Baaghi TV

Tag: عباسی شہید اسپتال

  • کراچی عباسی شہید اسپتال کا عملہ الیکشن ڈیوٹی کے لیے طلب،اسپتال بند

    کراچی عباسی شہید اسپتال کا عملہ الیکشن ڈیوٹی کے لیے طلب،اسپتال بند

    کراچی کے تیسرے بڑے اسپتال عباسی شہید اسپتال کا عملہ الیکشن ڈیوٹی کے لیے طلب کرلیا گیا جس کے باعث اسپتال بند ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : اسپتال ذرائع کے مطابق ایمرجنسی سمیت اسپتال کا پورا عملہ الیکشن ڈیوٹی کے لیے طلب کیا گیا ہے، اسپتال کی لیبارٹری میں اس وقت ایک بھی آدمی موجود نہیں ہے،عباسی شہید اسپتال کے ایم ایس کو بھی عام انتخابات کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

    اسپتال کے 750 ڈاکٹر اور عملہ انتخابی ڈیوٹی پر مامور ہے،اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے عملہ موجود نہیں، اس لیے اسپتال کو بند کرنے کےعلاوہ کوئی آپشن نہیں،ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اسپتال میں کوئی موجود نہیں، صرف چند جھاڑو دینے والے اور کم درجےکا عملہ اسپتال میں ہے-

    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے عباسی شہید اسپتال بند ہونے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سے رابطہ کیا اور معاملہ کی تحقیقات کی ہدایت کی، گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ تیسرے بڑے اسپتال کے بند ہونے کی اطلاعات تشویش ناک ہیں، میئر کراچی نے گورنرسندھ کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ تحقیقات کرکے آپ کو مطلع کرتا ہوں۔

  • عباسی شہید اسپتال کی انتظامیہ پیرا میڈیکل اسٹاف کے ساتھ نہ انصافی بند کریں۔

    عباسی شہید اسپتال کی انتظامیہ پیرا میڈیکل اسٹاف کے ساتھ نہ انصافی بند کریں۔

    عباس شہید اسپتال کی سینئر ڈائریکٹر سلمہ کوثر میئر کراچی وسیم اختر کے ایماءپر عباسی شہید اسپتال کے پیرا میڈیکل اور اسٹاف کے ساتھ انتقامی کارروائی کے عمل پر اتر آئی ہیں۔

    جبکہ ان پر خطر حالات میں اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر پیرا میڈیکل اور اسٹاف اپنی ڈیوٹی احسن انداز میں سر انجام دے رہے ہیں باوجود اس کے سینئر ڈائریکٹر سلمہ کوثر کی جانب سے پیرا میڈیکل اور اسٹاف کے ٹرانسفر آرڈر جاری کرنا کسی سازشی عمل کا شاخسانہ ہے اس، نہ انصافی پر پاک سرزمین پارٹی لیبر فیڈریشن کے انچارج ندیم خان واراکین کمیٹی نے پرزور مذمت کی ہے اور صدائے حق لگاتے ہوئے انکا کہنا ہے جہاں کرونا وائرس کی وجہ سے پورے ملک میں Lockdown نافذ العمل ہے اس کٹھن وقت اور نامساعد حالات میں شہر کراچی کے باسیوں کے ساتھ نارواسلوک برداشت نہیں کیا جائے گا عباسی شہید اسپتال کی انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں تمام پیرا میڈیکل اور اسٹاف کے ٹرانسفر آرڈر وڈرو کئے جائیں ورنہ اگلے لائحہ عمل کا اعلان جلد کیا جائے گا۔