Baaghi TV

Tag: عاصم اظہر

  • عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کی ڈیٹنگ کی افواہیں

    عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کی ڈیٹنگ کی افواہیں

    عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کی ڈیٹنگ کی افواہیں ایک بار پھر گرم ہو گئی ہیں۔

    حال ہی میں عاصم نے اپنی منگنی میرب علی سے ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد لوگوں نے یہ کہنا شروع کر دیا کہ وہ اپنی سابقہ گرل فرینڈ ہانیہ کو دوبارہ ڈیٹ کر رہے ہیں،افواہوں کی شروعات 22 جون کی رات فلم ’سردارجی 3‘ کا ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد ہوا۔

    دراصل عاصم اظہر نے دلجیت دوسانجھ کے انسٹاگرام پر شیئر ہونے والے اس ٹریلر کو لائیک کیا جو ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی جوڑی کو پسند کرنے والوں کی توجہ سمیٹ گیا، اگلے ہی روز سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کرتی نظر آئیں کہ دونوں ستارے پھر سے ایک ہوچکے ہیں لیکن اس حوالے سے دونوں ستاروں نے خاموشی اختیار کیے رکھی –

    بھارت پاکستان ہاکی کو ایونٹس سے محروم کرنے کیلئےسرگرم

    لیکن اب ایک ایسا اشارہ دیا ہے جو دونوں کی ملاقاتوں کی بھی تصدیق کرتا معلوم ہورہا ہے سب سے پہلے عاصم کی ایک ویڈیو میں وہ پیلے رنگ کی کیپ پہنے ہوئے نظر آئے اور اس کے بعد ہانیہ نے بھی انسٹاگرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کی جس میں وہ بھی وہی پیلے رنگ کی کیپ پہنی ہوئی تھیں۔

    دونوں کیپ ایک ہی رنگ اور برانڈ کی تھیں، جس نے سوشل میڈیا پر ان دونوں کے تعلقات کے بارے میں مزید سوالات اٹھا دیے دونوں کیپس کے رنگ ہلکے پیلے ہونے کے ساتھ ساتھ ان پر انگریزی حروف ’این وائے‘ لکھا ہوا ہے جو امریکا کے بیسبال کلب ’نیویارک ینکیز‘ کا لوگو ہے جس کا لگژری برانڈ اب دنیا بھر کی معروف شخصیات شوق سے پہنی ہیں۔

    ہم پی ٹی وی میں نئے معیارات قائم کریں گے ، عطا تارڑ

    واضح رہے کہ عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کی محبت 2018 میں پروان چڑھی، 2019 میں دونوں نے باقاعدہ محبت کا اظہار کیا اور پھر 2020 میں اسٹار جوڑی کا بریک اپ ہوگیا تھا جو کسی فلمی کہانی سے کم نہیں لیکن 2020 میں ان کا بریک اپ ہو گیا تھا۔

  • عاصم اظہر  اور میرب علی نے راہیں جدا کرلیں

    عاصم اظہر اور میرب علی نے راہیں جدا کرلیں

    پاکستانی گلوکار عاصم اظہر اور ان کی منگیتر اداکارہ میرب علی نے راہیں جدا کرلیں۔

    عاصم اظہر نے اداکارہ و ماڈل میرب علی سے تین سالہ منگنی توڑنے کا اعلان کر دیا عاصم اظہر نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری پہ منگیتر میرب علی سے علیحدگی کا اعلان کیاعاصم نے اسٹوری میں فینز کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ہم ایک ذاتی بات آپ سے شیئر کرنا چاہتے ہیں، کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ہمارے فینز او دوستوں کاحق ہے۔

    عاصم اظہر نے بتایا کہ کافی سوچ و بچار اور غور و فکر کے بعد میں نے اور میرب نے باہمی رضامندی سے الگ راستے اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے اگرچہ ہم نے خوبصورت لمحات شیئر کیے اور ایک مشترکہ مستقبل کی امید رکھی، لیکن زندگی ہمیشہ ہماری مرضی کے مطابق نہیں چلتی، ہم ایک دوسرے اور اپنے خاندانوں کی دل سے عزت کرتے ہیں اور ہمیشہ کرتے رہیں گے،انہوں نے فینز سے گزارش کی کہ وہ ان کی پرائیویسی کا خیال رکھیں، اس معاملے کو اتنی ہی عزت دیں گے جتنی اس کو شروعات میں ملی تھی۔’

    دونوں نے نہ صرف ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر ان فالو کر دیا ہے بلکہ ایک ساتھ شیئر کی گئی تصاویر بھی اب دونوں کے انسٹاگرام پر نہیں ہیں۔

    واضح رہے کہ 2022 میں عاصم اظہر اور میرب علی کی منگنی ہوئی تھی 20 مارچ 2022 کو ایک مشترکہ پوسٹ میں میرب علی کے ساتھ اچانک منگنی کا اعلان کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو سرپرائز دیا،اس سے قبل عاصم اظہر کی ہانیہ عامر سے قریبی دوستی بھی شوبز حلقوں میں موضوع گفتگو رہ چکی ہے بعد ازاں ان کے بریک اپ کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں۔

  • جب بڑے کہیں گے شادی کر لیں گے میرب علی

    جب بڑے کہیں گے شادی کر لیں گے میرب علی

    گلوکار عاصم اظہر جو کہ اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ دوستی کی وجہ سے کافی چرچا میں رہے ہیں ، ان کی دوستی کے اتنے چرچے رہے کہ کہا جا رہا تھا کہ شاید دونوں بہت جلد شادی کر لیں گے لیکن ایسا کچھ بھی نہ ہو سکا بلکہ ان دونوں کی دوستی کا تعلق بھی ختم ہو گیا. کہا جاتا ہے کہ دونوں کی دوستی کا تعلق اور پھر شادی عاصم اظہر کی والدہ کو گوارہ نہیں تھی. ہانیہ عامر کے بعد عاصم اظہر کی زندگی میں آئیں میرب علی ، میرب علی ایک بہترین اداکارہ ہیں انہوں نے بہت جلد اپنا نام اور مقام بنا لیا ہے. میرب علی کا شمار اس وقت شوبز انڈسٹری کی بہترین اداکارائوں میں ہوتا ہے. انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ انہیں شادی کی کوئی جلدی نہیں ہے لیکن عاصم کے اور ان کے والدین جب کہیں گے کر

    لیں گے ، انہوں نے کہا کہ ہم ایسے فیصلے بڑوں پر چھوڑتے ہیں وہ جب ہم کہیں گے ہم شادی کر لیں گے ، شادی لیٹ ہو یا جلدی ہمیں‌اس کی کوئی ٹینشن نہیں ہے ، ویسے بھی ہم دونوں ابھی اپنے اپنے کاموں میں‌کافی مصروف ہیں لیکن اس کے باوجود ہمارے والدین جیسے ہی ہمیں‌کہیں گےہم شادی کر لیں گے، ہم نے کبھی کوی ایسا فیصلہ نہیں کیا نہ کرنے کی کوشش کی ہے جس سے ہمارے بڑے ناراض ہوں.

  • عاصم اظہر نےمیرب کو دکھائی اپنی محبت

    عاصم اظہر نےمیرب کو دکھائی اپنی محبت

    گلوکار و اداکار عاصم اظہر جو رہتےہیں خبروں میں حال ہی میں عاصم اور ان کی منگیتر میرب نے شرکت کی . دونوں کافی دلکش لگ رہے تھے. دونوں‌کی محبت کو کون نہیں‌جانتا. عاصم اظہر میرب سے پہلے ہانیہ عامر کے ساتھ دوستی کی وجہ سے کافی مشہور تھے . تاہم دونوں‌کی دوستی ختم ہونے کے بعد عاصم کی زندگی میں آئی ہیں میرب علی. میرب علی اداکارہ ہیں. عاصم اظہر ہیں اپنی منگیتر میرب علی کی محبت میں مکمل طور پر گرفتار اور اس چیز کا اظہار انہوں نے حال ہی میں لکس سٹائل ایوارڈز میں کیا. انہوں نے اس شو میں ایک خاص قسم کی پرفارمنس دی ، اس دوران انہوں نے شائقین سے خوب داد سمیٹی اور پرفارمنس کے دوران ہی وہ پہنچ گئے اپنی منگیتر میرب

    علی کے پاس وہاں جہاں وہ بیٹھی ہوئی تھیں . انہوں نے میرب علی کے پاس جا کر انہیں‌پھول پکڑایا اور اپنی محبت کا اظہار کیا. عاصم اظہر کی جانب سے ایسا کرنے پر جہاں ہیں میرب علی خوش وہیں سوشل میڈیا پر کہیں اس عمل کو سراہا جا رہا ہے اور کہیں اس عمل پر تنقید کی جا رہی ہے. تاہم عاصم اظہر نے اپنی منگیتر میرب علی کو دکھایا ہے کہ وہ ان سے کتنی محبت کرتے ہیں. یاد رہے کہ دونوں کی منگنی ہو چکی ہے لیکن ابھی تک شادی کی تاریخ سامنے نہیں آئی.

  • عاصم اظہر نے میلبرن میں جمعے کی اذان دی

    عاصم اظہر نے میلبرن میں جمعے کی اذان دی

    گلوکار عاصم اظہر جنہیں بہت پسند کیا جاتا ہے وہ آج کل آسٹریلیا میں‌موجود ہیں ان کی ایک وڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ سر پہ ٹوپی پہنے ہوئے اذان دے رہے ہیں. جی ہاں عاصم اظہر نے میلبرن میں جمعہ کی اذان دی اور اذان اتنی خوبصورت طریقے سے دے رہے ہیں کہ سن کر مزہ آجائے. جب وہ اذان دے رہے ہیں ان کے اردگرد کافی سارے مسلمز بھی بیٹھے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں. اس وڈیو کو خاص کر عاصم اظہر کے اذان دینے کے عمل کو بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے . سوشل میڈیا صارفین اس وڈیو پر دلچپسپ تبصرے کررہے ہیں. عاصم اظہر کی گلوکاری کے تو سب دیوانے ہی تھے لیکن انہوں نے ایک غیر ملک میں اذان دیکر سب کو کر لیا ہے اپنا مزید

    گرویدہ. یاد رہے کہ عاصم اظہر ہانیہ عامر کے ساتھ دوستی کی وجہ سے کافی خبروں‌ میں رہے ہیں، لیکن جب سے ہانیہ کے ساتھ ان کا رشتہ ختم ہوا ہے وہ خبروں میں نہیں‌ہیں. عاصم اظہر نے ہانیہ کئ بعد میرب نامی ایک آرٹسٹ سے منگنی کی ہے دونوں کا فی خوش دکھائی دیتے ہیں اور ایک دوسرے کےساتھ گھومتے پھرتے بھی پائے جاتے ہیں. میرب نوجوان نسل کی نمائندہ فنکارہ ہیں جنہیں کافی پسند کیا جاتا ہے.

  • فہد مصطفی فیملی کیساتھ چھٹیاں منانے پہنچے لاس اینجلس

    فہد مصطفی فیملی کیساتھ چھٹیاں منانے پہنچے لاس اینجلس

    فہد مصطفی ان دنوں امریکہ میں اپنی فیملی کے ساتھ چھٹیوں پر ہیں فہد کے ساتھ ان کی بیوی بچوں کے علاوہ عاصم اظہر اور فیضان شیخ بھی موجود ہیں ،ان سب کا کہنا ہے کہ سارا سال اتنی مصروفیت ہوتی ہے کہ اپنے اور فیملی کے لئے وقت ہی نہیں نکلتا اس لیے ضروری ہے کہ سال میں ایک مرتبہ پر سکون ماحول میں فیملی کے ساتھ یادگار وقت گزارا جائے ۔فہد مصطفی اور ان کے فیملی کے اس ٹوور کی تصاویر دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ سب کتنا کوالٹی ٹائم گزار رہے ہیں۔

    فہد مصطفی نہ صرف ایک کامیاب اداکارہیں بلکہ ایک کامیاب ترین پرڈیوسر بھی ہیں،ان کے پروڈکشن ہاﺅس سے بننے والے ڈرامے شائقین خاصے پسند کرتے ہیں۔ ماہرہ خان کے ساتھ عید الاضحی پر ان کی فلم ” قائداعظم زندہ باد“ ریلیز ہو رہی ہے، اس فلم کے پوسٹر کے مطابق فہد پولیس والے کی وردی میں نظر آرہے ہیں فہد کے پرستار ان کو بڑی سکرین پر دیکھنے کےلئے بےتاب ہیں اور امید کی جا رہی ہے کہ یہ فلم تازہ ہوا کا جھوکا ثابت ہو گی ۔فلم کے ڈائریکٹر نبیل قریشہ ہیں جبکہ نبیل قریشی اور فضا علی مرزا نے کہانی لکھی ہے.

  • عاصم اظہر کا رمضان المبارک میں ’’درودوسلام‘‘ ریلیز ہوتے ہی مقبول

    عاصم اظہر کا رمضان المبارک میں ’’درودوسلام‘‘ ریلیز ہوتے ہی مقبول

    کراچی: گلوکار عاصم اظہر کی آواز میں پڑھا جانے والا روح پرور کلام ’’درودوسلام‘‘ مداحوں میں مقبول ہونے لگا۔

    باغی ٹی وی : گلوکار عاصم اظہر نے حال ہی میں رمضان المبارک میں یوٹیوب پر اپنی خوبصورت آواز میں نیا کلام ’’درودوسلام‘‘ پیش کیا عاصم اظہر نے ویڈیو کے ساتھ پیغام لکھا کہ اس کلام میں ان کے کچھ پسندیدہ درود و سلام کا مجموعہ پیش کیا گیا ہے جسے وہ اپنی دادی اور والدہ سے سنتے ہوئے بڑے ہوئے۔

    یشما گل نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی،غلاف کعبہ بھی تحفے میں مل گیا

    عاصم اظہر نے درودوسلام کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے لکھا اللہ تعالیٰ اور ہمارے نبی حضرت محمد مصطفیٰﷺ کے لیے پوری محبت کے ساتھ۔

    عاصم اظہر کی یو ٹیوب پر گزشتہ روز شئیر کی گئی اس ویڈیو کو اب تک 1 لاکھ 17 ہزار سے زائد لوگ دیکھ اور سن چکے ہیں جب کہ لوگوں کو ان کا یہ کلام بے حد پسند آرہا ہے۔

    دائرہ اسلام میں داخل ہونے والےسابق جنوبی کورین پاپ گلوکار کی عمرے کی تصاویر سوشل…