Baaghi TV

Tag: عالمی اقتصادی فورم

  • وزیراعظم کا سوئٹزرلینڈ  کا چار روزہ سرکاری دورہ، تفصیلی شیڈول جاری

    وزیراعظم کا سوئٹزرلینڈ کا چار روزہ سرکاری دورہ، تفصیلی شیڈول جاری

    وزیراعظم شہباز شریف 18 جنوری سے سوئٹزرلینڈ کا چار روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف وہ جینوا میں ہونے والے عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے دورے کا مقصد بین الاقوامی تعلقات کو فروغ دینا اوراقتصادی تعاون کے مواقع تلاش کرنا بتایا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے دورے میں اعلیٰ سطحی اجلاسوں اوردوطرفہ ملاقاتوں کا بھی امکان ہے، جن میں عالمی اقتصادی اورسرمایہ کاری کے مسائل پرتبادلہ خیال کیا جائے گا،یہ دورہ پاکستان کے اقتصادی اور تجارتی مفادات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

    اسلام آباد شہر کے تین میئر ہوں گے

    شہر قائد میں تیز رفتارواٹر ٹینکرنے ایک اورکمسن بچے کی جان لے لی

    نفرت انگیز بیانات دینے والے علما ءکیخلاف کارروائی کا فیصلہ

  • اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اجلاس،وزیراعظم کے دورۂ ڈیووس کی تیاریوں کا جائزہ

    اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اجلاس،وزیراعظم کے دورۂ ڈیووس کی تیاریوں کا جائزہ

    اسحاق ڈار عالمی اقتصادی فورم کے 56ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

    ترجمان دفترخارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں وزیرِاعظم کے آئندہ دورۂ سوئٹزرلینڈ کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا،وزیرِاعظم 19 سے 23 جنوری 2026 تک ڈیووس کلوسٹرز میں ہونے والے عالمی اقتصادی فورم کے 56ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

    اجلاس کے دوران سیکریٹری خارجہ، جنیوا میں پاکستان کے مستقل نمائندے اور سینئر حکام نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کو عالمی اقتصادی فورم سے متعلق تیاریوں،مجوزہ پروگرام اور ایجنڈے پر تفصیلی بریفنگ دی،اس موقع پر دورے کے دوطرفہ پہلو اور عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر متوقع وسیع میڈیا مصروفیات پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔

    اسحاق ڈار سے چینی سفیر کی ملاقات

    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ہدایت کی کہ عالمی اقتصادی فورم کے دوران شرکت کرنے والے سربراہانِ مملکت و حکومت اور عالمی اقتصادی، تجارتی اور مالیاتی اداروں کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ ملاقاتوں اور روابط کو زیادہ سے زیادہ مؤثر بنایا جائے۔

    انہوں نے اس امر پر بھی زور دیا کہ نجی شعبے کے کاروباری اداروں کے ساتھ تعاون کے فروغ کے لیے دستیاب مواقع سے بھرپور استفادہ کیا جائےعالمی اقتصادی فورم پاکستان کے معاشی وژن، سرمایہ کاری کے مواقع اور اصلاحاتی اقدامات کو عالمی برادری کے سامنے مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔

    پاکستان میں کرپٹو کرنسی کو کوئی قانونی حیثیت حاصل نہیں ہے،پشاور ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ

  • وزیر خارجہ کی جنوبی افریقہ کے بین الاقوامی تعلقات اور تعاون کے وزیر سے ملاقات

    وزیر خارجہ کی جنوبی افریقہ کے بین الاقوامی تعلقات اور تعاون کے وزیر سے ملاقات

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سوئٹزرلینڈ میں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے موقع پر جنوبی افریقہ کے بین الاقوامی تعلقات اور تعاون کے وزیر کے ساتھ ملاقات

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سوئٹزرلینڈ میں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے موقع پر جنوبی افریقہ کے بین الاقوامی تعلقات اور تعاون کے وزیر کے ساتھ ملاقات کی۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے موقع پر ڈاکٹر نالیڈی پنڈور سے مل کر خوشی ہوئی۔


    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہر سطح پر دیرینہ مضبوط تعلقات قائم ہیں، جنوبی افریقہ کے وزیر خارجہ سے باہمی دلچسپی کے عالمی امور پر اچھا تبادلہ خیال کیا اور سیلاب کے بعد جنوبی افریقہ کی حمایت اور یکجہتی کی تعریف کی۔ ملاقات کے دوران تجارت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے ہمارے تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اظہارکیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    حدیقہ میمن کیس:اجتماعی زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر چار ملزمان کو عمر قید کی سزا
    ایرانی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، دہشت گردانہ حملے پرتشویش کا اظہار
    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے موقع پر عالمی بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر آپریشنز ایکسل وین ٹراٹسنبرگ سے ملاقات کی تھی.
    وزیر خارجہ نے جمعرات کو ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ انہیں ڈیووس میں عالمی بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر آپریشنز سے مل کر خوشی ہوئی جن سے ملاقات کے دوران پاکستان کے ساتھ عالمی بینک کی بات چیت پر تبادلہ خیال کیا اور بینک کے 2 بلین ڈالر کے وعدے کو سراہا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ پاکستان کے بڑے ترقیاتی پارٹنر کے طور پر عالمی بینک کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے مشترکہ اہداف، پائیدار ترقی کے اہداف اور عالمی اقتصادی فورم 2023 کے حصول کے عزم کا بھی اظہار کیا تھا.

  • دنیا مان گئی :عالمی اقتصادی فورم کی انسداد بدعنوانی کیلئے نیب کوششوں کی تعریف

    دنیا مان گئی :عالمی اقتصادی فورم کی انسداد بدعنوانی کیلئے نیب کوششوں کی تعریف

    اسلام آباد:دنیا مان گئی لیکن پاکستان کی حزب مخالف جماعتیں نہیں مانیں‌:عالمی اقتصادی فورم کی انسداد بدعنوانی کیلئے نیب کوششوں کی تعریف ،اطلاعات کے مطابق پاکستان سے کرپشن کے خاتمے کی کوششوں میں نیب کا اہم کردار ہے۔ اقتصادی فورم نے اپنی رپورٹ میں انسداد بدعنوانی کیلئے نیب کی کوششوں کوسراہا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق نیب پاکستان کا انسداد بدعنوانی کا اعلیٰ ادارہ ہے۔ نیب کی موجودہ انتظامیہ کے دور میں بدعنوانی کی روک تھام کیلئے کئی اقدامات کئے گئے۔ نیب نے 2021ء کے دوران 30 ہزار 405 شکایات پر کارروائی کی، 1681 شکایات کی جانچ پڑتال، 1326 انکوائریاں اور 496 انوسٹی گیشنز کی منظوری دی جبکہ 2020ء میں بلواسطہ اور بلاواسطہ طور پر 323 ارب روپے ریکور کئے جو کہ گزشتہ برسوں کے مقابلے میں نیب کی شاندار کارکردگی ہے۔

    رپورٹ پاکستان میں عالمی اقتصادی فورم کے شراکتی ادارے مشال پاکستان نے جاری کی ہے، جس کے مطابق پاکستان نے بدعنوانی کے خاتمے،انسانی وسائل کی ترقی، ماحولیات کے تحفظ، صحت کی یکساں خدمات کی فراہمی اور تخفیف غربت کا پروگرام شروع کر کے عالمی لیڈرشپ کا مظاہرہ کیا۔

    عالمی اقتصادی فورم کے اس سروے میں اہم سماجی ومعاشی پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ اس سروے میں پاکستان کا سکور 148 اعشاریوں کو ظاہر کرتا ہے۔ حکومت کے کم مدتی اور طویل مدتی سوچ میں بہتری آئی ہے جوکہ گزشتہ سال 3.88 اور رواں سال 4.42 ہے۔