Baaghi TV

Tag: عبوری ضمانت

  • شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی عبوری ضمانت میں توسیع

    شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی عبوری ضمانت میں توسیع

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

    تھانہ ترنول مقدمے میں شاہ محمود قریشی کیس کی سماعت ہوئی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کی جبکہ اسد عمر کی عبوری ضمانت پر سماعت جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کی دوران سماعت اسلام آباد پولیس نے عدالت میں بیان دیا کہ شاہ محمود شامل تفتیش ہو گئے ہیں۔

    اسپیشل پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ دونوں کیس ایک ہی بینچ کو بھیجے جائیں، جس کے بعد عدالت نے فائل چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو واپس بھیج دی جسٹس طارق محمود نے ریمارکس دیئے کہ دونوں کیس ایک ہی بینچ کو بھیجنے کا فیصلہ چیف جسٹس کریں گے۔

    عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس میں نظر ثانی …

    بعد ازاں عدالت عالیہ نے تھانہ ترنول مقدمے میں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 13 جولائی تک توسیع کردی-

    قبل ازیں گزشتہ سماعت میں اسلام آباد کے تھانہ ترنول کے مقدمے میں درخواستِ ضمانت پر جسٹس ارباب محمد طاہر نےسماعت کی تھی،عدالتِ عالیہ نے پولیس کو اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کی گرفتاری سے روک دیا تھا،اسلام آباد ہائی کورٹ نے 10 جولائی تک پولیس سے ریکارڈ بھی طلب کیا،عدالتِ عالیہ نے اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کی ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کی۔

    آئی سی سی کی سالانہ میٹنگز میں شرکت کیلئےذکا اشرف کل جنوبی افریقا جائیں گے

    دونوں رہنماوں نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی دریں اثنا سیشن کورٹ نے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی ضمانت خارج کی تھی جس کے بعد شاہ محمود قریشی اور اسد عمر نے گزشتہ روز پشاور ہائی کورٹ سے راہداری ضمانت لی تھی۔

    عمران خان 9 مئی کے واقعات میں بھی ملزم نامزد

  • احتساب عدالت ،بشری بی بی کی عبوری ضمانت منظور

    احتساب عدالت ،بشری بی بی کی عبوری ضمانت منظور

    اسلام آباد: احتساب عدالت نے القادر ٹرسٹ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔

    باغی ٹی وی: بشریٰ بی بی عمران خان کے ہمراہ احتساب عدالت راولپنڈی پہنچیں جہاں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے درخواست ضمانت کی سماعت کی، بشریٰ بی بی کی کمرہ عدالت میں حاضری لگائی گئی۔

    جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

    وکیل خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کو کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا،احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی۔

    عدالت نے بشریٰ بی بی کو مچلکے جمع کرانے کے لئے دستخط کرنے کی ہدایت کی جبکہ تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کر دیے احتساب عدالت کی جانب سے بشریٰ بی بی کی 31 مئی تک ضمانت منظور کی گئی ہے۔

    کراچی کے لوگوں کی محبت اور زندہ دلی وطن اور گھر سے دوری کا احساس …

    واضح رہے کہ نیشنل کرائم ایجنسی کے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت کا آج آخری دن تھا لاہور ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کی آج (23 مئی) تک حفاظتی ضمانت منظور کر رکھی تھیلاہور ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کو 23 مئی تک متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دیا تھا ضمانت کے سلسلے میں بشریٰ بی بی نے آج اسلام آباد کی احتساب عدالت سے رجوع کیا تھا۔

    ملک میں جمہوریت رُک چکی ہے، بنیادی طور پر بظاہر یہ مارشل لاجیسا منظر ہے،عمران …

  • اعظم سواتی کےقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    اعظم سواتی کےقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    اسلام آباد: عدالت متنازع ٹویٹ کیس میں عدم حاضری پر اعظم سواتی کےقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد کی مقامی عدالت میں رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کے خلاف متنازع ٹویٹ کے کیس کی سماعت ہوئی اعظم سواتی کےوکیل نےآج حاضری سےاستثنی کی درخواست دائر کی جسے دالت نےمسترد کرتے ہوئے اعظم سواتی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

    ڈاونچی گلو ،چاند کا دلچسپ نظارہ جو آئندہ چند دنوں میں نظرآئے گا

    عدالت نے اعظم سواتی کو 50 ہزارروپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے فرد جرم عائد کرنے کیلئے 30 مئی کو طلب کرلیا۔

    قبل ازیں گزشتہ سماعت میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 3 دن کی توسیع کی تھی وکیل درخواست گزار نے کہا تھا کہ موجودہ ملکی حالات میں اعظم سواتی کو گرفتار کیا جاسکتا ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ ایک سے 2 ماہ کیلئے عبوری ضمانت میں توسیع کی جائے، عدالت نے استدعا مسترد کرتے ہوئے 3 دن کیلئے عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

    یاسمین ڈار مانچسٹر کی پہلی پاکستانی نژاد مسلم خاتون لارڈ میئر منتخب

    عدالت نےحاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر اعظم سواتی کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 18 مئی تک ملتوی کر دی تھی-

  • عدالت نے عمران خان کو 4 مئی تک گرفتار کرنے سے روک دیا،ویڈیولنک حاضری کی استدعا بھی منظور

    عدالت نے عمران خان کو 4 مئی تک گرفتار کرنے سے روک دیا،ویڈیولنک حاضری کی استدعا بھی منظور

    لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی 2 مقدمات میں ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے ایک دن کے لیے ویڈیو لنک حاضری کی استدعا منظور کرلی۔

    باغی ٹی وی: انسداد دہشت گردی عدالت میں عمران خان کے خلاف 3 مختلف مقدمات میں عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی عدالتی طلبی پر ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل عبدالجبار ڈوگر پیش ہوئے دورانِ سماعت عدالت نے عمران خان کی عدم پیشی پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے سوال کیا کہ عمران خان کہاں ہیں؟ ابھی تک شریک ملزم عمران خان پیش نہیں ہوئے، اگر لیڈر شپ لیٹ آئے گی تو عام لوگوں کا کیا حال ہو گا؟

    عمران خان کے وکیل اظہر صدیق کے گھر پر نا معلوم افراد کا پٹرول بم …

    عمران خان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان ابھی کچھ دیر میں پیش ہو جائیں گے، مجھے 5 منٹ دے دیں، کچھ عرض کرنا چاہتا ہوں، عمران خان سابق وزیرِ اعظم ہیں، ان کی جان کو خطرہ ہے، عمران خان کے کیس کی سماعت بذریعہ کیمرہ کر لی جائے۔

    عدالت نے کہا کہ عدالتی عملے سے عمران خان کو کوئی خطرہ نہیں بیرسٹر سلمان صفدر نے جواب دیا کہ عمران خان کی وجہ سے عدالتی عملے کو خطرہ ہے عدالت نے استفسار کیا کہ مجھے آپ کے دلائل سننے کے بعد ضمانت خارج کرنا پڑی تو ملزم کو کیسے گرفتار کریں گے؟بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ گارنٹی دیتے ہیں کہ کوئی ایسا فیصلہ آیا تو عمران خان شاملِ تفتیش ہوں گے، تعاون بھی کریں گے –

    عدالت نے سوال کیا کہ عمران خان نے ایسا کون سا کام کیا ہے جو ان کی جان کو خطرہ ہے؟نواز شریف ، شاہد خاقان عباسی اور باقی سابق وزیر اعظم بھی ہیں وہ تو چل پھر رہے ہیں عمران خان کے وکیل نے جواب دیا کہ یہ تو وزیر آباد حملہ کرانے والے ہی بتا سکتے ہیں، خدا نخواستہ کوئی واقعہ ہو گیا تو ملک میں حالات کنٹرول سے باہر ہو جائیں گے-

    پروسیجر اینڈ پریکٹس بل: حکومتی اتحاد نے سپریم کورٹ کے بینچ کا قیام مسترد کر …

    دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ حالات ایسے ہوں تو ویڈیو لنک پر حاضری ہو سکتی ہے آپ کو کیا اعتراض ہے؟ ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل نےکہا کہ مجھے 10 سے 15 منٹ دے دیں،میں عدالت کی معاونت کردیتا ہوں،سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف کوئی حوالہ ملا توپیش کروں گا۔

    عدالت نے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سے سوال کیا کہ کیا خطرے کا لیول وہی ہے جو عمران خان کے وکیل بتا رہے ہیں۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نےکہا کہ پولیس فائل کے مطابق عمران خان کو کوئی خطرہ نہیں جس پر عدالت نے کہا کہ تو آپ کہہ رہے ہیں کہ تھریٹ لیول ایسا نہیں جس کا دوسرے فریق نے اظہارکیا؟ اس پر پراسیکیوٹر نےکہا کہ جی میرے علم کے مطابق ایسا نہیں ہے۔

    عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نےکہا کہ ہمارے پاس پوری معلومات ہیں، تاریخ کو دہرانےکا موقع نہیں دینا چاہیے، بینظیر بھٹو کا واقعہ سامنے ہےایک حکومتی وزیر ٹی وی پر کہتے ہیں کہ ہم رہیں گے یا عمران خان رہے گا۔

    عدالت نے ریمارکس دیئے کہ وہ تو سیاسی بیان ہے، البتہ بے نظیر واقعے کا حوالہ غور طلب ہے ہمارے پاس قتل کے ملزمان آتے ہیں، ان کو اس سے بھی زیادہ خطرات ہوتے ہیں، آپ کی سکیورٹی نے تو مبینہ طور پر لوکل پولیس پر بھی ہتھیار سیدھے کرلیے تھے، عمران خان زندگی کا حق انجوائے کرنا چاہتے ہیں تو آزادانہ پھرنے کے حق پر سمجھوتہ کرلیں-

    شمالی کوریا کا ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ

    سلمان صفدر نے کہا کہ عمران خان جب بھی باہر نکلتے ہیں ان کے خلاف ایک مقدمہ ضرور درج ہوتا ہے، ان کی جان کو جب تک خطرہ نہیں تھا تو وہ عدالتوں میں پیش ہوتے رہے، ہمارے پاس اسنائپر شوٹرز کی رپورٹس ہیں، عمران خان کی جان کو خطرہ ہے۔

    وکیل نے کہا کہ عمران خان کو گولیاں لگی تھیں عدالت کے استفسار پر سرکاری وکیل نے بتایا کہ عمران خان کا ایم ایل سی بنا تو ہے لیکن یہ وزیر آباد سے بنا ہونا چاہیے تھا عدالت نے ریمارکس دیئے کہ شامل تفتیش ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ ایک بیان ریکارڈ کروا دیا تو ختم، شامل تفتیش ہونے کا مطلب ہےکہ جب پولیس طلب کرے پیش ہونا لازم ہے۔

    عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت اور ویڈیو لنک حاضری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا بعد ازاں دوبارہ سماعت شروع ہو ئی جس میں عدالت نے عمران خان کو ویڈیو لنک پر حاضری کی اجازت دے دی۔ عدالت نے ایک دن کے لیے استدعا منظور کرتے ہوئے ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری لگائی بعد ازاں مزید سماعت کے بعد عدالت نے 2 مقدمات میں ضمانت میں توسیع کردی اور عمران خان کو 4 مئی تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔

    عدالت نے فرخ حبیب، فواد چوہدری، حماد اظہر، میاں محمودالرشید اور اعجاز چودھری کی عبوری ضمانت میں بھی توسیع کردی۔

    بھارتی ریاست پنجاب میں فائرنگ سے ایک اور فوجی ہلاک</h

  • آمدن سے زائد اثاثہ جات :عثمان بزدار کی عبوری ضمانت منظور

    آمدن سے زائد اثاثہ جات :عثمان بزدار کی عبوری ضمانت منظور

    لاہور: احتساب عدالت لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

    باغی ٹی وی: احتساب عدالت لاہور میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی احتساب عدالت کی ایڈمن جج عظمیٰ اختر چغتائی نے درخواست پر سماعت کی۔

    سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گرفتاری کے خوف سے عبوری ضمانت آج صبح دائر کی تھی جس میں عثمان بزدار نے موقف اپنایا کہ پہلے نیب نے کہا تھا کہ عثمان بزدار کی گرفتاری مطلوب نہیں ہے اور اب نوٹس بھیج دیا ہے۔

    عثمان بزدار نے استدعا کی کہ نیب نے مجھے کال اَپ نوٹس بھیج دیا ہے جس پر گرفتاری کا ڈر ہے لہٰذا عبوری ضمانت منظور کی جائے۔

    سی سی پی او لاہور تبادلہ کیس: چیف الیکشن کمشنر کو عدالت نے طلب کر لیا

    عدالت نے نیب کو 27 فروری تک گرفتاری سے روکتے ہوئے عثمان بزادر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا ہے جبکہ آئندہ سماعت پر نیب حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    واضح رہے کہ نیب لاہور نے کرپشن سمیت دیگر الزامات میں عثمان بزدار کو آج پیش ہونے کا حکم دے رکھا تھا۔

    سی سی پی او لاہور تبادلہ کیس: چیف الیکشن کمشنر کو عدالت نے طلب کر لیا

  • جج دھمکی کیس:عمران خان کی حفاظتی ضمانت کا تحریری حکم نامہ جاری

    جج دھمکی کیس:عمران خان کی حفاظتی ضمانت کا تحریری حکم نامہ جاری

    اسلام آباد :جج دھمکی کیس،اسام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا-

    باغی ٹی وی: اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے حکم نامہ تحریر کیا،جس میں کہا گیا کہ 7اکتوبر تک عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کی جاتی ہے،عمران خان7 اکتوبر تک متعلقہ عدالت میں پیش ہوں-

    اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری کئے گئے تحریری حکمنامے کے مطابق 7اکتوبر کو اس عدالت کا فیصلہ غیر موثر ہو جائے گا، کی جاتی ہے-

    تحریری حکمنامے میں عدالت نے کہا کہ وکیل کےمطابق مجسٹریٹ نے بغیر نوٹس وارنٹ جاری کیے،وکیل کے مطابق عمران خان کیس کی پیروی کیلیے تیار ہیں،وکیل کے مطابق اس کیس میں لگی تمام دفعات قابل ضمانت ہیں-

    واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے جج دھمکی کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کر لی ہے-

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس کو عمران خان کی گرفتاری سے روک دیا اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے عبوری ضمانت منظور کی،عدالت نے عمران خان کی 10 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر تے ہوئے عمران خان کو جمعہ تک متعلقہ عدالت سے رجوع کا حکم دیا-

    عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے درخواست دائر،چھٹی کے روز عدالت کھل گئی

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کے لیے درخواست دائر کردی گئی،عمران خان نے ڈاکٹر بابر اعوان کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے عمران خان کی جانب سے بائیو میٹرک سے استثنی کی درخواست بھی دائر کی گئی۔

    درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عمران خان کے خلاف ابتدائی طور پر دہشت گردی کا مقدمہ بنایا گیا،ہائی کورٹ نے دہشت گردی کی دفعات ختم کیں تو کیس منتقل ہو گیا،انسداد دہشتگردی عدالت سے کیس منتقل ہونے پر ضمانت بھی مسترد ہو گئی،سیاسی مخالف حکومت نے بدنیتی کے تحت جھوٹا مقدمہ بنایا-

    محکمہ ریلوے نے ٹرینوں کی تمام کلاسوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ مقدمے کا مقصد عمران خان کو گرفتار کر کے پرامن سیاسی تحریک کو روکنا ہے-

    عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ لگتا ہے انہیں کسی نے اقتدار کی کرسی نہیں گرم توے پر بٹھا دیا ہے، مریم کے سرپرست تڑپ رہے ہیں، کوئی ایک ایسا جرم نہیں جہاں ان لوگوں نے کوئی پرچہ نہ کٹوایا ہو،ایک مسڈ کال جاتی ہے تو پورا پاکستان کھڑا ہوجاتا ہے، کل بھی یہی ہوا-

    بابر اعوان نے کہا کہ یہ وہ کیس ہے جس میں ہم نے پہلے ہی ضمانت لی ہوئی تھی،عمران خان کی گرفتاری کیلئے کل شام سے بہت سی کوشش کی گئی، یہ حکومت ملک میں خانہ جنگی کروانا چاہتی ہے-

    حکومت اور کسانوں کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار، احتجاج پانچویں روز میں داخل

    واضح رہے کہ گزشتہ روزاسلام آباد کی مقامی عدالت نے عمران خان کے خلاف خاتون جج کو دھمکی دینے کےکیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

  • ایمان مزاری کی عبوری ضمانت میں 20 جون تک توسیع

    ایمان مزاری کی عبوری ضمانت میں 20 جون تک توسیع

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایمان مزاری کی عبوری ضمانت میں 20 جون تک توسیع کر دی-

    باغی ٹی وی : اسلام آباد ہائی کورٹ نے ’اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی اور دھمکیاں دینے‘ کے مقدمے میں انسانی حقوق کی کارکن اور ایڈووکیٹ ایمان مزاری کی عبوری ضمانت میں 20 جون تک توسیع کر دی ہے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے عبوری ضمانت میں توسیع کی-

    غذائی قلت کے نتیجے میں قحط پھیلنےکا شدید خطرہ ہے،صدر عالمی بینک

    مقدمہ اخراج کی درخواست میں وفاق کی جانب سے جواب اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادیا گیا وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل ساجد الیاس بھٹی عدالت میں پیش ہوئے-

    چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ایمان مزاری نے واضح کہا کہ وہ اپنے بیان پر معذرت کرتی ہیں، ایمان مزاری کہہ چکی کہ یہ بیان غلط فہمی کی بنیاد پر تھا، عدالت نے درخواست گزار کو جواب دیکھ کر آئندہ سماعت پر دلائل دینے کی ہدایت کر دی-

    چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ کیا آپ نے اس عدالت کا آخری آرڈر دیکھا ہے ؟ اس کے بعد کیا رہ جاتا ہے آپ بھی دیکھ لیں یہ جرم نہیں بنتا-

    پنجاب میں بارشیں معمول سے زیادہ ہونے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ان کی طرف سے معذرت کا جو جواز دیا گیا وہ ریکارڈ کے مطابق درست نہیں-

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ جنرل ہیڈکوارٹرز کے ایڈووکیٹ جنرل لیفٹیننٹ کرنل ہمایوں افتخار کی شکایت پر تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہوا تھا۔
    ایف آئی آر کے مطابق ایمان مزاری نے 21 مئی کو ہائی کورٹ کی حدود میں پاکستان فوج اور سینیئر ملٹری لیڈرشپ کے خلاف تضحیک آمیز بیان دیا اس بیان سے پاکستان آرمی کے رینکس میں بغاوت پر اکسانے کی کوشش کی گئی ایمان مزاری نے پاکستان آرمی کے اندر نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی جو سنگین جرم ہے اس طرح کے بیانات پاکستان آرمی اور سینیئر لیڈرشپ کے لیے نقصان دہ ہیں-