Baaghi TV

Tag: عبداللہ گل

  • تحریک انصاف دھوکہ دینے کے علاوہ کیا دے سکتی ہے؟ عبداللہ حمید گل

    تحریک انصاف دھوکہ دینے کے علاوہ کیا دے سکتی ہے؟ عبداللہ حمید گل

    جنرل حمید گل (ر) کے صاحبزادے اور چئیرمین تحریک جوانان پاکستان عبداللہ حمید گل نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دھوکے کے علاوہ اور کیا دے سکتی ہے

    365 نیوز کے پروگرام کھرا سچ میں سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کے سوال کے جواب میں عبداللہ حمید گل کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کیا دے سکتی ہے حکومت کو، تحریک انصاف دھوکہ دینے کے علاوہ کیا دے سکتی ہے؟ قوم کو دھوکہ، کشمیریوں کو دھوکہ، 1 کروڑ نوکریوں کا دھوکہ، 50 لاکھ گھروں کا دھوکہ،پی ٹی آئی ایک دفعہ پھر دھوکہ دینے کیلئے تیار بیٹھی ہے، یہ ہمیشہ یوٹرن لیتے ہیں، یوٹرک تھوک کر چاٹنے کے مترادف ہے ،کیا قرآن میں یوٹرن ہے نفی، اسکا مطلب ہے کہ یوٹرن جھوٹے کی نشانی ، پاکستان کبھی بھی کمزور نہیں ہوا، پاکستان عالم اسلام میں اولین کردار ادا کر رہا ہے، ہمارا کردار اب بڑھ رہا ہے کیونکہ ہم اپنی منزل کی جانب بڑھ رہے ہیں، پاکستان ہمیشہ سے لیڈر تھا، عالم اسلام کے اندر، دنیا کے اندر پاکستان کا ممتاز مقام ہے، دنیا کے فیصلوں‌کو مرکز و محور پاکستان تھا اور رہے گا، کون تھا جو اس میں رخنہ ڈال رہا تھا اس پر بات کی جائے، جو بھنگڑے ڈال رہے تھے کہ پاکستان میں پابندیاں لگ گئیں، ان پابندیوں میں بھی پاکستان نے دفاعی کام کیا، میزائل بنائے،پاکستان پر اب براہ راست جنگ مسلط نہیں کی جا سکتی تھی، اسلئے اندرونی طور پر پاکستان کے اندر لوگوں کو بھڑکایا گیا، سیاسی جماعتوں کو سوشل میڈیا کا استعمال کیا گیا، لوگوں کے ذہنوں کو بدلا گیا،

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ میری جب دوستی ہوتی تھی تو بانی پی ٹی آئی نے مجھے وزیراعظم ہاؤس بلایا،اور کہا کہ لقمان کیا میں یوٹرن لیتا ہوں،جس پر میں نے کہا کہ نہیں، عمران نے کہا ٹی وی پر کیوں نہیں کہتے،جس پر میں نے کہا کہ یو آرآن راؤنڈ اباؤٹ ،تم تو ایک ہی جگہ گول گھومے جا رہے ہو،

    کھرا سچ کے میزبان،مبشر لقمان، کا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

    مبشر لقمان کی وزیر داخلہ محسن نقوی پر تنقید،رانا ثناء اللہ کے دور سے موازنہ

    سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والوں کو سزا مل جاتی تو نومئی نہ ہوتا، مبشرلقمان

    بشریٰ کا خطاب،عمران خان تو”وڑ” گیا. مبشر لقمان

  • آج پوری قوم فخر کرتی ہے کہ ہمیں حافظ سید عاصم منیر جیسا سپہ سالار عطا ہوا،عبداللہ گل

    آج پوری قوم فخر کرتی ہے کہ ہمیں حافظ سید عاصم منیر جیسا سپہ سالار عطا ہوا،عبداللہ گل

    اسلام آباد: جنرل حمید گل (ر) کے صاحبزادے اور چئیرمین تحریک جوانان عبداللہ گل کا کہنا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے اس بات کو ثابت کیا کہ اگر آپکی نیت صاف اور عزم بلند ہو تو آپ ایک سال کے قلیل عرصہ میں بھی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : عبداللہ گل نے جنرل عاصم گل کے بطور آرمی چیف ایک سال مکمل ہونے پر خراج تحسین پیش کیا سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ حافظ آ گیا، حافظ چھا گیا جنرل حافظ سید عاصم منیر کا بطور آرمی چیف ایک سال ،مایوسی سے امید کا سفر-

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال 29 نومبر کو جنرل عاصم منیر نے جب پاک فوج کی بطور آرمی چیف کمان سنبھالی تو اس وقت پاکستان کو سیکیورٹی مسائل سمیت، معیشت، سیاسی عدم استحکام اور امن و امان کی صورتحال کا سامنا تھا،گزشتہ حکومت کی پالیسیز اور سیاسی ترجیحات کے باعث ایک طرف ملک معاشی طور پر دیوالیہ ہونے کے قریب تھا اور دوسری طرف دہشت گردی کے واقعات میں بھی دن بدن اضافہ دیکھنے کو مل رہا تھا۔

    پی ٹی آئی کی انٹرا پارٹی انتخابات میں عمران خان کے حصہ نہ لینے …

    https://x.com/MAbdullahGul/status/1729510789113860400?s=20
    اس تمام صورتحال کے پیشِ نظر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جس دانشمندی، فہم و فراست اور اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے محظ ایک سال کے قلیل عرصے میں نگران حکومت کے شانہ بشانہ ملک کی ترقی کے لئے کوشاں ہیں انہو‌ں نے دہشت گردوں کیخلاف کاروائیاں تیز کیں، اپنے ادارے میں احتساب کے عمل کو مثال بنایا، مافیاز کیخلاف کریک ڈاؤن کیا، غیر قانونی افغان مہاجرین کے انخلاء کو یقینی بنایا، بین الاقوامی سرحد پر سمگلنگ کا خاتمہ کیا، سول حکومت کیساتھ مل کر زراعت میں جدت لائے، بیرون ممالک سے سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے SIFC کو قائم کیا، دوست ممالک سے سفارتی تعلقات کو بہتر کیا-

    پیپلزپارٹی کے رہنما کا پرویز خٹک کی پارٹی میں شمولیت …

    انہوں نے کہا کہ ایسے تاریخی اقدامات کی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی اور *جنرل عاصم منیر نے اس بات کو ثابت کیا کہ اگر آپکی نیت صاف اور عزم بلند ہو تو آپ ایک سال کے قلیل عرصہ میں بھی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور نگران حکومت کے مشترکہ اقدامات ہی کا یہ نتیجہ ہے کہ ڈالر کا ریٹ 308 سے 286 پر پہنچ گیا، سٹاک ایکسچینج ہنڈرڈ انڈیکس میں 368 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، چینی کی قیمت میں 230 روپے کلو سے 140 روپے فی کلو تک آگئی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ یک مشت 30 روپے کی کمی دیکھنے کو ملی، کسان کو کھاد آسان نرخ میں دستیاب ہورہی ہے-

    پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی لاہور سے گرفتار

    عبداللہ گل نے کہا کہ سیاسی اور معاشی استحکام کے سفر کے آغاز سمیت بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا بہتر تشخص ابھر کر سامنے آیا، اس ایک سال میں پاکستان نے ترقی کے وہ اہداف عبور کیے جسکا پاکستانی تصور بھی نہیں کرتے تھے بلکہ یہ سب انہیں صرف سیاسی جلسوں اور نعروں ہی میں سننے کو ملتا تھا۔

    چئیرمین تحریک جوانان نے مزید کہا کہ آج پوری قوم اپنے سپہ سالار کو سلام پیش کرتی ہے کامیابی اور ترقی کے ایک سال پورا ہونے پر اللہ کا شکر ادا کرتی ہے اور اس بات پر فخر کرتی ہے کہ ہمیں حافظ سید عاصم منیر جیسا سپہ سالار عطا ہوا جو نا صرف جغرافیائی سرحدوں بلکہ نظریاتی اور معاشی سرحدوں کی حفاظت کا عزم لیے ہوئے ہے۔

    چیئرمین سینیٹ نے 6 سال میں سینیٹ کو دکان بنایا ہوا ہے،سینیٹر سیف اللہ ابڑو

  • کشمیربہت جلد آزاد ہونے والا ہے، عبداللہ گل کا بین الاقوامی یونیورسٹی میں خطاب

    اسلام آباد:کشمیر بہت جلد آزاد ہونے والا ہے، بھارت نے کشمیر کو ہتھیانے کے لیے جو آرٹیکل 370 ختم کیا ہے وہ ہی اس کے گلے کی ہڈی بن جائے گی ، بھارت مشکل میں پھنس گیا ہے، ان خیالات کا اظہارتحریک جوانان پاکستان و کشمیر کے سربراہ عبداللہ گل نے اسلام آباد میں اسلامک بین الاقوامی یونیورسٹی میں ایک تقریب کے دوران کیا

    باغی ٹی وی کے مطابق عبداللہ گل نے اسلامک یونیورسٹی خواتین کیمپس میں کشمیر کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کافی عرصے سے آرٹیکل 370 کو ختم کرکے کشمیر پر قبضے کے منصوبے بنارہا تھا ، بھارت نے دفعہ 35 اے کو ختم کرکے آبیل مجھے مار والی غلطی کی ہے

    عبداللہ گل نے مزید کہا کہ پاکستان کو معذرت خواہانہ انداز نہیں اپنانا چاہیے بلکہ اب کشمیریوں کی مدد کے لیے آگے بڑھنا چاہیے ،پاکستان کی بقا کشمیر کی آزادی کے ساتھ مسلمہ ہے، عبداللہ گل نے مزید کہا کہ بہت جلد کشمیری بھارت کی غلامی سے آزاد ہوجائیں‌گے

  • پاکستان کلمے کی بنیاد پر بنا اور اس کی بقا بھی کلمے سے جڑے رہنے سے ہے ، عبداللہ گل

    لاہور:عشق رسول اور جہاد میری گھٹی میں ہے ، میں یہاں آیا نہیں لایا گیا ہوں ، تحریک جوانان پاکستان وکشمیر کے سربراہ سابق جہادی جرنیل جنرل حمید گل کے بیٹے عبداللہ گل کا تحریک لبیک کے مینارپاکستان میں بہت بڑے جلسے سے خطاب،مولانا خادم حسین رضوی کی خدمات کی تعریف بھی کی

    عبدللہ گل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قیام پاکستان کا مقصد محمد رسول اللہ کے نظام کے قیام کے علاوہ کچھ نہیں ، عبداللہ گل نے کہا کہ پاکستان کے مسائل اسلامی نظام کے قیام سے ہی ممکن ہے،علامہ اقبال کے فرمودات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان رہنماوں نے بھی یہی نظریہ دیا تھا

    باغی لائیو – BaaghiTV Live

    عبداللہ گل نے کہا کہ پاکستان مادی طور اتنا مضبوط نہیں بس یہی کلمہ ہی ہے کہ جس کی بنا پر پاکستان ایک عالمی ایٹمی پاور سے ٹکر لے کر ٹکڑے ٹکڑے کردیئے اور اس میں جنرل حمید گل کا بھی کردار ہے ، عبداللہ گل نے حکومت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کسی ملک کی بقا نہیں بلکہ جہاد جیسے کردار سے ہوتی ہے

    عبداللہ گل نے بتایا کہ کشمیر طاقت اورشمشیر سے آزاد ہوگا ،پاکستان کے چین کے ساتھ تعلقات بگاڑنے کے لیے سازشیں ہورہی ہیں ، پاکستان کو اسلام سے محروم رکھ کر وہ اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں

    روس ٹوٹ گیا ، امریکہ ٹوٹ رہا ہے، یہ سب کچھ اسلام اور جہاد کی برکت سے ہوا ، مسلمانوں اور پاکستان کا مستقبل بھی جہاد اور اسلام سے وابستہ ہے، انہوں نے کہ بھارت نےکہا ہےکہ کشمیر بھارت کااٹوٹ انگ ہے ،پاکستان ابھی تک فیصلہ نہیں کیا کہ کشمیر پاکستان کا ہے یا نہیں

    پاکستان کے پاس وسائل کی کمی نہیں اس کی وجہ یہ ہےکہ ہم اللہ سے کیے ہوئے وعدے بھول گئے ہیں، امریکہ سے نہیں ڈرنا چاہیے ، عبداللہ گل نے کہا کہ مظلوم پکار پکار کر کہہ رہے ہیں کہ اے اللہ ہمارا کوئی مددگار بھیج ، پاکستان کو کشمیریوں کی مدد کےلیے آگے بڑھنا چاہیے

  • کشمیریوں کو آزادی دلا کر رہیں گے ، بھارت جلد ٹوٹنے والا ہے ، خوشخبری جلدی ملے گی ، عبداللہ گل

    کشمیریوں کو آزادی دلا کر رہیں گے ، بھارت جلد ٹوٹنے والا ہے ، خوشخبری جلدی ملے گی ، عبداللہ گل

    مظفرآباد: کشمیربنے گا پاکستان ، ہم کشمیری بھائیوں کو بھارت کی غلامی سے نجات دلا کر رہیں گے ، ان خیالات کا اظہار تحریک جوانان پاکستان و کشمیر کے طرف سے کئے جلسوں ، مظاہروں اور ریلیوں میں کیا گیا ، تحریک جوانان پاکستان کی طرف سے یہ جلسے ، کارواں اور پروگرام مظفرآباد، خانیوال ، لاڑکانہ اور لورالائی سمیت کئی مقامات پر ہوئے ہیں

    مظفر آباد میں تحریک جوانان پاکستان کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک جوانان پاکستان و کشمیر کے سربراہ ، سابق سربراہ آئی ایس آئی جنرل حمید گل کے صاحبزادے محمد عبداللہ گل نے کہا کہ کشمیرکی آزادی کے لیے اور پاکستان کے تحفظ کے لیے جنرل حمیدگل کا قافلہ رکا نہیں ، جھکا نہیں یہ قافلہ کشمیریوں کو بھارت سے آزادی دلا کر رہے گا، عبداللہ گل نے کہا کہ جہاد کی برکت سے بھارت بہت جلد ٹکڑے ٹکڑے ہونے والا ہے

    عبداللہ گل نے کہا کہ بھارت نے کشمیرپرقبضہ مستحکم کرنے کی جوکوشش کی ہے وہ اسے تباہ کردے گی ، کشمیر پر بھارت کا قبضہ جلد ختم ہونے والا ہے، جنرل حمید گل کے صاحبزادے عبداللہ گل نے اس موقع پر یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت کو وہ سبق سکھائے گا کہ اس کی نسلیں صدیوں یاد رکھیں گی، پاکستان کشمیریوں کو کبھی بھی تنہا نہیں‌چھوڑے گا

    مظفر آباد کی طرح ملک کے دیگر حصوں میں بھی تحریک جوانان پاکستان وکشمیرنے بڑے بڑے جلسے اور مظاہرے کیے اور ان جلسوں میں بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کمشیریوں کی تحریک آزادی کی کھل کر اعلانیہ مدد کرنے کا عہد کیا ، یہ جلسے اور مظاہرے ، لاڑکانہ ، خانیوال اور لورالائی میں ہوئے جن میں بڑی تعداد میں پاکستانیوں نئے شرکت کی

  • حکمرانو! سن لو اگر کشمیر پر دھماکہ دار پالیسی نہ اپنائی تو قوم تمہارا دھماکہ کردے گی،کوتاہی برداشت نہیں، عبداللہ گل

    حکمرانو! سن لو اگر کشمیر پر دھماکہ دار پالیسی نہ اپنائی تو قوم تمہارا دھماکہ کردے گی،کوتاہی برداشت نہیں، عبداللہ گل

    اسلام آباد: حکمرانوں اگر کشمیر پر دھماکہ دار پالیسی عوام کی امنگوں کے مطابق نہ اپنائی گئی تو قوم پالیسی سازوں اور آپکا دھماکہ کر دیگی۔ان عوامی خیالات کااظہار تحریک جوانان پاکستان وکشمیرکے سربراہ ، سابق سربراہ آئی ایس آئی جنرل حمید گل کے صاحبزادے عبداللہ گل نے وزیراعظم عمران خان اور دوسرے ذمہ دار پالیسی سازوں کے نام اپنے پیغام میں کیا

    عبداللہ گل نے اسلام آباد والوں کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم اور جبر کے نئے سلسلے کو 41 روز ہوگئے ، قوم پوچھتی ہے کہ بیان بازی کےعلاوہ کیا کچھ کیا ، قوم پوچھتی ہے کہ کیا بھارت کا فضائی راستہ بند کیا ، بھارت سے تجارتی لین دین منقطع کیے ، کیا پاکستان کے راستے سے بھارت جو اربوں ڈالرز کی تجارت کررہا ہے کیا اس کو بند کیا

    عبداللہ گل نے حکمرانوں‌ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیا ہورہا ہے کہ ایک طرف بھارت کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہاہے اور ہمارے حکمران صرف بیان دے کر سمجھتے ہیں‌کہ ان کا فرض ادا ہوگیا ہے ، کیوں بھارتی سفارتخانہ بند نہیں‌ کیا گیا،پاکستان میں بھارتی مصنوعات کی بھرمار ہے اس پر پابندی کیوں نہ لگائی گئی ، پاکستانی قوم پوچھتی ہے کہ بھارتی فوج پاکستانی سرحدوں کی طرف بڑھ رہی ہے اسلام اباد والوں نے کیا حکمت عملی اپنائی ہے ،

    جنرل حمید گل کے فرزند ارجمند عبداللہ گل نے حکمراںوں اور پالیسی ساز اداروں کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ تمہیں کیا ہوگیا کہ ایک طرف کشمیر پر پاکستان سفارتی جنگ کے دعوے کررہا ہے تو پھر کیوں نہ افغان ثالثی کو کشمیر سے مشروط کیا گیا ، کیا پاکستان کے پاس یہ بہترین موقع نہیں‌ہے کہ وہ افغان مسئلے پر کشمیر کاز کا بھرپور استعمال کرے

    عبداللہ گل نے عمران خان سے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ وہ بتائیں کہ کیا اگر اسلام آباد پر بھارت نے قبضہ کیا ہوتا تو تب بھی یہی صاحب اقتدار کا رویہ ہوتا؟کیوں قوم کو دھوکے میں رکھا جارہاہے، قوم نتیجہ مانگتی ہے یہ بیان بازی اور کشمیر پر دوغلی پالیسی کو پسند نہیں‌کرتی

    تحریک جوانان پاکستان وکشمیر کے سربراہ عبداللہ گل نے اپنے پیغام میں کہا کہ عجیب معاملہ ہے کہ خان صاحب کے دورہ امریکہ کے بعدکشمیر دولخت ہوا ، اور دوسری طرف یہ حالات پیدا کیے جارہے ہیں کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں ہونے لگی ہیں،دینی لوگوں پر پابندیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ، کیا یہ ہے ہماری خارجہ پالیسی کہ ہم ایک طرف بڑے بڑے دعوے کرتے ہیں‌تو دوسری طرف اپنے ہی دعوں کے برعکس کام بھی کرتے ہیں

    عبداللہ گل نے عمران خان کوآڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جناب آپ قوم کو کیا سمجھتے ہیں ، بتائیں کہ وہ کونسا ورلڈ کپ ہے جس کی جیت سے قوم ناواقف ہے اور کیوں؟عبداللہ گل نے کہا کہ اب وقت سستی اور کاہلی کا نہیں ، اب سیاسی بیان بازی نہیں‌ہونی چاہیے ، اب کشمیر کو حقیقی طور پر بھارت کی غلامی سے نجات دلانی چاہیے ، جس کے لیے قوم تو تیار ہے مگر آپ فی الحال تیار نظر نہیں آتے ، خدارا کشمیریوں پر رحم کرو

  • پاکستان ایک بار پھر 5 اگست 2019 کو دولخت ہوگیا ، عبداللہ گل

    پاکستان ایک بار پھر 5 اگست 2019 کو دولخت ہوگیا ، عبداللہ گل

    لاہور : تحریک نوجوانان پاکستان کے سربراہ ، غازی جنرل حمید گل کے صاحبزادے عبداللہ گل نے خبردار کرتے ہوئے کہہ دیا کہ قوم کو پتہ نہیں‌چلا اور پاکستان ایک بار پھر 5 اگست 2019 کو دولخت ہوگیا

    عبداللہ گل نے ” کشمیر کیسے آزاد ہو گا ” سیمینار میں‌ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کھوکھلے دعوے کررہی ہے ، فوج نے تو اپنا فرض ادا کرتے ہوئے کہہ دیا ہے کہ وہ تیار ہیں فوج کو کس نے بھارتی مظالم سے نجات دلانے کے لیے آگے بڑھنے کا حکم دینا تھا ، یہ تو حکومت کی ذمہ داری ہے ،لیکن عمران خان صرف بیان بازی سے کشمیر فتح کرنے کے دعوے کررہے ہیں .

    جنرل حمید گل کے فرزند ارجمند نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری افواج کا ماٹو ایمان ، تقوی ، جہاد کہاں گیا ، کیوں گھبراتے ہیں، عمران خان ٹیپو سلطان بنیں ، ٹویٹ سلطان نہ بنیں اعلان جہاد کریں اور علم جہاد بلند کرتے ہوئے کشمیریوں کو بھارت کی غلامی سے نجات دلانے کے لیے آگے بڑھیں

  • کشمیر میں مسلمان اور اسلام خطرے میں ہیں، علماء بتائیں ان حالات میں شریعت کا کیا حکم ہے ، عبداللہ گل

    کشمیر میں مسلمان اور اسلام خطرے میں ہیں، علماء بتائیں ان حالات میں شریعت کا کیا حکم ہے ، عبداللہ گل

    لاہور : مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر بھارتی مظالم کی انتہا ہوگئی ، مسلمان اور اسلام دونوں اس وقت خطرے میں ہیں، جب مسلمان اور اسلام دونوں پر مشکل وقت ہوتو ان حالات میں علمائے دین کی طرف رجوع کریں‌اور پوچھیں کہ شریعت کیا کہتی ہے ، ان خیالات کا اظہار عبداللہ گل نے ایک ٹی وی پروگرام میں کیا

    ذرائع کے مطابق ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں مختلف سوالوں کے جواب دیتے ہوئے سابق سربراہ آئی ایس آئی جنرل حمید گل مرحوم کے صاحبزادے عبداللہ گل نے کہا کہ دنیا میں اس وقت نسل کشی ہورہی ہے ، برما ہو یا بوسنیا مسلمانوں کی نسل کشی کی گئی ، دشمن نے مشرقی تیمور کو جد ا کرالیا ، سوڈان کو دو ٹکڑوں میں تقسیم کردیا گیا ، دنیا معاشی جانور بن چکی ہے.

    عبداللہ گل نے کہا کہ دنیا کو بھارت میں اپنے معاشی فوائد نظر آتے ہیں، انہوں نے حکمرانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خوف کی پالیسی تباہ کردے گی ، عبداللہ گل نے کہا کہ کیا بھارت بلوچستان میں سازشوں سے باز آجائے گا، کیا بھارت اکھنڈ بھارت کے نعرے سے دستبردار ہوجائے گا،

    نجی ٹی وی میں بات کرتے ہوئے عبداللہ گل نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے پہلے ہی بھارت نے مشرقی پاکستان کو ہم سے جدا کردیا اب وہ کشمیر کی طرف میلی آنکھ سے دیکھ رہا ہے ، عبداللہ گل نے کہا کشمیرکو ہتھیانے کا یہ واقعہ سقوط ڈھاکہ ہی ہے ، ہمیں ابھی کھل کر سامنے آنا چاہیے