Baaghi TV

Tag: عالیہ بھٹ

  • رشی کپور چاہتے تھے عالیہ بھٹ ان کی بہو بنے

    رشی کپور چاہتے تھے عالیہ بھٹ ان کی بہو بنے

    رشی کپور کی اہلیہ نیتو سنگھ کہتی ہیں کہ جب میرے شوہر بہت زیادہ بیمار تھے توانہیں ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور سارا دن آئی سی یو کے باہربیٹھے رہتے تھے ایک بار میرے شوہر کی نظر ان پر پڑی تو انہوں نے کہا کہ ”تم کتنے ویلے لوگ ہو سارا دن بیٹھے رہتے ہو“ ۔نیتو سنگھ نے یہ بھی کہا کہ رشی کپور کی بہت خواہش تھی کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی ہوجائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ میں محسوس کرتی ہوں کہ رشی کپور کا سایہ میرے ساتھ ساتھ رہتا ہے ان کی رحمتوں والا ہاتھ بھی میرے سر پر رہتا ہے ۔مجھے جتنی بھی محبت ہر جگہ سے ملتی ہے وہ میرے شوہر کی وجہ سے ہی ہے۔میرے شوہر رشی کپور مجھے ہر حال میں خوش دیکھنا چاہتے تھے ،انہی کی خواہش کے مطابق میں نے عالیہ کو اپنی بہو بنا لیا اور میں سمجھتی ہوں کہ عالیہ سے بہتر مجھے بہو نہیں مل سکتی تھی۔

    رشی چاہتے تھے یہ دونوں شادی کر لیں وہ تو بلکہ اس طرح کہتے تھے ” اب کر لو شادی یار“ ۔یاد رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنیبر کپور نے چند ماہ پہلے شادی کی ہے دونوں کی شادی میں بہت کم لوگ تھے اور رسمیں بھی بہت زیادہ نہیں کی گئیں ان کے فیملی کے لوگ اور قریبی دوستوں کی شادی میں شرکت رہی، نیتو اس حوالے سے کہتی ہیں کہ لوگوں کو خوش کرنے کی بجائے خود کو دیکھنا چاہیے اور شادی بیاہ کی تقریبات محدود ہی رکھی جانی چاہیے تاکہ دوسروں کے لئے مثال بنے ۔

  • کافی ود کرن سیزن 7 میں رنبیر عالیہ نہیں بلکہ رنویر عالیہ دکھائی دیں گے

    کافی ود کرن سیزن 7 میں رنبیر عالیہ نہیں بلکہ رنویر عالیہ دکھائی دیں گے

    کافی ود کرن کے سیزن 7 میں رنبیر عالیہ نہیں بلکہ رنویر عالیہ دکھائی دیں گے
    کافی ود کرن کے سیزن سات کے اوپننگ شو کے مہمان عالیہ اور رنبیر کپور کی بجائے عالیہ اور رنویر سنگھ ہوں گے ۔کرن جوہر چاہتے تھے کہ عالیہ اور رنبیر کپور ان کے شو کے سیزن سات کے اوپننگ مہمان بنیں لیکن رنبیر کپور نے شو میں آنے سے منع کر دیا اور کہا کہ میں آپ کے گھر آکر گپ شپ تو کر سکتا ہوں لیکن شو میں نہیں آسکتا کیونکہ اس میں پوچھے جانے والے سوالوں کے جواب مہنگے پڑ سکتے ہیںکئی سال تک ان جوابوں کے لئے جوابدہ ہوتا رہوں گا ۔کہا جا رہا ہے کہ اس شو میں عالیہ اور رنویر اپنے لائف پارٹنرز کے بارے میں بھی بات کریں گے ۔اطلاعات ہیں کہ اس شو میں

    اس بار سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور اور سیف علی خان کی بیٹی سارا علی خان بھی جلورہ گر ہوں گی ۔ان کے علاوہ کرن جوہر اننیا پانڈے اور وجے ڈیورا کونڈا کو بھی بلا رہے ہیں ان مہمانوں کا آنا کنفرم ہو چکا ہے جبکہ کرن جوہر اکشے کمار ،عامر خان ،کرینہ کپور ، ہرتیک روشن اور سیف علی خان سے بھی بات چیت کررہے ہیں ۔فی الحال کافی ود کرن سیزن سات کا پہلا شو سات جولائی کو آن ائیر جائیگا جس میں عالیہ اور رنویر سنگھ مہمان ہوں گے یہ دونوں کرن جوہر کی آنے والی فلم ” روکی اور رانی کی پریم کہانی “ میں ایکساتھ کام کررہے ہیں۔عالیہ چونکہ ہالی وڈ کی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اس لئے اس فلم کی شوٹنگ انکی واپسی پر شروع کی جائیگی ۔

  • شادی کے بعد رنبیر بہت بدل گیا ہے:نیتو کپور

    شادی کے بعد رنبیر بہت بدل گیا ہے:نیتو کپور

    رشی کپور کی اہلیہ نیتو کپور جو آج کل اپنی فلم ”جُگ جُگ جیو“ کی پرموشن میں مصروف ہیں ان کے ہر طرف انٹرویوز ہورے ہیں اور ہر کوئی ان سے فلم کے حوالے سے کم اور عالیہ رنبیر کے حوالے سے زیادہ بات کرتا ہے ۔حال ہی میں فلم کی پرموشن کے دوران نیتو سنگھ سے ہندوستان ٹائمز نے رنبیر کے حوالے سے سوال کیا تو نیتو سنگھ نے کہا کہ شادی کے بعد میرا بیٹا کافی بد ل گیا ہے اور میں بہت خوش ہوں کہ عالیہ ہماری زندگیوں میں آئی ۔عالیہ نے رنبیر کو بے پناہ محبت دی ہے ۔پہلے یہ ٹینشن ہوتی تھی کہ شادی نہیں ہوئی شادی نہیں ہوئی لیکن اب ہو گئی ہے اب کوئی ٹینشن نہیں ہے ۔ایک سوال کے جواب میں نیتو نے کہا کہ ہمیں شادی بیاہ کی تقریبات کو محدود ہی رکھنا چاہیے تاکہ ہم اچھی طرح سے لطف اندوز ہو سکیں ہم کیا کرتے ہیں کہ ہم دوسروں کو خوش کرنے میں لگ جاتے ہیں ۔ہم نے بہت ہی محدود پیمانے پر شادی کی اس طرح اگر سب کریں تو یقینا یہ مثال بنے گی اور لوگ اس کو فالو کریں گے ۔

    یاد رہے کہ نیتو سنگھ کرن جو ہر کی فلم ”جگ جگ جیو“ میں اہم کردار ادا کررہی ہیں اس میں ان کے ساتھ انیل کپور بھی دکھائی دیں گے نیتو سنگھ عالیہ اور رنبیر کی شادی کے بعد کافی خوش ہیں ان کا ماننا ہے کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ عالیہ اس گھر میں بہو بن کر آئی ۔عالیہ آج کل اپنے پہلے ہالی وڈ پراجیکٹ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جبکہ رنبیر کپور ممبئی میں ہیں۔

  • آخر رنبیر کپور ہالی وڈ میں کام کیوں نہیں کرنا چاہتے؟

    آخر رنبیر کپور ہالی وڈ میں کام کیوں نہیں کرنا چاہتے؟

    بالی وڈ کے باصلاحیت اداکار رنبیر کپور کہتے ہیں کہ انہیں ہالی وڈ میں جا کر کام کرنے کا بالکل بھی شوق نہیں ہے انہوں نے ہالی وڈ میں جا کر کام نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں وہاں جا کر آڈیشن دینے سے ڈرتا ہوں ۔میں نے سن رکھا ہے کہ وہاں تو نامور اداکاروں کے بھی آڈیشن لئے جاتے ہیں اور پھر کہیں جا کر ان کے کام کرنے نہ کرنے کا فیصلہ ہوتا ہے چاہے وہ اپنے ملک میں کتنے ہی بڑے سٹار کیوں نہ ہوں لہذا میںاس عمل سے ڈرتا ہوں ۔صحافیوں سے بات کرتے ہوئے رنبیر کپور کا مزید کہنا تھا کہ مجھے باہر جا کر کام کرنے میں دلچپسی اس لئے بھی نہیں ہے کیونکہ میں یہاں بھارت میں ٹھیک چل رہا ہوں اور میں سمجھتا ہوں یہاں جیسا بھی کام کررہا ہوں اور

    جتنی بھی شہرت میرے پاس ہے میںاس سے مطمئن ہوں،مجھے کہیں بھی باہر جا کر کام کرنے کی ضرورت یا خواہش نہیں ہے ۔رنبیر نے مزید کہا کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ دنیا بھر میں پہچانے جائیں تو اسکے لئے ہالی وڈ جانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ اپنے ملک میں رہتے ہوئے اپنی ثقافت اور زبان کے ساتھ بھی یہ کام کر سکتے ہیں ۔اگر کام اچھا اور غیر معمولی ہو گا تو یقینا دنیا آپ کو سراہے گی ۔
    یاد رہے کہ رنبیر کپور کی اہلیہ عالیہ بھٹ ان دنوں ہالی وڈ کی فلم کی شوٹنگ کےلئے بیرون ملک میں قیام پذیر ہیں ان کاہالی وڈ کا یہ پہلا پراجیکٹ ہے جس کے لئے شوٹنگ کررہی ہیں رنبیر اور عالیہ دونوں اس پراجیکٹ پر کافی خوش اور پر امید ہیں

  • عالیہ اور رنبیر کی فلم براہمسٹرا کے ٹریلر نے شائقین کے دل جیت لئے

    عالیہ اور رنبیر کی فلم براہمسٹرا کے ٹریلر نے شائقین کے دل جیت لئے

    فلم براہمسٹرا کے پرڈیوسرکرن جو ہر نے گزشتہ روز ایک ٹویٹ کیا جس میںانہوں نے لکھا کہ میں اس فلم کا ٹریلر لانچ کرتے ہوئے بہت زیادہ فخر محسوس کررہا ہوں اس فلم کا پہلا پارٹ ”شیو نائن“ ستمبر میں ریلیز کیا جائیگا ۔تین سو کروڑ کے بجٹ کی اس فلم کا ٹریلر جیسے ہی ریلیز ہوا سوشل میڈیا پر اس کے چرچے ہونے لگے وی ایف ایکس ایفیکٹ سے بھرپور اس فلم میں عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور مرکزی کرداروں میں دکھائی دے رہے ہیں۔ حقیقی زندگی کے دونوں ساتھیوں کو شائقین سکرین پر دیکھنے کےلئے بھی بے تاب ہیں ۔فلم میں امیتابھ بچن اور ٹی وی کی اداکارہ موہنی رائے بھی اہم کردارں میں نظر آئیں گی کہا جا رہا ہے کہ شاہ رخ خان اس میں بہت ہی مختصر کردار ادا کریں گے ۔آیان مکھر جی کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم میں مارول اور ڈی سی یونیورس کی طرز پر وی ایف ایکس کا استعمال کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ یہ بالی وڈ کی پہلی ایسی فلم ہو گی جس میں وی ایف ایکس کا استعمال کیا گیا ہے اسی چیز کو دیکھتے ہوئے شاید اس فلم کا ٹریلر لوگوں کے دل جیت رہا ہے ۔فلم کی کاسٹ سمیت خصوصی طور پر پرڈیوسر کرن جوہر فلم سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ کئے ہوئے ہیں ان کا کہنا ہے کہ یہ فلم کامیابی کے نئے ریکارڈز قائم کریگی ۔

  • فرحان اختر کی جی لے زرا تاخیر کا شکار

    فرحان اختر کی جی لے زرا تاخیر کا شکار

    جاوید اختر کے بیٹے معروف ڈائریکٹر فرحان اختر کی فلم ” جی لے زرا“ تاخیر کا شکار ہو گئی ہے ۔فرحان اختر اس فلم کو ڈائریکٹ کررہے ہیں۔زویا اختر کی لکھی اس فلم میں فرحان اختر نے بالی وڈ کی تین خوبصورت اور جانی مانی اداکاراﺅں کترینہ کیف ،پریانکا چوپڑا اور عالیہ بھٹ کو اکٹھا کیا ہے۔کہا جا رہا ہے کہ تینوں اداکاراﺅں کی مصروفیت کے باعث فرحان اختر کو ڈیٹس لینے میں دشواری کا سامنا ہے ۔ عالیہ بھٹ جو کہ اپنی پہلی ہالی وڈ فلم ہارٹ آف تھرونز کی شوٹنگ میں بیرون ملک میں مصروف ہیں،انڈیا آتے ہی ان کا ایک اور پراجیکٹ ریڈی ہے جس کی شوٹنگ شروع ہو نی ہے دوسری طرف کترینہ کیف میری کرسمس میں مصروف ہیں

    کہا جا رہا ہے کہ اس کے بعد انہیں فلم فون بند اور ٹائیگر میں کاسٹ کیا جا رہا ہے ،پریانکا چوپڑا جونز بھی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔تینوں اداکاراﺅں کی مصروفیت کی وجہ سے لگ رہا ہے کہ جیسے اس کی شوٹنگ رواں برس ستمبر میںنہیں ہو سکے گی،اس کی شوٹنگ اگلے سال ہی شروع ہو گی ۔ کترینہ کیف ،پریانکا چوپڑا اور عالیہ بھٹ کے پرستار اپنی پسندیدہ اداکاراﺅں کو ایک ساتھ دیکھنے کےلئے کافی بےتاب ہیں۔
    عالیہ بھٹ ،کترینہ کیف اور پریانکا چوپڑا کی اپنی اپنی جگہ بہت زیادہ فین فالونگ ہے اور عالیہ بھٹ کا شمار تو اب بالی وڈکی بہترین اکاراﺅں میں ہونے لگا ہے جبکہ پریانکا چوپڑا اور کترینہ کیف اپنی صلاحیتوں کا لوہا پہلے ہی منوا چکی ہیںان کے کریڈیٹ پر بے شمار ہٹ فلمیں ہیں۔

  • عالیہ بھٹ کی مصروفیات نے انکو بچا لیا

    عالیہ بھٹ کی مصروفیات نے انکو بچا لیا

    کرن جوہر کی برتھ ڈے پارٹی لے بیٹھی بہت سارے شوبز ستاروں کو۔ان کی سالگرہ میںشرکت کرنے والا ہر دوسرا سٹار کورونا میں مبتلا ہو گیا ہے اس حوالے سے عالیہ بھٹ خوش قسمت رہیں وہ کورونا سے بچ گئیں ۔ کرن جو ہر کی سالگرہ کی تقریب سے قبل عالیہ اپنے پہلے ہالی وڈ پراجیکٹ ”ہارٹ آف سٹون“ کی شوٹنگ کےلئے بیرون ملک روانہ ہوگئیں ۔ان کی بہت کوشش تھی کہ وہ صرف ایک دن کے لئے انڈیا چلی
    جائیں اور سالگرہ میں شرکت کرکے واپس شوٹنگ پر آجائیں لیکن انہیں اجازت نہ مل سکی اور وہ سالگرہ میں شریک نہ ہو سکیں۔بین الاقوامی شوٹنگ کے قواعد و ضوابط شاید مختلف ہیںایک بار کہیں کوئی ٹیم شوٹنگ کے لئے پہنچ جائے تو پھر وہ اس لوکیشن کو چھوڑ کر کہیں نہیں جا سکتا ۔عالیہ بھٹ نے اس کے باوجود ہاتھ پاﺅں مارے کہ ان کو صرف ایک دن کا ریلیف مل جائے لیکن ایسا نہ ہو سکا۔ عالیہ کا سالگرہ میں نہ آنے کو اب ان کی خوش قسمتی کہا جا رہا ہے کیونکہ وہاں پہنچے بہت سارے ستارے کورونا جیسے مرض میں مبتلا اپنے گھروں میں قید ہیں اور عالیہ صحت مند ہیں اور اپنی شوٹنگ کرہی ہیں ۔
    یاد رہے کہ راج کپور خاندان کی بہو اور رنبیر کپور کی اہلیہ عالیہ کپور اپنی پہلی ہالی وڈ فلم کی شوٹنگ کےلئے آج کل لندن میں موجود ہیں عالیہ اپنے پہلے ہالی وڈ پراجیکٹ کو لیکر کافی خوش ہیں انہوں نے اس فلم کی شوٹنگ کے لئے روانہ ہونے سے قبل ایک پوسٹ لگائی جس میں انہوں نے لکھا کہ میں بہت زیادہ نروس ہو ں ۔

  • عالیہ بھٹ کی فلم ’’گنگو بائی کاٹھیا واڑی‘‘ کا ایک سین ہالی ووڈ کی مشہور فلم  کی کاپی

    عالیہ بھٹ کی فلم ’’گنگو بائی کاٹھیا واڑی‘‘ کا ایک سین ہالی ووڈ کی مشہور فلم کی کاپی

    اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم ’’گنگو بائی کاٹھیا واڑی‘‘ کا ایک سین ہالی ووڈ کی مشہور زمانہ فلم ’’دی میٹرکس‘‘ سے کاپی کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بالی ووڈ اوریجنل اور تخلیقی کام کرنے کے بجائے اکثر دوسروں کے کئے گئے کاموں کی نقل کرنے کے لیے مشہور ہے بالی ووڈ کی کئی فلمیں ہالی ووڈ یا ساؤتھ انڈین فلموں کی نقل ہوتی ہیں اور بھارتی فلم انڈسٹری کے موسیقارپاکستانی میوزک کو چوری کرنے کے لئے مشہور ہیں-

    کورونا وبا کے مشکل ترین دور کے بعد عید پر 4 فلمیں ریلیز ،ملک بھر کے سینماؤں کی رونقیں بحال

    جس کی مثال پاکستان کی پاپ گلوکارہ حدیقہ کیانی کا مشہور گانا ’’بوہے باریاں‘‘ ہے جسے حال ہی میں بالی ووڈ گلوکارہ کنیکا کپور نے نہ صرف چرایا ہے بلکہ ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے اپنا اوریجنل گانا بھی قرار دے رہی ہیں اور کہا کہ بلکہ انہوں نے اور ان کی ٹیم نے بڑی محنت سے فوک گانا تیار کیا۔

    کانیکا کپور نے حدیقہ کیانی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کا گانا ’بوہے باریاں‘ بلکل مخِتلف اور منفرد ہے، ان پر گانے کی کاپی کا الزام بے بنیاد ہےیہ بہت ہی غلط ہے کہ ان پر کسی دوسری کا کام چوری کرنے کا الزام لگایا جا رہا ہے، حالانکہ ان کا فوک گانا بلکل نئی اور تخلیقی ایجاد ہےان کی جانب سے ریلیز کیا گیا گانا اوریجنل ہےجس کی شاعری کنور جنیجا نے لکھی جب کہ اس کی موسیقی شروتی رانے نے ترتیب دی۔

    تاہم اب ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم’’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘‘ کا ایک منظر بھی ہالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم ’’دی میٹرکس‘‘ سے ہو بہوکاپی کیا گیا ہے۔

    کرشمہ کپور کا دوسری شادی کریں گی؟ اداکارہ نے بتا دیا

    ایک سوشل میڈیا پیج نے فلم ’’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘‘ اور ’’دی میٹرکس‘‘ کے ایک منظر کے درمیان غیر معمولی مماثلت کی جانب نشاندہی کروتے ہوئے لکھا کہ دو دہائیوں بعد بھی بالی ووڈ کے جدید فلم سازوں میں سے زیادہ تر ’’دی میٹرکس‘‘ کو اپنے مواد میں شامل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

    حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم ’’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘‘ میں ایک منظر پیش کیا گیا ہے جس میں فلم کا مرکزی کردار جوکہ عالیہ بھٹ نے ادا کیا ہے ایک لڑکی کو سرخ اور نیلی کینڈی دے کر دونوں میں سے ایک کا انتخاب کرنے کا کہتی ہے۔

    سچن ٹنڈولکرکی بیٹی بالی ووڈ میں ڈیبیو کیلئے تیار

    یہ منظر فلم ’’دی میٹرکس‘‘ کے ایک انتہائی مقبول منظر کی یاد دلاتا ہے، جہاں مورفیوس فلم کے مرکزی کردار ’’نیو‘‘ کو نیلی اور سرخ گولیاں پیش کرتا ہے اور دونوں میں سے ایک کا انتخاب کرنے کے لیے کہتا ہے۔

    اگرچہ دونوں مناظر تصوراتی طور پر بالکل ایک جیسے ہیں، لیکن دونوں فلموں میں سوائے اس ایک سین کے اور کوئی چیز مشترک نہیں ہےحالانکہ ان دونوں فلموں کی کہانی اور پس منظر ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہیں لیکن پھر بھی سنجے لیلا بھنسالی ہالی ووڈ سے اتنے زیادہ متاثر نظر آتے ہیں کہ فلم میں ’’دی میٹرکس‘‘ کے مشہور سین کو کاپی کرنے سے خود کو روک نہیں سکے۔

    جب امیتابھ بچن نے گووندا کو تھپڑ مارنے کی دھمکی دی تھی

  • عالیہ اور رنبیرکپور کی شادی کی تقریبات کا آغاز ،سخت سیکیورٹی انتظامات

    عالیہ اور رنبیرکپور کی شادی کی تقریبات کا آغاز ،سخت سیکیورٹی انتظامات

    بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور اداکار رنبیر کپور کی شادی کی تقریبات کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق آج اس خوبصورت جوڑی عالیہ اور رنبیر کی ہلدی کی رسم ہوگی جبکہ بھارتی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا اس شادی کومکمل کوریج دے رہا ہے جبکہ یہ جوڑی اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی طرح اپنی شادی کو انتہائی نجی رکھنا چاہتی ہے۔

    رنبیر کپوراورعالیہ بھٹ کی شادیاں کی تیاریاں مکمل ،مہمانوں کی فہرست سامنے آ گئی

    اسی لیے اس تقریب میں سجاوٹ، اور کھانے پینے کا اہتمام کرنے کے لیے رنبیر کپور کے گھر آنے والے عملے کو سخت سیکیورٹی انتظامات سے گزرنا پڑ رہا ہے۔

    سوشل میڈیا پر رنبیر کپور کے گھر کے باہر سے وائرل ہوتی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو گارڈز ہاتھ میں اسٹیکرز لیے کھڑے ہیں اور گھر کے اندر جانے والے ہر فرد کے موبائل فون کیمرہ پر یہ اسٹیکر چسپاں کیے جا رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کی سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات سے متعلق خبر سامنے آئی تھی جس میں اس شادی کے دوران 200 باؤنسرز اور ڈرونز بھی استعمال کیے جانے کا انکشاف کیا گیا تھا –

    ول اسمتھ سے شادی نہیں کرنا چاہتی تھی، مجبور کیا گیا،جاڈا اسمتھ کا حیران کن انکشاف

    اس سلسلے میں مہیش بھٹ کے بیٹے راہول بھٹ کا کہنا تھا کہ گارڈز آر کے اسٹوڈیو اور چیمبور میں واقع وستوو میں بھی تعینات کیے جائیں گے، جبکہ پٹرول آفیسرز ہر مہمان پر کڑی نگاہ رکھیں گے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کی اہم تقریب یعنی پھیرے 17 اپریل کو لیے جائیں گے۔

    قبل ازیں اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کی خبروں پر سنجے دت کا کہنا تھا کہ اگر رنبیر شادی کر رہا ہے تو میں اس کے لیے بے حد خوش ہوں انہوں نے رنبیر کپور کو جلد بچے پیدا کرنے کا مشورہ دیا اور خوشیوں بھری زندگی کی دعا بھی دی۔

    ان کا کہنا تھا کہ عالیہ بھٹ میرے سامنے پیدا اور بڑی ہوئیں، شادی ایک وعدہ ہے جو دو لوگ آپس میں کرتے ہیں اور انہیں اس وعدے کو نبھانا ہوتا ہے-

  • رنبیر کپوراورعالیہ بھٹ کی شادیاں کی تیاریاں مکمل ،مہمانوں کی فہرست سامنے آ گئی

    رنبیر کپوراورعالیہ بھٹ کی شادیاں کی تیاریاں مکمل ،مہمانوں کی فہرست سامنے آ گئی

    بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ کی شادیاں کی تیاریاں مکمل ہو گئیں، تقریبات 17 اپریل تک جاری رہیں گی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں اسٹارز نے شادی کے لیے رنبیر کپور کے انکل رندھیر کپور کے گھر کا انتخاب کیا ہے، جہاں 1980 میں رنبیر کپور کے والد رشی کپور اور نیتو سنگھ کی شادی ہوئی تھی۔

    سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدرکی بالی ووڈ اسٹارز سے ملاقاتیں

    تاہم، اس حوالے سے رندھیر کپور نے بھارتی میڈیا کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ’وہ نہیں جانتے کہ لوگ عالیہ اور رنبیر کے بارے میں اتنی آزادی سے کیوں بات کررہے ہیں اُنہوں نے عالیہ اور رنبیر کے اپنے گھر(RK House) میں شادی کرنے کے بارے میں کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں سنی اور نا ہی وہ ایسی کسی بات سے واقف ہیں-

    بھارتی میڈیا کی ہی رپورٹ کے مطابق دونوں اداکاروں نے نجی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے گی جس میں صرف ان کے خاندان اور قریبی دوست اور شرکت کریں گے۔

    بھارتی شوبز ویب سائٹ پنک ولا کی رپورٹ کے مطابق رنبیر کپور کی ماں نیتو سنگھ کو بھارت کے مشہور ڈیزائنر منیش ملہوترا کے اسٹوڈیو اور پھر انہیں ان کے گھر جاتے بھی دیکھا گیا ہے، جبکہ عالیہ اور رنبیر نے اپنی فلموں کی جاری شوٹنگز سے کچھ دیر کے لیے بریک بھی مانگ لی ہے۔

    پاکستانی گلوکارہ نےگریمی ایوارڈ جیت لیا

    پنک ولا کا رپورٹ میں کہنا ہے کہ شادی کے بعد رنبیر اور عالیہ کا ریسپشن ممبئی میں رکھا جائے گا، جس میں کئی بالی ووڈ ستارے نظر آئیں گے، جس کی گسٹ لسٹ بھی تیار ہو چکی ہے، جس میں شاہ رخ خان کے ساتھ رنبیر کپور کی دوست رہ چکی دیپیکا پڈوکون کا نام بھی شامل ہے۔

    انڈیا ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق رنبیر اور عالیہ کی شادی میں شاہ رخ خان، ہدایتکار کرن جوہر، سنجے لیلا بھنسالی، زویا اختر، ڈیزائنر مسابا گپتا، ورون دھون ، ان کے بھائی روہت دھون، آیان مکھرجی، ارجن کپور، منیش ملہوترا، اکانشا رنجن اور انوشکا رنجن کو مدعو کیا گیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ کرن جوہر، آیان مکھرجی، منیش ملہوترا، انوشکا رنجن اور ان کی بہن اکانشا رنجن شادی میں ضرور شرکت کریں گےاس کے علاوہ نیتو کپور، ردھیما کپور ساہنی، کرینہ کپور خان، سیف علی خان، کرشمہ کپور، مہیش بھٹ، مکیش بھٹ، اور سونی رازدان سبھی شادی کی تقریبات کا حصہ ہوں گے۔

    رواں برس ریلیز ہونے والی بالی ووڈ کی پانچ فلمیں

    واضح رہے کہ رنبیر کپور نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں عالیہ اور ان کی شادی جلد ہونے کا اعتراف کیا تھا لیکن انہوں نے اپنی شادی کی تاریخ نہیں بتائی تھی دونوں اداکاروں کی جانب سے تاحال شادی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

    یاد رہے عالیہ بھٹ ہمیشہ سے انٹرویوز میں بتاتی رہی ہیں کہ 11 سال کی عمر سے انہیں رنبیر کپور پر کرش ہوا تھا، لیکن ان کا رشتے کا آغاز 2017 میں ہوا، جسے 2018 میں انہوں نے سونم کپور کی شادی پر ایک ساتھ آ کر آفیشل کر دیا تاہم اب جلد شادی کے بندھن میں بھی بندھنے والے ہیں تاہم میڈیا کے پوچھنے پر ہر بار عالیہ شادی کی تاریخ والے سوال کو نظرانداز کردیتی ہیں۔

    رز احمد آسکر ایوراڈ جیتنے والے پہلی مسلمان اداکار بن گئے