Baaghi TV

Tag: عاطف اسلم

  • عاطف اسلم نے سیلاب زدگان  کی مدد کے لئے اپیل کر دی

    عاطف اسلم نے سیلاب زدگان کی مدد کے لئے اپیل کر دی

    معروف گلوکار عاطف اسلم جن کے پرستار پاکستان انڈیا سمیت پوری دنیا میں پائے جاتے ہیں ، چونکہ ان کی کہی ہوئی بات کو لوگ غور سے سنتے ہیں اسی چیز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انہوں نے اپنے پرستارں سے اپیل کی ہے کہ جتنا ہو سکے سیلاب زدگان کی مدد کی جائے. ضروری نہیں ہے کہ آپ کے پاس لمبے چوڑے پیسے ہوں تب ہی آپ کسی کی مدد کر سکتے ہیں . آپ کے پاس جو کچھ بھی ہے وہ آپ سیلاب زدگان کو دے سکتے ہیں . عاطف اسلم نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جو وڈیوز موجود ہیں ان سے اندازہ ہوتا ہے سیلاب نے کتنی تباہ کاریاں کی ہیں لیکن ہم نے آنکھوں سے جا کر اصل صورتحال دیکھی ہے سیلاب نے بہت بڑے پیمانے پر تباہ کاریاں کی ہیں. ایسی تباہ کاریاں کہ دل ہل جائے. لوگ پریشان حال ہیں کھلے

    آسمان کے نیچے بیٹھے ہوئے ہیں.حال ہی میں ہمارا قافلہ سیلاب زدہ علاقوں میں پہنچا وہاں ہم لوگوں کی جتنی مدد کر سکتے تھے ہم نے کی. لوگوں کے پاس خوراک پھر بھی موجود تھی جن چیزوں کی زیادہ ضرورت تھی ان میں ٹینٹس وغیرہ کے نام قابل زکر ہیں. ہم یہاں سے زیادہ تر ٹینٹس اور کمبل و دیگر چیزیں لیکر گئے تھے. ہم سب کا فرض ہے کہ ہم اس مشکل گھڑی میں اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہوں وہ ترستی آنکھوں کے ساتھ ہماری مدد کے لئے منتظر ہیں.

  • معروف گلوکار پلاش سین نے عاطف اسلم کی تعریفوں میں زمین آسمان کے قلابے ملا دئیے

    معروف گلوکار پلاش سین نے عاطف اسلم کی تعریفوں میں زمین آسمان کے قلابے ملا دئیے

    پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی گائیکی ایک عہد کا نام ہے ان کے پرستار پاکستان انڈیا سمیت پوری دنیا میں پائے جاتے ہیں. عاطف اسلم کے گائے ہوئے گیت بالی وڈ کے نامور ہیرو زپر پکچرائز ہو چکے ہیں. عاطف اسلم کو بھارت میں بلوا کر بڑے میوزیشنز نے گیت گانے کےلئے دئیے تو وہیں کے گلوکار عاطف سے غیر محفوظ ہونے لگے. لیکن عاطف نے اپنی صلاحیتوں کا خوب لوہا منوایا. حال ہی میں‌ بھارتی گلوکار و میوزیشن پلاش سین نے ٹویٹر پر عاطف اسلم کی دس سال پرانی تصویر شئیر کی اور لکھا کہ میرے خیال سے پچھلے 15 سال میں بالی ووڈ کی موسیقی اور سب سے زیادہ گلوکاروں پر جس گلوکار نے اثر ڈالا ہے، وہ عاطف اسلم ہے۔انہوں نے کہا کہ عاطف اسلم کی گائیکی کا الگ ہی انداز ہے انہوں

    نے اپنے گائیکی کے انداز سے بہت سوں کو متاثر کیا. انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے ہاں یعنی بھارت میں گلوکار عاطف اسلم کے میوزک کی کاپی بہت بار کی گئی ساتھ ہی پلاش سین نے عاطف اسلم کو مائنر کورڈ کا بادشاہ قرار دے دیا. پلاش سین نے عاطف اسلم کی تعریفوں‌کے پل باندھے تو ان کے بھارتی مداحوں کی ایک بڑی تعداد نے ان کی ہاں میں ہاں ملائی . یاد رہے کہ عاطف اسلم کا جادو بھارت میں سر چڑھ کر بولتا ہے آج بھی بھارت میں ان کے مداح بڑی تعداد میں پائے جاتے ہیں‌بڑے بڑے میوزک ڈائریکٹر ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش رکھتے ہیں.

  • نیہا کھکر عاطف اسلم کی دیوانی نکلیں

    نیہا کھکر عاطف اسلم کی دیوانی نکلیں

    بھارتی گلوکارہ نیہا کھکر کہتی ہیں کہ وہ عاطف اسلم کی گائیکی دیوانی ہیں اور ان کی گائیکی کو بے حد پسند کرتی ہیں ۔پاکستان میں جو گائیکی کے حوالے سے ٹیلنٹ ہے اسکا کوئی جوڑ نہیں ہے وہ اپنی مثال آپ ہے ۔نیہا آج کل دبئی میں انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز 22 کے سلسلے میں موجود ہیں ۔ اس تقریب میں کسی صحافی نے جب ان سے سوال کیا تو انہوں نے کھل کر پاکستانی گلوکاروں کی تعریف کی اور کہا کہ وہ عاطف اسلم کی گائیکی کی مداح ہیں انہوں نے مزید کہا کہ میں جانتی ہوں کہ میرے بھی مداح پاکستان میں موجود ہیں میں ان کی قدر کرتی ہوں اور شکرگزار ہوں کہ وہ مجھے اور میری گائیکی کو پسند کرتے ہیں۔

    یاد رہے کہ نیہا کھکھر اکثر پاکستانی گلوکاروںکی نہ صرف تعریف کرتی دکھائی دیتی ہیں بلکہ وہ ان کے گانے بھی گاتی ہیں، ماضی قریب میں نیہا کھکر نے اپنے شوہر کیساتھ کسی تقریب میں شرکت کی اور اور وہاں انہوں نے مومنہ مستحسن اور بلال سعید کا مشہورگانا ‘باری’ گنگنایا جس کو محفل میں موجود شائقین نے خوب سراہا اس حوالے سے سوشل میڈیا پر وڈیو بھی موجود ہے ۔”باری“ گانا نے مقبولیت کے ریکارڈز قائم کئے تھے اس گانے کو بلال سعید نے خود لکھا تھا اور گانے کی کمپوزنگ اور ڈائریکشن بھی خود کی تھی۔ بھارت میں پاکستانی گانوں کو ہمیشہ سے ہی بہت پسند کیا جا تا ہے حال ہی میں علی سیٹھی کے گیت کو وہاں کے نامور گلوکار گاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

  • شائے گل نے اپنے فالور کو دیا کیا جواب،سن کر آپ ہوجائیں گے حیران

    شائے گل نے اپنے فالور کو دیا کیا جواب،سن کر آپ ہوجائیں گے حیران

    علی سیٹھی کے ساتھ ”پسوڑی“ گانا گانے والی گلوکارہ شائے گل نے چند روز قبل قتل ہونے والے گلوکار سدھو موسے والا کے لئے دعا کی، تو ان کے فالورز نے اس دعا پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا. شائے گل کو ان کے فالور نے کہا کہ بطور مسلمان آپ کسی بھی ایسے نان مسلم کے لئے دعا نہیں کر سکتیں جو اللہ کو پیارا ہو چکا ہو ۔ اس پر گلوکارہ نے جواب دیا کہ مجھے اس طرح کے بہت سارے پیغامات موصول ہو رہے ہیں کہ مجھے اس قسم کی دعا نہیں کرنی چاہیے لیکن میں آپ کو بتانا چاہتی ہوں کہ میں مسلمان نہیں ہوں میں کرسچن ہوں اور کرسچن فیملی سے ہی تعلق رکھتی ہوں اور میں مختلف مذاہب کے لوگوں کے لئے دعا کرتی ہوں ۔شائے گل کے اس جواب کو بہت سارے لوگوں نے جہاں تنقید کا نشانہ بنایا وہیں سراہا بھی ۔

    واضح رہے کہ شائے گل کا حال ہی میں گانا ”پسوڑی“ نے پوری دنیا میں جہاں جہاں اردو بولی اور سمجھی جاتی ہے وہاں مقبولیت حاصل کی ہے یہاں تک کہ ہمسایہ ملک بھارت میں اس گانے کو متعدد گلوکار کاپی کر چکے ہیں اور ہر کوئی یہ گانا گا رہا ہے اور سوشل میڈیا پر وڈیوز بھی شئیرکر رہا ہے۔ پاکستانی میوزک انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی یہ گلوکارہ عاطف اسلم کے ساتھ بھی گا رہی ہیں گانے کے بول ہیں ”منزل“ ۔ اور منزل گیت کی مختصر وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جنہیں لوگ کافی پسند کررہے ہیں ۔ پسوڑی گان اشائے گل کی مقبولیت میں دن بہ دن اضافہ کر رہا ہے۔

  • کورونا ویکسین کے فروغ کیلئےعاطف اسلم اور شائے گل کا گانا ریلیز

    کورونا ویکسین کے فروغ کیلئےعاطف اسلم اور شائے گل کا گانا ریلیز

    کورونا ویکسین کو فروغ دینے کیلئے پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم اور”پسوڑی” گانے میں اپنی آواز کا جادو جگانے جگانے والی شائے گل کی سُریلی آواز میں خصوصی گانا ریلیز کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی: امریکی سفارتخانے کے تعاون سے پیش کیے گئے اس گانے ‘منزل’ کو یوٹیوب پرجاری کیا گیا ہے جس میں عاطف اسلم اور شائے گل نے اپنی میٹھی آواز کا جادو جگایا ہے۔

    گانے کے آغاز میں ماسک پہنےطلباء کے ایک گروپ کو دکھایا گیا ہےجو پچھلےدو سالوں کےدوران کورونا کےپھیلاؤ کو روکنے کیلئے کی گئی جدوجہد پر ایک ڈرامہ پیش کررہے ہیں جس میں فرنٹ لائن ورکرزکےساتھ ساتھ ان لوگوں کوخراج تحسین پیش کیا گیا ہےجو بیماری کی وجہ سے انتقال کر گئے ہیں۔
    https://www.youtube.com/watch?v=z-Q-hG2nOF4

    اعجاز اسلم کے بیان پر عروہ حسین کا ردعمل

    خصوصی گانے میں پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے کی جانےوالی کوششوں کو سراہا گیا ہے جس میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی کو اداکاری کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    اس خصوصی گانے کے بول پاکستان کے مشہور مصنف محمد حنیف نے لکھے ہیں جبکہ اس گانے کی ویڈیو کو ہدایتکار سرمد کھوسٹ نے انتہائی خوبصورت انداز میں تخلیق کیا ہے۔

    اداکارعدنان صدیقی کی نواز شریف سے ملاقات

  • خاتون سے بدتمیزی،عاطف اسلم نے کنسرٹ ادھورا چھوڑ دیا

    خاتون سے بدتمیزی،عاطف اسلم نے کنسرٹ ادھورا چھوڑ دیا

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہفتے کی رات معروف گلوکار عاطف اسلم کے کنسرٹ میں خاتون سے بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ہفتےکوعاطف اسلم کےکنسرٹ کےدوران خاتون سے بدتمیزی کی گئی۔ اسٹیج کے بالکل قریب خاتون سے ہونے والی بدتمیزی پرعاطف اسلم نےکنسرٹ روک دیا۔
    https://twitter.com/EmonAadeez/status/1469913632771575809?s=20
    اس واقعے پر فوری ایکشن لیتے ہوئے عاطف اسلم نے خاتون کو اسٹیج پربلایا تاہم اس دوران خاتون روتی رہیں عاطف اسلم نے خاتون کو تسلی دی اور کنسرٹ ادھوراچھوڑکرچلےگئے۔

    سعودی عرب میں کنسرٹ، سلمان خان کے رقص پر حاضرین خوش:عربی جھومنے لگے

    سال 2021 میں انتقال کرنے والی شوبز شخصیات

    عاطف اسلم کے کنسرٹ چھوڑ کر جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جبکہ خاتون نے سوشل میڈیا پر عاطف اسلم سے انتظامیہ کے خلاف ایکشن کی اپیل بھی کی۔

    عاطف اسلم نے کہا کہ کنسرٹ منسوخ کرکے ہم نے وہاں پر موجود فیملیز کے ساتھ ناخوشگوار واقعہ پیش آنے سے بچا لیا۔

    سلمان خان کے کیرئیر پر ڈاکیومینٹری کی تیاری شروع

    منشیات کیس:آریان خان نے ہفتہ وار حاضری سے استثنٰی کیلئے عدالت میں درخواست دائر کر…

    سعودی عرب میں فلم کی عکسبندی میرے کیرئیر کا اہم موڑ ثابت ہو گا، سلمان خان

    عاطف اسلم کے ڈیبیو ڈرامے "سنگ ماہ” کا ٹیزر جاری

  • عاطف اسلم کے ڈیبیو ڈرامے "سنگ ماہ” کا ٹیزر جاری

    عاطف اسلم کے ڈیبیو ڈرامے "سنگ ماہ” کا ٹیزر جاری

    گلوکار عاطف اسلم کے میگا کاسٹ ڈرامے ’سنگ ماہ‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا-

    باغی ٹی وی : ڈرامے میں عاطف اسلم سمیت زاویار نعمان، کبریٰ خان، ہانیہ عامر اور ثانیہ سعید سمیت دیگر اداکاروں کی جھلکیاں دکھائی گئی ہیں جاری کیے گئے مختصر ٹیزر میں عاطف اسلم کو جہاں گلوکاری کرتے دکھایا گیا ہے، وہیں انہیں قبائلی شخص کے طور پر بھی دکھایا گیا ہے۔

    سعودی عرب میں فلم کی عکسبندی میرے کیرئیر کا اہم موڑ ثابت ہو گا، سلمان خان

    ٹیزر میں عاطف اسلم کو ’معاملہ سنگین ہے‘ گاتے دیکھا جا سکتا ہے ہانیہ عامر، کبریٰ خان اور زاویار نعمان سمیت دیگر اداکاروں کی جھلکیاں بھی دکھائی گئی ہیں ’سنگ ماہ‘ کی دیگر کاسٹ میں نعمان اعجاز سمیت سامیہ ممتاز اور میکال ذوالفقار بھی شامل ہیں۔

    حبا بخاری اور آرز احمد نے منگنی کرلی

    ٹیزر میں عندیہ دیا گیا ہے کہ جلد ہی ڈرامے کو نشر کیا جائے گا، تاہم اس کے نشر کرنے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیاڈرامے کی ہدایات سیفی حسن دے رہے ہیں، جنہوں نے مذکورہ ڈرامے کے پہلے سیزن یعنی ’سنگ مر مر‘ کی ہدایات بھی دی تھیں۔

    حدیقہ کیانی جلد ہی نئے ڈرامے میں دکھائی دیں گی

    ’سنگ ماہ‘ 2016 میں نشر ہونے والے ڈرامے ‘سنگِ مر مر’ کا سیکوئل ہے، جس کی کہانی پاکستان کے قبائلی علاقہ جات کے خاندان اور وہاں کی رسم و رواج کے گرد گھومتی ہے، جس وجہ سے شائقین نے اسے بہت سراہا تھا۔

    سلمان خان کے کیرئیر پر ڈاکیومینٹری کی تیاری شروع

  • بتوں کی سرزمین میں عاطف اسلم نے توحید کا پیغام پہنچا دیا ،

    بتوں کی سرزمین میں عاطف اسلم نے توحید کا پیغام پہنچا دیا ،

    کراچی :بتوں کی سرزمین میں اللہ وحدہ کی کی یکتائی عاطف اسلم کا توحیدی پیغام پورے بھارت میں پھیل گیا ، اطلاعات کے مطابق پاکستان کے معروف اداکارعاطف اسلم کی کوک سٹوڈیو میں حمد وہی خدا ہے پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی مقبول ہوگئی۔

    16-اکتوبر،تحریک پاکستان کے سرگرم رہنما کے سفر کی داستان

    عاطف اسلم کو سوشل میڈیا پر حمد باری تعالی پڑھنے پرجہاں پاکستانی اور دنیا بھر سے مداح سراہ رہے ہیں وہیں لاتعداد کمنٹس اور تبصرے بھارتیوں کے بھی ہیں جو سرحدوں کی بندش کے باوجود خود کو عاطف اسلم کی آواز سننے سے روک نہیں پارہے۔ بھارتی صارفین نے عاطف اسلم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مہربانی کرکے ایسے ہی گاتے رہیں

    امریکہ کا اگلا پڑاو اور ہندوتوا کا خواب—-از– انشال راؤ

    خوبصورت آواز ہندوستان کی ہو یا پاکستان کی اس سے احساس ہوتا ہے کہ ہم ابھی بھی انسان ہیں، کاش یہ نفرت ختم ہوجائے۔جہاں بھارتیوں نے عاطف اسلم کی حمد وہی تو خدا ہے کو بہت زیادہ پسند کیا وہاں یہ تجویز بھی دی کہ عاطف اسلم جلد ہی بالی ووڈ کے لیے گانے گانا بھی شروع کریں ہم آپ کو بہت یاد کرتے ہیں۔

    "خداپاکستان کی حفاظت کرے”وزیراعظم شہید کردیئے گئے ، کب اور کہاں‌؟

  • "وہی خدا ہے”عاطف اسلم نے خوبصورت آواز میں’’حمد‘‘پڑھ کر بیٹے کے نام کردی

    "وہی خدا ہے”عاطف اسلم نے خوبصورت آواز میں’’حمد‘‘پڑھ کر بیٹے کے نام کردی

    کراچی:”وہی خدا ہے”عاطف اسلم نے خوبصورت آواز میں’’حمد‘‘پڑھ کر بیٹے کے نام کردی نامور پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی خوبصورت آواز میں پڑھی جانے والی حمد ’’وہی خدا ہے‘‘ سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہورہی ہے ، اس حمد کی کچھ جھلکیاں ابھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں‌,

    میئر کو گاڑی میں باندھ کر شہرکا چکر لگایا گیا

    یاد رہے کہ اس سے پہلے کوک اسٹوڈیو سیزن 8 میں عاطف اسلم کی خوبصورت آواز میں گائی گئی قوالی ’’تاجدار حرم‘‘ آج بھی لوگوں کے ذہنوں میں تازہ ہے۔ عاطف اسلم کی آواز میں گائی گئی یہ قوالی کوک اسٹوڈیو کے مقبول ترین ٹریکس میں سے ایک ہے جس کے ویوز کی تعداد بھی کروڑوں میں ہے۔

    https://www.instagram.com/p/B3ZyZbuHn_8/

    اطلاعات کے مطابق گزشتہ کچھ سیزن سے کوک اسٹوڈیو کی مقبولیت میں اضافے کے بجائے کمی آتی جارہی ہے یہی وجہ ہے کہ کوک اسٹوڈیو انتظامیہ نے سیزن 12 کا آغاز عاطف اسلم کی خوبصورت آواز میں پڑھی جانے والی حمد ’’وہی خدا ہے‘‘ سے کرنے کا فیصلہ کیا اور ان کا یہ فیصلہ صحیح بھی ثابت ہوا ہے۔اس حمد نے کوک اسٹوڈیوکی گرتی ہوئی ساکھ کو ایک بار پھر بحال کردیا ہے

    صدر پاکستان عارف علوی کمنٹیٹر بن گئے

    پاکستان کے اس نامور گلوکار عاطف اسلم نے یہ خوبصورت حمد اپنے بیٹے احد عاطف اسلم کے نام کرتے ہوئے نہایت جذباتی لہجے میں کہا ’’میرا بیٹا جب بڑا ہوگا تو وہ اس حمد کو سنے گا اور اسے اس چیز کی خوشی ہوگی کہ میرے باپ نے حمد پڑھی تھی۔‘‘

    تاریخ پھر لوٹ آئی : 10-اکتوبرکو بابا گرونانک وفات پا گئے ، تاریخی کہانی تاریخ کی…