Baaghi TV

Tag: عالمی یوم مزدور

  • عالمی یوم مزدور پر مزدوروں نے کھیتوں میں گندم کاٹی،آج چھٹی

    قصور
    گزشتہ دن یکم مئی عالمی یوم مزدور پر فیکٹریوں،کارخانوں اور دفاتروں میں چھٹی تھی تاہم مزدور نے پھر بھی گندم کی کٹائی کی،گھروں میں کام کرنے والی عورتوں نے اپنے گھروں کو چھوڑ کر دوسروں کے گھروں میں کام کیا،آج بارش کے باعث مزدور گندم کٹائی سے چھٹی کرے گا

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن یکم مئی کے موقع پر دنیا بھر کی طرح عالمی یوم مزدور کے موقع پر ضلع قصور میں بھی بیشتر کارخانے،دفاتر اور فیکٹریاں بند رہیں تاہم ان میں سے بہت سے مزدور ایسے بھی ہیں جو ڈیلی ویجز بنیادوں پر کام کرتے ہیں اور کل کی چھٹی ان کی تنخواہ سے کاٹی جائے گی
    اسی طرح عالمی یوم مزدور کے موقع پر سیمینارز منعقد کرنے والوں کے گھروں میں مزدور عورتوں نے اپنے گھر کا کام کام چھوڑ کر مزدوری کی تاکہ ان کے گھر کا چولہا جلتا رہے
    گزشتہ دن یکم مئی عالمی یوم مزدور پر بھی مزدوروں نے کھیتوں میں گندم کی فصل کی کٹائی کی تاہم آج رات آنے والی شدید آندھی اور بارش کے باعث آج مزدور گندم کی کٹائی سے چھٹی کرے گا
    غریب مزدوروں کا کہنا ہے اس عالمی یوم مزدور سے ہمیں کوئی فائدہ نہیں فائدہ صرف ان کا ہے جو سرکاری و نیم سرکاری ملازم ہیں ہم ڈیلی ویجز کے مزدور ہیں اس دن پر ہماری مزدوری کاٹی جاتی ہے
    اگر گورنمنٹ کو اتنی ہی ہمدردی ہے مزدور سے تو اس دن کی مزدوری ہمیں خود دیا کرے تاکہ ہمارے گھروں کے چولہے جلتے رہیں

  • عالمی یوم مزدور کے موقع پہ عام مزدور کا سوال

    عالمی یوم مزدور کے موقع پہ عام مزدور کا سوال

    قصور
    یکم مئی عالمی یوم مزدور کے موقع پر آج ملک بھر کی طرح ضلع قصور میں بھی سرکاری چھٹی،بیشتر مزدوروں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے رہینگے ،گورنمنٹ دن نا منائے ہمارے بارے سوچے بھی،عام مزدور

    تفصیلات کے مطابق آج ضلع قصور میں بھی یکم مئی عالمی یوم مزدور کے موقع پہ سرکاری چھٹی ہے اور یہ دن سرکاری طور پر منایا جا رہا ہے جس کے باعث آج مزدوروں کو چھٹی ہے
    عام مزدوروں نے گورنمنٹ کو پیغام دیا ہے کہ سال میں محض ایک دن ہماری ہمدردی میں منانے سے کیا ہمارے گھر کا چولہا جلتا رہے گا؟
    کیا آج کے دن کی چھٹی سے ہماری مزدوری جو دیہاڑی نا لگنے سے رہ گئی ہمیں مل جائے گی؟
    مزدور نے اس بات پہ زور دیا کہ تقلید مغرب میں گورنمنٹ یہ دن تو بڑے جوش و جذبے سے منا رہی ہے کیا آج دن تک دلی طور سرکاری سطح پہ ہمارے لئے کچھ کیا بھی گیا ہے ؟
    ہمیں صحت کی سہولیات دی گئیں کہ ہمارے بچوں کو تعلیم کی اچھی؟
    ہمیں بھی اشرافیہ کی طرح مفت بجلی دی گئی کہ چیزوں کی خریداری پہ رعایت ؟
    آخر کونسی رعایت ہمیں دی گئی ہے کہ جس کے باعث گورنمنٹ کہہ سکے کہ ہم نے مزدور کا فائدہ سوچا ہے؟
    عام مزدور پوچھتا ہے کہ اس دن کا ہمیں کیا فائدہ ہے کہ جو دن منایا ہی ہمارے لئے جا رہا ہے؟