Baaghi TV

Tag: عثمان بزدار

  • عثمان بزدار سے رات گئےاراکین پارلیمنٹ کی اہم ملاقاتیں

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اسلام آباد میں اراکین پارلیمنٹ کی ملاقات ہوئی۔ملاقات کرنے والوں میں وفاقی وزیر شہری ہوا بازی غلام سرور خان، وزیراعظم کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری اور رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی شامل تھے،صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت بھی اس موقع پر موجود تھے۔

    اس موقع پر اراکین پارلیمنٹ نے پنجاب میں ترقیاتی و دیگر فلاحی منصوبوں پر کامیاب عمل درآمد اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کو سراہتے ہوئے وزیراعلی پنجاب کو اپنے علاقوں کے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت قومی ترقی اور عوامی خوشحالی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔

    وزیراعلی پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ بعض عناصر اپنے ذاتی مفادات اور قومی ترقی کے عمل کو سبوتاژ کرنے کے لئے منفی ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں، ان عناصر کا مقصد کشمیر کاز کو نقصان پہنچانا ہے۔

    وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف جاری کارروائی میں رخنہ ڈالنا ہےاور ایسے عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔واضح رہے اس سے قبل وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار کی زیرصدارت پنجاب میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا۔

    اجلاس میں پنجاب کے مختلف شہروں میں مارچ کے شرکاء کی سیکیورٹی اور امن و امان قائم رکھنے سے متعلق امور جبکہ آزادی مارچ کے حوالے سے راولپنڈی میں اٹھائے گئے سیکیورٹی اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا تھا۔

  • کس طرح امن وامان بہتر ہوسکتا ہے ، بزدارنے بلا کرپوچھ لیا

    لاہور:وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت پنجاب میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے سے متعلق خصوصی اجلاس-اطلاعات کے مطابق پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس میں صوبائی وزیر قانون محمدبشارت راجہ، چیف سیکریٹری پنجاب، کمشنر راولپنڈی، آر پی او راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی، ایس ایس پی سپیشل برانچ نے شرکت کی –

    اجلاس میں پنجاب کے مختلف شہروں میں مارچ کے شرکاء کی سیکیورٹی اور امن و امان قائم رکھنے سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا-وزیراعلیٰ‌عثمان بزدار کو بتایا گیا کہ آزادی مارچ کے روٹ پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ہمہ وقت چوکس ہیں –

    اجلاس کے اختتام پر وزیراعلیٰ نے بتایا کہ پرامن احتجاج سیاسی جماعتوں کا حق ہے لیکن کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی- شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے-اجلاس میں مارچ کے حوالے سے راولپنڈی میں اٹھائے گئے سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا گیا-

  • عثمان بزدار نے کینسر کے مریضوں کا مفت علاج کرنے کااعلان کردیا

    لاہور:عثمان بزدار نے کینسر کے مریضوں کا مفت علاج کرنے کااعلان کردیا ، اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ‌ کی طرف سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ پنجاب گورنمنٹ اب کینسر کے مریضوں‌کا مفت علاج کرے گی ، جس کے لیےبہت جلد رقم فراہم کی جائے گی

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کینسر کے مریضوں کے مفت علاج معالجے کیلئے تقریباً 7ارب روپے فراہم کرے گی۔یہ رقم اگلے پانچ برس کے لئے کینسر کے مریضوں کے مفت علاج معالجے کیلئے فراہم کی جائے گی۔کابینہ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ نے کینسر کے مریضوں کے فری علاج معالجے کیلئے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

    ذرائع کے مطابق دوا ساز ادارے نوارٹس فارما پاکستان کو1ارب 16کروڑ روپے کی واجب الادا رقم بھی جاری کرنے کی منظوری۔یہ رقم ضمنی گرانٹ کے تحت جاری کی جائے گی۔کینسر کے مریضوں کے مفت علاج معالجے کیلئے دواساز ادارے کے ساتھ معاہدے میں توسیع کا فیصلہ۔
    کینسر کے مریض کو جس کرب اورتکلیف سے گزرنا پڑتا ہے اسکا اندازہ مریض اوراسکا خاندان ہی کرسکتا ہے۔

    اس اقدام سے کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی تسلسل کے ساتھ جاری رکھی جاسکے گی۔ صوبائی وزراء ہاشم جواں بخت اورمیاں اسلم اقبال کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے اجلاس میں کینسر کے مریضوں کے مفت علاج معالجے کیلئے فنڈز فراہم کرنے کے فیصلے کی منظوری دی گئی۔

  • انتشارکی سیاست؟عثمان بزدار نے خطرے سے آگاہ کردیا

    انتشارکی سیاست؟عثمان بزدار نے خطرے سے آگاہ کردیا

    لاہور:پاکستان کی موجودہ سیاسی صورت حال پرپریشانی کااظہار کرتے ہوئے پنجاب کے وزیراعلیٰ‌عثمان بزدارنے بڑے خطرات کی نشاندہی کردی ہے ، عثمان بزدار نے ان خطرات کااظہار ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنےوالے عمائدین سے ملاقات میں کیا

    وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے عمائدین کو بتایا کہ وہ اس ملک اور خاص کر صوبے میں‌ حقیقی تبدیلی کے لئے شب و روز محنت کررہے ہیں، نئے پاکستان کی منزل کے حصول کا سفر شروع ہو چکا ہے، انہوں نے کہا کہ سابق ادوار کی غلط پالیسیوں کے باعث معیشت کا تباہ ہوئی ہے، تبدیلی سے خائف عناصرکو عوام نے پہلے بھی مسترد کیا، آئندہ بھی کریں گے،

    ذرائع نے یہ بھی خبر دی ہے ک اس ملاقات میں سردار عثمان بزدار نے کہا کہ نئے پاکستان کی تعمیر وترقی کے سفر میں کسی کو حائل نہیں ہونے دیں گے، وزیراعلیٰ نے اس موقع پر لوگوں کے مسائل بھی سنے اور ان کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔سردارعثمان بزدار کا کہنا تھا کہ احتجاج کا واویلہ کرنے والوں کے پاس کوئی ایجنڈاہے نہ فلاح عامہ کا کوئی پروگرام ہے۔

  • وزیر اعلی کی ہدایت پرزلزلہ زدگان کی مدد کے لئے امدادی ٹیم میر پور روانہ

    وزیر اعلی کی ہدایت پرزلزلہ زدگان کی مدد کے لئے امدادی ٹیم میر پور روانہ

    لاہور:وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان بزدارکی ہدایت پرزلزلہ زدگان کی مدد کے لئے امدادی ٹیمیں میر پور روانہ کر دی گئیں -گجرات، گوجرانوالہ، جہلم اور راولپنڈی کے اضلاع سے 7 ایمبولینس، 6 ریسکیو گاڑیاں اور 90 ریسکیورزلزلہ زدہ علاقے میں جا کر امدادی کارروائیوں میں حصہ لیں گے-

    زلزلہ زدگان کیلئے خوراک بھی میر پور کے لئے روانہ کر دی گئی ہے -وزیر اعلی کی ہدایت پر 3500 فوڈ ہیمپرز، زلزلہ زدگان کیلئے بھیجے جا رہے ہیں – وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ زلزلہ زدگان کی مدد کیلئے پنجاب حکومت ممکنہ وسائل فراہم کرے گی –

    یاد رہے کہ آج آزاد کشمیر اور دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں شدید زلزلے کے نتیجے میں خاتون سمیت 19 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ8 ریکارڈ کی گئی ہے، جس کی گہرائی زیرِ زمین 10 کلو میٹر تھی۔زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ سہ پہر 4 بج کر 2 منٹ پر آنے والے زلزلے کا مرکز جہلم کا شمالی علاقہ تھا۔

  • بریکنگ : نوازشریف نے عثمان بزدار کی حمایت کا اعلان کردیا،

    بریکنگ : نوازشریف نے عثمان بزدار کی حمایت کا اعلان کردیا،

    اسلام آباد: نوازشریف نے وزیراعلیٰ پنجاب کی حمایت کا اعلان کردیا ہے کیوں کہ نوازشریف سمجھتے ہیں کہ اگرعثمان بزدار رہیں گے تو ہمارا کام آسان ہو جائے گا، جو کام ہم نہیں کر سکتے وہ وزیراعلیٰ پنجاب کریں گے۔

    ذرائع کےمطابق مذکورہ انکشاف پاکستان کے ایک سینئر صحافی شاہد مسعود نے اپنے براہ راست پروگرام میں کیا۔ سابق وزیراعظم نوازشریف نے اپنی پارٹی کو حکم دیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی حمایت کی جائے۔

    ذرائع کےمطابق ڈاکٹر شاہد مسعود کے مطابق کوٹ لکھ پت جیل میں بیٹھ کر سابق وزیراعظم نے اپنی پارٹی کو حکم دیا ہے کہ عثمان بزدار کوہٹانے والی ہر کوشش ناکام بنا دی جائے۔

    ڈاکٹر شاہد مسعود نےکہا کہ عمران خان کی جماعت میں متعدد لوگ اور مقتدر حلقے وزیراعلیٰ پنجاب کو ہٹانے کا مشورہ دے چکے ہیں کیوں کہ عثمان بزدار کی کارکردگی تسلی بخش نہیں۔

  • خود کو بدلو گے تو بدلے گا پاکستان ، مگر عثمان بزداروزیرکو بدلنے لگے ، یہ ہے تبدیلی اور تبدیلی کی علامت

    خود کو بدلو گے تو بدلے گا پاکستان ، مگر عثمان بزداروزیرکو بدلنے لگے ، یہ ہے تبدیلی اور تبدیلی کی علامت

    لاہور: پنجاب کی گڈ گورننس کے بھی عجیب پیمانے اور معیار، وزیراعلیٰ‌ عثمان بزدار پنجاب کی بگڑتی ہوئے صورت حال کا ذمہ دار وزراء کو قرار دیتنے لگے ، پنجاب کے وزرا کو بار بار بدلنے والے عثمان بزدار نے اپنے اپنے آپ کو بدلنے کی ہرگز کوشش نہ کی ،

    ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب نے کابینہ ارکان کی کارکردگی رپورٹس طلب کر لیں، سردار عثمان بزدار نے غیر تسلی بخش کارکردگی کے حامل وزراء کی وزارتیں فوری تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کچھ وزراء سے وزارتوں کے قلمدان واپس لیے جانے کا امکان ہے، تین سے چار وزراء کی وزارتوں کو تبدیل کیا جایے گا۔ ایوان وزیراعلیٰ ذرائع کے مطابق وہی ارکان کابینہ کا حصہ رہیں گے جن کی کارکردگی تسلی بخش ہو گی۔مگر عوام پوچھتے ہیں‌ کہ کیا عثمان بزدار کے علاوہ سب نااہل اور نکمے ہیں‌کہ جنہیں‌ کام کرنا نہیں‌آتا

  • کسی ہسپتال یا ملازم کو پرائیویٹ نہیں‌کیا ، سب سرکاری ہیں سرکاری رہیں گے ، عثمان بزدار نے تسلی دے دی

    کسی ہسپتال یا ملازم کو پرائیویٹ نہیں‌کیا ، سب سرکاری ہیں سرکاری رہیں گے ، عثمان بزدار نے تسلی دے دی

    لاہور : کوئی اپنے آپ کو غیر سرکاری یا پرائیویٹ خیال نہ کرے سب ہسپتال اور ملازم سرکاری ہیں اور سرکاری رہیں گے ،کوئی بھی شخص ان افواہوں پر کان نہ دھرے ، ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے پیغام میں کیا ، انہوں نے کہا کہ صرف انتظامات بہتر کرنے کے لیے ایسے لوگ کی ذمہ داری لگائی ہے
    ·
    ذرائع کےمطابق عثمان بزدار نے کہا کہ بعض لوگ جھوٹی افواہیں پھیلاکر یہ تاثر دینا چاہتے ہیں‌کہ حکومت صحت کے مسائل حل نہیں کرنا چاہتی . حالانکہ ایسا نہیں ہے. حکومت نے ان ہسپتالوں کو بہتر کرنے کے لیے خود مختار بورڈ آف گورنرز کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے.

  • ’’آج بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طورپر منائیں گے‘‘ وزیراعلیٰ اور گورنر نے بھی اعلان کردیا

    ’’آج بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طورپر منائیں گے‘‘ وزیراعلیٰ اور گورنر نے بھی اعلان کردیا

    لاہور : کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف ہر پاکستانی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منا رہا ہے. ایسے ہی وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ایک مکار ملک ہے اسے کشمیریوں پر مظالم کے حساب دینے ہوں گے ، اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہ پوری قوم متحد ہے، آج بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طورپر منائیں گے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ لاہور میں آج شام یوم سیاہ پر ریلی بھی منعقد کی جائے گی۔دوسری جانب گورنر پنجاب کہتے ہیں پاکستان نے مودی کا فیصلہ مسترد کر دیا ہے، پاکستان کیساتھ کشمیر کا جھنڈا بھی لہرا رہے ہیں۔یاد رہے کہ عمران خان نے بھارتی مظالم کے خلاف بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا جس پر پاکستان سمیت پوری دنیا سے بہت ہی مثبت جواب مل رہاہے اور دنیا بھر سے بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طورپر منانے کی خبریں آرہی ہیں

  • عثمان بزدار نے وہ کیا کام کردیا کہ مخالفین بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

    عثمان بزدار نے وہ کیا کام کردیا کہ مخالفین بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

    لاہور : عثمان بزدار پنجاب کے پہلے وزیر اعلیٰ جنہوں نے عید مبارک موقع پرپردیسیوں سے زیادہ کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف سخت ایکشن لے لیا، اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بھی ٹرانسپورٹر کسی پردیسی سے زیادہ کرایہ وصول نہ کرے ، پردیسیوں کے لیے ٹھنڈے پانی کا انتظام بھی کیا جائے

    ذرائع کے مطابو وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ عید الضحیٰ پر ڈرائیورز کی من مانیاں نہیں چلیں گی، زائد کرائے وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز سے سختی سے نمٹا جائے گا، وزیر اعلیٰ پنجاب نے انتظامی افسران کو بس اڈوں پر کرایوں کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزادر نے محکمہ ٹرانسپورٹ حکام اور انتظامی افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ خود جاکر بس اڈووں پر معاملات کا جائزہ لیں، انہوں نے کہا کہ اوورچارجنگ کے نام پر مسافروں کو لوٹنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ وزیراعلیٰ نے میٹروبس سٹیشنز پر پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ