Baaghi TV

Tag: عالمی منڈی

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت پھر 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت پھر 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں معمولی کمی کے بعد ایک بار پھر 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہیں۔

    منگل کے روز اسرائیل اور ایران کے درمیان رات بھر ہونے والی جھڑپوں کے بعد برینٹ کروڈ کی قیمت میں 1.6 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد قیمت 101.5 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے، جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 2.7 فیصد اضافے کے ساتھ 90.5 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا ہے۔

    پیر کے روز برینٹ کروڈ ایک موقع پر 114 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گیا تھا، تاہم بعد میں کمی کے بعد 99.94 ڈالر پر بند ہوا۔ گزشتہ روز تیل کی قیمتوں میں 10 فیصد سے زائد کمی آئی تھی،اس کمی کی وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وہ بیان تھاجس میں انہوں نےایران کےساتھ جنگ کےخاتمے کے لیے مثبت اور مفید بات چیت کا کا دعویٰ کیا تھا۔

    تاہم ایران نے امریکا کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات کی سختی سے تردید کی ہے، تاہم وہیں دونوں ممالک کے درمیان جنگ روکنے کے لیے پاکستان، ترکیہ اور مصر سمیت دیگر ممالک کی جانب سے ثالثی کی کوششیں جاری ہیں۔

  • پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں کمی کا امکان

    پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں کمی کا امکان

    16 اگست سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف کا امکان ہے۔

    عالمی منڈی میں گزشتہ 11 دنوں کے دوران امریکی خام تیل 5 ڈالر 71 سینٹ سستا ہوا، جس کے بعد اس کی قیمت فی بیرل 69.26 ڈالر سے کم ہو کر 63.48 ڈالر ہو گئی۔اسی عرصے میں برطانوی برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت میں 5 ڈالر 72 سینٹ کی کمی ریکارڈ کی گئی، یوں برینٹ کی قیمت 71.70 ڈالر سے گھٹ کر 65.98 ڈالر فی بیرل پر آ گئی۔

    ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان 15 اگست کو کیا جائے گا۔

    امریکہ نے بی ایل اے اور مجید بریگیڈ دہشتگرد قرار دے دیا

    پاکستانی حدود بندش،ایئر انڈیا کی واشنگٹن فضائی سروس معطل

    پی ٹی آئی کا 9 مئی مقدمات کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان

    بھارت نے جنگ چھیڑی تو نہ پیچھے ہٹیں گے نہ جھکیں گے، بلاول بھٹو

  • امریکی ٹیرف،عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں  گر گئیں

    امریکی ٹیرف،عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں

    امریکا کی جانب سے عائد کیے جانے والے نئے تجارتی ٹیرف اور تیل کی پیداوار میں اضافے نے تیل کی عالمی منڈی میں ہلچل مچا دی۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 5 سال کی کم ترین سطح پر آ گئیں.

    باغی ٹی وی کے مطابق تیل کی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 2021 کی سطح پر آ گئی ہیں۔ خام تیل کی عالمی قیمتیں کم ہوگئی ہیں۔امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کا بھاؤ 6.20 فیصد کم ہوا ہے۔ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 4.15 ڈالر کم ہو کر 62.80 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔برینٹ کا بھاؤ 5.77 فیصد کم ہوا ہے، جس کے بعد برینٹ کی قیمت 4.05 ڈالر کم ہو کر 66.09 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ خام تیل کی عالمی قیمت امریکی ٹیرف اور اوپیک کے پیداوار بڑھانے سے گری ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کردہ ٹیرف نے خام تیل کی بڑھتی قیمتوں کو گرایا ہے۔

    اوپیک نے مئی میں طے شدہ کوٹہ سے زائد یومیہ تیل پیدا کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ تجزیہ نگاروں کے مطابق تیل کی سپلائی طلب سے زیادہ ہوسکتی ہے جس کی وجہ سے قیمت مزید گرسکتی ہے۔

    سفیان مقیم نے ثقلین مشتاق اور سعید اجمل کو پیچھے چھوڑ دیا

    بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ،2 دہشت گرد ہلاک

    پی ٹی آئی نے مینار پاکستان پر جلسے کے لیے درخواست دیدی

    کراچی شہر سے محبت کرنے والوں کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے، آفاق احمد

  • پاکستان  سمیت دنیا میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    پاکستان سمیت دنیا میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عالمی منڈی میں سونے کے نرخ بڑھنے پر پاکستان میں بھی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق دو روز میں فی تولہ سونا 5 ہزار 580 روپے مہنگا ہوگیا۔ آج ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار380 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔ فی تولہ سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں نئی قیمت 3 لاکھ 23 ہزار 380 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 41 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔نئی قیمت 2 لاکھ 77 ہزار 246 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔یاد رہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 22 ڈالر اضافے کے بعد 3074 ڈالر ہوگئی ہے۔مزید برآں پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 05 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 280 روپے 16 پیسے ہو گئی ہے۔انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 69 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 743 روپے 15 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 727 روپے 74 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 908 روپے 71 پیسے اور قطری ریال کی قدر 76 روپے 85 پیسے ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 280 روپے 40 پیسے اور قیمت فروخت 281 روپے 90 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

    بجلی قیمت میں کمی، جلد ہی وزیر اعظم اعلان کریں گے، وزیر خزانہ

    پاکستان کا میانمار ،تھائی لینڈ زلزلہ متاثرین سے اظہار یکجہتی

    عیدالفطر سے قبل پٹرول سستا،نوٹیفکیشن آگیا

    میانمار میں زلزلے سے تباہی، 144 افراد کی ہلاکت، 730 زخمی

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

    عالمی میڈیا کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں آج اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ امریکہ میں طلب کے مثبت امکانات، ایندھن کے ذخائر میں توقع سے زیادہ کمی اور امریکی ڈالر کی کمزوری بنی۔برینٹ کروڈ فیوچر 43 سینٹ یا 0.6 فیصد اضافے سے 71.21 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا جو 3 مارچ کے بعد اس کی بلند ترین سطح ہے۔یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ (ڈبلیو ٹی آئی) 38 سینٹ یا 0.6 فیصد اضافے سے 67.54 ڈالر کا ہوگیا۔

    امریکی حکومتی ڈیٹا کے مطابق، گزشتہ ہفتے ڈیزل اور ہیٹنگ آئل سمیت ڈسٹلیٹ ذخائر میں توقع سے زیادہ کمی ہوئی، جو 2.8 ملین بیرل تک پہنچ گئی۔ یہ کمی رائٹرز کے سروے میں اندازہ لگائے گئے 3 لاکھ بیرل کی کمی سے کہیں زیادہ رہی۔تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی سطح پر تیل کی یومیہ طلب اوسطاً 101.8 ملین بیرل رہی، جو سالانہ بنیادوں پر 1.5 ملین بیرل یومیہ کا اضافہ ظاہر کرتی ہے۔اسرائیل کی جانب سے غزہ میں تقریبا 2 ماہ کی جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بعد بدھ کو ایک نیا زمینی آپریشن شروع کیے جانے کے بعد عالمی سطح پر خطرات میں اضافہ ہوا ہے۔

    سیالکوٹ:انسانیت سوز واقعات، نومولود بچوں کو کچرے کے ڈھیر پر پھینکنے کا سلسلہ جاری

    عالمی یوم جنگلات

  • پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی ہو رہی ؟

    پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی ہو رہی ؟

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی ہوئی ہے۔ خام تیل کی قیمت رواں سال 20 جنوری کو 82 ڈالر تھی۔اور 50 دنوں سے کم وقت میں 12 ڈالر سے زائد کمی کے بعد اب قیمت 69.3 ڈالر ہو گئی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اس وقت خام تیل کی قیمت اگست 2021 کی سطح پر آ چکی ہے۔عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں 12.7 ڈالر کی کمی کے بعد پاکستانی عوام امید کررہے ہیں کہ یہاں بھی پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کی جائے گی۔ اگست 2021 میں پاکستان میں پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 119 روپے تھی۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا پاکستان میں بھی پیٹرول کی قیمت اگست 2021 کی سطح تک گرسکتی ہے؟ اگر ایسا ہوا تو پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 150 روپے فی لیٹر کم ہوگی۔

    حکومت کی جانب سے ہر 15 روز بعد پیٹرول کی قیمت میں ردوبدل کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔ گزشتہ 50 دنوں کے دوران عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 12.7 ڈالر کی کمی کے باعث توقع کی جا رہی ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 20 سے 30 روپے کی کمی ہو گی، تاہم ایسا اس لیے ممکن نہیں ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی کمی کے اثرات پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں پر 2 ماہ بعد اثرانداز ہوتے ہیں۔

    معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق اس وقت پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے تک کی کمی ممکن ہے، زیادہ کمی آئندہ ماہ سے ہو سکے گی۔ پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ اوگرا کی سمری کی روشنی میں 15 مارچ کی شب کرے گی۔

  • کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونا مزید اضافہ

    کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونا مزید اضافہ

    عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عالمی منڈی میں سونے کے نرخ بڑھنے پر پاکستان میں بھی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمت بڑھ گئی ہے۔ فی تولہ سونے کی نئی قیمت بلند ترین سطح پرپہنچ گئی ہے۔دو روز میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2700 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار315 روپے کا اضافہ ہوا۔ جبکہ آج فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ فی تولہ سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں نئی قیمت 3 لاکھ 4 ہزار200 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی پھر بڑھ گئی ہے۔10 گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

    نئی قیمت 2 لاکھ 60 ہزار802 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب پاکستان کا مجموعی قرضہ 88 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے، ایک سال کے دوران ملک کے قرضوں کے حجم میں 6 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہو جانے کا انکشاف، ہر پاکستانی 3 لاکھ روپے سے زائد کا مقروض ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے قرضوں کے حجم میں تشویش ناک اضافہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ایک سال میں پاکستان پر قرضے اور واجبات 6 ہزار 106 ارب روپے بڑھ کر ریکارڈ 88 ہزار ارب روپے سے تجاوز کرگئے۔ اسٹیٹ بینک نے دسمبر 2024 تک قرضوں اور واجبات کا ڈیٹا جاری کر دیا۔

    جاری اعداد و شمار کے مطابق ایک سال میں پاکستان پر قرضے اور واجبات کی مد میں 6 ہزار 106 ارب روپے بڑھ گئے، رواں مالی سال کی پہلی ششماہی(جولائی تا دسمبر 2024)میں قرضوں اور واجبات میں 2 ہزار 555 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ مرکزی بینک کی دستاویز کے مطابق دسمبر 2024 تک پاکستان پر قرضے اور واجبات 88 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گئے۔ دسمبر 2024 تک ملک پر مقامی قرضہ 49 ہزار 883 ارب روپے تھا، جبکہ دسمبر 2024 تک غیرملکی قرضہ اور واجبات 36 ہزار 512 ارب روپے تھے۔

    سیکیورٹی فورسز کی جنوبی وزیرستان میں کارروائی، 30 خارجی دہشتگرد ہلاک

    عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔سیف اللہ خالد

  • عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزیداضافہ

    عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزیداضافہ

    لندن: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزیداضافہ ریکارڈ گیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برینٹ کروڈ فیوچر 25 سینٹ کے اضافے سے 89.67 ڈالر فی بیرل ہو گیا جبکہ یوایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچر 24 سینٹ بڑھ کر 85.47 ڈالر کا ہو گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاتھا جس کے مطابق لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 1.8فیصد کے اضافے کے بعد89.67 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے مئی کے لیے امریکی خام تیل کے سودے 85 ڈالر 88سینٹس فی بیرل میں کیے گئے ہیں۔

    صدر مملکت کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، سفارتخانے پر اسرائیلی حملے …

    تجزیہ کاروں کے مطابق مشرق وسطیٰ میں بڑھتے تناؤ اور امریکا میں تیل کی پیداوار میں اضافے کی وجہ سے سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے اسی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

    “ناسا“ نے چاند کے گرد چکر لگانے والی پراسرار چیز کی تصویر جاری کردی

  • پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان

    پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان

    لاہور: 16 دسمبر سے ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 13 اور ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت میں 5.49 ڈالر فی بیرل کی کمی دیکھنے میں آئی ہےپیٹرول کی فی بیرل قیمت 94.95 ڈالر جبکہ ڈیزل کی قیمت 5.13 ڈالر کم ہو کر 100.05 ڈالر کی سطح پر آ چکی ہے۔

    واضح رہے کہ ملک میں اس وقت پیٹرول کی قیمت 281.34 روپے جبکہ ڈیزل 289.79 روپے فی لٹرکی سطح پر ہے حکومت پٹیرولیم مصنوعات کی ممکنہ نئی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ 15 دسمبر کو کرے گی،اطلاق 16 دسمبر سے ہوگا۔

    نگران وزیراعلی پنجاب سے عراقی سفیر کی ملاقات

    دوسری جانب چیئرمین پاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن ملک بوستان نے ڈالر کی مستقبل میں قیمت گرنے اور 250 سے 260 پر آنے پیشگوئی کر دی ہے ملک بوستان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سےرقم جلد مل جائے گی جس کی وجہ سےڈالر کی قیمت مزید کمی سے 250 یا 260 تک آسکتی ہے،ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ بینکوں اور مارکیٹ پلیئر ز کو اچھا نہیں لگا تاہم عرب امارات سے اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری متوقع ہے ایس آئی ایف سی کے تحت کیے گئے اقدامات معیشت کیلئےمثبت ہیں۔

    پنجاب میں گندم کی فی من پیداوار کا ہدف یوریا کی کمی سے متاثر ہو …

    یاد رہے کہ انٹربینک اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت میں کمی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، ایک ہفتہ کے دوران قیمت میں 1 روپے 9 پیسے کی کمی ہوئی ہے –

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید  کمی ریکارڈ

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ بتدریج جاری ہے، اور غیر ملکی میڈیا کے مطابق 10روز میں تیل کی قیمت 10 ڈالر کم ہوچکی ہے جبکہ غیرملکی میڈیا کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید 2 اعشاریہ 3 فیصد کمی ہوگئی ہے اور غیر ملکی میڈیا کے مطابق برینٹ خام تیل 84 ڈالر 7سینٹ پر ٹریڈ کر رہا ہے، جب کہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 82 ڈالر31 سینٹ پر آچکا ہے۔

    جبکہ غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ عالمی معیشت میں سست روی اور کم طلب کے خدشات پر بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی آگئی ہے، اور گزشتہ 10روز میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 10 ڈالر کم ہو چکی ہے تاہم واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی لندن مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 5 فیصد سے زائد گر گئی تھیں، اور لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 3 ڈالر 52 سینٹس کمی سے 86 ڈالر 43 سینٹس فی بیرل پر آگئی تھی۔ جب کہ نومبر کے لئے امریکی خام تیل کی سودے 3 ڈالر 64 سنٹس کمی کے بعد 84 ڈالر 68 سینٹس فی بیرل کئے گئے تھے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ،پاکستان کا پہلا میچ آج،مدمقابل ٹیم کے ہارنے کی تاریخ
    اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی؛ پی ٹی آئی وکلا کے اعتراضات پر چیف جسٹس عامر فاروق کی اہم ابزرویشن
    اپنے شوہر (نصراللہ) کے ہمراہ بھارت ضرور جاؤں گی
    ورلڈکپ؛ بھارت کو بڑا دھچکہ
    بھارتی فوجی میجر نے اپنے ہی افسران پر فائر کھول دیئے
    انڈیا میں‌پاکستانی فنکاروں کی بہت قدر کی جاتی ہے روبی انعم
    خیال رہے کہ معروف ادارے جے پی مورگن کا کہنا ہے کہ رواں سال خام تیل کی اوسط قیمت 86 ڈالر اور آئندہ سال 70 ڈالر فی بیرل رہنے کا امکان ہے۔