Baaghi TV

Tag: عالمی بینک

  • بجلی اورگیس کی قیمتوں میں اضافہ ، مہنگائی 50 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    بجلی اورگیس کی قیمتوں میں اضافہ ، مہنگائی 50 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    اسلام آباد: بجلی اورگیس کی قیمتوں میں تاریخی اضافے نے مہنگائی کو 50 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچادیا۔

    باغی ٹی وی : عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں مہنگائی 1974 کے بعد سب سے زیاد رہی، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے نے پیداواری لاگت میں کافی اضافہ کردیا،عالمی بینک نے پاکستان میں مہنگائی بڑھنےکی بڑی وجہ بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافہ قراردیا ہے –

    عالمی بینک نے کہا کہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں شہری علاقوں میں توانائی کی مہنگائی 50 فیصد سے بڑھ گئی اور توانائی کی افراط زر 50.6 فیصد رہی جب کہ گزشتہ سال اسی عرصے میں 40.6 فیصد تھی، رواں مالی سال کے پہلی ششماہی میں اوسط مہنگائی28.8 فیصد رہی جوگزشتہ سال اسی عرصے میں 25 فیصد تھی۔

    رواں سال کا پہلا مکمل سورج گرہن آج ہو گا

    عالمی بینک نے کہا کہ روپےکی قدر میں استحکام، مقامی سطح پر فصلوں کی پیداوار میں اضافے اور عالمی مارکیٹ میں قیمتوں پردباؤ میں کمی کے باوجود پاکستان میں مہنگائی بڑھی، رواں مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی اوسط شرح 26 فیصد رہنے کا امکان ہے جو گزشتہ مالی سال 29.2 فیصد تھی تاہم آئندہ مالی سال 2025 میں اوسط مہنگائی 15 فیصد اور مالی سال 2026 میں مہنگائی کی شرح مزید کم ہوکر 11.5 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

    آئی ایم ایف کا سی پی پیز کیلئے گیس ٹیرف میں آر ایل این جی …

    نواب اکبر بگٹی کی پُر اسرار شخصیت

  • پاکستان میں سخت میکرو اکنامک پالیسی اور قرضے بڑھنے سے سرمایہ کاری میں کمی آئی ہے،عالمی بینک

    پاکستان میں سخت میکرو اکنامک پالیسی اور قرضے بڑھنے سے سرمایہ کاری میں کمی آئی ہے،عالمی بینک

    عالمی بینک کی پاکستان ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مزید ایک کروڑ افراد کا غربت کی لکیر سے نیچے جانے کا خدشہ ہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میکرو اکنامک خطرات برقرار ہیں اور قرضوں کے بوجھ میں اضافہ ہوا ہے، مالی سال 2022-23 میں غربت کی شرح میں 4.5 فیصد اضافہ ہوا، مزید ایک کروڑ افراد کا غربت کی لکیر سے نیچے جانے کا خدشہ ہے،سخت میکرو اکنامک پالیسی اور قرضے بڑھنے سے سرمایہ کاری میں کمی آئی ہے، پرائمری بیلنس جی ڈی پی کا 0.1 فیصد متوقع ہے جو آئندہ مالی سال 0.3 فیصد ہو جائے گا۔

    عالمی بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ رواں مالی سال کرنٹ اکاونٹ خسارہ 0.7 فیصد متوقع ہےجبکہ آئندہ مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مزید کم ہو کر جی ڈی پی کا0.6 فیصد متوقع ہے پاکستان کی بیرونی قرضوں کی متوقع ضرورت برقرار رہیں گی، رواں مالی سال قرضوں کی شرح کم ہوکرجی ڈی پی کا73.1 فیصد متوقع ہے جبکہ آئندہ مالی سال قرضوں کی شرح کم ہوکرجی ڈی پی کا 72.5 فیصد متوقع ہے۔

    کراچی :اسکول میں خواتین کی نازیبا ویڈیوز بننے کے کیس میں اہم پیشرفت

    عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق مضبوط زرعی پیداوار سے مالی سال 2024 کی پہلی ششماہی میں معاشی سرگرمیاں بہتر ہوئیں، اعتماد میں بہتری کے ساتھ بعض دیگر شعبوں میں بھی بحالی میں مدد ملی ہے تاہم نمو اور بہتری کی یہ شرح غربت کو کم کرنے کیلئے ناکافی ہے ، رواں مالی سال پاکستان کی اقتصادی شرح نمو 3.5 کے بجائے 1.8 فیصد رہےگی۔

    جھوٹ بولنے اور جھوٹے الزامات کے کلچر کو بدلنا ہوگا،وزیراعلیٰ مریم نواز

    عمران خان کے دعوؤں کو صوبہ سندھ اور گورنرہاؤس میں نافذ ہوتا دیکھیں گے،عمران ٹیسوری

  • عالمی بینک کے پاکستان میں الیکشن کے بعد نئی حکومت کےحوالے سے خدشات

    عالمی بینک کے پاکستان میں الیکشن کے بعد نئی حکومت کےحوالے سے خدشات

    اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان میں الیکشن کے بعد نئی حکومت کے حوالے سے اپنے خدشے کا اظہار کیا ہے-

    باغی ٹی وی : عالمی بینک نے اصلاحاتی پروگرام رائزٹو سے متعلق رپورٹ جاری کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پاکستان میں الیکشن کے بعد نئی حکومت متعدد اقدامات واپس لے سکتی ہےمنظم مفاد پرست طبقہ تیزی سے ضروری اصلاحات کو واپس لے سکتا ہے، نئی حکومت گیس، توانائی، ٹیکس اقدامات سے متعلق اقدامات ختم کر سکتی ہے، سبسڈی، تجارتی ٹیرف اور جائیدادوں پر ٹیکس وصولی بھی ختم ہو سکتی ہے۔

    عالمی بینک نے رپورٹ میں کہا کہ آئندہ الیکشن کے بعد سیاسی دباؤ کی وجہ سے گورننس کو خطرات بہت زیادہ ہیں، سیاسی وجوہات کی بنا پر مالی پابندیاں ختم ہو سکتی ہیں، مشکل اصلاحات پر عملدرآمد جاری رکھنے کا وعدہ خطرے میں پڑھ سکتا ہے، مستقبل کی حکومت کی طرف سے بنیادی اصلاحات اور ترجیحات کا علم نہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹینڈ بائی معاہدے کے خاتمے پر خطرات زیادہ ہیں، اسٹینڈ بائی معاہدے کے اختتام پر پاکستان کےذخائر ڈیڑھ ماہ کی درآمدات کے برابر ہوں گے، آئی ایم ایف سے معاہدہ ختم ہونے کے بعد اضافی بیرونی مدد درکار ہو گی۔

    غزہ کی پٹی میں جھڑپ، مزید دو اسرائیلی فوجی ہلاک

    عالمی بینک نے رپورٹ میں کہا کہ زرعی شعبے میں غلط پالیسیوں اور صوبوں کو منتقل شعبوں میں اخرجات کا خاتمہ ضروری ہے، وفاقی حکومت کی طرف سے صوبائی ترقیاتی منصوبوں پر اخراجات کا خاتمہ ضروری ہے، زراعت، چھوٹے تاجروں اور رئیل اسٹیٹ کو ٹیکس نیٹ میں لا کر ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانا ہو گا، توانائی کی تقسیم کے شعبے میں لاگت اور نقصانات کم کرنے کے لیے اصلاحات ضروری ہیں نجکاری کے ذریعے ریاستی اداروں کے نقصانات میں کمی کرنا ہو گی، سرخ فیتے کے اختیارات کم کر کے سرمایہ کاری کا ماحول آسان بنانا ہو گا، جامع اصلاحات کے بغیر بیرونی سرمایہ میں کمی رہے گی، بیرونی ذخائر برقرار رکھنے کے لیے درآمدات پر پابندی متوقع ہے، جس سے معاشی کارکردگی متاثر ہوگی۔

    ہم نے کسی ٹینکر پر کوئی ڈرون حملہ نہیں کیا، ایران نے پینٹاگون کا الزام …

  • عالمی بینک  کی پاکستان کیلئے 35 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

    عالمی بینک کی پاکستان کیلئے 35 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

    عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 35 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

    باغی ٹی وی : عالمی بینک کے مطابق پاکستان کیلئے قرض کی منظوری رائز ٹو پروگرام کے تحت دی گئی، قرض کی فراہمی کا مقصد پاکستانی مالیاتی انتظام، پائیدار اور جامع اقتصادی ترقی کیلئے مسابقت کو فروغ دینا ہے پاکستان کو فوری مالیاتی اصلاحات کی ضرورت ہے، پاکستان کے پاس انتخابات کے بعد دیرینہ اسٹرکچرل مسائل حل کرنےکا موقع ہے، یہ موقع گنوا دیا توپاکستان کے دوبارہ معاشی مسائل میں گرنےکا خدشہ ہے-

    عالمی بینک کے مطابق پروگرام کے تحت پاکستان کی مالی پالیسی سے متعلق کوآرڈینیشن اور قرضوں میں شفافیت لائی جائے گی، پراپرٹی کے شعبے میں ٹیکسوں کو مضبوط بنانا پلان کا حصہ قرار دیا گیا ہے، ٹیکس قوانین پر عمل درآمدکی لاگت میں کمی اور ڈیجیٹل ادائیگی کی حوصلہ افزائی کی جائےگی، امپورٹ ٹیرف میں کمی کے ذریعے برآمدات کو فروغ دیاجائےگا۔

    عام انتخابات 2024:الیکشن کمیشن نے جولائی 2023کو ووٹر لسٹیں منجمند کی تھیں

    کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک ناجی بن حسین کا کہنا ہے کہ رائز ٹو پروگرام ٹیکس، توانائی، کاروباری اور موسمیاتی اصلاحات کا پہلا مرحلہ مکمل کرتا ہے، پروگرام محصولات بڑھانے کے لیے تیار کیا گیا ہے رائز ٹو پروگرام اخراجات کا ہدف بہتر بنانے، مسابقت، سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے بنایا گیا ہے، پروگرام سے پاکستان کے پاور سیکٹرکے بہتر انتظام میں بھی مدد ملے گی۔

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نااہل قرار

  • عالمی بینک کا پاکستان کو رواں مالی سال 2 ارب ڈالر فراہمی کا عندیہ

    عالمی بینک کا پاکستان کو رواں مالی سال 2 ارب ڈالر فراہمی کا عندیہ

    اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان کو رواں مالی سال 2 ارب ڈالر فراہمی کا اشارہ دیا ہے-

    باغی ٹی وی:وزارتِ خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسائن نےشمشاد اختر سے ملاقات کی، ملاقات میں عالمی بینک کے پاکستان میں جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا،اس دوران پاکستان میں عالمی بینک کے جاری منصوبوں کی مجموعی کارکردگی پر تبادلہ خیال ہوا، ملک میں اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مدد کے لیے مختلف ترجیحی شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے مختلف آپشنز پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا،ملاقات کے دوران ناجی بن حسائن نے پاکستان کو رواں مالی سال دو ارب ڈالرفراہم کرنے کا عندیہ دیا تاہم یہ تفصیلات فراہم نہیں کی گئی کہ یہ رقم کس مد میں فراہم کی جائے گی۔

    اگلے ہفتے پٹرولیم مصنوعات فی لیٹر 15 روپے تک مہنگی ہونے کا امکان

    کنٹری ڈائریکٹرناجی نے نگران وزیر خزانہ کو عالمی بینک کے جاری پورٹ فولیوپرتفصیلی بریفنگ دی کہا کہ عالمی بینک انتطامیہ وزارتِ خزانہ کے ساتھ مل کرنہ صرف جاری پورٹ فولیو کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہے بلکہ زیادہ سے زیادہ فارن ریسورسزکی ڈسبر سمنٹ کی جارہی ہے رواں مالی سال عالمی بینک سےپاکستان کودوارب ڈالرکی فنانسنگ فراہمی کے اہداف کی مشترکہ کوششیں کی جا رہی ہیں-

    ایف بی آر کا ٹیکس چوروں کی جائیدادیں نیلام کرنے کا فیصلہ

    شمشاد اختر نے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کو پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے اور اقتصادی استحکام کیلیے جاری حکومتی کوششوں بارے تفصیلات سے آگاہ کیااورعالمی بینک کی ٹیم کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیاکہ پاکستان عالمی بینک کے ساتھ اپنی ترقیاتی شراکتداری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے وزیر خزانہ نے گزشتہ سال آنیوالے سیلاب کے دوران عالمی بینک کی فوری مدد کو سراہا انہوں نے کہا ملک کی ہنگامی ضروریات سے بہتر طریقے سے نمٹنے کے لیے عالمی بینک کی مزید مدد کی ضرورت ہے۔

    آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، پاکستان عالمی نمبر ون نہ رہا

  • عالمی بینک کی پاکستان کیلئے 20 کروڑ ڈالر مالی معاونت کی منظوری

    عالمی بینک کی پاکستان کیلئے 20 کروڑ ڈالر مالی معاونت کی منظوری

    عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 20 کروڑ ڈالر مالی معاونت کی منظوری دے دی۔

    باغی ٹی وی: عالمی بینک کے مطابق رقم سیلاب متاثرین کی بحالی و تعمیر نو کے لیے منظور کی گئی ہے رقم خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین پر خرچ کی جائے گی، رقم سے خیبرپختونخوا کے 55 لاکھ سیلاب متاثرین کو فائدہ ہو گا خیبرپختونخوا کے دیہی علاقوں کی تعمیر و ترقی کے لیے فنڈز منظور کیے گئے ہیں۔

    امریکا پاکستان کو آئی ایم ایف کیجانب سےامداد کی فراہمی میں کردارادا کرے،امریکی رکن کانگریس

    دوسری جانب امریکی رکن کانگریس آل گرین نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کو آئی ایم ایف اور عالمی بینک کی جانب سے امداد کی فراہمی میں کردار ادا کرے آل گرین نےکہا کہ پاکستان پہلے ہی سیلاب سےمتاثر ہےگلوبل وارمنگ کو امریکا مسترد کرسکتا ہےمگر پاکستان اسےجھیل رہا ہے، پاکستان کو اس وقت امداد کی شدید ضرورت ہے جس پر امریکی وزیر خزانہ جینیٹ یلین نے جواب دیا کہ امریکا آئی ایم ایف کے پاکستان میں کام کو سپورٹ کرتا ہے۔

    "اسپیس ایکس” میں نوکری حاصل کرنےوالا 14 سالہ انجینئر

    علاوہ ازیں پاکستانی امریکن طاہر جاوید کی رہائش گاہ پر عشائیہ کے موقع پر امریکی سینٹر ایمی کلوبرچر نے بھی کہا ہے کہ وہ پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کی فراہمی کے لیے کردار ادا کریں گی،اقتصادی طور پر مستحکم پاکستان نہ صرف امریکا بلکہ اقوام عالم کے لیے ضروری ہے میری کوشش ہوگی کہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی فراہمی یقینی بنائی جائے-

    لاہورماسٹر پلان 2050 کی منظوری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

  • آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے اجلاس، پاکستانی وفد امریکا پہنچ گیا

    آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے اجلاس، پاکستانی وفد امریکا پہنچ گیا

    اسلام آباد: آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے اجلاسوں میں شرکت کیلئے پاکستانی وفد امریکا پہنچ گیا۔

    آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے موسم بہار کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لیے وفاقی سیکریٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ اعلی سطع کے وفد کے ہمراہ امریکا پہنچ گئے ہیں، 10 اپریل سے 16 اپریل تک واشنگٹن میں ان کے ہیڈکوارٹرز پر ’براہ راست‘ ملاقاتیں ہوں گی۔

    بھارت نے سری نگر میں جی 20 اجلاس طلب کر لیا

    دورے کے دوران آئی ایم ایف اور عالمی بینک سمیت دیگر حکام کے ساتھ سائیڈ لائن میٹنگز بھی ہوں گی علاوہ ازیں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی بھی ویڈیو لنک کے ذریعے آن لائن میٹنگز میں شمولیت کا امکان ہے۔

    قبل ازیں عالمی بینک کے اعلان میں کہا گیا تھا کہ اجلاس کے لیے آئی ایم ایف کا بورڈ آف گورنرز بھی واشنگٹن میں جمع ہوگا تاہم بورڈ سالانہ اجلاس میں دو طرفہ پیکج کے حوالے سے مشاورت نہیں کرے گا بلکہ وہ رکن ممالک کو اپنے پیکج کے لیے مہم کا موقع فراہم کریں گے۔

    پاکستان کے دو بڑے ہائیڈرو پاور منصوبوں کے لیے فنڈز جاری

    عالمی بینک کے اعلان میں کہا گیا تھا کہ اجلاس میں تمام رکن ممالک کے وزرائے خزانہ، ان کے مرکزی بینکوں کے سربراہان، اراکین پارلیمان، نجی شعبے کے نمائندے اور ماہرین تعلیم بھی شرکت کریں گے اور عالمی معیشت کو درپیش خطرات پر تبادلہ خیال کریں گے اس کے علاوہ دیگر مالی اداروں کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

    آسٹریلوی کرکٹر کا پی ایس ایل کھیلنے کی خواہش کا اظہار

  • ملک میں مہنگائی کی شرح 1970 کی دہائی کے بعد بلند ترین سطح پر. رپورٹ

    ملک میں مہنگائی کی شرح 1970 کی دہائی کے بعد بلند ترین سطح پر. رپورٹ

    عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت شدید مشکلات کا شکار ہے اور ملک میں مہنگائی 1970 کی دہائی کے بعد بلند ترین سطح پر ہے۔

    عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت شدید مشکلات کا شکار ہے اور ملک میں مہنگائی 1970 کی دہائی کے بعد بلند ترین سطح پر ہے۔ عالمی بینک نے عالمی معاشی اثرات سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یوکرین روس جنگ سمیت کئی وجوہات کے باعث عالمی معیشت کو سست روی کا سامنا ہے۔

    رپورٹ میں پاکستان سے متعلق بتایا گیا ہے کہ سیلاب کے باعث موجودہ مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 2 فیصد رہنے کا امکان ہے، اس سے پہلے عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 4 فیصد جی ڈی پی گروتھ کی پیش گوئی کی تھی عالمی بینک کے مطابق پاکستان کو مشکل معاشی حالات کا سامنا ہے، حالیہ بدترین سیلاب اور سیاسی بے یقینی پاکستان کے مشکل معاشی حالات کی بڑی وجوہات ہیں، پاکستان کو بیرونی قرض کی ادائیگیوں کے شدید خطرات کا سامنا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اوگرا نے گیس چوہتر فیصد تک مہنگی کرنے کی منظوری دے دی
    عمران خان پاکستان کی نہیں بلکہ کسی اور کی ترجمانی کر رہے. شیری رحمان
    ڈاکوؤں نے جہیز کا سامان لوٹ کر گھر کے واحد کفیل کوبھی قتل کردیا
    پی ڈی ایم، پی پی پی، پی ٹی آئی ٹرائیکا نے ہماری تہذیب، سماج، سیاست اور معیشت سمیت سب کچھ تباہ کردیانسراج الحق

    عالمی بینک کا کہنا ہے کہ دسمبر میں 24.5 فیصد مہنگائی کی شرح 1970 کی دہائی کے بعد بلند ترین ہے، پاکستان میں سیلاب کے باعث جی ڈی پی کو 4.8 فیصد مساوی نقصان پہنچا۔ جون سے دسمبر تک ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 14 فیصد گر چکی ہے، موسمیاتی شدت خوراک اور ضروری اشیاء کی سپلائی کو متاثر کر سکتی ہے، انفرا اسٹرکچر اور زرعی پیداوار کو نقصان پہنچنے کا بھی خدشہ ہے، اس دوران کنٹری رسک پریمیئم میں 15 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔

  • عالمی بینک؛ کشن گنگا و ریٹلی ہائیڈرو منصوبوں پر پاکستانی اعتراض سماعت کیلیے منظور

    عالمی بینک؛ کشن گنگا و ریٹلی ہائیڈرو منصوبوں پر پاکستانی اعتراض سماعت کیلیے منظور

    نئی دہلی: بھارت کی آبی جارحیت کے خلاف پاکستان کو عالمی فورم پر بڑی کامیابی مل گئی، بھارت کے کشن گنگا اور ریٹلی ہائیڈرو منصوبے پر پاکستانی اعتراض کو سماعت کیلئے قبول کر لیا گیا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی بینک دونوں منصوبوں کے ڈیزائن 21 نومبر کو ثالثی عدالت کے حوالے کرے گا۔پاکستان کی جانب سے قانونی اور آبی ماہرین پر مشتمل وفد واشنگٹن روانہ ہوگا، وفد میں سیکرٹری آبی وسائل،انڈس واٹر کمشنر اور ماہرین شامل ہوں گے، ڈیزائن اور اعتراضات کی دستاویزات حوالگی تقریب میں بھارتی وفد بھی شریک ہوگا۔

    واضح رہے کہ بھارت دریائے جہلم پر 330 میگا واٹ کا کشن گنکا ڈیم تعمیر کر رہا ہے، اس ڈیم میں بھارت 7 لاکھ کیوبک میٹر پانی ذخیرہ کرے گا، جبکہ پاکستان کا موقف ہے کہ ڈیم میں ایک لاکھ کیوبک میٹر سے زیادہ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش نہ ہو۔ پاکستان نے ڈیم کے اسپل ویز کی چوڑائی پر بھی اعتراض کر رکھا ہے۔

    دوسری جانب بھارت دریائے چناب پر بھی 850 میگاواٹ کا ریٹلی ڈیم بھی تعمیر کر رہا ہے، اور اس ڈیم میں ایک کروڑ 40 لاکھ کیوبک میٹر پانی ذخیرہ کرنا چاہتا ہے، جبکہ یہاں پر پاکستان کا مقف ہے ذخیرہ کی گنجائش 8.8 ملین کیوبک میٹر سے زیادہ نہ ہو۔

    پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن۔ شہدا کی قربانیوں پر فخر
    پاکستانی طلبا و طالبات نے 14 ممکنہ نئے سیارچے دریافت کرلیے
    ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتا

  • حکومت کا عالمی بینک کے ساتھ 50 کروڑ ڈالر کے معاہدہ

    حکومت کا عالمی بینک کے ساتھ 50 کروڑ ڈالر کے معاہدہ

    اسلام آباد: حکومت نے عالمی بینک کے ساتھ 50 کروڑ ڈالر کے ایک معاہدے پر دستخط کردیئے۔

    باغی ٹی وی : حکومت پاکستان کی جانب سے وزارت اقتصادی امور کے سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے ان دوما لیاتی معاہدوں پر دستخط کیے جبکہ عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بینہسین نے عالمی بینک کی جانب سے معاہدوں پر دستخط کیے۔

    عمران خان کے لانگ مارچ کیلئے پنجاب پولیس کو پچاس ملین کا فنڈز جاری

    معاہدے کے تحت عالمی بینک پنجاب لچکدار اور جامع زرعی تبدیلی کے منصوبے اورخیبر پختونخوا ایکسیسبیلٹی پراجیکٹ کیلیے پاکستان کو مجموعی طور 50 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا جس کے لیے پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان معاہدے طے پاگئے ہیں۔

    معاہدے کے تحت عالمی بینک پنجاب میں زرعی تبدیلی کیلئے 20 کروڑ ڈالر کی رقم فراہم کرے گا معاہدے کے مطابق عالمی بینک کی جانب سے خیبر پختونخوا میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق منصوبوں کیلئے 30 کروڑ ڈالر کی رقم فراہم کی جائے گی۔

    وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق عالمی بینک نے 200 ملین امریکی ڈالر مالیتی پنجاب لچکدار اور جامع زرعی تبدیلی کے منصوبے اور 300 ملین امریکی ڈالر مالیت خیبر پختونخوا ایکسیسبیلٹی پروجیکٹ کے لیے عالمی بینک کے ساتھ کل 500 ملین امریکی ڈالر کے مالیاتی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔

    پی ٹی آئی والے پاک فوج کو نشانہ بنائیں تو سامنے پہلا سینہ مارخور کا ہی آئے گا ناں