Baaghi TV

Tag: عاصم منیر

  • مسلح افواج وطن کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کیلئے ہر وقت تیار ہیں، فیلڈ مارشل

    مسلح افواج وطن کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کیلئے ہر وقت تیار ہیں، فیلڈ مارشل

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بہاولپور گیریژن کا دورہ کیا، ٹیکنالوجی میں ترقی پر زور دیا اور ملکی سالمیت کے دفاع کے عزم کا اعادہ کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو آپریشنل، تربیتی اور انتظامی امور پر بریفنگ دی گئی، فیلڈ مارشل نے کور کی مجموعی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو جنگی چیلنجز سے نمٹنے کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ مسلح افواج وطن کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کیلئے ہر وقت تیار ہیں، میدانِ جنگ اور سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اعلیٰ درجے کی تیاری ضروری ہے پاک مسلح افواج مختلف شعبوں میں تبدیلی کے عمل سے گزر رہی ہیں، ٹیکنالوجی کی ترقی نے جنگی حکمتِ عملی کو نئی سمت دی ہے، ٹیکنالوجی کی ترقی کے ذریعے ہر سطح پر فکری تبدیلی ناگزیر ہو چکی ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے خیرپور ٹامیوالی میں فیلڈ ایکسرسائز اسٹیڈ فاسٹ ریزولو کا مشاہدہ کیا، اس موقع پر نگرانی سسٹم، الیکٹرانک وارفیئر اور جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹمز کا عملی مظاہرہ کیاگیا مشق ٹیکنالوجی پر مبنی ملٹی ڈومین آپریشنز میں پاک افواج کی بڑھتی صلاحیتوں کی عکاس ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جوانوں کے بلند حوصلے، پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل تیاری کی تعریف کی۔

  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  بااختیار چیف آف ڈیفنس فورسز اور جوہری طاقت کے نگہبان کے طور پر سامنے آئے ہیں،بھارتی میڈیا

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بااختیار چیف آف ڈیفنس فورسز اور جوہری طاقت کے نگہبان کے طور پر سامنے آئے ہیں،بھارتی میڈیا

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر با اختیار چیف آف ڈیفنس فورسز اور جوہری طاقت کے نگہبان ہیں۔

    بھارتی میڈیا نے اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ ہندوتوا نظریے کے زیر اثر بھارت نفرت اورانتہا پسندی کی آماجگاہ ہے، دی وائر نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ نئی دہلی یوتھ سمٹ میں بھارتی قومی سلامتی کے مشیر کی نوجوانوں کو انتقامی ذہنیت اپنانے کی ترغیب دینے والا اجیت ڈوول کا اشتعال انگیز بیان بھارتی قومی سلامتی کی پالیسی اور فیصلوں پر اثرانداز ہو گا، ڈوول کی بدلے کی ڈاکٹرائن دانستہ طور پر جنگ چھیڑنے کا بہانہ بن سکتی ہے۔

    رپورٹ میں یہ بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ بھارت کی کشمیر پالیسی میں بھی“انتقام”کی سوچ واضح طور پر جھلکتی ہے، جو مسئلے کے حل کے بجائے مزید بگاڑ کا باعث بن رہی ہے رپورٹ میں پاکستان کے دفاعی اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان نے اپنے دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے را کٹ فورس قائم کی ہے، جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایک بااختیار چیف آف ڈیفنس فورسز اور جوہری طاقت کے نگہبان کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

    دی وائر نے آپریشن“سندور”کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ اس کارروائی نے واضح کر دیا کہ پاکستان بھارت کے لیے ایک طاقتور اور سنجیدہ حریف ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اجیت ڈوول کی اشتعال انگیز تقاریر بھارت میں تشدد پسند عناصر کی اجارہ داری کو مزید مضبوط کریں گی اور ملک میں انتشار اور عدم استحکام میں اضافہ ہوگا۔ بعض ماہرین کے مطابق ایسے بیانات کا مقصد بھارت میں اقلیتوں کو درپیش جمہوری زوال اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانا بھی ہو سکتا ہے۔

    ماہرین نے اس بات پر بھی تشویش ظاہر کی ہے کہ بھارت کے تقریباً تمام ریاستی ادارے شدت پسند نظریات کے مکمل زیرِ اثر آ چکے ہیں، جو جمہوری اقدار اور علاقائی امن کے لیے ایک خطرناک رجحان ہے-

  • ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں،  فیلڈ مارشل  عاصم منیر

    ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر

    اسلام آباد، چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفینس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے تمام مسلم ممالک میں سے محافظینِ حرمین کا شرف پاکستان کو عطا کیا ہے، جو ہماری ذمہ داری اور عزت ہے۔

    اسلام آباد میں قومی علما مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکا کہنا تھا کہ ریاستِ طیبہ اور ریاست پاکستان کا آپس میں ایک گہرا تعلق ہے، اللہ نے تمام مسلم ممالک میں سے محافظین حرمین کا شرف پاکستان کو عطا کیا، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ تاریخی ہے۔

    فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ جس قوم نے علم اور قلم کو چھوڑا، انتشار اور فساد نے وہاں جگہ لی، عزت اور طاقت تقسیم سے نہیں، محنت اور علم سے حاصل ہوتی ہے دہشت گردی پاکستان کا نہیں بھارت کا وتیرا ہے، ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، معرکہ حق میں اللہ کی نصرت سے کامیابی ملی،اسلامی ریاست میں ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم نہیں دے سکتا، علما قوم کو متحد رکھیں اور قوم کی نظر میں وسعت پیدا کریں،کانفرنس میں فوج کے موقف، اسلامی تعلیمات اور قومی ترقی میں علماء کے کردار پر زور دیا گیا، اور فیلڈ مارشل نے تاکید کی کہ پاکستان کی سلامتی، وحدت اور اسلامی اقدار کو برقرار رکھنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے، پاکستان ہمیشہ زندہ باد۔

  • صدر مملکت کا نوٹفکیشن آرڈر بڑا عجیب،کیا یہ اصلی یا دوسرا بھی جعلی،مبشر لقمان کے تلخ سوال

    صدر مملکت کا نوٹفکیشن آرڈر بڑا عجیب،کیا یہ اصلی یا دوسرا بھی جعلی،مبشر لقمان کے تلخ سوال

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی واینکر پرسن مبشر لقمان نے اپنے پروگرام میں آج جاری ہونے والے نوٹیفکیشنز کے حوالہ سے سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں،بنا تاریخ کے نوٹفکیشن ملنے پر مبشر لقمان وزیراعظم و صدارتی سیکرٹریٹ کے افسران پر برس پڑے،وزیر اطلاعات عطاتارڑ سے جواب مانگ لیا.

    ان خیالات کا اظہار مبشر لقمان نے اپنے یوٹیوب چینل مبشر لقمان آفیشل پر ایک وی لاگ میں کیا، مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ بڑا ہی عجیب لگ رہا ہے مجھے یہ پروگرام کرتے ہوئے، یہ چھوٹا سا پروگرام ہے لیکن ٹاپ بریکنگ لے کر آ رہا ہوں یہ اس نوٹفکیشن کے مطابق ہے جس پر ہم سب نے مبارکباد دی، ٹی وی پر آ کر بھی مبارکباددی کہ یہ پاکستان کے لئے بہت اچھا ہے لیکن مجھے سمجھ نہیں آتا کہ ہماری اشرافیہ نالائق ہے یا چالاک ہے،میری سمجھ سے بالاتر ہے، یہ نوٹفکیشن کیا ہے میں اس کو دیکھ رہا ہوں تو لگتا ہے کہ یہ نوٹفکیشن غلط ہے، آپ مجھے بتائیں کہ یہ نوٹفکیشن صحیح ہے یا پہلے کی طرح غلط ہے، جس طرح اعزاز سید نے خبر دی تو بعد میں کہا گیا کہ یہ فیک ہے، بحرحال اس کے بعد نوٹفکیشن آ گیا،

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ میری چڑیل نے کہا کہ نوٹفکیشن دیکھا جس پر میں نے کہا میں نے کیا دیکھنا جنہوں نے دیکھنا ہے وہ دیکھیں، محسن نقوی، فیصل واوڈا خوش ہوں گے اور لوگ بھی خوش ہوں گے،چڑیل کے دوبارہ کہنے پر میں نے پھر نوٹفکیشن دیکھا ،نوٹفکیشن بڑا سادہ ہے،سات لائنز ہیں ٹوٹل،اس موقع پر مبشر لقمان نے نوٹفکیشن پڑھ کر سنایا.آخری لائن میں مہینہ کے ساتھ تاریخ نہیں لکھی گئی جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ دسمبر 2025 ہے لیکن تاریخ کون سی؟ تاریخ نہیں لکھی گئی، اب اس پر بحث ہو گی کہ کونسی تاریخ ہے آج کی ہی یا پہلے کی،یا کب کی، دوسرا نوٹفکیشن ہے ایئر چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا،اس میں بھی تاریخ نہیں لکھی گئی،یہ کس قسم کا نوٹفکیشن ہے، یہ مجھے واٹس ایپ پر سارے ملے، ہو سکتا ہے کسی نے مجھے غلط بھیج دیا ہو تاہم میری درخواست ہے عطا تارڑ سے کیونکہ وہ وزیر اطلاعات ہیں کہ مجھے بتا دیجیے گا کہ اس پر تاریخ ہے ہی یا نہیں یا میرے پاس جو ہے وہ غلط ہے، اگر اس پر تاریخ نہیں ہے تو اسکی لیگل ویلیو کیا ہے،یہ فوری نافذ ہو گا یا پھر دوبارہ تاریخ لکھی جائے گی اور صدر کے دستخط ہوں گے،یا دوبارہ سے نیا نوٹفکیشن ہونا ہے، یہ کس چکر میں ہمیں ڈال دیا مجھے یاد ہے جب جنرل باجوہ کا نوٹفکیشن ہونا تھا اسوقت بہت چکر پڑے تھے،آصف سعید کھوسہ نے بھی سپریم کورٹ بلا لیا تھا،پھر نوٹفکیشن لکھ کر دیا گیا اور پھر آیا،میرے خیال سے اب دوبارہ یہ نوٹفکیشن ایک لائن کے انکو لکھ کر بھیجنے پڑیں گے پھر دستخط ہوں گے،کیونکہ خود سے ہمارے وزیراعظم ہاؤس میں پتہ نہیں کس کی ذمہ داری ہے کیونکہ میں نے وزیراعظم سیکرٹریٹ یا صدارتی سیکرٹریٹ میں کام نہیں کیا، اب پتہ نہیں کس کی غلطی ہے لامنسٹری کی غلطی ہے یا کسی اور کی، جو بھی ہے مذاق بنا دیا ہے کیوں ایسی حرکتیں کرتے ہیں آپ لوگ،

    مبشر لقمان کا مزید کہناتھا کہ ایک دو لائنوں والا نوٹفکیشن صحیح نکال نہیں سکتے لیکن 25 کروڑ آبادی والا ملک چلائیں گے،اب اس کو خسارے سے،ا ندھیروں سے نکالیں گے ،معاشی ترقی کریں گے، میں اس پر کیا کہوں، مجھے غصہ نہ چڑھے تو کیا ہو.اور اگر یہ غلط ہے، میرے پاس غلط نوٹفکیشن آیا ہے تو میری تصحیح کر لیجے گا .اللہ اس ملک کو اپنی امان میں رکھے.

    جنرل عاصم منیر کی تقرری ملکی سلامتی کے تقاضوں کے عین مطابق ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان

    صدر مملکت نے چیف آف ڈیفنس فورسز کی تقرری کی منظوری دے دی

  • عاصم منیر کو فیلڈمارشل بنانے کا فیصلہ مکمل حکومت کا ہے، فوج کا نہیں،وزیراعظم

    عاصم منیر کو فیلڈمارشل بنانے کا فیصلہ مکمل حکومت کا ہے، فوج کا نہیں،وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ عاصم منیر کو فیلڈمارشل بنانے کا فیصلہ مکمل حکومت کا ہے، فوج کا نہیں، عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنانے کے فیصلے میں نوازشریف کی مشاورت شامل ہے۔

    اسلام آباد میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعطم شہبازشریف نے کہاکہ پاکستان اور بھارت زمانہ امن کی پوزیشن پر بحال ہو گیا،پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز میں اتفاق ہو گیا، پاکستان اور بھارت زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آگئے ہیں،ان کا کہناتھا کہ حالیہ جنگ میں اسرائیل کے ہتھیار اور فوجی ایڈوائزر بھارت کی بھرپور مدد کررہے تھے،جنگ کے دوران اسرائیل نے بھارت کی بھرپور مدد کی،سرینگر، دیگر مقامات پر اسرائیلی ہتھیاروں کے استعمال کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ دونوں ممالک کے ایڈوائزرز نیوٹرل مقام پر بات چیت کریں گے،بات چیت میں پاکستان کی طرف سے 4اہم نکات شامل ہوں گے،بھارت سے کشمیر، پانی، تجارت اور دہشتگردی پربات ہوگی، بھارت کیساتھ مذاکرات کیلئے اگر کوئی تیسرا ملک کردار ادا کرتا ہے تو ہم تیار ہیں،پاکستان ہمیشہ امن کی ہی بات کرتا ہے،ہمارا جو پانی کاحق ہے ،وہ ہرصورت میں وہ لے کررہیں گے،بھارت کونہیں لگتا تھا کہ پاکستان جارحیت کاجواب دے گا،پاکستان نے بھار ت کو بھرپور جواب دیا تو ان کے ہوش ٹھکانے آگئے،پاکستان اپنے معاشی اہداف کو حاصل کررہا ہے،آنے والے بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات کریں گے، وزیراعظم کاکہناتھا کہ خضدار میں افسوسناک واقعہ پیش آیا،دہشتگردی کاقلع قمع کریں گے۔

  • دوست نما دشمن کچھ بھی کر لیں، انہیں شکست ہو گی، آرمی چیف

    دوست نما دشمن کچھ بھی کر لیں، انہیں شکست ہو گی، آرمی چیف

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ دوست نما دشمن کچھ بھی کر لیں، انہیں شکست ہو گی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بلوچستان کا دورہ کیا۔آرمی چیف کو بلوچستان کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر ایک جامع بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں سینئر سیکیورٹی اور انٹیلی جنس حکام نے بھی شرکت کی۔آرمی چیف، گورنر اور وزیر اعلیٰ بلوچستان نے شہیدوں کی نماز جنازہ ادا کی اور کمبائنڈ ملٹری اسپتال کوئٹہ میں زخمی فوجیوں کی عیادت کی۔جنرل عاصم منیر نے دوست نما دشمن عناصر کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی آقاؤں کے آلہ کار بن کر دہشت گردی کو ہوا دینے والے دوغلے عناصر سے آگاہ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ “شکار کے لیے شکاری کے ساتھ اور بچاؤ کے لیے شکار کے ساتھ” چلنے والے ہمارے لیے کوئی اجنبی نہیں۔ دوست نما دشمن کچھ بھی کر لیں، انہیں عظیم قوم اور مسلح افواج کی استقامت کے ہاتھوں شکست ہو گی۔آرمی چیف نے کہا کہ مادر وطن اور عوام کے دفاع کے لیے ہم ہر قیمت پر جواب دیں گے۔ اور جہاں بھی ضرورت پڑی دشمنوں کا پیچھا کر کے انہیں انجام تک پہنچایا جائے گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق عسکری و سیاسی قیادت نے مادر وطن کے ہر قیمت پر دفاع کے لیے سپاہیوں کے غیر متزلزل عزم اور جذبے کو سراہا۔

    لاہور، سندھ اور بلوچستان ہائیکورٹ سے 3 ججز کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبادلہ

  • پاکستان خطے اور عالمی امن کے لئے اپنا مثبت  کردار ہمیشہ ادا کرتا رہے گا،آرمی چیف

    پاکستان خطے اور عالمی امن کے لئے اپنا مثبت کردار ہمیشہ ادا کرتا رہے گا،آرمی چیف

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نےاسلام آباد میں مارگلہ ڈائیلاگ 2024کی خصوصی تقریب سے خطاب کیا ہے،

    مارگلہ ڈائیلاگ 2024کی خصوصی تقریب کا اہتمام اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹی کی جانب سے کیا گیا،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے "امن اور استحکام میں پاکستان کا کردار” کے موضوع پر گفتگو کی اور علاقائی ہم آہنگی اور بین الاقوامی امن کو آگے بڑھانے میں نمایاں کامیابیوں پر روشنی ڈالی،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ حالیہ برسوں میں دُنیا کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے جن میں غلط اور گمراہ کُن معلومات کا تیزی سے پھیلاؤ ایک اہم چیلنج ہے،دُنیا میں کئی تبدیلیوں کے پیش ِ نظر غیر ریاستی عناصر کا اثر و رسوخ بڑھ جانا بھی ایک اہم چیلنج ہے،عالمی سطح پر معیشت ، افواج اور ٹیکنالوجی میں بے انتہا تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں،پرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی سطح پر ایک بڑا چیلنج ہے،ٹیکنالوجی نے جہاں معلومات کے پھیلاؤ میں اہم کردار ادا کیا ہے وہاں گمراہ کن اور غلط معلومات کا پھیلاؤ ایک اہم چیلنج ہے ،جامع قوانین اور قواعد و ضوابط کے بغیر غلط اور گمراہ کن معلومات اور نفرت انگیز بیانات سیاسی اورسماجی ڈھانچے کو غیر مستحکم کرتے رہیں گے،قوا عد وضوابط کے بغیر آزادی اظہار رائے تمام معاشروں میں اخلاقی قدروں کی تنزلی کا باعث بن رہی ہے،عالمی سطح پر مذہبی، فرقہ وارانہ اور نسلی بنیادوں پر عدم مساوات، عدم برداشت اور تقسیم بڑھ رہی ہے،ہمارے مشترکہ مقاصد میں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنا، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور عالمی صحت کی فراہمی جیسے اہم چیلنجز شامل ہیں

    دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارا عزم غیر متزلزل ہے ،آرمی چیف
    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا اور خطے میں امن اور استحکام کے لئے اپنا اہم کردار ادا کر رہا ہے،دہشتگرد ی عالمی سطح پر تمام انسانیت کے لئے ایک مشترکہ چیلنج ہے ،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارا عزم غیر متزلزل ہے ،ہماری مغربی سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لئے ایک جامع بارڈر مینجمنٹ رجیم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے،فتنتہ الخوارج دنیا کی تمام دہشتگردتنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ،پاکستان افغان عبوری حکومت سے توقع کرتا ہے کہ وہ دہشتگردی کے خلاف افغان سرزمین کا استعمال نہیں ہونے دیں گے اور اس حوالے سے سخت اقدامات کریں گے،ویژن عزمِ استحکام نیشنل ایکشن پلان کا ایک اہم جزو ہے جس کا مقصد دہشتگردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ ہے ،بھارت کے انتہا پسند انہ نظریے کی وجہ سے بیرون ملک خاص طور پر امریکہ ، برطانیہ اور کینیڈا میں بھی اقلیتیں محفوظ نہیں ،مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کا ظلم و بربریت بھی ہندوتوا نظریے اور پالیسی کا تسلسل ہے ،مقبوضہ جموں و کشمیر کا اقوام ِ متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی اُمنگوں کے مطابق حل ناگزیر ہے ،پاکستان نے ہمیشہ غزہ اور لبنان میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا ،پاکستان نے غزہ اور لبنان کو انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر متعدد بارامداد روانہ کی ،پاکستان نے ہمیشہ ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیا ہے،ہم کسی عالمی تنازعہ کا حصہ نہیں بنیں گے مگر دُنیا میں امن و استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ،عالمی امن کی خاطر 235،000پاکستانی اقوام متحدہ کے امن مشن میں اپنا کردار ادا کرچکے ہیں،اقوام متحدہ امن مشنز میں 181 پاکستانیوں نے عالمی امن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ،پاکستان 24کروڑ عوام کا ملک ہے جس کی لگ بھگ 63فیصد آبادی 30سال سے کم ہے ،

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے،پاکستان دنیا میں زراعت کی پیداوار کے حوالے سے ایک بڑا ملک بن کر ابھرا ہے ،پاکستان میں نادر معدنیات کے بڑے ذخائر موجود ہیں،پاکستان فری لانسنگ کی مد میں عالمی سطح پر ایک اہم ملک ہے ،پاکستان ان تمام ذخائر ،منفرد جغرافیائی مقام اور سمندری بندرگاہ کی وجہ سے یورپ ، سنٹرل ایشیا اور مڈل ایسٹ میں تجارت کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے ،پاکستان خطے اور عالمی امن کے لئے اپنا مثبت کردار ہمیشہ ادا کرتا رہے گا

    فتنہ الخوارج ،انسانیت کے دشمن

    پاکستان سے واپسی کی کسی کو اجازت نہیں،فتنتہ الخوارج کےخارجی نورولی کی آڈیو لیک

    آخری خارجی کی موجودگی تک ان کا پیچھا کرتے رہیں گے،جوانوں کا عزم

    بلوچستان میں دہشتگردانہ حملے اور بھارتی میڈیا کا شرمناک کردار بے نقاب

    ماہ رنگ بلوچ کا احتجاج ،دھرنا عوام نے مسترد کر دیا

    ماہ رنگ بلوچ پیادہ،کر رہی ملک دشمنوں کے ایجنڈے کی تکمیل

    مظاہرین کے گوادر جانے کا مقصد تھا کہ سی پیک کو روک دیں،وزیراعلیٰ بلوچستان

  • آرمی چیف سے آذر بائیجان کے وزیر خارجہ کی ملاقات

    آرمی چیف سے آذر بائیجان کے وزیر خارجہ کی ملاقات

    آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور آذربائیجان کے وزیرخارجہ کے مابین ملاقات میں‌ علاقائی امن و استحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے آذربائیجان کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات پر زور دیا۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں جامع مدد اور تعاون فراہم کرنے کے لیے ملک کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے آذربائیجان کی مسلح افواج کی مثالی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کی تعریف کی.

    پاکستان کی ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہونگی،آرمی چیف

    سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی

    آرمی چیف کی ہدایت پر سینئر کمانڈرز کی شہید کسٹم اہلکاروں کے اہلخانہ سے ملاقات

    آرمی چیف سے سعودی نائب وزیر دفاع کی ملاقات

    آرمی چیف کا آواران کا دورہ،شہداء کے اہلخانہ، مقامی عمائدین سے ملاقات

    دعا اور خواہش ہے حالیہ انتخابات ملک میں معاشی استحکام لائیں،آرمی چیف

    پاکستان آرمی کسی بھی خطرے کا موثر جواب دینے کیلئے ہمیشہ تیار ہے، آرمی چیف

    پاکستان ہے تو ہم ہیں، پاکستان نہیں تو ہم کچھ بھی نہیں ہیں، آرمی چیف

  • آرمی چیف  کی  ساتویں پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ کی اختتامی تقریب میں شرکت

    آرمی چیف کی ساتویں پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ کی اختتامی تقریب میں شرکت

    ساتویں پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ مشق 2024 کھاریاں گیریژن میں اختتام پذیر ہو گئیں

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر تقریب کے مہمان خصوصی تھے ،ڈی جی
    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مشق کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشق کے مختلف مرحلوں کے دوران ٹیموں کی پیشہ ورانہ مہارت، جسمانی و ذہنی صلاحیتوں اور حوصلے کو سراہا،آرمی چیف سید عاصم منیر نے کہا کہ اس مقصد کے لیے پاک فوج نے کردار، جرات اور قابلیت کی صفات کو برقرار رکھا ہے۔ یہ تمام صفات دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے جوانوں نے بھرپور طریقے سے دکھائی ہیں.پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ باہمی طور پر سیکھنے کے لیے صحیح فورم ہے اور یہ جنگ کے بدلتے ہوئے ماحول میں ٹیم کے جذبے کو فروغ دیتا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مشق کے شرکاء کو انفرادی اور ٹیم ایوارڈز سے نوازا،تقریب میں شرکت کرنے والے ممالک کے بین الاقوامی مبصرین اور دفاعی اتاشیوں نے بھی شرکت کی،بین الاقوامی مبصرین اور دفاعی اتاشیوں نے ٹیموں کے پیشہ ورانہ طرز عمل کو سراہا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں بحرین، اردن، قازقستان، سعودی عرب، مالدیپ، مراکش، قطر، امریکا، ازبکستان، سری لنکا، تھائی لینڈ اور ترکیہ سمیت 15 ٹیموں نے حصہ لیا، جبکہ آذربائیجان، چین، جرمنی، انڈونیشیا، سعودی عرب اور میانمار نے بطور مبصر مشق کا مشاہدہ کیا،

    دعا اور خواہش ہے حالیہ انتخابات ملک میں معاشی استحکام لائیں،آرمی چیف

    پاکستان آرمی کسی بھی خطرے کا موثر جواب دینے کیلئے ہمیشہ تیار ہے، آرمی چیف

    پاکستان ہے تو ہم ہیں، پاکستان نہیں تو ہم کچھ بھی نہیں ہیں، آرمی چیف

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی سنگین جرم ہے، آرمی چیف

    نوجوان فکری وسائل بروئے کار لاکر درپیش چیلنج کا حل تلاش کریں۔ آرمی چیف

    عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر کی آرمی چیف سے ملاقات

    یوم تکریم شہدائے پاکستان کے موقع پر جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں مرکزی تقریب 

    یوم تکریم شہدائے پاکستان کی مناسبت سے نغمہ جاری

    ہندو برادری بھی شہداء کی عزت و تکریم کے لئے میدان میں آ گئی

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے،

    فائرنگ کے تبادلے میں 3دہشتگرد ہلاک ،3 زخمی 

    آرمی چیف کا دورہ بحرین، ملا ملٹری میڈل آرڈر آف بحرین فرسٹ کلاس ایوارڈ

    افواج پاکستان اور عوام ایک ہیں،آرمی چیف

  • اچھرہ میں خاتون کو بچانے والی اے ایس پی شہربانو نقوی کی آرمی چیف  سے ملاقات

    اچھرہ میں خاتون کو بچانے والی اے ایس پی شہربانو نقوی کی آرمی چیف سے ملاقات

    اے ایس پی شہربانو نقوی کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات ہوئی ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اے ایس پی شہربانو کی ڈیوٹی کے دوران بے لوث لگن اور ایک غیر یقینی صورتحال پر قابو پانے میں پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ پیش کرنے پر تعریف کی، نڈر آفیسر شہربانو نقوی نے 26 فروری 2024 کو لاہور کے اچھرہ بازار کے مشتعل ہجوم سے ایک خاتون کو بحفاظت نکالا

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ ”پاکستانی خواتین زندگی کے تمام شعبوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں“ آزادی کے بعد سے، پاکستانی خواتین نے اپنی قابلیت، استقامت اور عزم کی وجہ سے اندرون و بیرونِ ملک خود کو ممتاز کیا ہے، آرمی چیف نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ”خواتین پاکستانی معاشرے کا ایک انمول حصہ ہیں اور ان کا احترام ہمارے مذہب کے ساتھ ساتھ ہماری معاشرتی اقدار میں بھی شامل ہے“

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سماجی ہم آہنگی کی اہمیت اور عدم برداشت کو روکنے کے لیے ملک گیر اتفاق رائے کی ضرورت پر بھی زور دیا،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے قانون کی حکمرانی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ؛”تحفظات اور شکایات کے حل کے لیے قانونی راستے میسر ہوتے ہوئے قانون کو ہاتھ میں نہ لیا جائے “آرمی چیف نے اس بات پر زور دیا کہ؛”بدعت کی بنیاد پر من مانی کارروائیاں معاشرے کے نقطہ نظر کو کمزور کرتی ہیں“ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اسلام کے حسن سلوک اور احسان کے ابدی پیغام پر بھی روشنی ڈالی،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان کے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو بھی سراہا.

    دعا اور خواہش ہے حالیہ انتخابات ملک میں معاشی استحکام لائیں،آرمی چیف

    پاکستان آرمی کسی بھی خطرے کا موثر جواب دینے کیلئے ہمیشہ تیار ہے، آرمی چیف

    پاکستان ہے تو ہم ہیں، پاکستان نہیں تو ہم کچھ بھی نہیں ہیں، آرمی چیف

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی سنگین جرم ہے، آرمی چیف

    نوجوان فکری وسائل بروئے کار لاکر درپیش چیلنج کا حل تلاش کریں۔ آرمی چیف

    عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر کی آرمی چیف سے ملاقات

    یوم تکریم شہدائے پاکستان کے موقع پر جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں مرکزی تقریب 

    یوم تکریم شہدائے پاکستان کی مناسبت سے نغمہ جاری

    ہندو برادری بھی شہداء کی عزت و تکریم کے لئے میدان میں آ گئی

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے،

    فائرنگ کے تبادلے میں 3دہشتگرد ہلاک ،3 زخمی 

    آرمی چیف کا دورہ بحرین، ملا ملٹری میڈل آرڈر آف بحرین فرسٹ کلاس ایوارڈ

    افواج پاکستان اور عوام ایک ہیں،آرمی چیف