Baaghi TV

Tag: عامر خان نے فلم بنانے کا اعلان کردیا

  • عامر خان کا بھارتی سیاست اور بابری مسجد کی شہادت پر فلم بنانے کا اعلان

    عامر خان کا بھارتی سیاست اور بابری مسجد کی شہادت پر فلم بنانے کا اعلان

    بالی ووڈ کے سپراسٹارعامر خان نے بھارتی سیاست اور بابری مسجد کی شہادت پرفلم ”لعل سنگھ چڈھا”بنانے کا اعلان کر دیا-

    عامر خان نے اپنی سالگرہ پر اپنی نئی فلم کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ میری آنے والی فلم ”لعل سنگھ چڈھا”ہے جو کہ امریکن فلم”فار سٹ گمپ”سے متاثر ہو کر بنائی جا رہی ہے،اسے میری اور ویا کوم18 کی پروڈکشن میں بنایا جا رہا ہےفلم میں ایڈوت چندن ہدایت کار کے فرائض انجام دیں گے-

    ذرائع کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ یہ محض ایک فلم نہیں بلکہ ایک تاریخی حوالہ ثابت ہو گی کیوں کہ اس فلم میں شہید بابری مسجد سے لے کر مودی سرکار میں‌ہونے والے اقدام دکھائے جائیں گے دنیا دیکھے گی گزشتہ چند سال میں بھارت میں کیا ہوا-

    تاریخی واقعے پر بننے والی اس فلم میں عامر خان ویژول افیکٹ کے ساتھ ماضی کی کئی سیاسی اور تاریخی شخصیات سے بھی ملے گے، فلم میں عامر خان سکھ کا کردار ادا کریں‌گے-

    فلم”لعل سنگھ چڈھا”عامر خان کے مدمقابل کرینہ کپور مرکزی کردار ادا کریں گی.فلم 2020 کے دسمبر ریلیز کی جائے گی-

  • عامر خان کا بھارتی سیاست اور بابری مسجد کی شہادت پر فلم بنانے کا اعلان

    عامر خان کا بھارتی سیاست اور بابری مسجد کی شہادت پر فلم بنانے کا اعلان

    ممبئی: معروف بھارتی فلم اداکار عامر نے اعلان کیا ہے کہ وہ بھارتی سیاست اور بابری مسجد کی شہادت سے متعلق فلم بنارہے ہیں. عامر خان کے مطابق فلم ’لعل سنگھ چڈھا‘ سے بھارتی معاشرتی ناانصافیوں کا پتہ چلے گا. ا۔بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان نے اپنی سالگرہ پر نئی فلم کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ میری آنے والی فلم کا نام ’لعل سنگھ چڈھا‘ ہے جوکہ امریکن فلم ’فارسٹ گمپ‘ سے متاثر ہو کر بنائی جارہی ہے، اسے میری اور ویاکوم 18 کی پروڈکشن میں بنایا جارہا ہے جب کہ فلم میں ایڈوت چندن ہدایت کار کے فرائض انجام دیں گے۔

    عامر خان کے حوالے سے ذرائر نے دعویٰ کیا ہے کہ محض یہ ایک فلم نہیں بلکہ تاریخی حوالہ ثابت ہوگی کیوں کہ اس فلم میں شہید بابری مسجد سے لے کر مودی سرکار کی حکومت میں ہونے والے اقدام دکھائے جائیں گے جب کہ دنیا دیکھے گی کہ گزشتہ چند سال میں بھارت میں کیا ہوا۔

    واضح رہے کہ فلم ’ لعل سنگھ چڈھا‘ میں عامر خان کے مد مقابل کرینہ کپور مرکزی کردار ادا کریں گی۔ فلم سال 2020ء کے دسمبر میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔تاریخی واقعے پر بننے والی اس فلم میں عامر خان ویژول افیکٹ کے ساتھ ماضی کی کئی سیاسی اور تاریخی شخصیات سے بھی ملیں گے، فلم میں عامر خان سکھ کا کردار ادا کریں گے۔