائے لڑکیوں کے بیچ ہونے کی ٹینشن لیتا رہا اور پھر بے ہوش ہوگیا جسے بعدازاں اسپتال لے جایا گیا۔

    منیش شنکر کی آنٹی نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران تصدیق کی کہ شنکر کو جب احساس ہوا کہ وہ 500 لڑکیوں میں اکیلا لڑکا ہے تو وہ گھبراہٹ کا شکار ہوا اور پھر زمین پر گر پڑا وہ بخار میں مبتلا ہے اور اسپتال میں زیر علاج ہے بے ہوشی سے گرنے کے باعث منیش کا ہاتھ بھی فریکچر ہوگیا ہے۔

  • ننکانہ پولیس نے طالبعلم سے موٹر سائیکل چھیننے والے ملزم کا سراغ لگا لیا

    ننکانہ پولیس نے طالبعلم سے موٹر سائیکل چھیننے والے ملزم کا سراغ لگا لیا

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز )پولیس نے طالبعلم سے موٹر سائیکل چھیننے والے ملزم کا سراغ لگا لیا
    ڈی پی او سردار موارہن خان کی ہدایت پر عوامی جان و مال کے تحفظ کا سفر تیزی سے جاری ہے۔ ننکانہ پولیس نے طالبعلم سے موٹر سائیکل چھیننے والے ملزمان کا سراغ لگا لیا۔ ملزمان سے برآمد ہونیوالی موٹر سائیکل حقیقی مالک فیصل ممتاز کے حوالے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سید والا رانا سجاد اکبر نے اپنی ہمراہی ٹیم کے ساتھ ملزمان عمران اور شاہد کو گرفتار کیا۔ ملزمان نے چند روز قبل موضع ڈھونی کے رہائشی فیصل ممتاز سے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل چھینی اور فرار ہو گئے تھے۔ فیصل ممتاز سکول جا رہا تھا۔ تھانہ سید والا پولیس نے ملزمان کا جدید ٹیکنالوجی کی بدولت سراغ لگا کر گرفتار کیا۔ ایس ایچ او تھانہ سید والا رانا سجاد اکبر نے ملزمان سے برآمد ہونیوالی موٹر سائیکل حقیقی مالک کے حوالے کر دی۔ چھینی ہوئی موٹر سائیکل واپس ملنے پر فیصل ممتاز کا ننکانہ پولیس سے اظہار تشکر۔ ڈی پی او ننکانہ سردار موارہن خان نے ایس ایچ او رانا سجاد اکبر اور ہمراہی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے مزید سپیشل ٹاسک سونپ دیئے۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ عوامی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا میری اولین ترجیح ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف انسدادی کاروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی

  • مڈل کےطالبعلم نےچاقو کےزور پرچھٹی جماعت کی طالبہ کی مانگ میں سندور بھر دیا

    مڈل کےطالبعلم نےچاقو کےزور پرچھٹی جماعت کی طالبہ کی مانگ میں سندور بھر دیا

    نئی دہلی: بھارتی ریاست اترپردیش میں آٹھویں جماعت کے طالب علم نے گھر میں داخل ہوکر زبردستی چاقو کے زور پر چھٹی کلاس کی لڑکی کی مانگ میں سندور بھر دیا۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے مہاراج گنج ضلع میں طالب علم اپنے ایک دوست کے ہمراہ لڑکی کے گھر پہنچا اور دیوار پھلانگ اندر داخل ہوا۔اُس وقت لڑکی گھر کی صفائی کر رہی تھی دوست نے لڑکی کی گردن پر تیز دھار چاقو رکھا اور لڑکے نے لڑکی کی مانگ میں سندور بھردیا جب تک شور شرابہ سن کر اہل خانہ آتے لڑکے فرار ہوگئے۔

    برٹش ایئرویز کے نئے یونیفارم میں حجاب بھی شامل

    لڑکی کے والد نے توہین آمیز رویہ، دھمکیاں دینے، اور ویوئیر ازم کے الزام میں اور پروٹیکشن آف چلڈرن فرام سیکسوئل آفنسز ایکٹ 2012 کے تحت ایف آئی آر درج کرائی جس پر پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے موٹر سائیکل کا پتہ لگایا اور اس کی مدد سے لڑکوں تک پہنچ گئی پولیس نے 16 سالہ لڑکے کو حراست میں لے لیا ہے۔

    مہاراج گنج کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر روی کمار رائے نے بتایا کہ لڑکا اپنے ایک دوست کے ساتھ 14 سالہ لڑکی کے گھر پہنچا دونوں لڑکوں کو گرفتار کرکے بچوں کی جیل منتقل کردیا گیا۔ لڑکے کا کہنا ہے کہ اس فعل پر کوئی پچھتاوا نہیں وہ اس لڑکی سے محبت کرتا تھا اور اسی سے شادی بھی کرنا چاہتا تھا۔

    دوسری جانب لڑکی کے والد نے پولیس کو بتایا یہ لڑکا اسکول میں بھی بچی کو تنگ کرتا تھا جس پر ہم نے اسکول ہی تبدیل کروادیا تھا لیکن وہ اب گھر آن دھمکا۔

    اسکول کے کھانے میں سانپ نکل آیا؛ طلبا کی حالت بگڑ گئی

  • صدر مملکت کا طالب علم کا ٹرانسکرپٹ اور ڈگری روکنے پر اظہاربرہمی

    صدر مملکت کا طالب علم کا ٹرانسکرپٹ اور ڈگری روکنے پر اظہاربرہمی

    صدر مملکت نے وفاقی اردو یونیورسٹی کی جانب سے طالب علم کا ٹرانسکرپٹ اور ڈگری روکنے پر اظہاربرہمی کیا ہے

    صدر مملکت نے وفاقی اردو یونیورسٹی کو 15 دن کے اندر طالب علم کو ڈگری جاری کرنے کی ہدایت کی ہے، طالب علم کو وفاقی اردو یونیورسٹی اور پاکستان بیت المال کے درمیان ضابطے کی کاروائی میں تاخیر کی وجہ سے نہیں دی جارہی تھی ،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ لیٹ فیس کی ادائیگی کے معاملے کو حل کرنے کے بجائے، یونیورسٹی نے غیر منصفانہ طور پر طالب علم کی ڈگری اور ٹرانسکرپٹ روکا، پاکستان بیت المال کی جانب سے فیس براہ راست یونیورسٹی کو ادا کی جاتی تھی ، ادائیگی میں طالب علم کا کوئی عمل دخل نہیں تھا،

    صدر عارف علوی نے پاکستان بیت المال کو متاثرہ طالب علم کی شکایات کا ازالہ کرنے کی بھی ہدایت کی، صدر مملکت نے وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف پاکستان بیت المال کی درخواست مسترد کردی ، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کو اچھی طرح معلوم تھا کہ طالب علم احساس اسکالرشپ پروگرام کے تحت تعلیم حاصل کررہا تھا،

    طالب علم عباد الرحمان (شکایت کنندہ) نے بی بی اے کی ڈگری اور ٹرانسکرپٹ کے اجراء کے لیے وفاقی محتسب کو اپیل کی تھی ،یونیورسٹی نے 122,500 روپے کے بقایا جات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ڈگری روکی تھی وفاقی محتسب نے طالب علم کے حق میں فیصلہ صادر کیا اور بیت المال کو معاملہ حل کرنے کا حکم دیا تھا بیت المال نے فیصلے کے خلاف صدر مملکت کو درخواست دائر کی ، جسے مسترد کر دیا گیا

    سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے، ترجمان پاک فوج

    الیکشن پر کسی کو کوئی شک ہے تو….ترجمان پاک فوج نے اہم مشورہ دے دیا

    فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے ، دعا ہے علی سد پارہ خیریت سے ہو،ترجمان پاک فوج

    طاقت کا استعمال صرف ریاست کی صوابدید ہے،آپریشن ردالفسار کے چار برس مکمل، ترجمان پاک فوج کی اہم بریفنگ

  • 14 سالہ بچے نے والدین کیجانب سے پڑھائی کیلئے سختی کرنے پرخودکشی کرلی

    14 سالہ بچے نے والدین کیجانب سے پڑھائی کیلئے سختی کرنے پرخودکشی کرلی

    کراچی میں 14 سالہ بچے نے والدین کی جانب سے پڑھائی کیلئے سختی کرنے پر پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق بچے کی خودکشی کا کراچی کے علاقے عزیز آباد فدائی اسپتال کے قریب پیش آیا جہاں گھر سے 14 سالہ بچے کی پھندا لگی ہوئی لاش ملی۔

    جنوبی کوریا: ہالووین کےہجوم میں بھگدڑ سے 120 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

    ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ بچے کی شناخت 14 سالہ عثمان کے نام سے کی گئی ہے، جس کے اہل خانہ پڑھائی کے معاملے پر اس پر سختی کرتے تھے۔

    اہل خانہ نے پولیس کو بیان دیا کہ متوفی اسکول کے بجائے اکثر کہیں چلا جاتا تھا، اسی لیے پڑھائی کےلیے سختی کرتے تھے بچے نے گھر کے کمرے میں خود کو لٹکالیا، جب ہم لوگ کمرے میں گئے تو بچے کی پھندا لگی لاش ملی۔

    پولیس نے بچے کی خودکشی کے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

    قبل ازیں سال 2020 میں کراچی کے علاقے کیماڑی میں والدین کی جانب سے پنجاب ساتھ نہ لے جانے پر دلبرداشتہ ہوکر 12 سالہ بچے نے گلے میں پھندا لگا کر خود کشی کر لی تھی-

    12 سالہ عبیداللہ نے بہن کے ڈوپٹے سے خود کو پھندا لگا کر خودکشی کی تھی، خود کشی کے وقت بچے کی چھوٹی بہن گھر پر موجود تھی جبکہ بچے کے والدین کسی عزیز کی میت کے لئے پنجاب گئے ہوئے تھے۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے بچے کی لاش کو سول اسپتال منتقل کردیا اور بچے کی چھوٹی بہن اور کزن کا بیان لے لیا تھا پولیس کا کہنا تھا کہ بچے کے والدین کراچی واپسی کے لئے پنجاب سے روانہ ہوگئے ہیں اور والدین کے کراچی پہنچنے پر مزید تفتیش بھی کی جائے گی۔

    چونیاں: اتائی ڈاکٹروں نے درجنوں میڈیکل سٹور بنا لئے جوعلاج کے نام پر موت بانٹنے…

  • دوسری جماعت کا طالبعلم اپنے بیگ میں پستول سکول لے آیا، غلطی سے گولی چلنے سے ساتھی طالبعلم زخمی

    دوسری جماعت کا طالبعلم اپنے بیگ میں پستول سکول لے آیا، غلطی سے گولی چلنے سے ساتھی طالبعلم زخمی

    امریکا میں8 سالہ بچہ اپنے بیگ میں پستول لے کر اسکول آگیا جہاں غلطی سے اس سے گولی چل گئی-

    باغی ٹی وی : امریکی میڈیا کے مطابق امریکی شہر شکاگو میں منگل کی صبح والٹ ڈزنی میگنیٹ اسکول میں دوسری جماعت کے طالب علم پستول سکول لے آیا بچے نے اپنی ماں کا لوڈڈ پستول بستر کے نیچے سے پایا اور اسے بیگ میں رکھ کر اسکول لے آیا جہاں کلاس میں اس سے غلطی سے گولی چل گئی۔

    اطلاعات کے مطابق گولی زمین سے اچھل کر کلاس میں موجود سالہ لڑکے کو لگی جسے فوراً مقامی اسپتال لے جایا گیا جبکہ طالبعلم کا بیگ اسکول کے سکیورٹی افسران کو دیا گیا اور ایک Glock 19 ہینڈ گن قبضے میں لے لی گئی۔

    دوسری جانب واقعہ پیش آنے کے بعد عدالت نے بچے کی 28 سالہ ماں کو طلب کیا جہاں جج نے والدہ کو ڈانٹا اور اس پر بچے کو خطرے میں ڈالنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ایک ہزار ڈالر جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل رواں مارچ میں امریکی شہر شکاگو میں تین سال کے بچے کے ہاتھوں غلطی سے گولی چلنے سے ماں ہلاک ہوگئی تھی شکاگو پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ شکاگو کے گاؤں ڈولٹن میں سپر مارکیٹ کی پارکنگ میں پیش آیا تھا جہاں گاڑی میں بچے کے ہمراہ اس کی 22 سالہ ماں بینیٹ بیٹھی تھی۔

    گاڑی میں اس وقت بچے کا باپ موجود نہیں تھا تاہم کھیل کودکے دوران اسے گاڑی میں پستول دکھائی دی تھی جسے اٹھا کر وہ کھیلنے لگا، اسی دوران پستول سےگولی چلی جوڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھی ماں کی کمرمیں پیوست ہوگئی پستول بچےکے والد کے نام پر تھی جسے واقعے کے بعد گرفتار کرلیا تھا-