Baaghi TV

Tag: طوفان باوی

  • طوفان ‘باوی’ نے چین میں  تباہی مچا دی، لاکھوں افراد متاثر

    طوفان ‘باوی’ نے چین میں تباہی مچا دی، لاکھوں افراد متاثر

    رواں سال چین سے ٹکرانے والے طاقتور ترین طوفان ’باوی‘ نے تائیوان کے بعد چین کے مشرقی ساحلی علاقوں میں بھی تباہی مچا دی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق طوفان باوی ہفتہ کی رات چین کے مشرقی صوبے ژی جیانگ کے ساحلی شہر یوہوان سے ٹکرایا، جس کے بعد اس نے وینژو کے علاقے یوئیکنگ میں دوسری بار لینڈ فال کیاموسمیاتی ماہرین کے مطابق اگرچہ طوفان کی شدت کم ہو کر ٹراپیکل اسٹورم کی سطح پر آ گئی ہے، تاہم آئندہ چند روز کے دوران مشرقی اور شمالی چین میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا خدشہ ہے، جس سے سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور شہری علاقوں میں پانی جمع ہونے کے خطرات بڑھ گئے ہیں،چینی حکام نے طوفان کی آمد سے قبل صوبہ ژی جیانگ سمیت مختلف علاقوں سے تقریباً 20 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔

    ریاستی نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کے مطابق صرف یوئیکنگ شہر میں 1,300 سے زائد درخت گر گئے، جن میں سے 700 سے زیادہ جڑوں سمیت اکھڑ گئے کئی علاقوں میں سڑکیں زیر آب آ گئیں، جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بڑے بڑے پتھر شاہراہوں پر آ گرے، ریسکیو ٹیموں نے بھا ری مشینری اور چین سا استعمال کرتے ہوئے سڑکوں سے گرے ہوئے درخت ہٹانے اور نکاسی آب کا کام شروع کر دیا ہے۔

    یوہوان کے ساحلی قصبے کانمین کے رہائشیوں نے بتایا کہ طوفان کے باعث گھروں میں پانی داخل ہو گیا اور پوری رات جاگ کر صورتحال کا مقابلہ کرنا پڑا، مقامی دکانداروں کے مطابق کئی عمارتوں، دکانوں اور املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

    اس سے قبل طوفان باوی تائیوان سے بھی ٹکرایا تھا، جہاں تیز ہواؤں اور شدید بارشوں کے باعث متعدد علاقے متاثر ہوئے، تائیوان کے محکمہ فائر سروس کے مطابق 134 افراد زخمی ہوئے، تاہم کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی طوفان کے باعث تائیوان میں 137 بین الاقوامی اور 62 اندرون ملک پروازیں منسو خ کی گئیں، جبکہ چین کے صوبہ ژی جیانگ میں 327 پروازیں اور متعدد ٹرین سروسز معطل کر دی گئیں،شنگھائی میں بھی 1,620 ٹرینیں اور 684 پرواز یں منسوخ کر دی گئیں، جس سے لاکھوں مسافر متاثر ہوئے۔

    ماہرین موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اگرچہ طوفان کمزور پڑ رہا ہے، لیکن اس کا وسیع نظام کئی سو کلومیٹر اندرونِ ملک تک شدید بارشیں برسا سکتا ہے، جس کے باعث آنے والے دنوں میں سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور شہری علاقوں میں پانی جمع ہونے کے خدشات برقرار رہیں گے رواں سال ایل نینو موسمی رجحان کے باعث چین کو مزید شدید موسمی حالات اور طاقتور طوفانوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جس سے ہنگامی امدادی کارروائیاں مزید مشکل ہو سکتی ہیں۔

  • طوفان ’باوی‘ : چین میں شدید بارشوں کا ریڈ الرٹ جاری

    طوفان ’باوی‘ : چین میں شدید بارشوں کا ریڈ الرٹ جاری

    چین نے سمندری طوفان ’باوی‘ کے مشرقی ساحل سے ٹکرانے سے قبل شدید بارشوں کے خدشے کے پیش نظر ملک بھر میں بارشوں کا اعلیٰ ترین ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔

    چینی خبر رساں ادارے شنہوا کے مطابق چین کے قومی موسمیاتی مرکز نے ہفتے کے روز شدید بارشوں کے لیے 4 درجوں پر مشتمل انتباہی نظام کا اعلیٰ ترین ریڈ الرٹ جاری کر دیا محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان ’باوی‘ کے اتوار کی علی الصبح مشرقی چین کے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کا امکان ہے ، جس کے باعث متعدد علاقوں میں غیر معمولی بارشیں متوقع ہیں اتوار دوپہر 2 بجے تک کے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں موسلاد ھار اور بعض مقامات پر انتہا ئی شدید بارشیں ہوں گی، جس سے شہری علاقوں میں سیلاب، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خطرہ بڑھ جائے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ژی جیانگ، شمالی فوجیان، شمال مشرقی جیانگ شی، جنوبی آن ہوئی، بیجنگ کے بعض علاقوں اور صوبہ ہیبئی میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے،حکام کا کہنا ہے کہ مشرقی اور جنوبی ژی جیانگ کے بعض علاقوں اور شمالی فوجیان میں مجموعی بارش 250 سے 500 ملی میٹر تک پہنچ سکتی ہے، جبکہ تائیوان کے وسطی اور شمالی علاقوں میں 250 سے 800 ملی میٹر تک بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جو سیلابی صورتحال پیدا کرنے کے لیے کافی ہے۔

    چینی حکام نے مقامی انتظامیہ کو ہنگامی اقدامات کرنے، ریسکیو ٹیموں کو الرٹ رکھنے اور عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ نشیبی علاقوں کے رہائشیوں کو محتاط رہنے اور سرکاری ہدایات پر عمل کرنے کی تلقین بھی کی گئی ہے،ماہرین کے مطابق طوفان ’باوی‘ کے ساتھ آنے والی تیز ہوائیں اور شدید بارشیں مشرقی چین کے ساحلی علاقوں میں معمولات زندگی متاثر کر سکتی ہیں، جبکہ زرعی اراضی، ٹرانسپورٹ کے نظام اور بنیادی ڈھانچے کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔