Baaghi TV

Tag: عامر لیاقت

  • عامر لیاقت "پاکستانی بگ باس” طرز کا شو کرنے کو تیار

    عامر لیاقت "پاکستانی بگ باس” طرز کا شو کرنے کو تیار

    ٹی وی میزبان ڈاکٹرعامر لیاقت حسین ایک بار پھر چھوٹی اسکرین پر طویل عرصے بعد متنازع شو کی میزبانی کرتے دکھائی دیں گے۔

    باغی ٹی وی : عامر لیاقت حسین پہلی بار کسی ریئلٹی شو کی میزبانی کرتے دکھائی دیں گے، ماضی میں وہ ٹاک شوز، مذہبی پروگرامات اور گیم شوز کی میزبانی کرتے رہے ہیں اور اب جلد ہی ’بول ٹی وی‘ پر بھارت کے متنازع ترین ریئلٹی شو ’بگ باس‘ کی طرز کا پروگرام ’بول ہاؤس‘ کرتے دکھائی دیں گے۔

    ٹی وی چینل کی جانب سے شیئر کیے گئے پروگرام کے ٹریلر سے عندیہ ملتا ہے کہ مذکورہ شو بھارتی متنازع شو ’بگ باس‘ کا پاکستانی ورژن ہوگا، جس میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو ایک ماہ تک پروگرام کے سیٹ کے اندر ہی رہنا پڑے گا۔

    فوٹو :سکرین شاٹ

    ٹریلر میں عامر لیاقت حسین بتاتے سنائی دیتے ہیں کہ پروگرام میں شرکت کرنے والے افراد کو ایک ماہ تک ’بول ہاؤس‘ میں رہنا ہوگا اور انہیں صرف موبائل فون دیا جائے گا۔

    ٹریلر میں عامر لیاقت حسین نے بتایا کہ وہ جلد ہی مذکورہ پروگرام کی میزبانی کرتے دکھائی دیں گے، تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا کہ شو کو کب تک نشر کیا جائے گا۔

    فوٹو :سکرین شاٹ
    ٹریلر میں ’بول ہاؤس‘ میں موجود پرتعیش سہولیات کی جھلکیاں بھی دکھائی گئیں، عالیشان ہاؤس میں سوئمنگ پول، جیم، گراؤنڈ اور بیڈ رومز سمیت دیگر سہولیات شامل ہیں۔

    فوٹو :سکرین شاٹ
    ٹی وی چینل کی جانب سے شو کا ٹریلر شیئر کیے جانے پر لوگوں نے اسے ’بگ باس‘ کی پاکستانی کاپی قرار دیا جب کہ بعض لوگوں نے مطالبہ کیا کہ مذکورہ پروگرام کی میزبانی وقار ذکا کو دی جائے۔

    فوٹو :سکرین شاٹ
    شو کے ٹریلر پر کئی لوگوں نے کمنٹس کرتے ہوئے عامر لیاقت پر تبصرے بھی کیے اور لکھا کہ انہیں امید ہے کہ رکن قومی اسمبلی ساحر لودھی کو بھی پیچھے چھوڑ دیں گے۔

    فوٹو :سکرین شاٹ
    بعض افراد نے شکوہ کیا کہ ٹی وی پر دانش تیمور کا اچھا خاصا شو چل رہا تھا، اسے بند کرکے عامر لیاقت کا شو لے کے آ رہے ہیں۔


    فوٹو :سکرین شاٹ
    کچھ لوگوں نے عامر لیاقت کی میزبانی پر بھی تنقید کی اور توبہ مانگی کہ اب انہیں دیکھنا باقی رہ گیا تھا۔

  • ڈاکٹرعامرلیاقت کی پشین گوئی 2 گھنٹے بعد ہی سامنے آگئی

    ڈاکٹرعامرلیاقت کی پشین گوئی 2 گھنٹے بعد ہی سامنے آگئی

    اسلام آباد :ڈاکٹرعامرلیاقت کی پشین گوئی 2 گھنٹے بعد ہی سامنے آگئی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی معروف اینکر ڈاکٹر عامرلیاقت حسین نے ایک بڑی ہی مبہم قسم کی پیشن گوئی کی تھی جو کہ خود ہی دو گھنٹوں بعد منظرعام پرلےآئے

     

    ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے ایک پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ

    "اسلام آباد کی فضاؤں میں ایک خوشبو سی پھیلی ہوئی ہے، لگتا ہے کہیں کچھ پَک رہا ہے، اور جیسے ہم لائے گئے تھے ویسے ہی پکائے جائیں گے ، ہانڈی بہت وسیع ہے لذت کے لیے کافی کچھ ڈالا جا سکتا ہے”

     

    تھوڑی دیر بعد یعنی دوگھٹوں کے بعد جو پہلے پیشن گوئی کی تھی اس کے متعلق کچھ اس طرح بیان فرمایا
    "وزیراعظم کی زیر صدارت “مخصوص ترجمانوں” کا اجلاس ختُم ہوگیا جو باہر نکل کر “باہر نکالنے والے” کام کرتے ہیں ، کون ہیں یہ لوگ؟ وزیر بھی ہیں اور ترجمان بھی، یعنی شب بھی ہیں اور رات بھی، پانی بھی ہیں اور آپ بھی، معزز بھی ہیں اور باعزت بھی”

     

     

    تیسرے مقام پر اپنی ٹویٹ کے جواب میں کچھ سوالات کا جواب اس طرح دیتے ہیں کہ
    "اگر بقول آپ کے حکومت سازش کے تحت لائی گئی تو اب خارش کے تحت کیوں گرانے پر تُلے ہیں”