دنیا بھر میں تازہ پانی کے استعمال سے متعلق نئی عالمی رپورٹ میں ان ممالک کی فہرست جاری کر دی گئی ہے جہاں فی کس سب سے زیادہ پانی استعمال کیا جاتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق گھریلو استعمال کے مقابلے میں دنیا کا زیادہ تر پانی زراعت، صنعت اور پاور پلانٹس میں استعمال ہوتا ہے، اعداد و شمار کے مطابق ترکما نستان فی کس 128,228 مکعب فٹ پانی کے استعمال کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے ماہرین کے مطابق اس کی بڑی وجہ کپاس کی کاشت کے لیے قائم وسیع آبپاشی نظام ہے، جس نے وسطی ایشیا کے خشک علاقوں میں پانی کے شدید استعمال کو جنم دیا،فہرست میں مونٹی نیگرو دوسرے اور نیوزی لینڈ تیسر ے نمبر پر ہیں، جبکہ امریکا پانچویں نمبر پر شامل ہے رپورٹ کے مطابق امریکا، کینیڈا اور دیگر صنعتی ممالک میں پانی کا بڑا حصہ صنعتوں اور پاور پلانٹس کی کو لنگ کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں تقریباً 70 فیصد تازہ پانی زراعت میں استعمال ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ خشک یا نیم خشک خطوں والے ممالک اس فہرست میں نمایاں نظر آتے ہیں آذربائیجان، قازقستان، ازبکستان، کرغزستان، تاجکستان اور ایران بھی زیادہ پانی استعمال کرنے والے ممالک میں شامل ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کم آبادی والے ممالک میں جب بڑے آبپاشی یا صنعتی نظام موجود ہوں تو فی کس پانی کے استعمال کی شرح غیر معمولی حد تک بڑھ جاتی ہے۔
