Baaghi TV

Tag: عابد شیر

  • این اے 108کا ضمنی الیکشن،پنجاب حکومت ہمارے صبر کا امتحان نا لے،عابد شیر علی

    این اے 108کا ضمنی الیکشن،پنجاب حکومت ہمارے صبر کا امتحان نا لے،عابد شیر علی

    مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وزیر مملکت عابد شیر علی اور طلال چوہدری نے کہا کہ این اے 108 ضمنی الیکشن ہورہا ہے، عمران نیازی کے خلاف لوگوں میں نفرت پائی جاتی ہے،عمران نیازی کی مہنگائی کے باوجود لوگ ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، پرویز الہی کی سربراہی میں ایک فورس تیار کی ہوئی ہے، سرکاری محکموں پرویز الہی کے لیے کام کررہے ہیں.

    فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ ہمارے لوگوں کو پرائیویٹ نمبروں سے کالز آرہی ہیں، پی ایچ اے ہمارے بینرز اتار رہا ہے، پولیس کارپوریشن پی ایچ اے سب مل کر ہمارے خلاف اقدامات کررہے ہیں، ایسا نہ کریں ہمارا صبر کا امتحان نہ لیں، آج سبزیاں بھی عمران نیازی کی وجہ سے مہنگی ہورہی ہیں، نواز شریف کی سخت ہدایت ہے کہ مہنگائی کو کنٹرول کیا جائے.

    طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان کا شکریہ کہ ہماری مسلم لیگ کے اختلافات دور کردیے، این اے 108 کے لوگ ان کے ٹکٹ ہولڈر سے پوچھتے ہیں،ہمارے سارے جلسوں میں سیلاب زدگان کے لئے فنڈ اکٹھا کیا جارہا ہے، سیلاب زدگان کے پاس صرف مسلم لیگ ن کی نظر آرہی ہے،جن کی صوبوں میں حکومت ہے وہ نظر نہیں آرہے، یہ ٹی وی پر شعبدہ بازی کرتے رہے، سیلاب زدگان کے نام پر شعبدہ بازی کرکے مذاق نہ کریں، آج عمران کی عدالت میں پیشی ہے، قانون سب کے لیے ایک ہونا چاہیے لاڈلے کے لیے علیحدہ نہیں ہونا چاہیے، توہین عدالت یہ تو عادی مجرم ہے اس کا،عدالت ،فوج الیکشن کمیشن یہ سب کے خلاف بات کرتا ہے.

    طلال چوہدریکا کہنا تھا کہ نہال ہاشمی، دانیال عزیز اور طلال پر براہ راست نوٹس لیے گئے، اس کو وارننگ نہیں بلکہ ایک قانون کے تحت فیصلہ دینا ہوگا، ہمارے کارکنوں کی لسٹیں بن رہی ہیں، اگر ہماری مہم میں خلل ڈالا گیا تو بتائیں گے غنڈہ گردی کس کو کہتے ہیں، عمران خان اپنے لوگوں کو سمجھائیں.

  • این اے 108میں ضمنی الیکشن،لیگی امیدوار عابد شیر علی کو جرمانہ

    این اے 108میں ضمنی الیکشن،لیگی امیدوار عابد شیر علی کو جرمانہ

    الیکشن کمیشن نے این اے 108 پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عابد شیر علی پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے عابد شیر علی پر یہ جرمانہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عائد کیا ہے۔

    ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ن لیگی امیدوار کو بجلی کے بلوں میں رعایت کے اعلانات مساجد سے کروانے پر نوٹس جاری کیا گیا۔مسلم لیگ ن کے امیدوار عابد شیر علی نے وفاقی حکومت کی طرف سے بجلی کے بلوں سے اوور بلنگ سرچارج ختم کرنے سے متعلق اعلانات کروائے تھے۔

    ترجمان کے مطابق عابد شیر علی الیکشن کمیشن کے نوٹس کا تسلی بخش جواب نہیں دے سکے، اس لیے جرمانہ عائد کیا گیا اور ادائیگی 3 دن میں کرنے کا حکم دیا ہے۔

    اس سے قبل سلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر نے کہا کہ میں مرکزی قیادت اہل حدیث کا مشکور ہوں، جنہوں نے الیکشن میں میری حمایت کا اعلان کیا ہے،عمرانیات کے دور میں ملک کی تباہی ہوئی .

    فیصل آباد میں جمیعت اہلحدیث رہنماؤں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ وہ ٹھیک کہتا تھا کہ پی ٹی آئی سونامی ہے، اس نے کر ادارے کو تباہ کیا ہے، ہم غربت اور بجلی کے بلوں سے ستائی عوام کو ریلیف دیں گے، پہلے چار ڈالر کی ایل این جی ملتی تھی اب چالیس ڈالر کی ملتی ہے، میں وزیر اعظم سے اپیل کرتا ہوں کہ بجلی کے بلوں کا مسلئہ ہے ان میں ریلیف دیاجائے۔غریب لوگوں کی ٹیکسز دینے کی سکت نہیں ہے.

    عابد شیر علی نے کہا کہ پچھلے چار سالوں کی تباہ کاریوں کے باوجود عوام کو ریلیف دیاجائے،مزدوروں، رکشہ ڈرائیور کو ریلیف دیاجائے،انہوں نے کہا کہ میں نے کل بھی التماس کی تھی، آج بھی کروں گا کہ عوام کو ریلیف دیں، دو سو اور چار سو یونٹ والوں کو ریلیف دیں،عمران نے عوام کو معاشی طور پر زبح کردیا ہے،میں عدالت کو کہتا ہوں کہ عمران خان پر توہین عدالت لگتی ہے،کھبی فوج پر تنقید کرتا ہے،انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی ڈاکو ہے، سیلاب کے دنوں میں یہ کہاں تھا، شہباز شریف تو گیا سیلاب زدگان کے پاس
    مگر عمران خان کو دو لوگوں کی فکر ہے، ایک اپنے اقتدار کی اور دوسرے اپنے کتے کی.

    انہوں نے کہا کہ ماضی میں طلال چوہدری اور کسی کی معافی قبول نہیں کی گئی، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہم نے نہیں کیے عمران خان کی حکومت نے کیا،دستخط موجود ہے بجلی پیڑول کو بڑھایا جائے ، ہم تو کہتے ہیں دودبارہ معاہدے ہوں،عمران خان کا دور تباہی کا دور تھا،پی ٹی ائی سونامی تھا جس نے سب کچھ تباہ کر دیا، گزشتہ چار سالوں میں عمران حکومت نے بجلی کے معاہدے نہیں کیے تھے.

    عابد شیر علی نے کہا کہ وزیراعظم خدا راہ بجلی کے بلوں کا نوٹس لیں، لوگ ن لیگ کو مسیحا سمجھتے ہیں، رکشہ ڈرائیور,ریڑی بانوں کو بجلی بل میں ریلیف دیا جائے،انہوں نے کہا کہ عدلیہ کا بہت بڑا امتحان ہے، دانیال,نہال ہاشمی, طلال کو نااہل کیا گیا،اب عمران خان کو بھی نااہل کیا جانا چاہیے، ایس ایس پی آپریشن غنڈہ ہے، ہمارے 100 کارکنوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں.

  • وزیراعظم عوام کو ریلیف دیں،عابد شیرعلی

    وزیراعظم عوام کو ریلیف دیں،عابد شیرعلی

    مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر نے کہا کہ میں مرکزی قیادت اہل حدیث کا مشکور ہوں، جنہوں نے الیکشن میں میری حمایت کا اعلان کیا ہے،عمرانیات کے دور میں ملک کی تباہی ہوئی .

    فیصل آباد میں جمیعت اہلحدیث رہنماؤں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ وہ ٹھیک کہتا تھا کہ پی ٹی آئی سونامی ہے، اس نے کر ادارے کو تباہ کیا ہے، ہم غربت اور بجلی کے بلوں سے ستائی عوام کو ریلیف دیں گے، پہلے چار ڈالر کی ایل این جی ملتی تھی اب چالیس ڈالر کی ملتی ہے، میں وزیر اعظم سے اپیل کرتا ہوں کہ بجلی کے بلوں کا مسلئہ ہے ان میں ریلیف دیاجائے۔غریب لوگوں کی ٹیکسز دینے کی سکت نہیں ہے.

    عابد شیر علی نے کہا کہ پچھلے چار سالوں کی تباہ کاریوں کے باوجود عوام کو ریلیف دیاجائے،مزدوروں، رکشہ ڈرائیور کو ریلیف دیاجائے،انہوں نے کہا کہ میں نے کل بھی التماس کی تھی، آج بھی کروں گا کہ عوام کو ریلیف دیں، دو سو اور چار سو یونٹ والوں کو ریلیف دیں،عمران نے عوام کو معاشی طور پر زبح کردیا ہے،میں عدالت کو کہتا ہوں کہ عمران خان پر توہین عدالت لگتی ہے،کھبی فوج پر تنقید کرتا ہے،انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی ڈاکو ہے، سیلاب کے دنوں میں یہ کہاں تھا، شہباز شریف تو گیا سیلاب زدگان کے پاس
    مگر عمران خان کو دو لوگوں کی فکر ہے، ایک اپنے اقتدار کی اور دوسرے اپنے کتے کی.

    انہوں نے کہا کہ ماضی میں طلال چوہدری اور کسی کی معافی قبول نہیں کی گئی، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہم نے نہیں کیے عمران خان کی حکومت نے کیا،دستخط موجود ہے بجلی پیڑول کو بڑھایا جائے ، ہم تو کہتے ہیں دودبارہ معاہدے ہوں،عمران خان کا دور تباہی کا دور تھا،پی ٹی ائی سونامی تھا جس نے سب کچھ تباہ کر دیا، گزشتہ چار سالوں میں عمران حکومت نے بجلی کے معاہدے نہیں کیے تھے.

    عابد شیر علی نے کہا کہ وزیراعظم خدا راہ بجلی کے بلوں کا نوٹس لیں، لوگ ن لیگ کو مسیحا سمجھتے ہیں، رکشہ ڈرائیور,ریڑی بانوں کو بجلی بل میں ریلیف دیا جائے،انہوں نے کہا کہ عدلیہ کا بہت بڑا امتحان ہے، دانیال,نہال ہاشمی, طلال کو نااہل کیا گیا،اب عمران خان کو بھی نااہل کیا جانا چاہیے، ایس ایس پی آپریشن غنڈہ ہے، ہمارے 100 کارکنوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں.

  • رانا ثناء اللہ اور عابد شیرعلی کے درمیان صلح ہو گئی

    رانا ثناء اللہ اور عابد شیرعلی کے درمیان صلح ہو گئی

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے عمرہ ادائیگی پر روانہ ہونے سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی کے والد سے معافی مانگ لی جس کے بعد مسلم لیگ ن کی دو بڑی سیاسی شخصیات کے درمیان گلے شکوے دور ہوگئے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور عابد شیر علی کی طویل عرصے بعد ایک اہم جگہ پر ملاقات ہوئی، جس میں دونوں نے شکوے اور غلط فہمیوں پر بات چیت کی اورسیاسی اختلافات کو ختم کرلیا۔ زرائع کے مطابق مسلم لیگی رہنما فیصل آباد میں جلد اکٹھے نظر آئیں گے.

    واضح رہے کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے ساتھ عابد شیر علی کے والد شیر علی کی شدید اختلافات تھے، رانا ثناء اللہ عمرہ کی ادائیگی پر روانہ ہورہے ہیں، اسی لیے انہوں نے روانگی سے قبل معافی تلافی کرنے کا فیصلہ کیا۔ملاقات کے بعد سوال پر عابد شیر علی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کہ ہم بہت جلد اکٹھے نظر آئیں گے۔