Baaghi TV

Tag: ظاہرجعفر

  • نور مقدم قتل کیس؛ اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیلیں 19مئی کو سماعت کیلیے مقرر

    نور مقدم قتل کیس؛ اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیلیں 19مئی کو سماعت کیلیے مقرر

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے نور مقدم قتل کیس میں دائر ایک سے زائد اپیلیں 19 مئی کو سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔

     

     

    ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ کی عدم دستیابی کے باعث نور مقدم کیس پر سماعت نا ہو سکی۔ ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے کیس 19 مئی کو مقرر کرنے کی کاز لسٹ جاری کر دی ہے، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان اپیلوں پر سماعت کریں گے۔

     

     

    عدالت نے ٹرائل کورٹ سے کیس کا تمام ریکارڈ طلب کر رکھا ہے، مرکزی مجرم ظاہر ذاکر جعفر نے جیل اپیل دائر کر رکھی ہے جبکہ دو مجرم افتخار اور جان محمد نے سزا کے خلاف اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔

     

     

    مدعی مقدمہ شوکت مقدم نے مجرموں کی سزا بڑھانے کی اپیل دائر کر رکھی ہے جبکہ مدعی مقدمہ نے 9 بری ہونے والے ملزموں کی بریت کے خلاف بھی اپیل دائر کر رکھی ہے۔ اسٹیٹ کی جانب سے تین مجرموں کی سزا بڑھانے اور 9 بری ہونے والوں کے خلاف الگ سے اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔

     

    ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے 24 فروری کو نور مقدم کیس کا فیصلہ سنایا تھا۔

    ظاہر جعفر کو سزائے موت اور عمر قید جبکہ افتخار اور جان محمد کو دس دس سال قید کی سزا سنائی گئی تھی جبکہ 9 ملزموں کو عدم شواہد کی بنا پر عدالت نے بری کر دیا تھا۔

  • معزز عدالت نے قاتل ظاہرجعفرکے سارے ڈرامے مسترد کردیئے:انصاف کا تقاضا بھی یہی تھا:مبشرلقمان

    معزز عدالت نے قاتل ظاہرجعفرکے سارے ڈرامے مسترد کردیئے:انصاف کا تقاضا بھی یہی تھا:مبشرلقمان

    لاہور:معزز عدالت نے قاتل ظاہرجعفرکے سارے ڈرامے مسترد کردیئے:انصاف کا تقاضا بھی یہی تھا:مبشرلقمان نے اللہ کا شکرادا کرتے ہوئےکہا ہے کہ عدالت نے قاتل ظاہرجعفر کی بچ بچاو کی ساری خودساختہ کہانیاں مسترد کرکے قاتل ظاہرجعفر کی درخواست خارج کردی ہے

    اطلاعات کےمطابق سینئر صحافی تجزیہ نگارمبشرلقمان جو کہ مقتولہ نورمقدم پر ہونے والے ظلم کے خلاف پہلے دن سے ہی آوازاٹھا رہے ہیں اورقاتل کوپھانسی کے پھندے پرلٹکتے دیکھنا چاہتےہیں ،آج ان کی جدوجہد کو اس وقت حوصلہ ملا جب عدالت نے قاتل ظاہر جعفر کی تمام تاویلیں ، دلیلیں اور ڈرامے مسترد کرکے سزا دینے کے لیے راہ ہموار کردی ہے

     

     

    اس حوالے سے انہوں‌ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرپیغام دیتے ہوئے اور خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ آج اس وقت انصاف کو انصاف ملا جب عدالت نے ظالم قاتل ظاہرجعفر کی ساری کہانیاں مسترد کردی ہیں‌

    مبشرلقمان کہتے ہیں کہ معزز عدالت نے نورمقدم قتل کیس میں ظاہر جعفرک مجرم قراردے کردرخواست خارج کردی ہے اب اس کے بعد امید کی جاسکتی ہے کہ بہت جلد ظاہر جعفر اپنے انجام کو پہنچنے والا ہے ،