Baaghi TV

Tag: ظہران ممدان

  • نومنتخب میئر نیویارک ظہران ممدانی یکم جنوری کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے

    نومنتخب میئر نیویارک ظہران ممدانی یکم جنوری کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے

    امریکا کے شہر نیویارک سٹی کے نو منتخب میئر ظہران ممدانی کی حلف برداری کی تقریب یکم جنوری کو منعقد ہوگی-

    ظہران ممدانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نیویارک کے شہریوں کی جانب سے ملنے والے ردعمل نے انہیں حوصلہ دیا ہےیہ ان کی ذاتی کامیابی نہیں بلکہ سب کی مشترکہ کامیابی ہے، یہ ان کی انتظامیہ نہیں بلکہ عوام کی انتظامیہ ہوگی اور اسی طرح یہ ان کی نہیں بلکہ سب کی حلف برداری ہے۔

    رپورٹس کے مطابق نیویارک سٹی ہال میں ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں قریباً 4 ہزار ٹکٹ یافتہ مہمان شریک ہوں گےحلف برداری کی اس تقریب کے ساتھ براڈوے پر ’بلاک پارٹی آن براڈوے‘ کے نام سے عوامی تقریب بھی منعقد کی جائے گی، جو کینین آف ہیروز کے مقام پر ہوگی۔

    فری لانسنگ میں پاکستان دنیا میں تیسرے نمبرپر ہے، وزیر خزانہ

    واضح رہے کہ ظہران ممدانی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مخالفت کے باوجود نیویارک کے میئر کا الیکشن جیتنے میں کامیاب رہے ہیں، امر یکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکشن سے قبل کہا تھا کہ اگر عوام نے ظہران ممدانی کو جتوایا تو وہ ان کے ساتھ مالی تعاون نہیں کریں گے، لیکن ظہران ممدانی کی جیت کے بعد انہوں نے یوٹرن لیتے ہوئے کہا تھا کہ نیویارک کی ترقی کے لیے نومنتخب میئر سے تعاون کیا جا ئے گا۔

    پی ٹی آئی پنجاب چیف آرگنائزر کا سخت فیصلوں کا اعلان