Baaghi TV

Tag: طوفانی ہوائیں

  • واشنگٹن ڈی سی میں طوفانی ہوائیں ہزاروں افراد بجلی سے محروم

    واشنگٹن ڈی سی میں طوفانی ہوائیں ہزاروں افراد بجلی سے محروم

    امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں 80 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چلیں اور تیز بارش ہوئی۔

    باغی ٹی وی:واشنگٹن میں طوفانی ہواؤں اور بارش سے کئی درخت جڑوں سے اُکھڑ گئے، بجلی کی تاریں ٹوٹ گئیں جس سے ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہوگئے جب کہ شہر میں ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا ادھر میکسیکو میں بھی طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی جب کہ کینیڈا کے صوبے اونٹاریو میں ٹینس بال کے برابر اولے پڑے، درخت جڑوں سے اکھڑ گئے اور سائن بورڈ گرگئے-

    دوسری جانب روس کے وسطی علاقوں میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ تیز بارش ہوئی اور مختلف حادثات میں 10 افراد ہلاک ہوگئے، ماسکو سے 600 کلو میٹر دور وسطی علاقوں میں طوفانی ہوائیں اور موسلادھار بارش سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا مختلف حادثات میں تین بچوں سمیت دس افراد ہلاک اور 76 زخمی ہوگئے، طوفانی ہواؤں کے باعث درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، کئی گاڑیاں دب گئیں۔

    روس میں سمندری طوفان سے تباہی،مختلف حادثات میں 10 افراد ہلاک اور 76 افراد زخمی

    بجلی کے تار گرنے سے ایک لاکھ افراد بجلی سے محروم ہوئے، پچاس سے زائد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا یوشکر اولا شہر کے میئر ییوگینی مسلوف نے کہا کہ طوفان کی وجہ سے ماری ایل میں ہلاکتیں ہوئیں اور شہری زخمی ہوئے ماری ایل دریائے وولگا کے شمالی کنارے کے ساتھ ایک علاقہ ہے ، اور یوشکر اولا اس کا سب سے بڑا شہر ہے۔

    علاوہ ازیں چین کے صوبے فوجیان میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی جس سے ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں جب کہ کھیلوں کے مقابلے منسوخ کردیے گئے ہیں۔

    ستلج میں بہہ کر دو بھارتی پاکستان پہنچ گئے

  • برطانیہ میں طوفان:نظام زندگی درہم برہم،ٹرینیں معطل،ہزاروں پروازیں منسوخ

    برطانیہ میں طوفان:نظام زندگی درہم برہم،ٹرینیں معطل،ہزاروں پروازیں منسوخ

    لندن: برطانیہ میں آنے والے طوفان سے نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے، پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں اور ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہو گئی ہے۔

    باغی ٹی وی :برطانوی میڈیا کے مطابق تین دہائیوں میں آنے والا خطرناک ترین سمندری طوفان یونس برطانیہ کے ساحلی علاقے کارن وال سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں3 افراد ہلاک ہوگئے طوفانی ہواؤں کے باعث مختلف مقامات پردرخت اوردیواریں گرنے کے واقعات ہوئے جن میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔


    196 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواؤں کے باعث درخت جڑوں سے اکھڑ گئے ہیں اور نظام زندگی تقریباً مفلوج ہو کر رہ گیا ہے لوگ گھروں میں محصورہوگئے اورسینکڑوں صارفین کوبجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی لندن کے مشہوراو ارینا کی چھت کا ایک حصہ بھی تیز ہواؤں کے باعث اڑگیا۔

    طوفانی ہواؤں سے عمارتوں، مکانوں اورگاڑیوں کوبھی نقصان پہنچا۔سیکڑوں پروازیں منسوخ کردی گئیں اورکئی سڑکوں کوبھی ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا۔ طوفان کے باعث متعدد علاقوں میں ٹرین سروس بھی معطل رہی۔کارن وال،سمرسٹ، برسٹل اورڈیون میں اسکولز بند کردئیے گئے۔

    حکومت نے صورتحال کے پیش نظر فوج کو ریسکیو آپریشن کے لیے اسٹینڈ بائی رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں جب کہ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ گھروں میں رہیں اور باہر نکلنے سے اجتناب برتیں۔

    برطانوی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ طوفان سے زیادہ متاثر ہونے والے ویلز میں تقریباً ایک لاکھ افراد بجلی کی بنیادی سہولت سے محروم ہو چکے ہیں۔ ویلز کی تمام ٹرینیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔

    محکمہ موسمیات نے طوفان کے بعد انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور ویلز کیلئےسیلاب کی وارننگ جاری کردی ہے۔ شمالی انگلینڈ میں برفباری کی یلو وارننگ جاری کی گئی ہے۔ امدادی کارروائیوں کے لئے فوج کوتیاررہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔