Baaghi TV

Tag: طلعت حسین

  • سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    سما ٹی وی بحران کا شکار، نجم سیٹھی پروگرام کی ایڈیٹنگ سے پریشان،تو دیگر بھی نوکریاں چھوڑنے کا تیار، اکرم چودھری نے سب اچھا کی رپورٹ دے کر سما ٹی وی کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، عبدالعلیم خان نے سما ٹی وی کی فروخت کے لئے غورو خوض شروع کر دیا

    سما ٹی وی جس کے مالک وفاقی وزیر عبدالعلیم خان ہیں تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے،اکرم چودھری کی من مانیوں نے سما ٹی وی کی کٹیا ڈبو دی،سما ٹی وی کے اینکر نجم سیٹھی پروگرام کی ایڈیٹنگ صحیح نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہو چکے ہیں،طلعت حسین نے الیکشن کے دنوں میں سما ٹی وی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا لیکن نہیں چھوڑا، ابصار عالم سما ٹی وی میں آئے پروگرام کو کامیاب کرنے کی کوشش کی لیکن ابصار عالم کا پروگرام بھی "وڑ” گیا، سما ٹی وی کے مالک عبدالعلیم خان چینل کی موجودہ صورتحال سے انتہائی پریشان اور اذیت کا شکار ہیں،نجم سیٹھی جو پروگرام کر رہے تھے انکے پروگراموں کی ایڈیٹنگ تیس تیس ہزار روپے تنخواہ لینے والے کر رہے ہیں جس کی وجہ سے نجم سیٹھی پریشان ہیں کیونکہ انکی ایڈیٹنگ درست نہیں ہوتی،نجم سیٹھی کئی بار نشاندہی کر چکے ہیں لیکن ان کی بات نہیں مانی گئی اور وہی ایڈیٹر ہی کام کر رہے ہیں جس کی وجہ سے نجم سیٹھی ناخوش ہیں،

    اینکر طلعت حسین بھی سما ٹی وی میں ہیں اور انہوں نے کہا تھا کہ وہ الیکشن کے بعد سما ٹی وی چھوڑ دیں گے لیکن انہوں نے نہیں چھوڑا ،ابھی تک سما ٹی وی میں ہی ہیں،تاہم انتظامیہ سے ناخوش ہیں،سما ٹی وی نے حال ہی میں اینکر طلعت حسین کا ایک پروگرام آن ایئر نہیں کیا تھا جس پر طلعت حسین نے معافی مانگ لی تھی،صحافی طلعت حسین نے 16 جولائی کی رات 10 بجکر 53 منٹ پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”ایکس“ پر اپنی پوسٹ میں ریکارڈ پروگرام آن ایئر نہ ہونے پر مہمانوں سے معافی مانگی،اپنی پوسٹ میں طلعت حسین نے لکھا کہ ’کاشف عباسی، شہزاد اقبال، عامر الیاس رانا اور منیب فاروق سے معافی مانگتا ہوں جنہوں نے میرے پروگرام ’ ریڈ لائن ود طلعت ’ میں شرکت کی تھی، جو آج (منگل) ریکارڈ کیا گیا لیکن نشر نہیں ہوا،سینئر صحافی طلعت حسین نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ ’پروگرام کے آن ایئر نہ ہونے کی وجوہات میرے کنٹرول سے باہر ہیں.طلعت حسین کے بارے میں بھی اس بات کا قوی امکان ہے کہ وہ بھی کسی وقت سما ٹی وی چھوڑ سکتے ہیں،

    معروف صحافی وتجزیہ کار ابصار عالم نے سما ٹی وی جوائن کیا، ابصار عالم نے پروگرام تو شروع کر لیا لیکن ان کو بھی وہ پذیرائی نہ مل سکی جو ملنی چاہئے تھی، ابصار عالم کا بھی سما ٹی وی پر پروگرام مقبول نہ ہو سکا، چینل انتظامیہ کی کوشش تھی کہ ابصار عالم کا پروگرام کامیاب ہو تا ہم انہیں ناکامی ہوئی، اور ابصار عالم کا پروگرام بھی "وڑ” چکا ہے، جس کی وجہ سے علیم خان انتہائی پریشان ہیں، نجم سیٹھی کی پروگرام کی ایڈیٹنگ کی پریشانی ،طلعت حسین کا پروگرام آن ایئر ہونا،اور پھر ابصار عالم کے پروگرام کا کامیاب نہ ہونے کی وجہ سے علیم خان دلبرداشتہ ہیں، اکرم چودھری جو خود کو علیم خان کا ایڈوائزر کہتے ہیں، سما ٹی وی کے تمام معاملات وہی دیکھ رہے ہیں اور سما ٹی وی میں موجودہ بحران کے ذمہ دار بھی وہی ہیں، اکرم چودھری کی وجہ سے ہی سما ٹی وی جو پاکستان کا ایک بڑا چینل تھا کی پذیرائی میں کمی ہوئی ہے، سما ٹی وی پر اب کوئی بھی پروگرام لائیو نشر نہیں ہو رہا بلکہ تمام پروگرامز کی ریکارڈنگ پہلے ہوتی ہے اور پھر انکو چلایا جاتا ہے ۔انہی حالات کےپیش نظر سما ٹی وی کے مالک ،وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے سماٹی وی کے فروخت کے لئے مشاورت شروع کر دی ہے، عنقریب ایسی خبر سننے کو ملے گی کہ سما ٹی وی ایک بار پھر "فروخت” ہو گیا، اور اسکی تمام تر ذمہ داری اکرم چودھری پر ہی عائد ہو گی.

  • سینئر اداکار طلعت حسین انتقال کرگئے

    سینئر اداکار طلعت حسین انتقال کرگئے

    کراچی: پاکستان کے معروف سینئر اداکار طلعت حسین انتقال کرگئے۔

    باغی ٹی وی: طلعت حسین کافی عرصے سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، طلعت حسین کی صاحبزادی تزین حسین نے والد کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔تزین حسین نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر والد طلعت حسین کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں گہرے رنج و غم کے ساتھ یہ اعلان کررہی ہوں کہ میرے پیارے والد طلعت حسین صاحب خالقِ حقیقی سے جا ملے ہیں اُنہوں نے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد طلعت حسین کی مغفرت کے لیے دُعا کریں، جنازے کی تفصیلات بعد میں شیئر کی جائیں گی۔

    پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد نے سینئر اداکار کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اداکارہ بشریٰ انصاری نے بھی انسٹاگرام پر اداکار کے انتقال کی خبر شیئر کی اور گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کے نامور اداکار طلعت حسین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم طلعت حسین ایک لیجنڈ اداکار تھے جن کی ڈائیلاگ ڈیلیوری کا ایک زمانہ معترف تھا۔

    وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم طلعت حسین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے،شہباز شریف نے کہا کہ طلعت حسین نےاپنی اداکاری سے ڈرامہ اور فلم شائقین کے دلوں میں جگہ بنائی، ٹیلی وژن، تھیٹر، فلم اور ریڈیو کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، طلعت حسین کی وفات سے جو خلا پیدا ہوا اسے کبھی پُر نہیں کیا جا سکے گا۔

    چیئرمین سینیٹ اور قائم مقام صدریوسف رضا گیلانی نے بھی معروف فنکار طلعت حسین کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ مرحوم طلعت حسین کی فنون لطیفہ کے لیے گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے۔

    علاوہ ازیں وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بھی طلعت حسین کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور مرحوم کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیاانہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ طلعت حسین نے اپنی آواز اور اداکاری سے ہر کردار کو زندہ کیا، مرحوم طلعت حسین ایک حقیقی استاد تھے۔

    طلعت حسین بھارت کے شہر دہلی میں 1940ء میں پیدا ہوئے تھے، اُنہوں نے پروفیسر رخشندہ حسین سے شادی کی تھی، اس جوڑی کی بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے حکومت پاکستان کی طرف سے 1982 میں طلعت حسین کو پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ اور سال 2021 میں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا تھا۔

  • ماضی کے نامور فنکار طلعت حسین ملکی صورتحال پر پریشان

    ماضی کے نامور فنکار طلعت حسین ملکی صورتحال پر پریشان

    ماضی کے نامور فنکار طلعت حسین جنہوں جو آج کل ٹی وی ڈرامے سے دوری بنائے ہوئے ہیں ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو سیاستدانوں نے ان حالات میں پہنچا دیا ہے کہ جہاں‌ہر کوئی پریشان ہے اور یہ لوگ خوش ہیں.کراچی کی جو صورتحال ہے یا لاہور کے علاوہ دیگر شہروں کی اس کے ذمہ دار صرف سیاستدان ہیں. کیا پاکستان اس دن کے لئے بنایا گیا تھاکہ عوام پریشان رہیں اور سیاستدان آپسی سیاسی لڑائیاں‌لڑتے رہیں. ان کا مزید کہنا ہے کہ میں بہت مایوس ہوں اپنے ملک کے حالات دیکھ کر جو کچھ ہو رہا ہےیہ سب سیاستدانوں‌کے آپسی مفادات کی خاطر ہو رہا ہے.مفادات کی جنگ لڑی جا رہی ہے اس میں عوام کہاں‌ہے؟

    یاد رہے کہ طلعت حسین نے کچھ عرصہ قبل ایک ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا دل کرتا ہے کہ وہ ڈرامے لکھیں انہوں‌نے لکھا بھی لیکن آگے سے جواب ملا کے آپ کی کہانیاں بہت مشکل ہیں ہمیں سمجھ نہیں آرہی تو لوگوں‌کو کیسے سمجھ آئے گی اس کے علاوہ اسی انٹرویو میں ان سے جب پوچھا گیا کہ آپ ڈراموں میں اداکاری کیوں نہیں کررہے تو انہوں نے کہا تھا کہ مجھے اداکاری کی آفرز ہی نہیں آتیں.طلعت حسین کا یہ بھی ماننا ہے کہ ڈرامہ ادب کی قسم ہے اور آج کے ڈرامے میں انہیں‌ڈرامے کی کمی نظر آتی ہے.طلعت حسین کے مطابق ڈرامہ لکھنا آسان کام نہیں‌ہے پہلے جو لکھا کرتے تھے ان کو بہت ہی ذہین کہا جاتا تھا.