Baaghi TV

Tag: طلبہ

  • جتوئی: سکول رکشوں کی ریس کے دوران خوفناک تصادم، 9 سالہ طالبہ جاں بحق، 13 طلبہ زخمی

    جتوئی: سکول رکشوں کی ریس کے دوران خوفناک تصادم، 9 سالہ طالبہ جاں بحق، 13 طلبہ زخمی

    جتوئی (باغی ٹی وی)مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں صبح کے وقت افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں طلبا و طالبات کو اسکول لے جانے والے دو رکشے مبینہ طور پر ریس لگاتے ہوئے آپس میں ٹکرا گئے۔ تصادم کے نتیجے میں 9 سالہ طالبہ انشراح راشد موقع پر جاں بحق ہوگئیں جبکہ 13 طلبا و طالبات زخمی ہوئے۔

    پولیس کے مطابق دونوں رکشے تیز رفتاری کے باعث ایک دوسرے سے ٹکرا گئے۔ واقعے کے فوراً بعد ریس لگانے میں ملوث دونوں رکشہ ڈرائیورز کو رکشوں سمیت حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    زخمی بچوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال جتوئی منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ پولیس حادثے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔

    والدین اور شہریوں نے اسکول وین رکشوں کی بے احتیاط ڈرائیونگ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

  • بشکیک سے پاکستانی طلبہ کی وطن واپسی کا عمل شروع

    بشکیک سے پاکستانی طلبہ کی وطن واپسی کا عمل شروع

    کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک سے پاکستانی طلبہ کی وطن واپسی کا عمل شروع ہوگیا-

    باغی ٹی وی : ابتدائی تفیصلات کے مطابق پہلی پرواز آدھے گھنٹے کی تاخیر سے 11 بجے لاہور ایئر پورٹ پہنچے گی،پہلی پرواز میں 30 پاکستانی طلبہ ہیں جو ہاسٹل سے باآسانی ائیرپورٹ پہنچ گئے جبکہ فلائٹ میں جگہ ہونے کے باعث انہیں باآسانی ٹکٹس مل گئے پرواز کے اے 571 لاہور ایئرپورٹ پر ساڑھے 10 بجے لینڈ کرنا تھی لیکن اب آدھے گھنٹے کی تاخیر سے لینڈ کرے گی وزیر داخلہ محسن نقوی لاہور ائیرپورٹ پر طلبہ کو ریسیو کریں گے۔

    ادھر ایئر پورٹ مینجر نے بتایا کہ مسافروں کیلئے بین الاقوامی آمد لاونج میں الگ کاونٹرز بنا دیے گئے ہیں اور طلبا کی تیز ترین امیگریشن کیلئے ایف آئی اے کو بھی احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

    وزیر اعظم کا وفاقی وزیر امیر مقام کو فوراً بشکیک جانے کا حکم

    واضح رہے کہ کرغزستان میں پاکستانی طلبہ پر حملوں اورانہیں ہراساں کیے جانے سے متعلق ویڈیوز مںظرعام پر آنے کے بعد پاکستان میں موجود طلبہ کے والدین نے اپنے بچوں کی بحفاطت واپسی کا مطالبہ شروع کردیا تھا وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی سفیر کو طلبہ کی ہر ممکن مدد کی ہدایت کی تھی۔ وزیراعظم نے کہا تھا کہ جو طلبہ واپس آنا چاہیں، حکومتی خرچ پر فوری واپسی یقینی بنائیں گے اور طلبہ اور والدین کے مابین روابط کیلئے سفارتخانہ ہر قسم کی معاونت فراہم کرے۔

    میتھ میں بی اے کرنیوالا اگریڈ 17 کا افسرسندھ ہائیکورٹ میں میتھ کے سپیلنگ …

  • پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ گروپوں میں تصادم سے ،5 زخمی ، 24 گرفتار

    پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ گروپوں میں تصادم سے ،5 زخمی ، 24 گرفتار

    لاہور: پنجاب یونیورسٹی کے نیو کیمپس میں طلبہ گروپوں میں تصادم سے 5 زخمی ہوگئے جبکہ 24 گرفتار، دہشت گردی اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج-

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق واقعہ نیو کیمپس کے ہوسٹل نمبر 9 کے باہر پیش آیا طلبہ گروپوں کے مابین جھگڑا دوپہر کے وقت کینٹین پرہوا اور فائرنگ، ڈنڈوں اور پتھروں کا بے دریغ استعمال کیا گیا،27 طلبہ گرفتارکیا جا چکا ہے جبکہ متعدد فرار ہوگئے اور دہشت گردی اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا پولیس کے مطابق تصادم کے دوران کینٹین اور یونیورسٹی کی املاک کو شدید نقصان پہنچا۔

    https://x.com/ShafiqAhmadAdv3/status/1749074697570963552?s=20

    ہزاروں اسرائیلیوں کا احتجاج،نیتن یاہو کو ہٹاکر نئے انتخابات کا مطالبہ

    سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی لاہور کے پشتون طلباء پر جمعیت کے غنڈوں کا حملہ اور پنجاب پولیس کا حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کے بجائے پشتون طلباء کے خلاف کریک ڈاؤن انتہائی قابل مذمت ہے،صارفین نے پولیس کو ٹیگ کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا آپ کی طاقت غنڈوں کی مدد کے لیے ہے؟

    https://x.com/mujeekk86/status/1749140050061967509?s=20

     

    بینرز کے حوالے سے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے پر حیرانی ہوئی،سعید غنی

    حماس کے ارکان لڑائی کے لیے صورتحال کے مطابق ڈھل رہے ہیں، امریکی انٹیلیجنس

  • سوئٹزرلینڈ کا پاکستانی طلبا کیلئے سکالر شپ دینے کا اعلان

    سوئٹزرلینڈ کا پاکستانی طلبا کیلئے سکالر شپ دینے کا اعلان

    سوئٹزرلینڈ کی حکومت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ مل کرپاکستانی طلبا کیلئے آئندہ تعلیمی سال 2024-25 کیلئے ”ایکسیلینس سکالرشپ“ کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی:سوئس کنفیڈریشن ہرسال ایکسیلینس اسکالرشپس دیتی ہےجس میں 180 سےزائد ممالک کےاسکالرزاورریسرچرز کو سوئٹزرلینڈ کے اندر تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی دعوت دی جاتی ہےیہ اسکالرشپس مختلف شعبوں میں پوسٹ گریجویٹ ریسرچرز کے لیے دستیاب ہیں، اور کم از کم ماسٹرز ڈگری والے ہی اس کے اہل ہوں گے۔

    یہ پروگرام سوئٹزرلینڈ میں ڈاکٹریٹ یاپوسٹ ڈاکٹریٹ کی سطح پرتحقیق یا اعلیٰ تعلیم حاصل کرنےکےخواہاں افراد کا خیرمقدم کرتا ہے،سوئس گورنمنٹ ایکسیلینس اسکالرشپس کا بنیادی مقصد ماسٹر یا ڈاکٹریٹ کی ڈگری مکمل کرنے والے غیر ملکی ریسرچرزکے لیے تعلیمی مواقع پیدا کرنا ہے۔

    مسلمان اور سائنس ، تحریر:حیدرعلی صدّیقی

    اسکالرشپ حاصل کرنےوالوں کا انتخاب فیڈرل کمیشن فاراسکالرشپس فار فارن اسٹوڈنٹس (ایف سی ایس) کی نگرانی میں کیا جائے گا خواہش مند امیدواروں کیلئے ماسٹرز کے بعد ایک سال کی تحقیق، ماسٹرز کے بعد تین سالہ پی ایچ ڈی ، اور ایک سالہ پوسٹ ڈاکٹریٹ پروگرام رکھے گئے ہیں۔

    سفارت خانے کی جانب سے درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے، اضافی تفصیلات سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں یہ قدم سوئٹزرلینڈ کے تعلیمی اور عالمی تحقیقی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

    عوام کے لیے بڑے بڑے سسٹم کوچیلنج کریں گے،پاکستان مرکزی مسلم لیگ

  • میہڑ : تعلیمی بورڈ ،فیس بڑھانے کے خلاف طلبہ کااحتجاجی مظاہرہ

    میہڑ : تعلیمی بورڈ ،فیس بڑھانے کے خلاف طلبہ کااحتجاجی مظاہرہ

    میہڑ،باغی ٹی وی(منظور جوئیہ کی رپورٹ) تعلیمی بورڈ ،فیس بڑھانے کے خلاف طلبہ کااحتجاجی مظاہرہ
    تفصیل کے مطابق تعلیمی بورڈ لاڑکانہ کی جانب سے فیس میں اضافہ کرنے کے خلاف فریدآباد کے طلبہ نےسٹی گیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرکے سخت نعرے بازی کی طلبہ نے کہاکہ ایک تو ہمیں سیلاب نے مکمل تباہ کردیا ہے دوسری جانب حکومت کی جانب سے تعلیم دشمن فیصلے کرکے غریب طلبہ کی تعلیم چھیننے جارہی ہے ،طلبہ نے کہاکہ حکومت کوچاہئے کہ تعلیم مفت کرکے غریب طلبہ کی مالی مدد کی جائے تاکہ وہ اپنی تعلیم مکمل کر سکیں،طلباء نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فیس ختم کرکےغریب طلبہ کی تعلیم کو بچایا جائے.

  • طلبہ کا انتظار ختم ،امتحانات کے نتائج کا اعلان،

    طلبہ کا انتظار ختم ،امتحانات کے نتائج کا اعلان،

    طلبہ کا انتظار ختم ،امتحانات کے نتائج کا اعلان،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی نظام تعلیم نے ایک بڑا اعلان کیا ہے۔ وفاقی نظام تعلیم نے اپنے اس اعلان میں پانچویں اور آٹھویں کے سکالرشپ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

    مزید تفصیلات سےآگاہ کرتے ہوئے بتایا جاتا ہے کہ پانچویں جماعت کے طالب علموں کا نتیجہ 89.27 فیصد رہا جبکہ آٹھویں جماعت کے طالب علم سکالرشپ امتحانات کا نتیجہ 86.85 فیصد رہا۔ پانچویں جماعت میں جس بچے نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے اس کا تعلق اسلام آباد ماڈل کالج ایف سکس ٹو ابریش سے ہے۔ اور اس پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے بچے کا نام فرقان ہے۔ اور اس بچے نے 578 نمبر حاصل کیے۔
    جبکہ دوسری پوزیشن علیشہ کامران اور کرن شہزادی نے حاصل کی۔ انہوں نے 574 نمبر حاصل کئیے۔ اور تیسری پوزیشن زرلش ایمان اور مناہل تبسیم نے حاصل کی۔ انہوں نے 573 نمبر حاصل کئیے۔

    مزید برآں یہ کہ آٹھویں جماعت میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی بچی کا نام زارا ذوالفقار ہے۔ اور اس بچی نے ماڈل کالج ایف ایٹ ون سے ہے۔ اور اس بچی نے 681 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔
    جبکہ دوسری پوزیشن محمد انیس نے 675 نمبر لے کر حاصل کی ہے۔ اور تیسری پوزیشن اجمل خان نے حاصل کی ہے۔ اس بچے نے 674 نمبر حاصل کئے ہیں۔

  • پنجاب یونیورسٹی کی طرف سے طلبہ اورطالبات کیلئےخوشخبری۔

    پنجاب یونیورسٹی کی طرف سے طلبہ اورطالبات کیلئےخوشخبری۔

    پنجاب یونیورسٹی کی طرف۔سے طلبہ اور طالبات کیلئے خوشخبری۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر کی چیئرمین شپ میں سینڈیکیٹ کا1746واں اجلاس منعقد ہوا۔ یہ اجلاس خاص پنجاب یونیورسٹی کے مالی سال ٢٠٢٢-٢٠٢٣ کے بجٹ کی سفارشات کیلئے منعقد ہوا۔ جس میں سینڈیکیٹ نے سینیٹ کو 8۔13 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری کیلئے سفارش کر دی۔ اس اجلاس میں وائس چانسلر کے ایمرجنسی اختیارات کے تحت ہونے والی تقرریوں کی منظوری سلیکشن بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں دے دی۔

    مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا جاتا ہے کہ اس اجلاس میں وائس چانسلر کے ایمرجنسی اختیارات کے تحت ہونے والی تقرریوں کی منظوری سلیکشن بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں روک دی گئی۔
    اس اجلاس میں ایک انتہائی اہم فیصلہ کیا گیا۔ اس فیصلے میں طلبہ کیلئے یہ خوشخبری  ہے کہ پنجاب یونیورسٹی کے مالی سال کے بجٹ میں طلبہ اور طالبات کیلئے اسکالر شپس اور سبسڈی جاری کی جانے کا فیصلہ ہوا۔ اس فیصلے سے طلبہ کو اپنا مالی بوجھ کم کرنے میں بہت مدد ملے گی۔ اور طلبہ اور طالبات اپنی قابلیت کی بنیاد پر تعلیم حاصل کر سکیں گے۔ بہت سے زہین طلبہ اس وجہ سے تعلیم حاصل نہیں کر سکتے کیونکہ ان کے پاس تعلیم حاصل کرنے کے پیسے نہیں ہوتے۔ لیکن اب قابل طلبہ اور طالبات کو تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔
    مزید برآں یہ کہ اس حوالے سے طلبہ کو پنجاب یونیورسٹی نے اسکالر شپس 233 ملین روپے کی فراہم کی جانے کا فیصلہ کیا۔اور یہ بھی کہ ایچ ای سی کی طرف سے سے بھی 136 ملین کے اسکالر شپس اور پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کی طرف سے بھی پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ اور طالبات کو اسکالر شپس دینے کا فیصلہ ہوا۔

  • طلبہ کو  آئینی اور جمہوری حق دیا جائے، کلیم اللہ ناظم اسلامی جمعیت طلبہ خیبر پختونخواہ

    طلبہ کو آئینی اور جمہوری حق دیا جائے، کلیم اللہ ناظم اسلامی جمعیت طلبہ خیبر پختونخواہ

    طلبہ یونین پر عائد پابندی ختم کرکے فی الفور طلبہ یونین کے الیکشن کرائے جائے۔اور طلبہ کو انکا آئینی اور جمہوری حق دیا جائے۔۔ان خیالات کا اظہار کلیم اللہ ناظم اسلامی جمعیت طلبہ خیبر پختونخواہ نے کیا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 37 سالوں سے طلبہ یونین پر پابندی ھے جسکی وجہ سے طلبہ اپنے آئینی وجمہوری حق سے محروم ہیں سابقہ اور موجودہ تمام حکومتوں نے اپنے منشور میں اور الیکشن کمپین میں ہمیشہ طلبہ سے آسکی بحالی پر اور اقتدار سنبھالتے ہی اسکے الیکشن کرانے کے دعوے اور وعدوں پر ووٹ لیتے ہیں لیکن اقتدار ملنے کے بعد اپنے وعدوں اور اعلانات کو عملی جامہ پہنانے میں ناکام اور مکر جاتے ہیں۔۔انہوں نے کہا کہ طلبہ یونین نے 1970 سے 1980 کی دو دہائیوں میں طلبہ یونین کے پلیٹ فارم سے سیاست،سائنس،طب،انجنیئرنگ،ادب،صحافت،سمت ہر شعبے میں ملک کو بہترین قیادت اور غیر معمولی لوگ میسر کئے ہیں اور اسی پلیٹ فارم سے جانے والے افراد نے دنیا بھر میں نہ صرف لوہا منوایا ھے بلکہ ان لوگوں کی ملک کیلئے گراں قدر حدمات بھی ہیں انہوں نے کہا کہ طلبہ یونین پر پابندی کے بعد تعلیمی ادارے بالحصوص جامعات کی فضا میں میں بے چینی، انتہاپسندی، عدم برداشت، لسانیت، صوبائیت پر مبنی پرتشدد رویوں نے جنم لیا ھے لہذا حکومت فوری طور پر تعلیمی اداروں کو امن کا گہوارہ اور غیر نصابی سرگرمیوں کا مرکز بنانے کیلئے جلد از جلد طلبہ یونین کو بحال کرکے انکے الیکشن کرائے۔۔انہوں کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ طلبہ یونین کی بحالی اور الیکشن کے انعقاد کیلئے اپنی جدوجہد کو جاری رہ کینگ

  • ٹیکنیکل ایجوکیشن بورڈ کے تحت تمام امتحانات منسوخ  کردیے گئے

    ٹیکنیکل ایجوکیشن بورڈ کے تحت تمام امتحانات منسوخ کردیے گئے

    صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت آج پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے دفتر میں اجلاس ھوا جس میں پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے تحت ھونے والے تمام امتحانات کرونا وبا کی وجہ سے منسوخ کر نے کا فیصلہ کیا گیا اور طلبہ کو اگلی کلاسوں میں ترقی دینے کی پالیسی کی منظوری دی گئی، چئیرمین ٹیوٹا علی سلمان صدیق، چئیرمین فنی تعلیمی بورڈ ناظر نیازی، سیکرٹری بورڈ اورسی ای اوٹیوٹا نے اجلاس میں شرکت کی.