Baaghi TV

Tag: عادل راجہ

  • عادل راجہ فراڈیا،قریبی رشتے دار ہی بھانڈا پھوڑ دیا

    عادل راجہ فراڈیا،قریبی رشتے دار ہی بھانڈا پھوڑ دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان دشمنوں کی زبان بولنے والا میجر ر عادل راجہ کے برادر ان لا کا ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے پاک فوج کے بھگوڑے عادل راجہ کے بارے میں اصلیت قوم کو بتائی ہے

    میجر ر محمد عمر زمان شاہد ویڈیو پیغام میں کہتے ہیں کہ سات اگست 2022 کو ،میں نے میجر عادل راجہ کے بارے میں ایک ویڈیو اپلوڈ کی، میرا سیاست سے کبھی تعلق ہے نہ تھا، نہ کبھی ہو گا،ان شاء اللہ،لیکن پاکستان سے الحمد للہ پیدائشی تعلق تھا ،ہے اور رہے گا ،لیکن ہمارے ادارے، لوگوں اور پاکستان کے بارے میں پاکستان کے خلاف کوئی بات کرے تو اسکا ہمیں خیال رکھنا ضروری ہےچاہے وہ ہمارا رشتے دار ہی کیوں نہ ہو، میجر ر عادل راجہ ایک قبضہ گروپ کا نام ہے، روات کا علاج موضع بگا شیراں کا جگا بدمعاش کہلاتا ہے ، اور اس نے 22 کروڑ روپے انکے دینے ہیں، اس سے پوچھا جائے کہ پہلے اپنے کیڑے نکلوا لئے،کیا یہ دودھ کا دھلا ہوا ہے،لوگوں کا بھلائی کا درس دیتا ہے کیا یہ خود ایماندار ہے؟ ہر گز نہیں ، یہ بہت بڑا فراڈیا ہے، جہاں یہ رہتا ہے عسکری فور پنڈی میں وہاں کے لوگ بھی اس بات کی گواہی دیں گے کہ یہ فراڈیا ہے

    عادل راجہ کو بڑی رقم پہنچ گئی، پٹھان فلم سے تعلق

    پاکستان مخالف بیانیہ؛ میجر (ر) عادل راجہ کی پنشن مکمل طور پر روک دی گئی

    میجر (ر) عادل راجہ ان دنوں لندن میں مقیم ہیں اور اطلاعات ہیں کہ انہوں نے سیاسی پناہ کی درخواست دے رکھی ہے۔ جبکہ وہ ایک یو ٹیوب چینل چلاتے ہیں جس میں پاکستانی سیاست اور اسٹیبلشمنٹ پر اظہار خیال کیا جاتا ہے۔ اور اسی چینل کے ذریعے وہ ملک مخالف بیانیہ بناتے ہیں

    پاک فوج کے حاضرسروس افسر نے پاک فوج کے ریٹائرڈ افسر کے خلاف برطانیہ میں ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیا ہ

  • ہم بچے نہیں ہیں جو ہم پر ہونے والے حملوں کو نہ سمجھ پائیں اسد صدیقی کا عادل راجہ کو منہ توڑ جواب

    ہم بچے نہیں ہیں جو ہم پر ہونے والے حملوں کو نہ سمجھ پائیں اسد صدیقی کا عادل راجہ کو منہ توڑ جواب

    میجر عادل راجہ نے جب سے پاکستانی اداکاراﺅں (مہوش حیات ، سجل علی ، کبری خان اور ماہرہ خان) پر گھٹیا قسم کے الزمات لگائے ہیں تب سے ہر طرف انہی کے چرچے ہیں ہر کوئی ان کو گھٹیا انسان کہہ رہا ہے اور شوبز انڈسٹری بھی اپنی ساتھی اداکاراﺅں کے ساتھ کھڑی ہو گئی ہے۔ جب کبری خان نے عادل راجہ سے کہاکہ تین دن میں اپنا الزام واپس لو نہیں تو معافی مانگو ورنہ برطانیہ آکر کیس کردوں گی تو اسکے جوا ب میں عادل راجہ نے کہا کہ میں نے جو ناموں کے شروع کے الفاظ بولے ان سے تو بہت ساروں کے نام شروع ہو تے ہیں عادل راجہ کی اس بات نے انہیں مزید گندا کیا اور لوگوں سمیت شوبز انڈسٹری کے لوگوں نے انکو لیا آڑھے ہاتھوں ۔ حال ہی میں اسد صدیقی نے سوشل میڈیا پوسٹ کے زریعے کہا ہے کہ ہم بچے نہیں ہیں جو سمجھ نہ سکیں کہ ناموں کے شروع کے الفاظ لئے جائیں اور

    ہمیں سمجھ نہ آئے، یہ حملہ صرف چند اداکاراﺅں پر نہیں پوری شوبز انڈسٹری پر حملہ ہے، آرٹسٹ اپنی زندگیوں میں چاہے جس بھی مسئلے میں ہوں لیکن وہ لوگوں کو ہنساتے ہیں۔لہذا اگلی بار میری فیملی جو کہ میری شوبز انڈسٹری ہے اس پر کیچڑ اچھالنے سے پہلے سوچ لینا کہ کیچڑ تم پر بھی اچھلے گا۔ یوں اسد صدیقی نے عادل راجہ جیسے کرداروں کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کیا خبردار کہ آئندہ ایسی کوئی حرکت کرنے سے باز رہنا ورنہ ہم بھی گھر تک چھوڑ کر آئیں گے۔

  • پاک فوج کے سینیئرافسرنے یوٹیوبرمیجر(ر) عادل راجہ پربرطانوی عدالت میں مقدمہ کردیا

    پاک فوج کے سینیئرافسرنے یوٹیوبرمیجر(ر) عادل راجہ پربرطانوی عدالت میں مقدمہ کردیا

    لاہور:پاک فوج کے حاضرسروس افسر نے پاک فوج کے ریٹائرڈ افسر کے خلاف برطانیہ میں ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیا ہے ، یہ مقدمہ برطانوی ہائی کورٹ میں کیا گیا ہے،یو ٹیوبر میجر ریٹائرڈ عادل راجہ نے بریگیڈیئر راشد نصیر پر پاکستان تحریک انصاف کے خلاف انتخابی دھاندلی کرنے اور جنرل ریٹائرڈ باجوہ پر ہارس ٹریڈنگ کے الزامات عائد کیے تھے۔

    جیو ٹی وی کے مطابق متنازع یو ٹیوبر میجرریٹائرڈ عادل راجہ جوکہ اس وقت لندن میں رہ رہے ہیں نے بریگیڈیئر راشد نصیر پر پنجاب کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے آصف زرداری سے خفیہ ملاقاتوں کے الزامات بھی لگائے ۔میجر ریٹائرڈ عادل راجہ کی طرف سے لگائے الزامات کے بعد برطانوی عدالت میں دائر کیے گئے مقدمے میں کہا گیا ہے کہ یوٹیوبر نے 14 جون 2022 کو حاضر سروس فوجی افسر کے خلاف مہم کا آغاز کیا۔

    مدعی مقدمہ کے وکلاء نے مؤقف اپنایا ہے کہ یو ٹیوبر کی طرف سے چلائی گئی مہم سے حاضر سروس بریگیڈیئر کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا۔دوسری جانب یوٹیوبر عادل راجہ نے اپنے خلاف دائر ہونے والے مقدمے کی تصدیق کردی ہے۔ یوٹیوبر کا دعویٰ ہے کہ اس کی ٹوئٹس اور وی لاگس میں دی گئیں معلومات اسٹیبلشمنٹ کے ہی اعلیٰ ذرائع کی فراہم کردہ تھیں۔

    خیال رہے کہ یہ یوٹیوبر گزشتہ برس اپریل میں اسلام آباد سے لاپتہ ہونے کے بعد لندن پہنچ گئے تھے۔

    دوسری طرف یہ بھی اطلاعات ہیں کہ حال ہی میں عادل راجا نے سوشل میڈیا پر جاری وی لاگ میں پاکستان کی ٹاپ ماڈلز اور اداکاراؤں پر سنگین الزامات عائد کیے تھےاور ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ ایک ادارے کے پاس ان ماڈلز اور اداکاراؤں کی نازیبا ویڈیوز بھی موجود ہیں۔جن اداکاراوں کو پرالزام تراشی کی گئی ہے ،ان میں سجل علی،مہوش حیات،ماہرہ خان اور کبریٰ خان پرمختلف قسم کے الزامات عائد کیے گئے تھے

    عادل راجا نے اپنے وی لاگ میں اداکاراؤں کا نام لینے کے بجائے ان کے ناموں کے ابتدائی حروف بتائے تھے جن میں M H. – M K. – A K- S A شامل تھے۔

    اس معاملے پر اداکارہ کبریٰ خان نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ ’آپ کے پاس ثبوت سامنے لانے کیلئے صرف 3 دن ہیں جس کیلئے آپ نے حق اور سچ کا دعویٰ کیا ہے، اگر تم نے ایسا نہیں کیا تو اپنا بیان واپس لو اور عوام کے سامنے معافی مانگو ورنہ میں تمہارےخلاف مقدمہ کروں گی اور میں صرف پاکستانی ہی نہیں برطانوی شہری بھی ہوں لہٰذا میں وہاں بھی تمہارے پیچھے پہنچ جاؤں گی کیوں کہ میں سچ پر ہوں، میں حق پر ہوں اور میں کسی کے باپ سے بھی نہیں ڈرتی‘۔

  • عادل راجہ تحریک انصاف کی ایما پر اداکارائوں کے خلاف گندی مہم چلا رہا ہے جواد احمد

    عادل راجہ تحریک انصاف کی ایما پر اداکارائوں کے خلاف گندی مہم چلا رہا ہے جواد احمد

    برابری پارٹی کےچئیرمین جناب جواد احمد نے کہا ہے کہ عادل راجہ جیسے گھٹیا کردار پی ٹی آئی کی ایما پر پاکستان کی نمائندہ فنکارائوں‌ کے خلاف مہم چلا رہا ہے. یہ بس یہ چاہتا ہےکہ اس کی جو گھٹیا آڈیوز نکل رہی ہیں اس سے لوگوں کی توجہ ہٹے اور دوسرے لوگوں‌کو برا بھلا کہا جائے. جواداحمد نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سپورٹرز کے اکائونٹس سے مہوش حیات ، کبری خان ، سجل علی اور ماہرہ خان کی تصاویر لگا کر ان کو گندا کر رہے ہیں . ان چاروں اداکارائوں نے ملک کا نام روشن کیا ہے اور فلموں کو چلانے کی ذمہ داری بخوبی نبھا رہی ہیں. عمران خان ایک گندا آدمی ہے جو عورتوں‌کی عزت نہیں‌کرتا اس کے سپورٹرز بھی خواتین کی عزت نہیں‌کرتے یہی وجہ ہے کہ ہمارے ملک کی بڑی اداکارائوں کی

    عزتیں اچھالی جا رہیں ہیں اور یہ سب عمران خان اور پی ٹی آئی کی ایما پر کیا جا رہا ہے. میرے جیسا آدمی جو ان باتوں میں‌نہیں‌پڑتا مجھے بھی اس معاملے میں‌بولنا پڑا ہے میں‌سخت الفاظ میں اس ساری گندی مہم کی مذمت کرتا ہوں. میں شوبز کے لوگوں کو کافی عرصے سے سمجھا رہا ہوں کہ نہ کریں اس گندے آدمی کو سپورٹ ، اب بھی وقت ہے سنبھل جائیں تحریک انصاف والے، گند کے اس کھیل کو کھیلنا بند کریں.

  • ماڈلز اور اداکارائوں کے حق میں اور میجرعادل راجہ کے خلاف ٹویٹر ٹرینڈ

    ماڈلز اور اداکارائوں کے حق میں اور میجرعادل راجہ کے خلاف ٹویٹر ٹرینڈ

    آرمی کے ریٹائرڈ میجرعادل راجہ کو اس وقت ٹویٹر پر شدید تنقید کا سامنا ہے. صارفین کا کہنا ہے کہ عادل راجہ نے اداکارائوں کے خلاف اخلاق سے گرا بیان دیکر اپنا آپ ظاہر کر دیا ہے کہ وہ کس قدر گھٹیا انسان ہیں. دوسری طرف بہت سارے سوشل میڈیا صارفین مہوش حیات ، سجل علی ، کبری خان اور ماہرہ خان کے حق میں ٹویٹس کررہے ہیں اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کررہےہیں. عادل راجہ نے ایک روز قبل ایک گھٹیا اور اپنی طرف سے ایک مبہم بیان دینے کی کوشش کی جس میں انہوں نے کہا ہےکہ چند ماڈلز اور اداکارائیں آئی ایسی آئی کے سیف ہائوسسز میں قیام کرتی تھیں ان کی نازیبا وڈیوز بھی آرمی کے کچھ نامور لوگوں کے پاس ہیں، انہوں نے ماڈلز کے نام لینے کی بجائے اے ایس ، ایم کے ، کے کے

    اور ایم ایچ جیسے مخفف لئے. ان کے اس بیان کے بعد عادل راجہ کو آڑھے ہاتھوں لیا گیا . کبری‌ خان نے عادل راجہ کو خوب سناتے ہوئے تین دن کا وقت دیدیا ہے، سوشل میڈیا پر اپنے خلاف ٹرینڈز اور شوبز انڈسٹری کی طرف سے شدید غم و غصہ دیکھ کر عادل راجہ نے یوٹرن لینے کی کوشش کی ہے اور کہا ہے کہ ملک میں اور بھی ماڈلز اور اداکارائیں ہیں جن کے نام ان مخفف سے شروع ہوتے ہٰیں جو میں نے لئے ہیں. یوں عادل راجہ اس قسم کے بیانات دیکر اب راہ فرار حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن یہ معاملہ اب اتنا سیدھا نہیں رہا کہ عادل راجہ حیلے بہانے کر کے نکل جائیں.

  • کبری خان نے عادل راجہ کو دھمکی لگا دی

    کبری خان نے عادل راجہ کو دھمکی لگا دی

    سابق آرمی مین عادل راجہ نے ایک بیان میں‌ کہا ہے کہ پاکستان کی ٹاپ ماڈلز اور اداکارائیں آئی ایس آئی کے سیف ہائوسز میں‌جا کر ٹھہرتی تھیں اور ان کے تعلقات نامور آرمی کے لوگوں کے ساتھ تھے انہوں نے اداکارائوں کے نام کے پہلے حروف بتائے لیکن پورانام نہ لیا ، انہوں نے جو ناموں کے پہلے پہلے حروف بتائے ان کے مطابق سجل علی ، کبری خان ، ماہرہ خان اور مہوش حیات کے نام بنتے ہیں. تاہم یہ چیز کنفرم نہیں ہے کہ انہی کے نام لئے گئے ہیں لیکن جو عادل راجہ کی طرف ناموں کے پہلے پہلے سپیلنگز بتائتے گئے ہیں ان سے یہی نام بن رہے ہیں. اس ھوالے سے

    کبری خان کا سوشل میڈیا پر ایک بیان سرکولیٹ کررہا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میں‌ زیادہ تر خاموش رہتی ہوں لیکن اگر آپ کو لگتا ہے کہ مجھ پہ کوئی انگلی اٹھائے گا تو میں خاموش بیٹھوں گی بہت ہو گیا ، اب عادل راجہ نے جو الزمات لگائے ہیں ان کے ثبوت پیش کریں اور اس کے لئے میں ان کو تین دن دے رہی ہوں، اس کے بعد میں ان پر ہتک عزت کا دعوی کروں گی، میں پیچھے نہیں ہٹوں گی کیونکہ میں‌سچ پہ ہوں اور حق پہ ہوں، میں‌ کسی کے باپ سے بھی نہیں‌ڈرتی.