Baaghi TV

Tag: عائشہ

  • کراچی کی عائشہ کو بھارتی شہری کا دل لگا دیا گیا، کامیاب آپریشن

    کراچی کی عائشہ کو بھارتی شہری کا دل لگا دیا گیا، کامیاب آپریشن

    دہلی کے شہری نے کراچی کی لڑکی کو دل دے دیا،لڑکی کا آپریشن بھارت میں ہوا ہے،

    19 سالہ عائشہ کراچی کی رہائشی ہے جس کا بھارت میں کامیاب ہارٹ ٹرانسپلانٹ ہوا ہے،آپریشن چنئی میں کیا گیا، بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق عائشہ کو دہلی کے ایک شہری نے دل دیا ہے جس کی کامیاب پیوند کاری کی گئی ہے، عائشہ کے سینے میں اب بھارتی باشندے کا دل دھڑک رہا ہے

    19 سالہ عائشہ رشید کو 2019 میں دل کی بیماری کی وجہ سے دورہ پڑا تھا، عائشہ علاج کے لئے بھارت گئیں، اورعلاج کے بعد واپس آ گئیں، دوبارہ تکلیف ہوئی تو عائشہ جون 2023 میں دوبارہ چنئی بھارت پہنچیں،عائشہ کو مالی طور پر پریشانی کا سامنا تھا، دل کے معروف ڈاکٹر کے آر بالاکرشنن نے پاکستانی لڑکی عائشہ کی مدد کی، 31 جنوری 2024 کو دہلی سے ایک دل چنئی لایا گیا جسے عائشہ کے سینے میں ٹرانسپلانٹ کیا گیا،

    ڈاکٹر بالاکرشنن نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ” کراچی کی عائشہ رشید پہلی بار سال 2019 میں ان کے پاس آئی تھیں، ہم نے سی پی آر کیا اور مصنوعی دل کا پمپ لگایا جس کے بعد وہ پاکستان چلی گئی لیکن کچھ عرصے بعد اسے دوبارہ تکلیف ہوئی،اسے ہسپتال میں‌داخلے کی ضرورت تھی، عائشہ کے ساتھ اسکی والدہ تھی اور انکی مالی حالت اچھی نہیں تھی ، ایشوریا ٹرسٹ نے انکی مدد کی ہے،عائشہ کا علاج مکمل طور پر مفت ہوا ہے، عائشہ کو جس شخص کا دل لگایا گیا وہ بظاہر تو زندہ تھا لیکن دماغی طور پہ مفلوج ہو چکا تھا

    عائشہ نے نئی زندگی ملنے پر ڈاکٹر کا شکریہ ادا کیا اور اس نے دوبارہ بھارت آنے کی خواہش ظاہر کی اس نے کہا، میں بہت خوش ہوں کہ میرا ٹرانسپلانٹ کیا گیا ہے میں ایک بار پھر بھارت آؤں گی میں ڈاکٹروں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں۔ عائشہ کی والدہ صنوبر نے بیٹی کے ٹرانسپلانٹ پر خوشی کا اظہار کیا ہے.عائشہ کراچی میں اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد فیشن ڈیزائنر کے طور پر اپنا کیریئر بنانا چاہتی ہیں،ایم جی ایم ہیلتھ کیئر کے انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ اینڈ لنگ ٹرانسپلانٹ کے شریک ڈائریکٹر ڈاکٹر سریش راؤ نے بتایا کہ ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا فیصلہ کرکے ہم نے جزوی طور پر خطرہ مول لیا تھا لیکن ہمارے پاس اس کے علاوہ کوئی اور راستہ بھی نہیں بچا تھا۔

    نواز شریف ہم قدم، بھتیجی بازی لے گئی، انقلاب آ گیا

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ایک اور نازیبا ویڈیو”لیک”

    مریم نواز کا آٹھ سو کا سوٹ،لاہوری صحافی نے عظمیٰ بخاری سے مدد مانگ لی

    مریم نواز تو شجر کاری مہم بھی کارپٹ پر واک کرکے کرتی ہے،بیرسٹر سیف

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

  • بیٹی نے گھر پر قبضہ کر کے بیوہ ماں‌کو نکال دیا،بیوہ خاتون کا تحفظ کا مطالبہ

    بیٹی نے گھر پر قبضہ کر کے بیوہ ماں‌کو نکال دیا،بیوہ خاتون کا تحفظ کا مطالبہ

    خون سفید ہو گیا،گھر پر قبضے کے لئے بیٹی نے بیوہ ماں کو گھر سے نکال دیا، ماں دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور،اعلیٰ حکام کو درخواستیں دیں، انصاف نہ مل سکا، ویڈیو کے ذریعے بیوہ خاتون نے نگران وزیراعظم ،وزیراعلیٰ پنجاب سے انصاف کی اپیل کر دی

    واقعہ پنجاب کے شہر تلہ گنگ کا ہے،جہاں بیٹی نے اپنی ماں کو گھر سے نکال دیا، بلکہ اپنے رشتے داروں‌پر مبینہ طور پر مقدمے بھی درج کروا دیئے، تلہ گنگ کی عائشہ جو بیوہ خاتون ہیں اپنے ویڈیو بیان میں کہتی ہیں کہ میری بیٹی فرحت اکبر زوجہ محمد ریاض نے مجھ بیوہ ماں کو گھر سے نکال دیا ہے-گزشتہ سات ماہ سے میں در بدر کی ٹھوکریں کھا رہی ہوں ، فرحت اکبر اور ان کے شوہر محمد ریاض اور ان کے بیٹے محمد یوسف نے گھر پر قبضہ کر کے اب اہل محلہ کا بھی سکون برباد کیا ہوا ہے- جن کو کریمنل لوگوں کی سپورٹ حاصل ہے- گزشتہ سات ماہ سے ایس ایچ او تلہ گنگ، ڈی ایس پی تلہ گنگ ، اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ ، ڈپٹی کمشنر چکوال ، ایس پی چکوال کو درخواست دے کر اپیل کر چکی ہوں- والدین کے احترام کے تمام قانون پاکستان سے ختم ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے مجھے انصاف نہیں مل رہا- ابھی سٹی کورٹ تلہ گنگ میں قرض اٹھا کر کیس کیا ہے، وہاں سے انصاف شاید مجھے میرے مرنے کے بعد ہی ملے- کبھی دوسرا وکیل پیش نہیں ہوتا, کبھی ہڑتال ہو جاتی ہے ، مجھے بتائیں میرا بیٹا نہیں ہے میں اب کیا کروں-

    چکوال مدرسہ زیادتی کیس، دونوں ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    بیوہ خاتون کا کہنا تھا کہ میں اپنے گھر واپس جانا چاہتی ہوں- زمین میرے نام پر ہے- مکان کی تعمیرات 15 سال پہلےمیں نے خود کروائی ہیں-جس کی گواہی تمام اہل محلہ دے سکتے ہیں خدارا میرے گھر کا قبضہ مجھے واپس دلوایا جائے- میرے داماد اور میری بیٹی نے مجھے دھمکی دی ہوئی ہے – اس سے پہلے کہ کوئی جانی نقصان کر کے یہ آبائی شہر آزاد کشمیر چلے جائیں-تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں سے میری اپیل ہے کہ مجھے تحفظ دیا جائے-

    دوسری جانب یہ بھی اطلاعات ہیں کہ بیٹی فرحت نے اپنی ماں سے اپنے شوہر محمد ریاض کے ذریعے گھر کے لئے 15 سے بیس لاکھ روپے کی ڈیمانڈ کی ہے،

    سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین کا کہنا ہے کہ بیوہ خاتون کو تحفظ ملنا چاہئے اور اس کے لئے اعلیٰ حکام کردار ادا کریں.

    ویڈیو لیک ہونے سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟ڈیٹا ریکوری کا طریقہ

    ویڈیو لیک کلب میں اب تک کون کون ہوا شامل؟ کن اہم شخصیات کی "ویڈیوز ہوئیں "لیک”

    تین سال سے ہر جمعہ کو مفتی عزیز الرحمان میرے ساتھ…..متاثرہ طالب علم مزید کتنی ویڈیوز سامنے لے آیا؟

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    میرے خلاف لطیف کھوسہ کی فرم کے وکلا پیش ہوئے،خواجہ سرانایاب علی

    مسجد کے سامنے خواجہ سراؤں کی ڈانس پارٹی

    پیپلز پارٹی کی ایک کارنر میٹنگ میں اپنے ہی جیالوں کو دھمکی

  • ٹک ٹاکر عائشہ کی موت کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج

    ٹک ٹاکر عائشہ کی موت کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج

    ٹک ٹاکر عائشہ کیس،مرکزی ملزم ، پنکی سمیت دیگر ملزمان فرار

    ٹک ٹاکر عائشہ کیس، ، ڈسٹرکٹ ساوتھ پولیس کی پھرتیاں ،پولیس نے پک اینڈ ڈراپ سہولت دینے والے کو گرفتار کرلیا ،

    کیس کے مرکزی ملزم کو گرفتار کئے بغیر ہی پریس کانفرنس کرڈالی، ایس ایس پی اسد رضا کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم کیس کے سامنے آنے سے پہلے ہی لندن فرار ہوگیا،کیس کا ہمیں صبح پتہ چلا ، شام میں ملزم لندن جاچکا تھا، مرکزی ملزم ، پنکی سمیت دیگر ملزمان فرار ہیں ، ملزمان کی گرفتاری کے لئے انٹیلی جنس اداروں سے مدد مانگی گئی ہے ایپ کے زریعے بنگلہ بک کروایا گیا تھا،

    شہر قائد کراچی میں ٹک ٹاکر عائشہ کی موت کا مقدمہ پولیس نے والد کی مدعیت میں درج کر لیا ہے ،کراچی کے جناح ہسپتال میں ٹک ٹاکرعائشہ کی لاش ایک لڑکا اور لڑکی چھوڑ گئے تھے، پولیس نے کیس میں عائشہ کی ساس اور شوہر کو گرفتار کر رکھا ہے، اب تین دن بعد عائشہ کے والد نے مقدمہ درج کروایا ہے، عائشہ کے والد سلطان کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے،مقدمہ ٹک ٹاکر عاائشہ کو ہسپتال چھوڑ کر جانیوالے جبران سلیم عرف جیری، پنکی نامی خاتون اور علی نامی شخص کے خلاف قتل بالسبب کی دفعات کے تحت درج کیا گیا

    درج مقدمے میں کہا گیا کہ مدعی کو پنجاب اوکاڑہ میں فون پر اطلاع ملی کہ اس کی بیٹی کی ڈانس پارٹی میں نشے کی زیادتی کی وجہ سے موت ہو گئی ہے، جبران عرف جیری، علی اور پنکی عائشہ کو ڈیفنس فیز 2 سن سیٹ بلیورڈ میں ڈانس پارٹی میں لے کر گئے تھے جہاں سمیر نامی شخص پہلے سے موجود تھا ،جبران عرف جمی کو سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے شناخت کرکے ڈیفنس میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار کر لیا گیا

    میڈیا رپورٹس کے مطابق عائشہ کی موت ڈیفنس میں ڈانس پارٹی کے دوران ہوئی تھی، عائشہ کو چار لڑکیوں کے ساتھ بنگلے پر لے جایا گیا تھا،واقعہ کے بعد اس بنگلے کو خالی کروا لیا گیا ہے،پولیس سرجن کے مطابق لڑکی کے جسم پر تشدد کے کوئی نشان نہیں،لڑکی شادی شدہ ہے، اسکی ساس کا کہنا ہے کہ بہو اپنے شوہر کے ساتھ چھ ماہ سے گلستان جوہر میں رہ رہی تھی،

    واضح رہے کہ جناح اسپتال میں کار سوار افراد مبینہ طورپرلڑکی کی لاش چھوڑ کر فرار ہوگئے تھےاسپتال حکام نے بتایا تھا کہ کار میں ایک مرد اور خاتون سوار تھے، کار سواروں نے لڑکی کی ابتدائی معلومات فراہم کیں اور پھر فرار ہوگئے ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا تھا کہ لڑکی کو صبح ساڑھے7 بجے مردہ حالت میں اسپتال لایاگیا، لڑکی کو ڈیفنس سے لایا گیا تھا

    مردہ حالت میں لائی جانے والی لڑکی ٹک ٹاکر نکلی

    ایاز امیر کی بہو کا پوسٹمارٹم مکمل،سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا

    پہلے مارا، گھسیٹ کر واش روم لے گیا،ایاز امیر کے بیٹے نے سفاکیت کی انتہا کر دی

    سر پر ڈمبل مارا،آلہ قتل بھی خود برآمد کروایا،ایاز امیر کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج

     سارہ انعام کے والد انعام الرحمان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی ہے

    سارہ انعام قتل کیس،مرکزی ملزم شاہنواز امیر پر فرد جرم عائد

  • ندا یاسر نے تنقید کرنے والوں کو منافق کہہ دیا

    ندا یاسر نے تنقید کرنے والوں کو منافق کہہ دیا

    اداکارہ اور میزبان ندا یاسر نے کہا ہے کہ عوام جو دیکھنا چاہتی ہے کہ ہم وہی دکھاتے ہیں اور میں نے ہمیشہ ان لوگوں کو اپنے پروگرام میں مدعو کیا جن کو لوگ دیکھنا چاہتے ہیں. میں‌ نے بہت باصلاحیت لوگوں‌کو بھی اپنے شوز میں دکھایا لیکن جب میں نے ان پروگرامز کی ریٹنگ دیکھی تو پتہ چلا کہ وہ ان کی بجائے دوسرے لوگوں کو دیکھنا چاہتے ہیں انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ میں نے 2021 میں دنانیر مبین نامی لڑکی کو اپنے شو پربلایا تھا جنہوں نے محض پاوری ہو رہی ہے مکالمہ سے عوام میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی تھی ۔اس کے علاوہ ان کے ساتھ

    ACCA کے امتحان میں 179 ممالک میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والی زارا نعیم کو بھی بلایا گیا تھا ۔مگر ان دونوں کے ایک ساتھ کیے گئے شو میں صرف دانانیر مبین کے کلپس وائرل ہوئے ۔ ندا یاسر نے کہا کہ مجھے عوام کی منافقت سمجھ نہیں آتی . ندا یاسر لتا منگیشکر میرا دل یہ پکارے آجا سے شہرت حاصل کرنے والی لڑکی کواپنے پروگرام میں‌مدعو کرنے کے حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میں صرف یہ جاننا چاہتی تھی کہ اس گانے کے ڈانس میں ایسی کیا بات تھی جو کہ اتنی مقبول ہوئی .

  • پاکستان کا ویزہ نہیں ملا ، اب وہ کروں گا جو پوری دنیا میں کسی نے نہیں‌کیا، فیضان انصاری

    پاکستان کا ویزہ نہیں ملا ، اب وہ کروں گا جو پوری دنیا میں کسی نے نہیں‌کیا، فیضان انصاری

    بالی وڈ اداکار فیضان انصاری جو کہ پاکستانی لڑکی عائشہ کے عشق میں گرفتار ہیں ، کی محبت میں‌پاکستان آنے کے خواہشمند ہیں. انہوں‌نے ویزے کے لئے ایپلائی بھی کیا لیکن پاکستانی ایمبسی نے ان کا ویزہ ریجیکٹ کر دیا ہے. فیضان اس بات پر کافی رنجیدہ ہیں ان کا کہنا ہے کہ عائشہ نے محض چند دنوں میں‌کروڑوں کما لئے ہیں میں جانتا ہوں‌حق مہر پندراں‌لاکھ کیا پچیس لاکھ بھی دے سکتا ہوں. لیکن میں عائشہ کو پا کر ہی رہوں گا. پاکستانی ایمبیسی نے اگر مجھے ویزہ نہیں دیا تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ میں پیچھے ہٹ جائوں گا. میں عائشہ کی محبت میں گرفتار ہوں اور اسکو پا کر رہوں گا. پاکستان کو اب میں بتا کر رہوں گا کہ انہوں نے ویزہ ریجیکٹ کیسے کیا. فیضان

    انصاری نے کہا کہ ہندوستان کی تاریخ میں بلکہ پوری دنیا میں کسی نے وہ کچھ نہیں کیا ہو گا جو میں‌اگلے کچھ دنوں میں‌کرنے جا رہا ہوں. پوری دنیا کی مجھے حمایت حاصل ہے میں سب کا بہت زیادہ شکر گزار ہوں . لوگوں کے پیار نے مجھے اعتماد دیا ہے اور میں اب عائشہ کو پا کر رہوں گا ، آپ سب میرے ساتھ جڑے رہیے میں اپنے اگلے سٹیپ کا اعلان کرنے والا ہوں ایسا اعلان نہ کسی نے کیا نہ ایسا قدم کسی نے اٹھایا ہو گا.

  • بالی وڈ ایکٹر فیضان انصاری ہوئے عائشہ عرف مانو پر فدا ، شادی کےلئے پاکستان آمد

    بالی وڈ ایکٹر فیضان انصاری ہوئے عائشہ عرف مانو پر فدا ، شادی کےلئے پاکستان آمد

    لتا منگیشکر کا گیت میرا دل سے پکارے آجا سے شہرت کی بلندیوں پرپہنچنے والی عائشہ عرف مانو پر فدا ہو گئے ہیں بالی وڈ اداکار فیضان انصاری ، فیضان انصاری ممبئی میں‌رہتے ہیں. انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیتے ہوئے اپنا ویزہ فارم میڈیا کو دکھایا ہے اور یہ فارم دکھاتے ہوئے کہہ رہے ہیں‌کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے میں عائشہ سے نکاح کروں‌ گا، میں پرسوں پاکستان ایمبیسی جا رہا ہوں میرا ویزہ لگے اور جیسے ہی پاکستان کا مجھے ویزہ ملے گا میں پاکستان پہنچ جائوں گا اور دنیا کی کوئی طاقت مجھے اسکو دلہن بنانے سے نہیں روک سکتی . میری طرف سے مجھے عائشہ کے ساتھ نکاح قبول ہے بس اس کی ہاں سننی ہے. میں عائشہ کو دلہن بنا کر ممبئی لیکر

    آئوں گا . میں نے جب سے عائشہ کو دیکھا ہے میں پاگل ہو رہا ہوں ، ہر روز خوابوں میں‌میری ملاقات عائشہ کے ساتھ ہو رہی ہے . میں عائشہ سے کہنا چاہتا ہوں کہ بس دو دن کا مزید انتظار کر لے ، میں آرہا ہوں. فیضان انصاری نے کہا کہ میں عائشہ کو حق مہر میں‌ پندراں لاکھ روپے بھی دوں گا اور حق مہر کی ادائیگی فورا کروں گا. انہوں‌نے کہا کہ عائشہ سے میری شادی کو کوئی نہیں‌روک سکتا وہ میری محبت ہے اور میں اسکو پا کر ہی رہوں گا.

  • میرا دل یہ پکارے آجا فیم لڑکی نے اپنا ڈریس تین لاکھ میں فروخت کرنے کا اعلان کر دیا

    میرا دل یہ پکارے آجا فیم لڑکی نے اپنا ڈریس تین لاکھ میں فروخت کرنے کا اعلان کر دیا

    سوشل میڈیا اب ایک ایسی طاقت بن چکا ہے کہ جس پر کسی کو بھی راتوں رات سٹار بنا دیا جاتا ہے. حال ہی میں عائشہ نامی ایک لڑکی میرا دل یہ پکارے آجا پر ڈانس کی وجہ سے مشہور ہو گئی ہے اب تک اس کے کئی انٹرویو ہو چکے ہیں اور اس وقت اسکو ایک سلیبرٹی بنا دیا گیا ہے. عائشہ نے دل یہ پکارےآ جا پر ڈانس جس جوڑے میں‌ کیا ہے وہ اسے اب فروخت کرنے کا فیصلہ کر چکی ہے اور ڈریس فروخت بھی وہ تین لاکھ روپے میں کررہی ہے. اس سے قبل اس لڑکی کے ھوالے سے ایک صحافی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ لکھی اور لوگوں کو بتایا کہ عائشہ کے والد کو انٹرویو کرنے کی غرض کال کی تو انہوں نے کہا کہ میں اپنی بیٹی کے انٹرویو کے دس لاکھ روپے لوں گا

    کیونکہ اسکے پیچھے بہت سارے میڈیا ہائوسز والے ہیں جو پیسے زیادہ دے گا وہ اسی کو انٹرویو دے گی. یوں عائشہ نامی یہ لڑکی اپنے مشہور ہونے والے اس گانے کو کیش کروا رہی ہیں . جبکہ سوشل میڈیا پر اس رجحان پر مختلف تبصرے کررہے ہیں ان کا کہنا ہےکہ ایسی لڑکیاں اور لڑکے جن کے کریڈٹ پر ٹکے کا کام نہیں ہوتا ان کو سلیبرٹی کی طرح ٹریٹ کر نا مناسب عمل نہیں ہے اس رجحان کی وجہ سے بہت سارے محنت سے آگے آنے والوں کی حوصلہ شکنی ہوگی.

  • دل یہ پکارے آجا گانا وائرل ، ژالے سرحدی نے سب کی طبعیت صاف کردی

    دل یہ پکارے آجا گانا وائرل ، ژالے سرحدی نے سب کی طبعیت صاف کردی

    چند دن پہلے سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک عام لڑکی شادی کی تقریب میں ڈانس کررہی ہے. اس گانے پر ڈانس کی وڈیو اس قدر وائرل ہوئی کہ پوری قوم اس گانے اور اس پر ہونے والے ڈانس کے خمار میں مبتلا ہو گئی . یہاں تک کہ لتا منگیشکر کے گائے اس گیت پر پاکستانی لڑکی کے ڈانس کی وڈیو کی دھوم بھارتی بھی پہنچی اور بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے ایک وڈیو بنا کر مداحوں کے نام کی جس میں وہ اس گانے پر ڈانس کررہی ہیں. ژالے سرحدی نے لیکن کر دی ہے سب کی طبیعت صاف . انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک وڈیو جاری کرکے کہا

    ہے کہ بس کردو اس گانے کو سن سن کر میرے کان پھٹ گئے ہیں. یاد رہے کہ دنانیر مبین نامی لڑکی نے بھی راتوں رات شہرت حاصل کی تھی اسی طرح سے عائشہ نامی لڑکی نے شہرت حاصل کرلی ہے اور ان کے ابھی تک کئی ٹی وی انٹرویوز ہو چکے ہیں . اس لڑکی کا نام صائمہ ہے اور صائمہ اداکاری کی خواہش رکھتی ہیں. وہ کہتی ہیں کہ انہوں نے کسی تیاری کے ساتھ ڈانس نہیں کیا تھا بلکہ اچانک ہی دوستوں‌ نے کہا کہ ڈانس کرو تو کر دیا نہیں پتہ تھا کہ میرا ڈانس اتنا مشہور ہو گا .

  • اداکاری کرنا چاہتی ہوں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی عائشہ کی خواہش

    اداکاری کرنا چاہتی ہوں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی عائشہ کی خواہش

    سوشل میڈیا پر راتوں رات شہرت سمیٹنے والی عائشہ نے حال ہی میں‌ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا کہ میں نے ” دل یہ پکارے آجا ” پر ڈانس کسی تیاری کے ساتھ نہیں کیا تھا. میری دوست کی شادی تھی بس وہاں تقریب میں‌یہ گانا چلایا گیا اور مجھ سے فرمائش کی گئی کہ ڈانس کریں تو میں نے بغیر تیاری کے ڈانس کیا. عائشہ نے کہا کہ میری ڈانس وڈیو اتنی وائرل ہو جائے گی مجھے اندازہ نہیں تھا. میری ڈانس وڈیو جب ٹک ٹاک پر وائرل ہوئی تو میرے والدین سمیت میں نے دیکھی . میرے والدین نے مجھے سپورٹ کیا ہے لیکن ہمارے کچھ رشتہ دار ناراض ہوئے ہیں لیکن اگر میرے والدین میرے ساتھ ہیں تو مجھے کسی کی ناراضگی کی پرواہ نہیں ہے. عائشہ نے مزید کہا کہ مجھے اداکاری کرنے

    کا بہت زیادہ شوق ہے اب جب میری وڈیو مشہور ہو گئی ہے تو میں چاہوں گی کہ مجھے اداکاری کرنے کا موقع دیا جائے. انہوں نے کہا کہ میری وڈیو وائرل ہونے کے بعد میرے انسٹاگرام پر فالورز کی تعداد بھی بہت زیادہ بڑھ گئی ہے اور میں بہت خوش ہوں کہ اللہ تعالی نے مجھے اتنی عزت دیدی ہے اب میں چاہتی ہوں کہ میں اپنا کیرئیر بنائوں .