Baaghi TV

Tag: طیارے

  • لبنان نے اسرائیل کے کیمیائی مواد چھڑکنے کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ کرلیا

    لبنان نے اسرائیل کے کیمیائی مواد چھڑکنے کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ کرلیا

    لبنان نے اسرائیل کے مبینہ طور پر سرحدی علاقوں میں کیمیائی مواد کے چھڑکاؤ کے معاملے کو عالمی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لبنانی صدر جوزف عون نے اسرائیل پر الزام لگایا ہے کہ اس کے طیاروں نے جنوبی لبنان میں زہریلے کیمیائی مادے بشمول گلا ئیفوسیٹ اسپرے کیے ہیں جو ماحول، زراعت اور عوامی صحت کے لیے خطرہ ہیں، لبنان نے اس عمل کو “ماحولیاتی و صحت کے جرائم“ اور اپنی خود مختا ری کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

    لبنان کی حکومت نے بین الاقوامی فورمز، بشمول اقوام متحدہ کے متعلقہ اداروں اور سلامتی کونسل میں اس معاملے کو اٹھانے کے لیے دستاویزی شکایات اور قانونی کارروائی شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

  • امریکا کے جنگی طیارے گرین لینڈ پہنچنا شروع

    امریکا کے جنگی طیارے گرین لینڈ پہنچنا شروع

    امریکا کے جنگی طیارے گرین لینڈ پہنچنا شروع ہو گئے ہیں-

    امریکی اور کینیڈین دفاعی ادارے نوراڈ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ امریکی فضائیہ کے جنگی طیارے جلد گرین لینڈ میں قائم امریکی فوجی اڈے پر پہنچیں گے اس عمل میں ڈنمارک کی حکومت کے ساتھ مکمل ہم آہنگی موجود ہے اور امریکی فورسز کو تمام ضروری سفارتی اجازت نامے حاصل ہیں، تعیناتی دفاعی منصوبہ بندی کا حصہ ہے اور اس کا مقصد خطے میں فضائی نگرانی اور دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنانا ہے۔

    واضح رہے کہ گرین لینڈ ڈنمارک کا ایک خودمختار علاقہ ہے۔ امریکا اور ڈنمارک کے درمیان 1951 میں گرین لینڈ کے دفاع سے متعلق ایک معاہدہ طے پایا تھا، جس کے تحت امریکا نے ممکنہ بیرونی جارحیت کی صورت میں گرین لینڈ کے دفاع کا عزم کیا تھابعد ازاں 1958 میں امریکا اور کینیڈا نے سرد جنگ کے دوران نوراڈ معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس کا بنیادی مقصد شمالی امریکا کو درپیش فضائی خطرات اور بیلسٹک میزائل لانچنگ کی بروقت نگرانی اور اطلاع فراہم کرنا ہے۔

  • بنگلہ دیش کا بوئنگ سے 14 نئے طیارے خریدنے کا فیصلہ

    بنگلہ دیش کا بوئنگ سے 14 نئے طیارے خریدنے کا فیصلہ

    کئی ماہ کی بحث کے بعد بنگلہ دیش کی قومی ایئرلائن بِمان بنگلہ دیش ایئرلائنز نے امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ سے 14 نئے طیارے خریدنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    بِمان بنگلہ دیش ایئرلائنز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اپنے حالیہ اجلاس میں اس منصوبے کی اصولی منظوری دے دی ہے، ایئرلائن کی جنرل منیجر (پبلک ریلیشنز) بُسرا اسلام نے جمعرات کو فیصلے کی تصدیق کی، یہ اقدام بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے اس پہلے سے کیے گئے عزم کے بعد سامنے آیا ہے، جس کے تحت امریکا کے ساتھ تجارتی خسارہ کم کرنے کے لیے بوئنگ طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    حکام کے مطابق بوئنگ نے 24 نومبر کو باضابطہ طور پر اپنی پیشکش جمع کرائی تھی، جس میں طیاروں کی قیمتوں اور ترسیل کے شیڈول کی تفصیلات شامل تھیں بعد ازاں بورڈ نے اس پیشکش کی منظوری دے دی۔

    برطانیہ :عمران خان کے پوسٹر والے ٹرک پر نامعلوم افراد نے سیاہی پھینک دی

    منظور شدہ پیکیج کے تحت بِمان بنگلہ دیش 8 بوئنگ 787-10 ڈریم لائنرز، دو 787-9 ڈریم لائنرز اور چار 737-8 طیارے خریدے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس توسیع کا مقصد ملک کی فضائی صلاحیت میں اضافہ، بین الاقوامی روابط کو مضبوط بنانا اور مستقبل میں مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔

    ایئرلائن انتظامیہ کے مطابق طیاروں کی آمد کے بعد بِمان نہ صرف اپنی کمرشل پروازوں میں اضافہ کر سکے گی بلکہ ریاستی و سرکاری فضائی خدمات کو بھی مزید وسعت دی جا سکے گی حتمی معاہدہ مالی معاملات اور ریگولیٹری منظوریوں کی تکمیل کے بعد طے پائے گا، جبکہ طیاروں کی ترسیل مرحلہ وار کی جائے گی۔

    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا عدالتی اصلاحات کا اعلان

    دوسری جانب، صنعت سے وابستہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئر بس نے بھی سفارتی سطح پر بھرپور کوششیں کیں، جن میں یورپی یونین کے متعدد سفیروں کی جانب سے ڈھاکا سے رابطے شامل تھے، تاہم یہ کوششیں فیصلے پر اثر انداز نہ ہو سکیں۔

  • پاکستان نے بھارت کے 7 طیارے گرائے، انیل چوہان کا اعتراف

    پاکستان نے بھارت کے 7 طیارے گرائے، انیل چوہان کا اعتراف

    بھارتی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نےاعتراف کیاہےکہ،پاکستان نے بھارت کے ایک دو نہیں بلکہ 7 طیارے گرائے

    رپورٹس کے مطابق کہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے ایک دو نہیں بلکہ 7 طیارے گرائے،تاہم اپنے بیان میں شرمندگی کے بجائے آرمی چیف نے ڈھٹائی سے کہا کہ اتنے گرنے کے بعد بھی ہم 3 دن بعد بھی ہوا میں تھے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی امریکی جریدے بلوم برگ کو انٹرویو میں بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے پاکستان کے ساتھ جھڑپوں میں بھارتی لڑاکا طیاروں کے کھونے کا اعتراف کیا تھابھارتی افواج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے سنگاپور میں شنگریلا ڈائیلاگ کے دوران اعتراف کیا تھا کہ بھارتی فضائیہ نے لڑاکا طیارے کھوئے تاہم انہوں نے واضح طور پر تعداد بتانے سے گریز کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ’طیارے گرنا اہم نہیں، یہ جاننا ضروری ہے کہ وہ کیوں گرے۔

    وزیراعظم کی،زائرین کی کیلئےخصوصی پروازوں کے انتظامات کرنے کی ہدایت

    تربیلا، کالا باغ، چشمہ اور تونسہ کے مقامات پر پانی کی سطح میں اضافہ،فلڈ ریلیف سرگرمیاں تیز

    نشانِ حیدر حاصل کرنیوالی پاکستان کی پہلی شخصیت،کیپٹن سرور شہید کا77واں یومِ شہادت

  • امریکا میں ایئر پورٹ پر دو طیارے ٹکرا گئے

    امریکا میں ایئر پورٹ پر دو طیارے ٹکرا گئے

    امریکا میں ایئر پورٹ پر ٹیکسنگ کے دوران دو طیارے ٹکرا گئے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا میں دو مسافر طیارے خوفناک حادثہ سے بال بال بچ گئے ، بدھ کے روز سیئیٹل-ٹاکوما انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ٹیکسنگ کے دوران جاپان ایئرلائنز کا طیارہ ڈیلٹا ایئرلائنز کے طیارے سے ٹکرا گیا جس کے بعد فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح دس بجے ایک ایسی جگہ پیش آیا جو ایئر ٹریفک کنٹرول کے زیر نگرانی نہیں آتا۔

    جاپان ایئرلائنز کے طیارے کا پر ڈیلٹا ایئرلائنز کے جہاز کی دم سے ٹکرایا تصادم کے وقت ڈیلٹا کا طیارہ 142 مسافروں کے ساتھ میکسیکو کے لیے پرواز بھرنے کی تیاری کر رہا تھا، بعد ازاں مسافروں کو دوسرے طیارے میں منزل کی جانب روانہ کیا گیا،واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا-

    فلپائن میں امریکی طیارہ گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک

    واضح رہے 3 روز قبل جارج بش انٹرکانٹی نینٹل ہوائی اڈے پر ہیوسٹن سے نیویارک جانے والی یونائیٹڈ ائیرلائن کی پرواز کے انجن میں ٹیک آف کے دوران اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی تاہم آگ لگنے پر طیارے کو ٹیک آف سے روک کر مسافروں کو نکال لیا گیا تھا، طیارے میں عملے کے پانچ ارکان سمیت ایک سو چارمسافر سوار تھے۔

    اسرائیل غزہ کی پٹی امریکا کے حوالے کر ے گا،ڈونلڈ ٹرمپ

  • بھارتی فضائیہ کا غیرپیشہ ورانہ طرزعمل ایک بار پھر منظرعام پر

    بھارتی فضائیہ کا غیرپیشہ ورانہ طرزعمل ایک بار پھر منظرعام پر

    مودی سرکار کے تحت بھارتی فضائیہ کی نااہلی اور غیرپیشہ ورانہ طرزعمل نے ایک بار پھر دنیا کے سامنے اپنی حقیقت عیاں کر دی ہے۔

    بھارتی فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل اے پی سنگھ نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ جنگی طیاروں کی کمیشن میں تاخیر بھارتی فضائیہ کی ناکامی کی ایک بڑی مثال ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، انہوں نے ان مسائل پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا اور اس بات کا اعتراف کیا کہ بھارتی فضائیہ میں جدید طیاروں کے حصول میں سنگین مشکلات کا سامنا رہا ہے۔بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے بتایا کہ ‘تیجس پروجیکٹ’ کا آغاز 1986 میں کیا گیا تھا، لیکن اس کا پہلا طیارہ 17 سال بعد یعنی 2003 میں اڑان بھر سکا۔ اس کے بعد، اس طیارے کی ٹیسٹنگ اور بہتری کے مراحل میں مزید 16 سال گزر گئے، اور تب جا کر یہ طیارہ بھارتی فضائیہ کے بیڑے میں شامل ہوا۔ سربراہ نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ اب تک بھارتی فضائیہ میں 40 طیارے بھی مکمل طور پر شامل نہیں ہو سکے ہیں، جو کہ بھارتی فضائیہ کی صلاحیتوں پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔

    ائیر چیف مارشل اے پی سنگھ نے مزید کہا کہ وقت کی حساسیت کو نہ سمجھتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ شعبہ نے اپنی اہمیت کھو دی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ناکامی کے خوف کی وجہ سے بھارتی فضائیہ نے اپنے اہم پروجیکٹس کو مکمل کرنے میں بہت وقت ضائع کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ "جو ملک اہم پروجیکٹس کو بر وقت مکمل نہیں کر سکتا، اسے ٹیکنالوجی کا کوئی فائدہ نہیں ہو سکتا۔”

    بھارتی فضائیہ کی طیاروں کی مینوفیکچرنگ میں مسلسل توسیع نے بھارتی حکومت کی ناکام پالیسیوں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ مودی حکومت کے دور میں بھارتی فضائیہ بے شمار فضائی حادثات کا شکار ہوئی ہے۔ گزشتہ پانچ سالوں میں بھارتی فضائیہ کے 46 حادثات ہوئے، جن میں 42 بھارتی پائلٹس اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ان حادثات کی بڑھتی ہوئی تعداد اور بھارتی فضائیہ کی ناکامیوں نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ مودی سرکار ملکی اداروں کو مالی فائدے کے لیے تباہ کرنے کی پالیسی اپنائے ہوئے ہے۔

    آئے روز حادثات کا سلسلہ: بھارتی فضائیہ کی ناکامی کا واضح ثبوت
    بھارتی فضائیہ کے طیاروں کے آئے روز حادثات نہ صرف بھارتی فضائیہ کے غیرپیشہ ورانہ طرزعمل کا منہ بولتا ثبوت ہیں، بلکہ یہ بھی ظاہر کرتے ہیں کہ بھارتی حکومت نے اپنی ناکامیوں کے باوجود ان مسائل پر مناسب توجہ نہیں دی۔ بھارتی فضائیہ کی ناقص کارکردگی اور حادثات کی بڑھتی ہوئی تعداد ملک کی قومی سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔

    مودی سرکار کی ناقص حکومتی پالیسیوں اور بھارتی فضائیہ کی مسلسل ناکامیوں نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ جب تک بھارت اپنے اداروں کو درست حکمت عملی کے تحت چلانے میں کامیاب نہیں ہوتا، اس کی فضائیہ اور دیگر اہم شعبے اپنی ساکھ اور کارکردگی میں مزید تنزلی کا شکار ہوں گے۔

    مودی سرکار ناکام،منی پور میں سکیورٹی کی بگڑتی صورتحال،،تھانے پر حملہ

    لاس اینجلس میں تاریخ کی بدترین آگ، 6 ہزار گھر تباہ

  • موسمیاتی تبدیلی،کراچی رن وے پر طیاروں کی پھسلن کا خطرہ

    موسمیاتی تبدیلی،کراچی رن وے پر طیاروں کی پھسلن کا خطرہ

    سول ایوی ایشن اتھارٹی نے موسم کی تبدیلی کے دوران ائیرپورٹ کے رن وے پر طیاروں کے پھسلنے کے خطرے کا اظہار کیا ہے۔

    سی اے اے نے کراچی ائیرپورٹ کے رن وے نمبر 25 ایل پر لینڈنگ اور ٹیک آف کے حوالے سے ہدایات جاری کی ہیں۔ ان ہدایات کے مطابق رات کے وقت رن وے 25 ایل پر شبنم جمع ہو سکتی ہے، جس سے رن وے گیلا ہو جائے گا اور طیاروں کے پھسلنے کا خطرہ بڑھ جائے گا۔ اس کی وجہ سے حادثات کے امکانات پیدا ہو سکتے ہیں۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ایئر لائنز کو ہدایت دی ہے کہ وہ طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ایئر لائنز کو ہدایات جاری ہونے کے بعد ایئر لائنز نے احتیاطی تدابیر کا آغاز کر دیا ہے.

    اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

    ٹک ٹاکر امشا رحمان کی بھی انتہائی نازیبا،برہنہ،جنسی تعلق کی ویڈیو لیک

    نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک نے دیا مداحوں کو پیغام

    سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

  • سعودی ایئر لائن کے بوئنگ 777 طیاروں کی براستہ سڑک جدہ سے ریاض منتقلی

    سعودی ایئر لائن کے بوئنگ 777 طیاروں کی براستہ سڑک جدہ سے ریاض منتقلی

    سعودی ائرلائن کے ریٹائرڈ بوئنگ 777 طیارے جو اپنی زندگی کے 25سال مکمل کر چکے تھےجدہ سے ریاض سیزن 24 کے رن وے بلووارڈ منتقل کئے گئے جہاں وہ ائر کرافٹ انٹرٹینمنٹ اور 5 سٹار ہوٹل جیسی سہولیات فراہم کرنے کے کام آئیں گے

    سعودی عرب کی قومی ایئرلائن نے حال ہی میں اپنے تین ریٹائرڈ بوئنگ 777 طیاروں کو جدہ ایئرپورٹ سے ریاض منتقل کیا ہے۔ وہاں، انہیں پھر ایک نئے سیاحتی مقام کے لیے استعمال کیا جائے گا جسے ‘بولیورڈ رن وے’ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ہوائی جہاز کو کچھ بہت بڑے ٹرکوں کے ذریعے سڑک کے ذریعے منتقل کیا گیا۔ تین ریٹائرڈ بوئنگ 777 طیاروں کے جدہ سے ریاض تک سڑک کے ذریعے سفر نے پورے سعودی عرب میں لوگوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کر لی ہے کیونکہ تماشائیوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کر کے صحراؤں اور پہاڑوں کے ذریعے ہوائی جہاز کے سفر کو شیئر کیا ہے۔ ہوائی جہازوں کو ان کے پروں، جسموں اور دیگر فعال اجزاء کو الگ کرنے کے بعد منتقل کیا گیا۔مملکت بھر میں لوگ ہوائی جہاز کے سفر کو سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں جس میں سعودیوں کی طرف سے روایتی لباس پہننے اور قومی پرچم لہراتے ہوئے پوسٹس دکھائے گئے ہیں جب وہ طیاروں کے ساتھ پوز کر رہے تھے، طیارے کو دیکھنے کے لیے جمع ہوئے خاندان اور سبز قمیضوں اور ٹوپیوں میں ملبوس بچے طیاروں کے ساتھ تصاویر بھی بنا رہے تھے

    سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی الشیخ نے ایکس پر سعودی شہریوں کے لیے ریاض جاتے ہوئے طیارے کی بہترین تصویر کے مقابلے کا اعلان کیا تھا، جس میں انعام کے طور پر لگژری کاریں دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔تینوں ہوائی جہازوں کو دکانوں اور ریستوراں میں تبدیل کیا جائے گا، جس میں تقریباً 13 انٹرایکٹو ایونٹس ہوں گے، جن میں تمام عمر کے گروپوں کے لیے گیمز اور ہوا بازی کے منفرد تجربات شامل ہیں۔

    امریکن ایئر لائنز پھر بحران کا شکار،ملازمین نوکریوں سے فارغ

    کوکین سمگل کرنے کا جرم،امریکن ایئر لائن کے سابق مکینک کو سزا

    جہاز میں بم ہے،پرچی ملنے کے بعد ہنگامی لینڈنگ

    بم کی دھمکی ملنے کے بعد بھارتی ایئر لائن کا رخ موڑ دیا گیا

    ایئر انڈیا کو بم سے اڑانے کی دھمکی افواہ نکلی

    احمد آباد میں کچھ اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں

    ممبئی میں تین بڑے بینکوں کو دھمکی آمیز ای میل موصول

    ویڈیو لیک ہونے سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟ڈیٹا ریکوری کا طریقہ

     ایئر انڈیا کی پرواز کو بم سے اڑانے کی دھمکی کے بعد ہر طرف افرا تفری

    بھارت میں طیارے کا اے سی نہ چلنے پر مسافر برہم ہو گئے

  • بھارتی فضائیہ میں حادثات معمول بن گئے

    بھارتی فضائیہ میں حادثات معمول بن گئے

    تکنیکی مسائل کے باعث بھارتی فضائیہ میں حادثات معمول بن گئے ہیں، گزشہ ماہ 12مارچ کو تیجا جنگی جہاز بھاتی ریاست راجستھان کے علاقے میں جاری بھارت شکتی مشقوں کے دوران گر کر تباہ ہوگیا تھا،

    حادثے بارے ابتدائی رپورٹ کے مطابق حادثہ تیجا طیارے کا انجن فیل ہونے کے باعث پیش آیا، حفاظتی لینڈنگ کے ساز و سامان کی عدم موجودگی بھی طیارہ حادثے کا باعث بنی۔ حال ہی میں کچھ ممامک کی جانب سے بھارت کو پرانی جہازوں کی مشینری پرتشویش کا اظہارکرتے ہوئے اسے اپ گریڈ کرنے کا بھی کہا گیاہے، جہازکے زیادہ وزن کی وجہ سے زیادہ ایئرسپیڈ حاصل کرنا ناممکن ہے اورجہاز کے سافٹ ویئرز کے مسائل کی وجہ سے سیلف پروٹیکشن جیمر کی قابلیت بھی مشکوک ہے،جہازکے ایئر فریم کی ساخت اوربناوٹ میں خامیوں کی وجہ سے ہائی انٹینسٹی آپریشن میں شمولیت میں بھی شکوک و شبہات ہیں،جہاز میں سوفٹ ویئر کے حوالے سے مسائل کے علاوہ جدید ویپن سسٹم کے انضمام میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق تیجا طیارے کی اڑان سے قبل ہی طیارے میں تکنیکی خرابیوں کے ساتھ ساتھ الیکٹرانک خرابیاں بھی تھیں جس کے باعث حادثہ پیش آیا . بھارتی فضائیہ میں تکینکی مسائل کی وجہ سے حادثات اب روز کا معمول بن گیا ہے،گزشتہ سال بھی راجستھان میں بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ مشق کے دوران گر کر تباہ ہو گیا تھا،تیجا طیارے کے تباہ ہونے کے بعد ایک بار پھر بھارتی فضائیہ کی نااہلی،جہازوں میں سافٹ ویئرز اور بناوٹ کے مسائل پوری دنیا پر عیاں ہو چکے ہیں،تکینکی مسائل اور حادثات کے وجہ سے کئی ممالک بھارت سے جہازوں کی برآمدات کے حوالے سے تشویش اور تذبذب کا شکار ہیں

    یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھارتی فضائیہ کے بڑھتے ہوئے فضائی حادثوں کے بعد ان کے جہازوں کو ”اڑتے تابوت“ کا نام دیا گیا تھا، تیجس(Tejas) طیارے کے تباہ ہونے کے بعد ایک بار پھربھارتی فضائیہ کی نااہلی دنیا پر عیاں ہو چکی ہے

    پاکستان حملہ کر دے گا، بھارتی فضائیہ کو کہاں لگا دیا گیا جان کر ہوں حیران

    ہر سال 27 فروری کو آپریشن سوفٹ ریٹارٹ منایا جائے گا، پاک فضائیہ

    پلوامہ حملہ مودی کی سازش تھی، گجرات کے وزیر اعلیٰ بھی بول پڑے

  • الاسکا ائیر لائنز نے اپنے تمام 65 ’737 میکس 9‘ طیاروں کو گراؤنڈ کر دیا

    الاسکا ائیر لائنز نے اپنے تمام 65 ’737 میکس 9‘ طیاروں کو گراؤنڈ کر دیا

    اوریگون: الاسکا ائیر لائنز نے اپنے تمام 65 ’737 میکس 9‘ طیاروں کو گراؤنڈ کر دیا ہے-

    باغی ٹی وی:جمعے کو امریکہ کی ریاست اوریگون میں ایک مسافر طیارے کو تب ایمرجینسی لینڈنگ کرنی پڑی جب اس کے باہری حصے کا ٹکڑا پرواز کے دوران ٹوٹ کر فضا میں اڑ گیا، الاسکا ایئرلائنز کی بوئنگ 737 میکس 9 کیلیفورنیا کی طرف اپنی پرواز کے 35 منٹ بعد ہی واپس پورٹلینڈ آ گئی جب اس کی کھڑکی سمیت بیرونی سیکشن کا ایک بڑا حصہ فضا میں اڑ گیا۔

    الاسکا ایئرلائنز نے کہا ہے کہ اس فلائٹ پر عملے سمیت کل 177 افراد تھے اور جہاز نے بحفاظت لینڈنگ کر لی تھی، اس واقعہ کے بعد اس نے اپنے تمام 65 ’737 میکس 9‘ طیاروں کو گراؤنڈ کر دیا ہے تاکہ ان کا معائنہ کیا جا سکے۔

    بولیویا میں 22 کروڑ ڈالر مالیت کی منشیات یورپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    بی بی سی کے مطابق الاسکا ایئرلائنز سی ای او بین منیکوچی نے 64 طیاروں کے گراؤنڈ کرنے کے فیصلے کے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہر ایک طیارے کو دوبارہ پرواز کے لیے صرف اس وقت کلیئر کیا جائے گا جب ان مکمل حفاظتی معائنہ کر لیا جائے گا۔

    فلائٹ ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق جب طیارے نے ہنگامی طور پر اترنا شروع کیا تو یہ 16,000 فٹ (4,876 میٹر) سے زیادہ کی بلندی پر اڑ رہا تھا۔

    مکہ مکرمہ میں ہریالی میں 600 فیصد اضافہ

    بین منیکوچی نے طیارے کے عملے کے چھ اراکین کی تعریف کی، بین منیکوچی نے کہا کہ جو اس پرواز پر موجود تھے ان کے میری نیک تمنائیں ہیں، میں بہت معذرت کرتا ہوں اس کے لیے جس سے آپ کو گزرنا پڑا،میں اپنے پائلٹس اور عملے کے ردِ عمل پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    انٹونی بلنکن کا دورہ ترکیہ،ترک صدر سے ملاقات