Baaghi TV

Tag: عازمین

  • رواں سال رہائش کی خلاف ورزیوں کی صورت میں عازمین کا معاوضہ واپس کیا جائے گا

    رواں سال رہائش کی خلاف ورزیوں کی صورت میں عازمین کا معاوضہ واپس کیا جائے گا

    ریاض: سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ اس سال حج ادا کرنے والے مقامی عازمین متعلقہ خدمات فراہم کرنے والوں کی جانب سے رہائش کی خلاف ورزیوں کی صورت میں معاوضے کے حقدار ہوں گے۔

    باغی ٹی وی : سعودی مملکت کی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر حاجی کو مقدس شہر مکہ یا دیگر مقدس مقامات پر رہائش میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑتا ہے، تو اسے دو گھنٹے سے زیادہ تاخیر کی صورت میں مختص رہائش پیکیج کی قیمت کا 10 فیصد معاوضہ دیا جائے گا، اگر رہائشی خلاف ورزیاں دہرائی جاتی ہیں تو اس میں ملوث کمپنی کے خلاف جرمانہ پیکج کی مالیت کے 15 فیصد تک بڑھایا جاسکتا ہے۔

    ہاؤسنگ فراہم کرنے میں ناکامی کی صورت میں، یہ سروس وزارت کی سروس کے تحت فراہم کی جائے گی جس کی لاگت کنٹریکٹ شدہ کمپنی برداشت کرے گی، اگر رہائش کی خدمت رہائش گاہ پر پہنچنے کے دو گھنٹے کے اندر پیش کی جاتی ہیں، لیکن اس طرح نہیں جیسی معاہدے میں لکھی ہوں تو حاجی کو پیکیج کی قیمت کا 5 فیصد ملے گا،معاوضے کی اسکیم میں مناسک حج کے دوران مکہ کے آس پاس کے مقدس مقامات پر عازمین کے لیے خیمے فراہم کرنے میں تاخیر بھی شامل ہے۔

    خیمے میں قیام کرنے سے پہلے دو گھنٹے سے زیادہ انتظار کرنے کے بارے میں متعلقہ شکایت درج کرانے والے حاجی کو پیکیج کی قیمت کا 2 فیصد دیا جائے گا جس کا معاوضہ 300 رالج سے کم نہیں ہوگا تاہم، وہاں رہائش فراہم کرنے میں ناکامی کی صورت میں، اس سروس کو وزارت کی نگرانی میں پیش کیا جائے گا جس کی لاگت کمپنی برداشت کرے گی، اگر سروس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فراہم کی جاتی ہے، تو تصدیق شدہ شکایت درج کرانے والے حاجی کو پیکیج کی قیمت کا 10 فیصد ملے گا جس کا معاوضہ 1500 رال سے کم نہیں ہوگا۔

  • مدینہ منورہ میں عازمین کی بس الٹ گئی، 8 عازمین جاں بحق اور43 زخمی

    مدینہ منورہ میں عازمین کی بس الٹ گئی، 8 عازمین جاں بحق اور43 زخمی

    ریاض: مدینہ منورہ کی شاہراہ پرعازمین کی بس الٹنے کے نتیجے میں 8 عازمین جاں بحق اور43 زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : عالمی ادارے ریڈ کریسنٹ کے مدینہ منورہ میں دفترکی جانب سے جاری بیان کے مطابق مدینہ منورہ حجرہ شاہراہ پرعازمین کی بس الٹنے سے 8 عازمین جاں بحق اور43 زخمی ہوگئے بس میں 51 عازمین سوارتھے۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارکن جائے حادثہ پرپہنچے اورلاشوں اورزخمیوں کواسپتال منتقل کیا زخمیوں میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔

    یہ واقعہ جمعہ کی صبح جدہ-مدینہ روڈ پر مدینہ سے تقریباً 100 کلومیٹر دور حجرہ روڈ پر پیش آیا بس بے قابو ہو گئی۔ یہ واضح نہیں ہے کہ ہلاک ہونے والوں کا تعلق کن ممالک سے ہے-

    سعودی حکام کا کہنا ہے کہ بس حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔

     

    امریکی عبادت گاہوں کی رکنیت میں کمی،گزشتہ برس 2 کروڑ 60 لاکھ امریکیوں نے باقاعدگی…

    افغانستان کے شہر مزار شریف کی مسجد میں دھماکہ،5 افراد جاں بحق درجنوں زخمی

    سعودی عرب: اسلامی مالیاتی نظام مضبوط ہونے لگا:اثاثے 3 ٹریلین ریال ہوگئے