Baaghi TV

Tag: ظفر حجازی

  • صدر مملکت نے وفاقی ٹیکس محتسب ظفر حجازی سے عہدے کا حلف لے لیا

    صدر مملکت نے وفاقی ٹیکس محتسب ظفر حجازی سے عہدے کا حلف لے لیا

    اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی ٹیکس محتسب ظفرالحق حجازی سے ان کے عہدے کا حلف لے لیا۔

    حلف برداری کی تقریب ایوانِ صدر میں منعقد ہوئی جس میں اعلیٰ سرکاری حکام شریک تھےتقریب کے دوران ظفر حجازی نے وفاقی ٹیکس محتسب کی حیثیت سے حلف اٹھایا جس کے بعد صدر مملکت سے ان کی اہم ملاقات بھی ہوئی، صدر آصف علی زرداری نے انہیں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    ملاقات کے دوران صدر آصف علی زرداری نے وفاقی ٹیکس محتسب کے کردار کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ادارہ ٹیکس دہندگان کو درپیش مسائل کے حل میں مؤثر کردار ادا کرے، انہوں نے ہدایت کی کہ عوامی آگاہی بڑھانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری اس ادارے سے فائدہ اٹھا سکیں۔

    وقت آ گیا ہے کہ ہر ادارہ اپنے کردار اور ذمہ داری کا سنجیدگی سے جائزہ لے،عظمٰی بخاری

    صدر مملکت نے جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال پر بھی زور دیا اور کہا کہ وفاقی ٹیکس محتسب کا دفتر شہریوں کو فوری، شفاف اور آسان ریلیف فراہم کرے اور ساتھ ادارے کی ملک بھر میں رسائی بڑھانے کی بھی ہدایت کی۔

    ظفر حجازی چار دہائیوں پر مشتمل وسیع پیشہ ورانہ تجربہ رکھتے ہیں اور ماضی میں سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے چیئرمین کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں-

    زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں سالانہ بنیادوں پر 3.203ارب ڈالر اضافہ ریکارڈ کیاگیا،اسٹیٹ بینک

  • سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی ریکارڈ ٹمپرنگ کیس سے بری

    سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی ریکارڈ ٹمپرنگ کیس سے بری

    اسلام آباد کے اسپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند نے سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کو چوہدری شوگر ملز ریکارڈ ٹمپرنگ کیس سے چھ سال بعد بری کر دیا ،

    عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے ریکارڈ ٹمپرنگ کے الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہی اس لئے ظفر حجازی کو کیس سے بری کیا جاتا ہے

    پانامہ پیپرز جے آئی ٹی نے چوہدری شوگر ملز ریکارڈ ٹمپرنگ کا الزام ظفر حجازی پر عائد کیا تھا جس کے بعد 2017 میں سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا

    نوٹ، اس خبر کو اپڈیٹ کیا جا رہا ہے