Baaghi TV

Tag: عالمی امداد

  • امریکی ملٹری ایڈ رکوانے کی سازش 9 مئی سانحے کی کڑی ہے،مریم اورنگزیب

    امریکی ملٹری ایڈ رکوانے کی سازش 9 مئی سانحے کی کڑی ہے،مریم اورنگزیب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما، وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے کہ کوئی غدار، سازشی اور فارن ایجنٹ اپنے جھوٹ ، فریب ، دھوکے اور پراپگنڈے سے ہر مرتبہ اور ہر کسی کو ہر وقت بے وقوف نہیں بنا سکتا

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملٹری ایڈ رکوانا پاکستان دشمن ایجنڈے کا 9 مئی ہے امریکی ملٹری ایڈ رکوانے کی سازش 9 مئی سانحے کی کڑی ہے پاکستان کے معاشی، دفاعی اور قومی مفادات کو نقصان پہنچانا پی ٹی آئی کا مشن ہے اربوں روپے کی فارن فنڈنگ اسی مشن کے لئے کی گئی ،اسی فارن فنڈنگ سے ملک کے اندر اور باہر میڈیا مہم چلائی گئی فارن فنڈنگ سے سوشل میڈیا نیٹ ورک بنایا گیا جس کے ذریعے پاکستان کے آئینی و دفاعی اداروں، ان کی قیادت کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے افواج پاکستان کی قیادت اور شہدا کے خلاف بیرون ملک غلیظ پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے پاکستان دشمن ایجنڈے اور اس کے آلہ کاروں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عوام سیاست اور ملک دشمنی میں فرق پہچان چکے ہیں سائیفر اور 9 مئی ایک ہی سازش کے دو مرحلے ہیں سائیفر کے نام پر امریکہ کے خلاف پراپیگنڈہ اور 9 مئی کے بعد امریکہ سے مدد کی بھیک، عوام سب جانتی ہے آئی ایم ایف کے پروگرام کی سخت شرائط اور پھر پی ٹی آئی کی طرف سے خلاف ورزی اسی ایجنڈے کا حصہ تھا تاکہ پاکستان کو اہم قومی مفادات پر جھکنے پر مجبور کیا جا سکے ،اس منظم سازشی ایجنڈے پر عمل درآمد کے لئے ایک کٹھ پتلی کو اقتدار میں مسلط کیا گیا ،سی پیک کو روکا، کشمیر کاسودا کیا، دہشت گردوں کو پناہ دی، اب ملٹری ایڈ رکوانے کے مشن پر ہے اسی ایجنڈے کے تحت پاکستان کے قریبی، بااعتماد اور ہمیشہ کام آنے والے دوست ممالک کو ناراض کیا گیا بیرونی میڈیا میں جاری نام نہاد انسانی حقوق کی مہم بھی دراصل اسی مذموم ایجنڈے کا تسلسل ہے تاکہ پاکستان کی عالمی امداد رکوائی جائے، فوج کے ادارے کو دباؤ میں لانا ہے

    طاقت کا استعمال صرف ریاست کی صوابدید ہے،آپریشن ردالفسار کے چار برس مکمل، ترجمان پاک فوج کی اہم بریفنگ

    فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے ، دعا ہے علی سد پارہ خیریت سے ہو،ترجمان پاک فوج

    الیکشن پر کسی کو کوئی شک ہے تو….ترجمان پاک فوج نے اہم مشورہ دے دیا

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    بھارتی آرمی چیف کا جھوٹ ایک بار پھر بے نقاب،بھارت نے کی راہ فرار اختیار

  • پوری دنیا کو پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا،وزیراعظم

    پوری دنیا کو پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا،وزیراعظم

    پوری دنیا کو پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا،وزیر اعظم

    وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے آن لائن اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ احسن اقبال کو ایک جھوٹے کیس میں پھنسانے کی کوشش کی گئی،

    وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ احسن اقبال کو کیس سے بری ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں آج ورلڈ بینک کے صدر سے ملاقات ہوئی ورلڈ بینک کے صدر نے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، ورلڈبینک کےصدر کو سیلاب کی تباہ کاری سے ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا صدر ورلڈ بینک کو کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف کے پروگرام پر بھرپور عملدرآمد کرےگا،صدر ورلڈ بینک کو بتایا کہ اکیلے سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے سے قاصر ہیں پوری دنیا کو پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا،

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کہ سیلاب زدہ علاقوں میں اسہال میں مبتلا خوراک سے محروم لاکھوں بچوں کو خوراک فراہم کرنے کے لئے عالمی بینک کے صدر اور آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر سے مفید ملاقاتیں ہوئی ہیںانہوں نے عالمی برادری، بین الاقوامی تنظیموں، عالمی بینک، آئی ایم ایف اوردوسرے دوست ممالک پر زور دیا کہ وہ پاکستان اور سیلاب متاثرین کو زیادہ سے زیادہ امداد فراہم کرنے کے لئے تعاون کریں وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو سیلاب زدہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر اشیائے خوردونوش خصوصاً شیرخواربچوں کے لئے ضروری خوراک کی تقسیم کے لئے تمام وسائل بروئے کارلانے کی ہدایت کی

    وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کا معاملہ اقوام عالم کے سامنے اجاگر کرنے اور مدد کی اپیل کرنے پر امریکی صدر جوبائیڈن کا شکریہ ادا کیا ،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مین سیلاب زدگان کے حالات کو اجاگرکرنے اوردنیا سے فوری مدد کی اپیل کرنے پر شکریہ صدر جوبائیڈن ، میرا ملک سیلاب کی بد ترین تباہ کاریوں کا سامنا کر رہا ہے مدد میں پکارتے بچوںاورخواتین کی آواز پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے

    قبل ازیں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں،این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری کر دی گئی ,این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں سیلاب سے مزید 7افراد جاں بحق ہوئے ہیں ملک بھر میں اب تک جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 576 ہو گئی، گزشتہ 24گھنٹے میں بلوچستان میں ایک،سندھ میں 6 افراد جاں بحق ہوئے، گزشتہ 24گھنٹے میں سیلاب سے 2افراد زخمی، مجموعی تعداد 12 یزار 862 ہو گئی، سیلاب اور بارشوں کے باعث 392 پل،13 ہزار 93 کلومیٹر سڑکیں تباہ ہوئیں ،سیلاب کے باعث اب تک 10 لاکھ 17 ہزار423 مویشی ہلاک ہو چکے ہیں

    سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں وبائی بیماریاں بھی پھیلنا شروع ہو گئی ہیں، محکمہ صحت سندھ کے مطابق حیدر آباد میں بنائے گئے ریلیف کیپس میں 210 متاثرین جلدی امراض میں مبتلا ہیں حیدرآباد میں 164 افراد ریلیف کیمپس میں ڈائریا میں مبتلاہوئے آنکھوں کے انفیکشن کے 34 کیسز رپورٹ ہوئے ملیریا 99 مشتبہ اور تصدیق شدہ 11 کیسز رپورٹ ہوئے ،250 افراد کو سانس کی تکلیف کے انفیکشن کی شکایت ہوئی ،376 افراد دیگر مختلف امراض میں مبتلا ہوئے ایک ہزار 351افرادکو میڈیکل سہولیات دی گئیں

    وزیرخارجہ بلاول  کی میٹا کے عالمی امور کے صدر نک کلیگ سے ملاقات

    سیلابی پانی کے بعد لوگ مشکلات کا شکار ہیں کھلے آسمان تلے مکین رہ رہے ہیں

    حکومت پنجاب نے سیلاب زدہ علاقوں میں نقصانات کے تخمینے کا سروے 12 ستمبر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے

    وزیراعظم شہبازشریف سے امریکی نمائندہ خصوصی جان کیری کی ملاقات ہوئی ہے