Baaghi TV

Tag: عابد علی

  • ایمان علی نے سنائی اپنی غربت کی داستان

    ایمان علی نے سنائی اپنی غربت کی داستان

    اداکارہ و ماڈل ایمان علی جن کی فلم ٹچ بٹن 25 نومبر کو ریلیز ہونے جا رہی ہے انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے بتایا ہے کہ ان کے والد عابد علی کے ساتھ ان کا کوئی تعلق نہیں تھا وہ کام میں مصروف رہتے تھے حالانکہ وہ کئی سالوں سے کام کررہے تھے لیکن ہم نے غربت کی زندگی ہی دیکھی. اٹھاراں سال کی عمر تک ہمارے گھر میں غربت کا راج تھا ، ہمارے بہت برے حال تھے ہم لنڈے کے کپڑے پہنتے تھے. میں جب ماڈلنگ شروع کی تو میں نے بہت محنت کی اور پیسہ جمع کیا پہلی بار جب کمائی ہوئی تو میں نے پلاٹ لیا دوسری بار پھر پیسہ جمع کیا تو ایک اور پلاٹ لے لیا. مجھے پتہ نہیں تھا لیکن بعد میں احساس ہوا کہ میں نے صحیح جگہ پر انویسٹ کیا. میں نے تین چال سال کے اندر

    ہی اپنے حالات کام کرکے بدل لئے تھے. انہوں نے کہا کہ میں آخری بار 2007 میں کام کیا تھا اس کے بعد 2015 میں دوست ڈیزائنر کےلئے کام کیا تھا. اب تو ماڈلنگ کے علاوہ فیشن ویک سمیت بہت سارے زرائع ہیں جہاں سے کمایا جا سکتا ہے ہمارے زمانے میں صرف ماڈلنگ تھی. میں تو یہی کہوں گی کہ محنت کرکے جو بھی پیسہ کمایا جاتا ہے اسکو فضول خرچی میں نہ اڑائیں نہ مہنگے پرس جوتیاں لیں بلکہ اپنا جینے اور رہنے کا انداز کو بہتر بنائیں پیسہ جوڑیں . انہوں نے اس انٹرویو میں اپنے فلم ٹچ بٹن کے حوالے سے بھی بات کی کہا کہ اس میں میرا کردار مزے کا ہے ، انہوں نے مزیدکہاکہ انڈیا جا کر کیرئیر بنانے کی کوشش کی لیکن کامیابی نہ مل سکی .

  • اداکار عابد علی کی آج تیسری برسی

    اداکار عابد علی کی آج تیسری برسی

    ورسٹائل اداکارہ عابد علی جو کہ اپنی ذات میں اکیڈمی کی حیثیت رکھتے تھے ان کو ہم سے بچھڑے آج تین برس بیت گئے ہیں. عابد علی کا شمار ان فنکاروں‌میں ہوتا ہے جن کے نام کے بغیر پاکستان ٹیلی ویژن کی تاریخ ادھوری ہے. انہوں نے ریڈیو پاکستان کوئٹہ سے کیرئیر کی بطور صدا کار شروعات کی اس کے بعد انہوں نے ٹی وی کا رخ کیا اور 1973 میں انہوں نے ڈرامہ سیریل جھوک سیال سے ایکٹنگ کیرئیر کی شروعات کی. اس ڈرامے میں ان کی اہلیہ حمیرا بھی تھیں دونوں کی اس ڈرامے کے دوران قربتیں بڑھیں اور دونوں نے شادی کر لی حالانکہ حمیرا کے والد اس شادی کے خلاف تھے ان دونوں کی تین بیٹیاں ہیں دونوں کی آپس میں جب نہ بن پائی تو دونوں نے راستے الگ کر لئے. عابد علی اس دوران مختلف ڈراموں میں

    نظر آتے رہے پھر انہوں نے ڈرامہ سیریل دشت بنایا جو کہ منو بھائی نے تحریر کیا تھا اس ڈرامے کی دھوم سرحد پار تک گئی اس کے بعد انہوں نے مزید ڈرامے کی ڈائریکٹ کئے. عابد علی نے اپنے کیرئیر کے دوران متعدد کردار کئے اور ہر کردار پر انہیں پذیرائی ملی انہوں نے مورت ڈرامے میں خواجہ سرا کا کردار نبھایا اس کردار کو بھی بے حد پسند کیا گیا. ا نہیں ان کی خدمات کے اعتراف میں پرائیڈ آف پرفارمنس بھی دیا گیا. عابد علی نے دوسری شادی رابعہ نورین سے 2006 میں کی جسے ان کی بیٹیوں نے قبول نہ کیا. عابد علی آخری وقتوں میں جگر کے عارضے میں مبتلا ہو گئے اور اسی سے لڑتے لڑتے جان کی بازی ہار گئے

  • لاہورقلندرزاوریارکشائرکاؤنٹی کے درمیان شراکت داری کا معاہدہ:پاکستان کرکٹ پھلنے پھولنے لگی

    لاہورقلندرزاوریارکشائرکاؤنٹی کے درمیان شراکت داری کا معاہدہ:پاکستان کرکٹ پھلنے پھولنے لگی

    لاہور:لاہورقلندرزاوریارکشائرکاؤنٹی کے درمیان شراکت داری کا معاہدہ:پاکستان کرکٹ پھلنے پھولنے لگی ،اطلاعات کے مطابق لاہورقلندرز اور انگلش کاؤنٹی کرکٹ کلب یارکشائر کے درمیان شراکت داری کا معاہدہ طے پاگیا۔

    لاہور قلندرز اور یارکشائر کاؤنٹی کے درمیان انٹر نیشنل کھلاڑیوں کا تبادلہ ہوگا، یارکشائر کاؤنٹی کے نوجوان کھلاڑی اسکالر شپ کے تحت لاہور میں قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر استعمال کریں گے جبکہ لاہور قلندرز کے کرکٹرز بھی یارکشائر میں ٹریننگ کر سکیں گے۔

    نئی پارٹنر شپ کے تحت لاہور قلندرز کے فاسٹ بولرز یارکشائر کاؤنٹی کے اوورسیز پلیئرز ہوں گے۔لاہور قلندرز اور یارکشائر کاؤنٹی کے درمیان دوستانہ میچ 16 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہو گا۔لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف یارکشائر کاونٹی کے اورسیز پلیئر ہوں گے۔

    اس حوالے سے عبوری منیجنگ ڈائریکٹر یارکشائر کرکٹ ڈیرن گف کا کہنا تھا کہ باصلاحیت فاسٹ بولر حارث رؤف کو اپنے کلب میں خوش آمدید کہنے پر خوشی ہو رہی ہے ، شراکت داری کے معاہدے سے ایک دوسرے تک رسائی کا موقع ملے گا۔

    سی ای او لاہور قلندرز ثمین رانا کا کہنا تھاکہ اس پروگرام سے دونوں کلبز کی کامیابی پر مثبت اثر پڑے گا جبکہ ڈائریکٹر عاقب جاوید نے کہا کہ لاہور قلندرز دنیا بھر کے کلبز کے ساتھ اسی طرح کام جاری رکھے گی۔

    ادھر پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر عابد علی کی دوران میچ طبیعت خراب ہونے کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا بیان سامنے آیا ہے۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے عابد علی میں ایکیوٹ کرونری سنڈروم کی تشخیص کی ہے۔

    پی سی بی کا کہنا ہے کہ عابد علی امراض قلب کے اسپتال میں زیرعلاج ہیں اور پی سی بی ان کے ڈاکٹرز سے مکمل رابطے میں ہے۔بورڈ کے مطابق عابد علی کی حالت پہلے سے بہتر ہے۔

    خیال رہے کہ کراچی کے یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں قائداعظم ٹرافی میں خیبرپختونخوا اور سینٹرل پنجاب کے درمیان میچ جاری تھا کہ اس دوران عابد علی کو سینے میں تکلیف ہوئی۔

    ٹیسٹ کرکٹر عابد علی کو میچ کے دوران بیٹنگ کرتے ہوئے سینے میں تکلیف ہوئی جس کےباعث انہیں فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کرنا پڑا۔عابد علی قائداعظم ٹرافی میں سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کررہے ہیں۔