Baaghi TV

Tag: طواف

  • حجاج کرام کے لیے الوداعی طواف کی تاریخوں کا اعلان ہوگیا

    حجاج کرام کے لیے الوداعی طواف کی تاریخوں کا اعلان ہوگیا

    مکہ:سعودی وزارت حج وعمرہ کے سرکاری ترجمان انجینئر ہشام سعید نے حج کے ایک اہم مرحلے کی تکمیل کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عرفات سے مزدلفہ تک حج کا مرحلہ طے کر لیا گیا ہے جس میں مختلف گروپوں میں منقسم حجاج کو جنرل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور مشاعر ٹرین کے ذریعے منتقل کیا جائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ اس عمل میں 4 گھنٹے کے اندر نقل وحمل کے نظام کی تکمیل کے ذریعے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا گیا۔حجاج کرام کی طواف وداع کے لیے منتقلی بغیر بھیڑ کے عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حجاج کرام منیٰ میں اُنہیں فراہم کی جانے والی تمام خدمات سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

    انہوں نے اس سال کے حج سیزن کے لیے روزانہ کی پریس کانفرنس کے دوران حجاج کی گروپ بندی کا عمل رمی جمرات کے لیے جدید نظام کے ساتھ تکنیکی اور ٹائم ٹیبل کو استعمال کرتے ہوئے کیا گیا تاکہ رمی کرنے والوں کو گروپ کی شکل میں منظم رکھا جا سکے۔ حجاج کرام نے سب سے پہلے جمرہ عقبہ میں رمی مکمل کی۔ پھر منیٰ سے المسجد الحرام کی طرف روانگی کا عمل پانچ مختلف ٹریکس سے شروع کیا گیا ہے۔

    انہوں نے طواف وداع کے لیے گروپ بندی کے عمل کے لیے انتظامی منصوبوں اور طریقہ کار کو فعال کرنے کے عمل کے آغاز کا اشارہ دیا جو کہ مملکت کے اندر اور حجاج کرام کے لیے ذی الحجہ کے مہینے کی 12 اور 13 تاریخ کو مقرر کیا گیا تھا۔ بیرون ملک سے آنے والے عازمین کے لیے طواف کرنے اور اپنے پروگرام کو مکمل کرنے کے لیے 14ذی ذی الحج کی تاریخ مقرر ہے، اس کے بعد وہ چاہیں تو مدینہ منورہ جا سکتے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ وزارت حج وعمرہ کے سماجی رابطوں کے اکاؤنٹس پر مختلف قومیتوں اور زبانوں کے عازمین کی طرف سے معلومات کے حصول کے لیے دو لاکھ سے زیادہ کالیں موصول ہوئی ہیں

    عمومی صحت کی حالت تسلی بخش ہے۔ محکمہ صحت کامیابی کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کی انجام دہی جاری رکھے ہوئے ہے۔ ڈاکٹر العبد العالی نے انکشاف کیا کہ مقدس مقامات میں صحت کی تمام سہولیات میں فراہم کی جانے والی صحت کی خدمات سے مستفید ہونے والوں کی تعداد 87,000 سے تجاوز کر گئی ہے۔ اس دوران 155 کارڈیک کیتھیٹرائزیشن آپریشن کیے گئے، 345 ڈائیلاسز سیشنز کیے گئے، 230 سرجریز اورحجاج کے 10 اینڈوسکوپک آپریشن کیے گئے۔

  • عازمین میدان عرفات میں جمع ،مغفرت کی طلبی اور دعاوں میں مصروف

    عازمین میدان عرفات میں جمع ،مغفرت کی طلبی اور دعاوں میں مصروف

    حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا

    عازمین حج نے رات منیٰ میں قیام کیا اور نماز فجر کے بعد میدان عرفات روانہ ہوگئے 10 لاکھ سے زائد عازمین آج حج اکبر کی سعادت حاصل کریں گے، خطبہ حج پاکستانی وقت کے مطابق 1 بجکر 40 منٹ پر دیا جائے گا ،عازمین حج میدان عرفات میں جمع ہو رہے ہیں اور مغفرت کی طلبی سمیت دعاوں میں مصروف ہیں ، نو ذو الحج کو مقام عرفات کی حدود میں ٹھہرنا حج کا اہم ترین رکن ہے جس کے بغیر حج ہوتا ہی نہیں حدود میں وقف لازم ہے بلکہ فرض ہے چاہے مختصر وقت کیلئے کیوں نہ ہو۔ویسے مغرب کی اذان تک بیٹھنا مسنون ہے ظہر و عصر وہیں پڑھیں گے

    ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ آج 9 ذوالحجہ کو عرفات کی مسجد النمرۃ میں حج کا خطبہ دیں گے ،اذان مغرب سے قبل میدان عرفات سے مزدلفہ روانہ ہوجائیں گے مزدلفہ میں عازمین حج مغرب اور عشا کی نمازیں ایک ساتھ ادا کریں گے عازمین مزدلفہ میں رات قیام اور رمی کے لیے کنکریاں جمع کریں گے عازمین نماز فجر کے بعد رمی بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے جمرات جائیں گے عازمین رمی کے بعد قربانی کریں گے اور پھر حلق کروا کے احرام اتاریں گے

    مناسک حج کا آغاز جمعرات کو ہوا تھا،جمعرات کو لاکھوں زائرین نے مسجد الحرام میں خانہ کعبہ کا طواف کیا ،حاجی حضرات 10، 11 ، 12 اور 13 ذی الحجہ کو بھی منٰی میں رہیں گے بیشتر حاجی 12 ذی الحجہ کو منیٰ سے نکل جائیں گے ایک تہائی کے لگ بھگ باقی ماندہ حاجی 13 ذی الحجہ کو منی سے رخصت ہوں گے

    سعودی حکومت نے حاجیوں کے لئے وسیع و عریض انتظامات کر رکھے ہیں، موبائل ڈسپنسریاں بھی موجود ہیں، گائیڈز بھی موجود ہیں، سعودی حکومت کے شاندار انتظامات کی وجہ سے حج پر جانیوالے کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑ رہا، سعودی عرب کی وزارت صحت کے مطابق 25,000 سے زائد ہیلتھ ورکرز نے مقدس مقامات پر عازمین حج کو صحت کی خدمات فراہم کرنے میں حصہ لیا ۔ یہ ہیلتھ ورکر 13 اسپتالوں میں تعینات ہیں جہاں 4,654 داخل مریضوں کے بستر، 1,080 انتہائی نگہداشت کے بستر اور 238 ہیٹ اسٹروک کے مریضوں کے لیے ہیٹ اسٹریس بیڈ مختص کیے گئے

  • عازمین حج طواف کے بعد منیٰ پہنچنا شروع ہوگئے

    عازمین حج طواف کے بعد منیٰ پہنچنا شروع ہوگئے

    مناسکِ حج کا آغاز ہوگیا،عازمین حج طواف کے بعد منیٰ پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے 2 سال کے طویل انتظار کے بعد منیٰ میں عازمین حج کے قیام کے لیے دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی جدید سہولیات کے ساتھ آباد ہو چکی ہے عازمین آج منیٰ میں پورا دن قیام اور عبادت کریں گے منیٰ میں ظہر، عصر، مغرب، عشا اور کل نماز فجر ادا کریں گے۔

    سعودی عرب میں رواں برس غلافِ کعبہ حج پر تبدیل نہیں کیا جائے گا

    عازمین حج 9 ذوالحج جمعرات کو میدان عرفات پہنچ کرنماز ظہراور عصر اپنے خیموں ہی میں ادا کریں گے اور مغرب تک میدان عرفات میں قیام کریں گے، جہاں حجاج کرام اپنے رب کی بارگاہ میں خصوصی دعائیں اور عبادات کا اہتمام کریں گے۔

    مناسک حج کا آغاز،آج 10 لاکھ عازمین حج منیٰ روانہ ہوں گے

    حجاج کرام 10 ذوالحج جمعہ کو نماز فجر کی ادائیگی کے بعد سورج طلوع ہونے تک دعاؤں اور مناجات کا اہتمام کریں گےجسے وقوف مزدلفہ کہاجاتا ہےاس کےبعد رمی جمرات کےلیے واپس منیٰ کی جانب روانہ ہوں گےجمرات کمپلیکس میں بڑے جمرے پر 7 کنکریاں ماریں گے۔

    70 برس قبل لی گئی مسجد الحرام کی پہلی رنگین تصویر جاری

    رمی جمرات کے بعد قربانی کا عمل ہے، جس کی تکمیل ہوتے ہی حجاج کرام سر کے بال منڈوانے کے بعد احرام کھول دیں گے بال منڈوانے کے بعد حجاج کا اہم کام طواف زیارت ہے۔ جس کی ادائیگی اور سعی کے چکر مکمل کرنے کے بعد حجاج واپس منیٰ پہنچیں گے۔ رات وہیں قیام ہو گا اور اگلے 2 روز یعنی 11 اور 12 ذوالحج کو زوال کے وقت کے بعد تینوں جمرات کو سات سات کنکریاں ماریں گے۔

    اس کے بعد حجاج 12 ذوالحج کو غروب آفتاب سے قبل منیٰ کی حدود سے نکل جائیں گے یا پھر 13 ذوالحج کی رمی کے بعد اپنی رہائش گاہوں کی جانب روانہ ہوں گے۔

    اس سال خطبہ حج رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل دیں گے