Baaghi TV

Tag: طاہر محمود اشرفی

  • اسرائیل کا گریٹر اسرائیل کا منصوبہ خاک میں مل گیا ہے،حافظ طاہر محمود اشرفی

    پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے کے بعد اسرائیل کا گریٹر اسرائیل کا منصوبہ خاک میں مل گیا ہے –

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ آج عالمی یوم امن ہے اور پاک-سعودی عرب معاہدہ پورے عالم میں امن کا ضامن بنے گا جب کہ بہت سارے اسلامی و عرب ممالک پاکستانی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں،پاکستان اور سعودی عرب دفاعی معاہدہ سے سب سے پہلے گریٹر اسرائیل کا خواب زمیں بوس ہوگیا ہے، قطر کے بعد دنیائے اسلام سوچ رہی اپنے فیصلہ خود کرنے ہیں۔

    چیئرمین پاکستان علما کونسل نے کہا کہ کل کئی ممالک آزاد فلسطین ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کریں گے، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو جو بار بار پاکستان کا نام لیتا تھا، پاک – سعودی دفاعی معاہدے کے بعد اسے سانپ سونگھ گیا ہے، اگر ہم افغانستان کو روس سے آزادی دلا سکتے ہیں تو اپنے دفاع کی بھی جنگ لڑ سکتے ہیں۔

    حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ افغان بھائیوں کے لیے پاکستان نے بے شمار قربانیاں د یں اگر اس سرزمین سے کوئی ہمارے لوگوں کو شہید کرتا ہے تو کیا جائز ہے، کبھی کسی پاکستانی نے افغانستان میں کسی کا خون بہایا ہو تو دکھاؤ،پاکستان دفاعی لحاظ سے مضبوط ملک ہے، معرکہ حق میں پاک افواج نے بھارت کو شکست دی جب کہ افواج پاکستان دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوارکی مانند کھڑی ہے۔

  • سیاسی قائدین اختلافات بھلا کر سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے مل کر کام کریں،حافظ محمد طاہر اشرفی

    سیاسی قائدین اختلافات بھلا کر سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے مل کر کام کریں،حافظ محمد طاہر اشرفی

    وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین الامذاہب وہم آہنگی و مشرق وسطی اور چیئر مین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان کو امداد کی نہیں بلکہ سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، سیاسی قائدین اپنے اختلافات بھلا کر سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کے لئے مل کر کام کریں،پاک فوج سیلاب زدگان کی امداد کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کررہی ہے،فلسطین کی مکمل آزادی تک ریاست پاکستان اور عوام اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجدبحریہ ٹائون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔حافظ محمد طاہر اشرفی نے کہا کہ اس وقت ملک میں حالیہ سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے اور بڑے پیمانے پرلوگ متاثر ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انکی فوری امداد اور بحالی کے لئے ہمیں اپنے تمام کام چھوڑ دینے چاہیں اور ملک کی سینئر سیاسی قیادت کو اپنے اختلافات بھلاکر آل پارٹیز کانفرنس بلانی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے تمام صوبوں کے وزرائے اعلی سے رابطہ کر کے اجلاس بلانے کا کہا ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ ملک کے سب سے بڑے صوبے کے وزیر اعلی چوہدری پرویز الہی سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں ناگہانی آفات سے بچنے کے لئے اللہ تعالی سے اجتماعی معافی مانگنی چاہیے اور اپنے گناہوں پر توبہ کرنی چاہئے۔طاہر اشرفی نے کہا کہ سیلاب زدگان کی امداد کے لئے مخیر خضرات کو بھی آگے آنا چاہیے اور وہ فلاحی تنظیمیں جو امداد میں مصروف عمل ہیں ان کو آپس میں باہمی رابطہ کرکے علاقے تقسیم کرلینے چاہئے تاکہ ضرورت مندوں کی یکساں امداد ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے عرب ممالک نے بھی اعلان کیا ہے اور ہم خواہش مند ہیں کہ برادر اسلامی ممالک یہاں پر سرمایہ کریں ۔

    انکا کہنا تھا کہ قطر حکومت نے بھی پاکستان میں دو سے تین ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔طاہر اشرفی نے کہا کہ سعودی عرب سمیت تمام مسلم ممالک نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور ہم امید کرتے ہیں وہ اب بھی سیلاب متاثرین کی بھرپور امداد کریں گے۔

  • ہمیں مل بیٹھ کر اداروں کو طاقتور بنانا ہے،طاہر محمود اشرفی

    ہمیں مل بیٹھ کر اداروں کو طاقتور بنانا ہے،طاہر محمود اشرفی

    چئیرمین متحدہ علماء بورڈ پنجاب حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ ہم منت سماجت پارٹی ہیں مذہبی مسائل کو حل کر لیتے ہیں، پاکستان کی فوج اور قوم کی وحدت واتحاد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا، سپریم کورٹ سے پہلے فیصلہ آیا تو زندہ باد پھر مردہ باد کہتے رہے، ہمیں مل بیٹھ کر اداروں کو طاقتور بنانا ہے.

    عمران خان کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ ملکی معاشی صورتحال دو ہزار اٹھارہ جیسی ہے تو جنرل باجوہ نے سعودی عرب سے بات کرکے معیشت کےلئے بات کی ، آرمی چیف بڑا قد کاٹھ رکھتے ہیں اسلامی دنیا سے معیشت کےلئے بات کی گئی،آرمی چیف کو اللہ نےعزت دی عالم اسلام کے قائدین امریکہ و چین سے بھی قوم کےلئے بات کر سکتا ہے، ڈالر گرنے کا کریڈٹ فوج کو جاتا ہے فوج کو ہر وقت تنقید کا نشانہ نہیں بنانا چاہئے.

    وزارتِ اعلیٰ مل گئی ، مزید کچھ نہیں چاہیے،مونس الہیٰ کی عمران خان سے ملاقات

     

    طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ قوم فوج و ادارے متحد ہیں تو ملک سلامت رہےگا، عمران خان سے گزارش کروں گا کہ اداروں کو توڑنے کی باتیں نہیں کرنی چاہئیں، فوج و سپہ سالار کے ہاتھ مدینہ میں لوگ چوم رہے تھے ،اگر فوج بہتری کےلئے کردار ادا کرتی ہے تو بہتر ہے آئی ایس پی آر سیاست میں یوم صفائی نہیں منا سکتے، جس بد بختوں نے جنرل سرفرازشہادت پر بات کی ایف آئی اے کو ایکشن لے کر پکڑنا چاہئیے.

    انہوں نے کہا کہ محرم میں تمام مسالک کے درمیان معاملات خیر و عافیت سے چل رہے ہیں، تمام علما و مشائخ سے رابطہ ہے، اپنا مسلک چھوڑو نہیں اور دوسرے کے مسلک کو چھیڑو نہیں یہی پیغام پاکستان ہے.

    طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ تمام ہیلی کاپٹرز حادثے میں شہید ہونے والے فوجی افسران کو سلام پیش کرتے ہیں اور ان کی درجات کی بلندی کے لئے دعا گو ہیں،پاکستان میں جو امن آیا ہے یہ فوج اور پاکستانی قوم کے اتحاد کا نتیجہ ہے، پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، بعض عناصر ہر چیز پاکستان فوج کے ساتھ جوڑ کر انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں ، مذہبی ہم اہنگی کے لئے علما و مشائخ اپنا کردار ادا کر رہے ہیں سب سے اپیل ہے کہ قانون کی بالا دستی کو قائم رکھیں.

  • محرم الحرام میں قیام امن،تمام مکاتب فکر کے قائدین سے رابطہ میں ہیں، طاہر محمود اشرفی

    محرم الحرام میں قیام امن،تمام مکاتب فکر کے قائدین سے رابطہ میں ہیں، طاہر محمود اشرفی

    پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کے حوالے سے پاکستان علما کونسل تمام مکاتب فکر کے قائدین سے رابطہ میں ہے، اس حوالے سے متحدہ علما بورڈ کا اجلاس 24 جولائی کو لاہور میں منعقد ہو گا۔

    سیلیکٹڈ بھی دیکھے اور امپورٹڈ بھی، اب قابل لوگوں کی ضرورت ہے، سراج الحق

    پاکستان علما کونسل کی مرکزی مجلس شوری و عاملہ کے اجلاس اور مکاتب فکر کے قائدین سے مشاورت کے موقع پر محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کیلئے پیغام پاکستان کی روشنی میں ضابطہ اخلاق جاری کیا گیا ہے،اس میں و اضح کیا گیا ہے کہ فرقہ وارانہ منافرت، مسلح فرقہ وارانہ تصادم اور طاقت کے زور پر اپنے نظریات کو دوسروں پر مسلط کرنے کی روش شریعت اسلامیہ کے احکام کے منافی اور فسادفی الارض اور ایک قومی و ملی جرم ہے،تمام مسالک کے علما و مشائخ اور مفتیان پاکستان انتہا پسند انہ سوچ اور شدت پسندی کو مکمل مسترد کرتے ہیں۔

    اقوام متحدہ غریب ممالک کو درپیش چیلنجز کے لیے مربوط اقدامات کرے، منیر اکرم

     

    انہوں کہا کہ ضابطہ اخلاق میں بتایا گیا ہے کہ انبیا کرام، اصحاب رسولﷺ ، ازواج مطہرات اور اہل ِبیت اطہارکے تقدس کو ملحوظ رکھنا ایک فریضہ ہے اور جو شخص ان مقدسات کی توہین و تکفیر کرے گا تمام مکاتب فکر اس سے برات کرتے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ اشتعال انگیزی، نفرت اور اختلاف کی بنا پر قتل وغارت گری یا اپنے نظریات کو دوسروں پر جبر کے ذریعے مسلط کرنا یا ایک دوسرے کی جان کے درپے ہونا شریعت اسلامیہ کے مطابق حرام ہے اور ملک بھر کے علما و مشائخ ایسے عناصر سے برات کا اعلان کرتے ہیں۔

    محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ علما و مشائخ اور مفتیان عظام کا فریضہ ہے کہ درست اور غلط نظریات میں امتیاز کرنے کے بار ے میں لوگوں کو آگاہی دیں جبکہ کسی کو کافر قرار دینا (تکفیر) ریاست کا دائرہ اختیار ہے جو ریاست شریعت اسلامیہ کی رو سے طے کرے گی،اس کے علاوہ غیر مسلم اسلامی ریاست میں امن کے ساتھ رہتے ہیں انہیں قتل کرنا جائز نہیں ہے بلکہ گناہ ہے.

    ضابطہ اخلاق میں مزید بتایا گیا ہے کہ اسلام کی رو سے خواتین کا احترام اور ان کے حقوق کی پاس داری کرنا سب کے لئے ضروری ہے ۔انہوں کہا کہ خواتین کو وراثت میں حق دینا اور خواتین کی تعلیم کا حکم شریعت اسلامیہ نے دیا ہے، ریاست پاکستان کے خلاف مسلح بغاوت میں شرکت یا اس کی کسی بھی طرح مددیا حمایت کرنا کسی بھی صورت شرعی اور قانونی طور پر درست نہ ہے۔طاہر اشرفی نے کہا کہ اس حوالے سے پاکستان علما کونسل کے قائدین آج اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

  • نبی پاک کی شان میں گستاخی کرنے والوں کو عالمی مجرم قرار دیا جائے،طاہر محمود اشرفی

    نبی پاک کی شان میں گستاخی کرنے والوں کو عالمی مجرم قرار دیا جائے،طاہر محمود اشرفی

    چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ سب سے بڑی دہشت گردی توہین رسالت ہے، ایک مسلمان سب کچھ برداشت کر سکتا ہے لیکن ناموس رسالت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کر سکتا، بھارت میں نبی کریم کی شان میں گستاخی پر بھارتی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جانا چاہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت واقعہ پر سرکاری سطح پر معافی مانگے اور ملعون گستاخ کے خلاف قانونی کاروائی کرے۔ انہوں نے کہا کہ کل ملک بھر میں یوم حرمت رسول منایا جائیگا۔ انہوں نے یہ بات ضلع کونسل ساہیوال میں پاکستان علماء کونسل ضلع ساہیوال کے زیر اہتمام حرمت رسول و استحکام پاکستان کے حوالے سے ہونے والے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

    انہوں نے کہاکہ بھارتی حکمران پارٹی کے نمائندوں کی جانب سے توہین رسالت کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالم اسلام نے خاص کر مشرق و سطی و اسلامی دنیا میں شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ان مسلم ممالک کے عوام نے احتجاجاً بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ نبی پاک کی شان میں گستاخی کرنے والوں کو عالمی مجرم قرار دیا جائے اور بھارتی حکومت سرکاری طور پر معافی مانگے۔

    انہوں نے کہا کہ حرمت رسول ؐہماری زندگی اور آخرت،ہمارا جینا اور مرنا ہے اور حرمت رسول ؐکے لئے جان دینا مسلمان کے لئے اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام انبیاء کرام اور ان پر نازل کی گئیں کتابیں ہمارے ایمان کا حصہ ہیں۔مولانا طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان اس وقت مشکل دور سے گزر رہا ہے لیکن نبی کریمؐ کی سنتوں پر عمل پیرا ہوکر اس بحران سے نکل سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کوترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے ہم سب کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے تمام مکاتب فکر پر زور دیا کہ سب ملکر ایک دوسرے کی اصلاح کریں اور ایک دوسرے کا خیال رکھیں۔سیمینار میں میں مرکزی وائس چیئرمین پاکستان علماء کونسل مولانا شفیع قاسمی،مولانا انعام اللہ شاہ بخاری،مولانا مفتی ظہور احمد،بشپ ابراہم ڈینئل،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ احمد خاور شہزاد کے علاوہ تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔سیمینار کے اختتام پر مولانا طاہر محمود اشرفی کو شیلڈ پیش کیا گیا اور ملک کی سلامتی،ترقی وخوشحالی کے لئے دعا کی گئی۔

  • رواں سال10 لاکھ افراد فریضہ حج ادا کریں گے،طاہر محمود اشرفی

    رواں سال10 لاکھ افراد فریضہ حج ادا کریں گے،طاہر محمود اشرفی

    چیئرمین متحدہ علما بورڈ پنجاب و نمائندہ خصوصی وزیر اعظم پاکستان برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرقی وسطی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ حکومت حجاج کرام کو سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کا ر لا رہی ہے،مہنگائی صرف ہمارا ہی نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے جس کی وجہ سے پاکستان میں بھی حج کے اخراجات بڑھے ہیں تاہم رواں سال وزارت حج نے حج اخراجات پر سبسڈی دی ہے۔

    جامعہ مسجد بحریہ ٹاون میں پاکستان علما کونسل اور انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل کے زیر اہتمام جمعہ کے روز حج کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طاہر محمود اشرفی نے کہاکہ پوری دنیا سے مسلمان حج کا فریضہ ادا کرنے کے لیے حجاز مقدس میں کل سے پہنچنا شروع ہو جائیں گے،سعودی حکومت نے حجاج کرام کے لیے جو ہدایات جاری کیں ہیں تما م حجاج کرام اس پر عمل پیرا ہوں اورسیاسی گفتگو ،اجتماعات و دیگر سرگرمیوں کے بجائے صرف عبادات پر توجہ مرکوز رکھیں.

    حجاج اکرام اپنے علاوہ کسی دوسرے کا سامان لے کر نہ جائیں تا کہ پریشانی سے بچا جا سکے،عازمین حج ہمارے ملک کے سفیر ہیں ان کا ہر قول وفعل ملک کے امیج کی ترجمانی کرے گا۔انہوں نے کہاکہ ہم سعودی حکومت اور شہزادہ سلمان کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے کورونا میں بھی حج بند نہیں کیا تھا .

    رواں سال10 لاکھ افراد فریضہ حج ادا کریں گے۔طاہر محمود اشرفی نے کہاکہ حج اس پر واجب ہے جو اس کی استطاعت رکھتا ہے،تاہم جو افراد نفلی حج کیلئے جانا چاہتے ہیں میری ان سے گزارش ہے کہ وہ پاکستان کے ایسے علاقے جیسے بلوچستان ، تھر ، چولستان وغیرہ ہیں جہاں لوگ قدرتی آفات کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہیں وہاں جائیں اور انسانی ہمدرد ی کی بنیاد پر ان کی خدمت کریں ،اس سے ان کو دوگنا ثواب ملے گا ۔