Baaghi TV

Tag: عثمان بزدار

  • پی ٹی آئی کی سینئر قیادت نےعثمان بزدار کو عہدے سے ہٹانے کی حمایت کردی

    پی ٹی آئی کی سینئر قیادت نےعثمان بزدار کو عہدے سے ہٹانے کی حمایت کردی

    اسلام آباد: تحریک انصاف کی سینئر قیادت نے عثمان بزدار کو ہٹانے کی حمایت کردی،پنجاب میں عثمان بزدار کی جگہ علیم خان کو وزیر اعلیٰ بنائے جانے کا امکان ہے-

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وفاق کے کئی اہم وزراءعثمان بزدار کی تبدیلی کے حامی ہیں اور کئی اہم سینئر وزرا نے وزیراعلیٰ پنجاب کو تبدیل کرنے کا مشورہ دیا ہے وزیر اطلاعات فواد چوہدری وزارت اعلی کی تبدیلی کے سب سے بڑے حامی ہیں، پارٹی کے سیکریٹری جنرل، اسد عمر، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور بھی صوبے میں تبدیلی کے خواہش مند ہیں۔

    فواد چوہدری اورعمران اسماعیل ناراض اراکین کی سفارشات لے کر بنی گالہ پہنچ گئے

    جبکہ وفاقی وزیر پرویز خٹک بھی گورننس کے معاملات اور پارٹی امیج بہتر بنانے کے لیے عثمان بزدار کی تبدیلی کے حامی ہیں جب کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی پنجاب میں پارٹی کی متحرک شخصیت کو وزیر اعلی دیکھنا چاہتے ہیں۔

    سینئر قیادت کی تجویز ہے کہ علیم خان اور ترین گروپ کے ساتھ مل کر کام کرنے سے مقتدر حلقے بھی راضی ہیں اس لیے وزیر اعلیٰ پنجاب کو تبدیل کرنا ہی بہتر ہوگا –

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم تمام سیاسی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں فیصلہ کریں گےتاہم پنجاب میں عثمان بزدار کی جگہ پی ٹی آئی کا ہی وزیر اعلیٰ لایا جائے گا جبکہ اس حوالے سے مسلم لیگ ق بروقت فیصلہ نہیں کرسکی اس لیے تحریک انصاف کی جانب سے اپنی حکمت عملی طے کر لی گئی پنجاب میں حکومت خود تبدیلی لائے گی-

    پی ٹی آئی کارکن کے خلاف اپنی ہی پارٹی کی عہدیدار خاتون کو ہراساں کرنےکا مقدمہ

    ادھروفاق میں اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے میں جہانگیر ترین اور علیم گروپ نے بھی بھرپور حمایت کا عندیہ دیا ہے، ترین اور علیم گروپ کی جانب سے اپوزیشن کو کوئی یقین دہانی نہیں کرائی گئی۔

    دوسری طرف اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے تحریک عدم اعتماد آج جمع کرانے کا فیصلہ کچھ دیر میں ہوگا جبکہ اس متعلق مولانا فضل الرحمان اور میاں شہباز شریف نے الگ الگ پارٹی اجلاس طلب کیے ہیں-

    اپوزیشن کی لیگل ٹیم نے تحریک عدم اعتماد کا مسودہ تیار کر لیا۔ مسودہ آصف زرداری،مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف کو ارسال بھی کردیاگیارکن لیگل ٹیم کا کہنا ہےکہ تحریک عدم اعتماد سےمتعلق لیگل ٹیم نے3 تحاریک کےمسودے تیار کیےہیں تحریک وزیراعظم،اسپیکر اورڈپٹی اسپیکر کے خلاف تیار کی گئیں۔

    وزیر اعظم ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر میں سے کس کے خلاف تحریک عدم اعتماد پہلے پیش کی جائے گی، یہ فیصلہ اپوزیشن کی قیادت مشاورت سےکرے گی۔

    عالمی یوم خواتین پر گوگل کا ڈوڈل تبدیل

  • حکومت عملی اقدامات کر رہی:جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام بڑا ثبوت ہے: عثمان بزدارکا میلسی میں‌ خطاب

    حکومت عملی اقدامات کر رہی:جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام بڑا ثبوت ہے: عثمان بزدارکا میلسی میں‌ خطاب

    میلسی:حکومت عملی اقدامات کر رہی:جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام بڑا ثبوت ہے:اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ماضی میں صرف دعوے کیے گئے، تحریک انصاف کی حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام بڑا ثبوت، عوامی خدمت کا تسلسل جاری رہے گا۔

    میلسی میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے صرف دعوے کیے، پی ٹی آئی نے دعوے نہیں کیے عملی کام کیا، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام عمل میں لایا جا چکا، جنوبی پنجاب کیلئے بھرتیوں میں 33 فیصد کوٹہ مختص کردیا ہے، تمام وعدے پورے کیے جو رہ گئے وہ بھی پورے کریں گے۔

    اپنے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ضلع وہاڑی میں یونیورسٹی بنائی جائے گی، بورے والا میں بائی پاس بھی بنایا جائے گا، میلسی میں سٹیڈیم بھی بنایا جائے گا، میلسی میں سیوریج کے مسائل کیلئے گرانٹ کا اعلان کر رہا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ مارچ کے آخر تک تمام خاندانوں کے پاس ہیلتھ کارڈ ہوگا، ملتان وہاڑی شاہراہ کا افتتاح بھی جلد کیا جائے گا۔

    میلسی میں جلسے سے خطاب کرتےہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لندن والے بھگوڑے کا پیسہ واپس لے آیا تو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت آدھی کر دوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر میلسی میں پی ٹی آئی نے اپوزیشن کے مقابلے میں پاور شو دکھا دیا، وزیر اعظم عمران خان نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ بچپن سے ہمیں یہی سکھایا گیا کہ کبھی پاکستان کو کسی کی غلامی نہ جانے دینا، جب تک مجھ میں خون ہے کسی کے آگے پاکستان کو نہیں جھکنے نہیں دوں گا۔

  • کپتان کی ایک گھنٹے کی ملاقات نےاپوزیشن کی ساڑھے تین سال کی سازشوں پرپانی پھیردیا: عثمان بزدار

    کپتان کی ایک گھنٹے کی ملاقات نےاپوزیشن کی ساڑھے تین سال کی سازشوں پرپانی پھیردیا: عثمان بزدار

    لاہور:کپتان کی ایک گھنٹے کی ملاقات نےاپوزیشن کی ساڑھے تین سال کی سازشوں پرپانی پھیردیا:اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ چودھری برادران سے ملاقات انتہائی زبردست رہی، عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پاکستان کے کپتان کی ایک گھنٹے کی ملاقات نے پاکستان حزب مخالف اتحاد کی ساڑھے تین سال کی سازشوں پر پانی پھیردیا ہے، اب اپوزیشن کو گھبرا نا ہے۔

    وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھل کر کھیلیں گے، ڈرنے والے نہیں ، اتحادی بھی ہمارے ساتھ ہیں اور عوام بھی۔

    قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مارچ کے آخر تک پنجاب کے ہر شہری کے پاس صحت کارڈ ہوگا، صحت کے بجٹ میں ماضی کی نسبت ڈبل اضافہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے نرسنگ کے شعبہ پر توجہ نہیں دی، آئندہ ہر سال 2 مارچ کو نرسنگ ڈے منایا جائے گا، 10 ہزار سے زائد نرسیں بھرتی کی گئیں، کورونا کے دوران طبی عملے نے بے مثال خدمات سرانجام دیں، نرسنگ طلبا کا ماہانہ وظیفہ 20 ہزار سے 31 ہزار کر دیا گیا۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 8 مدر اینڈ چائلڈ اسپتال بنا رہے ہیں، 23 بڑے اسپتال بھی تعمیر کیے جا رہے ہیں، ہر ضلع میں صحت کی سہولتیں فراہم کر رہے ہیں، پنجاب کو مثالی صوبہ بنائیں گے، پنجاب کے ہر خاندان کو 10 لاکھ تک علاج کی سہولت دے دی، 73 فیصد آبادی کو صحت کارڈ فراہم کیا جاچکا۔

  • نکاح نامے میں ختم نبوتؐ کے حلف نامے کی شق شامل

    نکاح نامے میں ختم نبوتؐ کے حلف نامے کی شق شامل

    نکاح نامے میں ختم نبوتؐ کے حلف نامے کی شق شامل کرنے پر اتفاق

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا51واں اجلاس ہوا

    4گھنٹے جاری رہنے والے طویل اجلاس میں اہم فیصلوں کی منظوری دے دی گئی، کابینہ نے پنجاب سول سرونٹس ایکٹ 1974 میں ترمیم کی منظوری دے دی ،جنوبی پنجاب کے لئے ملازمتوں میں کوٹہ مختص کرنے کا تاریخ ساز فیصلہ کیا گیا،کابینہ نے اتفاق رائے سے جنوبی پنجاب کیلئے ملازمتوں میں 32فیصدکوٹہ مختص کرنے کی منظوری دے دی پنجاب کے دیگر پسماندہ اضلاع کے لئے ملازمتوں میں کوٹہ مختص کرنے کیلئے کمیٹی کو سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کر دی گئی،

    مسلم فیملی لاز آرڈیننس 1961کے تحت ویسٹ پاکستان رولز میں ترمیم کی منظوری دی گئی، نکاح نامے میں ختم نبوتؐ کے حلف نامے میں شق شامل کرنے پر اتفاق کیا گیا، نکاح کے وقت دولہا دولہن کو ختم نبوتؐ پر ایمان کا حلف دینا ہوگا

    سی پیک کے تحت کارپوریٹ فارمنگ کیلئے سرکاری اراضی لیز پر دینے کی اصولی منظوری دی گئی،کارپوریٹ فارمنگ کیلئے لیز کے قواعد و ضوابط طے کرنے کیلئے وزارتی کمیٹی قائم کی گئی، پنجاب بھر میں 500سے5ہزار ایکڑ اراضی کارپوریٹ فارمنگ کیلئے استعمال ہوسکے گی ،کارپوریٹ فارمنگ کے فروغ سے روزگار،فوڈ سکیورٹی اورجدیدزراعت کو فروغ ملے گا ،پنجاب میں کچی آبادیوں کومالکانہ حقوق دینے کی پالیسی کو آئندہ کابینہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی، پنجاب سہولت بازار اتھارٹی ایکٹ2021کی منظوری دی گئی، پنجاب بھر میں مستقل بنیادوں سہولت بازار قائم کیے جائیں گے سہولت بازاروں میں عوام کو سستے داموں اشیاء ضروریہ فراہم کی جائیں گی اتھارٹی کے چیئرمین وزیراعلیٰ اور وائس چیئرمین صوبائی وزیر صنعت ہوں گے اتھارٹی تحصیل کی سطح تک سہولت بازاروں کا دائرہ کار بڑھائے گی

    یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہورکے وائس چانسلر کی تعیناتی کے لئے سرچ کمیٹی اوراہلیت کا معیارطے کرنے کامعاملہ محکمہ قانون کے سپرد کر دیا گیا،کابینہ نے پنجاب ریگولرائزیشن آف سروس ایکٹ2018میں ترمیم کی منظوری دے دی ،بعض محکموں کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کیلئے قواعد وضوابط میں ترمیم کی منظوری دی گئی، عدالتی احکامات کی روشنی میں آوارہ کتوں کیلئے برتھ کنٹرول پالیسی کی منظوری دی گئی، پنجاب روڈ سیفٹی اتھارٹی ایکٹ  2020 کی منظوری دی گئی، پنجاب ڈرگز رولز2007میں ترامیم کی منظوری دی گئی، رواں مالی سال-22 2021کے دو ران کماڈیٹی آپریشن کو فنانشل کور فراہم کرنے کیلئے ٹیکنیکل ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی، رواں مالی سال 2021-22کے دوران امپورٹڈشوگر پر مارک اپ اور سبسڈی کی ادائیگی کیلئے ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی ٹیکنیکل اورووکیشنل اداروں کو ایک ہی پلیٹ فارم کے تحت کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے،ڈسٹرکٹ کنزیومرپروٹیکشن کونسل کی تشکیل نو کی منظوری دی گئی، پنجاب پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کی منظوری دی گئی، اتھارٹی پرائیویٹ سکولوں کوریگولیٹ کرے گی پرائیویٹ سکولوں کے طلبہ،والدین،اساتذہ شکایات کے ازالے کیلئے رجوع کرسکیں گے ،پنجاب ایگزامینشن بزنس رولز 2021کی منظوری دی گئی ،سکینڈری ایجوکیشن میں وسیلہ تعلیم پروگرام کا دائرہ کار وسیع کرنے کی منظوری دی گئی ،

    پنجاب کابینہ نے رواں مالی سال2021-22کیلئے صوبے میں کفایت شعاری کے اقدامات کی منظوری دے دی ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی سربراہی میں قائم کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں مختلف پوسٹوں کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری دی گئی ،تمام محکموں کے ٹیلی فون آپریٹرز کی آسامیوں کواپ گریڈ کرنے کی منظوری دی گئی ،محکمہ جیل خانہ جات اوردیگر محکموں کی جا نب سے اپ گریڈیشن کی سفارشات منظورکی گئیں ،دیگر محکموں کی جانب سے اپ گریڈیشن کی سفارشات کو جلد کابینہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی، ایس ایچ اوز کو ڈرائنگ اینڈڈسپرسنگ آفیسر کے مالی اختیارات دینے کی منظوری دی گئی ، پولیس میں اکاؤنٹس (سینئر کلرک بی ایس14)کی 720آسامیوں کی منظوری دی گئی ، ان کلاسیفائڈ فاریسٹ کو پروٹیکڈ فاریسٹ قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا،نمل جھیل کو تحفظ کیلئے وٹ لینڈ(Wetland)قرار دینے کی منظوری دی گئی ،پنجاب وائلڈ لائف پروٹیکشن،پریزویشن،کنزویشن اینڈ مینجمنٹ ترمیمی ایکٹ 2007کے تحت نایاب نسل کے پرندوں کو فرسٹ شیڈول سے تھرڈ شیڈول اورفورتھ شیڈول سے تھرڈ شیڈول میں منتقل کرنے کی منظوری دی گئی ،

    جوڈیشنل کمپلیکس مری کی توسیع کیلئے اراضی منتقل کرنے کامعاملہ وزارتی کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا، ٹلہ ریزروفاریسٹ کو ٹلہ جوگیاں کو نیشنل پارک قراردینے کی منظوری دی گئی ،سالٹ رینج نیچر ریزرو کمپلیکس کے قیام کی منظوری دی گئی ، کوٹ ادوو کے موضع گجرات میں ماڈل پولیس سٹیشن،اراضی سینٹراور ریسکیو  1122 سٹیشن کے قیام کیلئے 4کنال اراضی کی منتقلی کی منظوری دی گئی ،ضابطہ فوجداری سیکشن 196کے تحت ڈپٹی کمشنر کو اختیارات تفویض کرنے کی منظوری دی گئی ،پی ایس ڈی پی اوراے ڈی پی کے تحت نیشنل پروگرام برائے امپروومنٹ آف واٹر کورسز ان پاکستان (پنجاب کمپوننٹ ) فیز ٹوکیلئے سٹاف کی تعیناتی کی اصولی منظوری دی گئی ،پنجاب میں ٹڈی دل کے خلاف آپریشن کیلئے خرید کردہ پیسٹی سائیڈ کو فوری نیلام کرنے کی اجازت دے دی گئی، پنجاب لگژری ہاؤس ٹیکس رولز 2014میں ترمیم کی منظوری دی گئی ،محکمہ ہائر ایجوکیشن کی ایکریڈیشن کمیٹی کے قیام کی منظوری دی گئی ،پنجاب فنانس ایکٹ 2021کی ذیلی شق 3میں ترمیم کی منظوری دی گئی ، پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس پر 95فیصد استثنیٰ دینے کی منظوری دی گئی ،پنجاب سمال انڈسٹریزکارپوریشن ایکٹ1973 ذیلی شق 31کے تحت گارنٹی اور قرضہ جات کی مقررہ حد کوبڑھانے کی اصولی منظوری دی گئی ، محکمہ خزانہ کو گاڑنٹی اورقرضہ جات کی حد بڑھانے کی سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی گئی

    متحدہ علماء بورڈکو ریگولیٹ کرنے کے لئے بل پیش کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا،پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکس بک بورڈ لاہورکی سالانہ رپورٹ برائے مالی سال 2019-20کی منظوری دی گئی آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی آڈٹ رپورٹس برائے سال 2017-18،2018-19اور2019-20کی منظوری دی گئی اجلاس میں پنجاب حکومت کی مالیاتی رپورٹ برائے سال 2018-19کی منظوری دی گئی پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے آٹو میشن فیئر کولیکشن اوربس شیڈول سسٹم کے بارے میں انفارمیشن سسٹم آڈٹ رپورٹ برائے سال2019-20کی منظوری دی گئی ،پنجاب حکومت کی جانب سے مالی سال 2019-20 میں کورونا کے حوالے سے ہونے والے اخراجات کی خصوصی آڈٹ رپورٹ کی منظوری دی گئی ،پنجاب کمیشن آن دی سٹیٹس آف وویمن کی سالانہ رپورٹس برائے سال 2019 اور 2020کی منظوری دی گئی ،پنجاب بیت المال کونسل کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2019کی منظوری دی گئی ،پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کی سالانہ آڈٹ اینڈ پرفارمنس رپورٹ برائے سال 2016-17 او ر2017-18کی منظوری دی گئی ،پنجاب حکومت کے اکاؤنٹس کی اپروپیشن برائے مالی سال 2017-18کی منظوری دی گئی ،

    پنجاب کابینہ کے 49ویں اور50ویں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی اجلاس میں کابینہ سٹیڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے 64ویں،65ویں، 66ویں، 67ویں اور 68ویں اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق کی گئی اجلاس میں کابینہ سٹیڈنگ کمیٹی برائے قانونی امور کے 75ویں،76ویں،77ویں،78ویں اور79ویں اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق کی گئی صوبائی وزراء،مشیران،معاونین خصوصی،چیف سیکرٹری اورمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی

    معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب حسان خاور نے صوبائی کابینہ کے اجلاس پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صوبائی کابینہ نے پنجاب سول سرونٹس ایکٹ، مسلم فیملی لاز آرڈیننس میں ترامیم جبکہ سی پیک کے تحت کارپوریٹ فارمنگ کیلئے سرکاری اراضی لیز پر دینے اور پنجاب سہولت بازار اتھارٹی ایکٹ2021 کی منظوری دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف محکموں کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کیلئے قواعد وضوابط میں ترمیم، عدالتی احکامات کی روشنی میں آوارہ کتوں کیلئے برتھ کنٹرول پالیسی، پنجاب روڈ سیفٹی اتھارٹی ایکٹ، پنجاب ڈرگز رولز میں ترامیم کی منظوری دینے کے علاوہ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن کے اداروں کو ایک ہی پلیٹ فارم کے تحت کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل کی تشکیل نو کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ اسی طرح پنجاب پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کی منظوری بھی صوبائی کابینہ کے اجلاس کا اہم فیصلہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کیلئے صوبے میں کفایت شعاری اقدامات، مختلف پوسٹوں کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری بھی کابینہ کے فیصلوں کا حصہ ہے۔ اسی طرح دیگر اہم امور پر بھی مختلف ترامیم اور منظوریاں دی گئی ہیں۔ حسان خاور نے کہا کہ موجودہ حکومت چیلنجز کے باوجود مشکل فیصلے کر رہی ہے۔ مشکل حالات میں بھی پٹرول اور بجلی کی قیمتوں کو کم کرنا موجودہ حکومت کا مشکل مگر انقلابی فیصلہ ہے۔ ان فیصلوں سے حکومت نے ثابت کر دیا ہے کہ حالات چاہے نامساعد ہی کیوں نہ ہوں تحریک انصاف اور عمران خان قوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے وعدہ کیا ہے کہ بجٹ تک قیمتیں یہی رہیں گی۔ جلد قوم کو ایسی مزید خوشخبریاں بھی دیں گے۔

    حسان خاور نے کہا کہ موجودہ حکومت کی پہلی ترجیح عوام کی آسانی ہے۔ اسی لئے بہت سے مشکل فیصلے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مشاورتیں اور اختلاف جہموری سفر کا حصہ ہوتے ہیں لیکن حکومت اور اتحادی ایک پیج پر ہیں۔ حسان خاور نے کہا کہ گذشتہ حکومت نے ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیلا۔ موجودہ حکومت قوم کو اس دلدل سے نکالنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔

    صحافیوں کو ہراساں کرنے کیخلاف ازخود نوٹس کیس،سپریم کورٹ کا بڑا حکم

    انڈس نیوز کی بندش، صحافیوں کا ملک ریاض کے گھر کے باہر دھرنا

    تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے ملک ریاض کو کہا جائے،آپ نیوز کے ملازمین کا جنرل ر عاصم سلیم باجوہ کو خط

    پنجاب پولیس نے ملک ریاض فیملی کے آگے گھٹنے ٹیک دئیے، حسان نیازی

    جب تک قانون کے مطابق سخت سزا نہیں دی جائے گی، قوم کرنل کی بیوی اور ٹھیکیدار کی بیٹی جیسے ٹرینڈ بناتی رہے گی۔ اقرار

    ملک ریاض کے باپ سے پیسے لے کر نہیں کھاتا، کوئی آسمان سے نہیں اترا کہ بات نا کی جائے، اینکر عمران خان

    صحافیوں کے خلاف کچھ ہوا تو سپریم کورٹ دیوار بن جائے گی، سپریم کورٹ

    صحافیوں کا کام بھی صحافت کرنا ہے سیاست کرنا نہیں،سپریم کورٹ میں صحافیوں کا یوٹرن

    مجھے صرف ایک ہی گانا آتا ہے، وہ ہے ووٹ کو عزت دو،کیپٹن ر صفدر

    صحافیوں کا دھرنا،حکومتی اتحادی جماعت بھی صحافیوں کے ساتھ، بلاول کا دبنگ اعلان

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

    میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی

    صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

    سپریم کورٹ نے صحافی مطیع اللہ جان کے اغوا کا نوٹس لے لیا

    کسی کی اتنی ہمت کیسے ہوگئی کہ وہ پولیس کی وردیوں میں آکر بندہ اٹھا لے،اسلام آباد ہائیکورٹ

    پریس کلب پر اخباری مالکان کا قبضہ، کارکن صحافیوں نے پریس کلب سیل کروا دیا

    صحافیوں کو کرونا ویکسین پروگرام کے پہلے مرحلے میں شامل کیا جائے، کے یو جے

    زبردستی نکاح کیا، خاتون رکن اسمبلی چھ ماہ بعد تھانے پہنچ گئی،شوہر پر لگایا گھناؤنا الزام

  • لاہور قلندرز کی کامیابی  کھلاڑیوں کے ٹیم ورک کا نتیجہ ہے:عثمان بزدارنے مبارکباد کا پیغام بھیج دیا

    لاہور قلندرز کی کامیابی کھلاڑیوں کے ٹیم ورک کا نتیجہ ہے:عثمان بزدارنے مبارکباد کا پیغام بھیج دیا

    لاہور:لاہور قلندرز کی کامیابی کھلاڑیوں کے ٹیم ورک کا نتیجہ ہے:عثمان بزدارنے مبارکباد کا پیغام بھیج دیا ،اطلاعات کے مطاابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار لاہور قلندرز کی فتح پر بہت خوش دکھائی دیتے ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ لاہور قلندرز کی کامیابی کھلاڑیوں کے ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔

    اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پاکستان سپر لیگ سیون فائنل جیتنے پر لاہور قلندرز کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرکے فتح اپنے نام کی، محمد حفیظ، بروک اور ویزے نے شاندار بلے بازی کرکے لاہور قلندرز کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی کی زبردست کپتانی اورعمدہ باولنگ کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔عثمان بزدار نے کہا کہ لاہور قلندرز کی کامیابی کھلاڑیوں کے ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، شائقین کرکٹ نے فائنل کو خوب انجوائے کیا۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان سپر لیگ کا کامیاب انعقاد انتظامیہ، پولیس اور متعلقہ اداروں کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ آج پر امن اور کھیلوں سے محبت کرنے والے پاکستان کی فتح ہوئی ہے،لاہورمیں ہونے والے پی ایس ایل کے فائنل کو یادگار میچ کے طو رپر یاد رکھاجائے گا۔

    یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے فائنل مقابلے میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 42 رنز سے شکست دے کر پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

    لاہور قلندرز کے 181 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم 20 ویں اوور میں 138 رنزبناکر آؤٹ ہوگئی، خوشدل شاہ 32 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

    قلندرز نے محمد حفیظ کی ذمہ درانہ اور اختتامی اوورز میں بروک اور ویزے کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 180 رنز بنائے، حفیظ 46 گیندوں پر 69 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    لاہور قلندرز کی اننگز

    لاہور قلندرز کی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا صرف 25 رنز کے مجموعی اسکور پر ٹاپ 3 بیٹرز پویلین لوٹ گئے، ان فارم فخر زمان3، عبداللہ شفیق 14 اور ذیشان اشرف 7 رنز بناسکے۔

    3 وکٹیں گرنے کے بعد حفیظ اور کامران غلام کے درمیان 54 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی تاہم 79 رنز کے مجموعی اسکور پر کامران 15 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے تاہم دوسری جانب سے حفیظ نے ذمہ درانہ اننگز کھیلی لیکن وہ بھی 46 گیندوں پر 69 رنز بناسکے۔

    اس کے علاوہ اختتامی اوورز میں ہیری بروک اور ڈیوڈ ویزا کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت قلندرز نے مقررہ اوورز میں180 رنز بنائے۔

    ہیری بروک نے22 گیندوں پر41 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ڈیوڈ ویزا نے8 گیندوں پر 28 رنز بنائے۔

    سلطانز کی جانب سے آصف آفریدی نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ڈیوڈ ولی اور شاہنواز دھانی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    ملتان سلطانز کی اننگز

    181 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سلطانز کے بیٹرز جم کر نہ کھیل سکے اور یکے بعد دیگرے پویلین لوٹتے گئے۔اوپنرز شان مسعود اور کپتان رضوان اس بار اپنی ٹیم کو کامیابی نہ دلواسکے،شان 19 جبکہ رضوان 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    اس کے علاوہ رائیلی روسو 15، امیر عظمت6 اور آصف آفریدی ایک رنز بناکر پویلین لوٹے،ایک وقت پر ٹم ڈیوڈ اور خوشدل کے درمیان51 رنزکی شراکت داری قائم ہوئی لیکن وہ بھی سلطانز کو کامیابی نہ دلواسکی۔

    ٹم ڈیوڈ 27 جبکہ خوشدل شاہ 32 رنز بناکر آؤٹ ہوئے یوں پوری ٹیم 20 ویں اوور میں 138 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

    قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ محمد حفیظ اور زمان خان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

    ٹاس سے قبل قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 7 کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی جس میں چیئر مین پی سی بی رمیز راجا نے ایونٹ کے بہترین انعقاد پر سکیورٹی اداروں سمیت تمام منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔

  • جھپٹنا ، پلٹنا، پلٹ کر جھپٹنا لہو گرم رکھنے کا ہےاک بہانہ:پاک فوج کے شاہینوں کو سلام :عثمان بزدار

    جھپٹنا ، پلٹنا، پلٹ کر جھپٹنا لہو گرم رکھنے کا ہےاک بہانہ:پاک فوج کے شاہینوں کو سلام :عثمان بزدار

    لاہور:جھپٹنا ، پلٹنا، پلٹ کر جھپٹنا لہو گرم رکھنے کا ہےاک بہانہ:پاک فوج کے شاہینوں کو سلام :اطلاعات کے مطابق اپنے دیگرہم وطنوں کی طرف وزیراعالیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی بہت خوش ہیں اور پاکستان کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کرنے والی پاک فوج کو خراج تحیسن پیش کرکے اپنے دل کوسکون پہنچا رہے ہیں‌ ،

    اس حوالے سے آج وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھارتی طیارے گرانے کے3برس مکمل ہونے پر ”سرپرائز ڈے“ پر پیغام دیتے ہوئے کہاکہ 27 فروری 2019کو پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دو بھارتی جنگی طیارے تباہ کر کے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ قو م آ ج پاک فضائیہ کے شاہینوں کی شجاعت اور بہادری کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔یہ دن پاکستان کی فضائی دفاع کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا- 27 فروری 2019ء پاکستانی کی دفاعی تاریخ کا روشن باب ہے

    پاک فوج کے شاہینوں کوخراج تحیسن پیش کرتے ہوئے عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے جرات کی نئی تاریخ رقم کی۔27 فروری کا دن بھارت کیلئے ندامت کے سواکچھ نہیں -پاک وطن کے بہادر سپوتوں نے 27 فروری 2019ء کو بھارت کو رسوائی اورشرمندگی کاعبرتناک سبق دیا۔

    عثمان بزدارنے اس موقع پر کہا کہ پاکستان شاہینوں نے بھارتی فضائیہ کے جہاز گرا کر پورے بھارت میں صف ماتم بچھا دی-جنگی طیارے تباہ کرکے پاکستان نے دشمن کو سرپرائز دیا۔ ارض پاک کی فضائی سرحدوں کی حفاظت کر نیوالے پاکستان ائیر فورس کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

  • بزدار نے سگیاں روڈ وشرقپور روڈ کی تعمیر وبحالی کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    بزدار نے سگیاں روڈ وشرقپور روڈ کی تعمیر وبحالی کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    بزدار نے سگیاں روڈ و شرقپور روڈ کی تعمیر و بحالی کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی سگیاں آمد ہوئی ہے

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سگیاں روڈ و شرقپور روڈ کی تعمیر و بحالی کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ،ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ نے منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی اور کہا کہ منصوبے پر 4ارب 32 کروڑ روپے لاگت آئے گی ،منصوبے کو 8 ماہ میں مکمل کیا جائے گا راوی پل تا پھول منڈی چوک، پھول منڈی تا فیض پور انٹرچینج، پھول منڈی چوک تا بیگم کوٹ اور پھول منڈی چوک تا لاہور شیخوپورہ روڈ تک 4سڑکوں کی تعمیر وبحالی ہوگی منصوبے کی تکمیل سے ایک لاکھ 10ہزار سے زائد گاڑیوں کو آمد و رفت کی سہولت ملے گی

    صوبائی وزراء میاں محمود الرشید، میاں اسلم اقبال، مراد راس، میاں خالد محمود، ایم پی اے مولانا جلیل شرقپوری، ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور ، وائس چیئرمین ایل ڈی اے نعیم الحق ، انسپکٹر جنرل پولیس اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نےسگیاں روڈو شرقپور روڈ کی تعمیر و بحالی کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بعض لوگ ترقی کے سفر میں خلل ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔مخالفین صرف تخریب کاری کی سیاست کر رہے ہیں۔ ہمارے مخالفین کو صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی اچھی نہیں لگتی۔ ملک کی تاریخ کے سب سے بڑے ڈویلپمنٹ پروگرام کو روکنے کیلئے منفی سیاست کی جا رہی ہے ہم منفی سیاست کرتے ہیں نہ یقین رکھتے ہیں۔ ہم نے ہمیشہ صاف ستھری سیاست کی ہے اور عوام کی خدمت کرتے رہیں گے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پنجاب آگے بڑھتا جائے گا۔ عوام کی خدمت کی ذمہ داری ہر صورت نبھائیں گے

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شاہدرہ میں فلائی اوور کی تعمیر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شاہدرہ فلائی اوور پراجیکٹ کو اسی برس شروع کریں گے

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج شرق پور شریف کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج کو اپ گریڈ کرکے پوسٹ گریجوایٹ کالج کا درجہ دیں گے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارگورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج بوائز شرق پور شریف کو مولانا شیر ربانیؒ کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان بھی کیا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایلیویٹڈ ایکسپریس وے منصوبہ بھی شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 60 ارب روپے کی لاگت سے گلبرگ سے موٹر وے تک ایکسپریس وے بنے گی۔ ایکسپریس وے بننے سے عوام کو آمد و رفت میں بے پناہ سہولت ملے گی۔ سابق حکومت نے ورثے میں لاوارث منصوبے اور 56 ارب روپے کے ڈس آنر چیک چھوڑے۔سابق حکومت سے زیادہ ڈویلپمنٹ کام اب ہو رہے ہیں۔تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی بجٹ ہماری حکومت نے دیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج کے تحت 36 اضلاع میں اربوں روپے کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔لاہور پاکستان کا دل ہے اور ترقیاتی منصوبے اس شہر کا حق ہے۔ ہماری حکومت نے لاہور کے شہریوں کی سہولت کیلئے اربوں روپے کے منصوبے دیئے ہیں۔سابق حکومت نے لاہور پر کم اور چندعلاقوں پر زیادہ خرچ کیا۔آج ہر شہر اور علاقے کے ساتھ انصاف کیا جا رہا ہے۔ہمارے دور میں کسی شہر یا علاقے سے ناانصافی نہ ہوئی ہے اور نہ ہوگی۔عوام کو اچھی طرز حکمرانی فراہم کرنا اور سہولتیں فراہم کرنا میرا مشن ہے ہر ضلع میں ترقی اور خوشحالی کا سفر شروع ہو چکا ہے۔میں خود ہر ضلع میں جا کر ترقیاتی منصوبو ں پر کام کی رفتار کا جائزہ لیتا ہوںعوام کے مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔پورے پنجاب میں جہاں جائیں گے ترقی کی آواز آئے گی۔پی ٹی آئی انصاف کیلئے برسراقتدار آئی، گڈگورننس ہمارا نصب العین ہے

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ یونیورسل ہیلتھ کیئر پروگرام کے تحت پنجاب کے 7 ڈویژن میں قومی صحت کارڈ فنکشنل ہو چکا ہے۔قومی صحت کارڈ کے ذریعے ہر شہری 10 لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت حاصل کر سکے گا۔راوی ریور اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ اور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ گیم چینجر منصوبے ہیں، نیا شہر آباد ہوگالاہور کو بین الاقوامی معیار کا شہر بنائیں گے۔سگیاں روڈ و شرق پور روڈ پراجیکٹ شروع ہو چکا ہے۔اس منصوبے پر 4 ارب 32 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔گلبرگ تا والٹن روڈ اور کیولری گراؤنڈ سگنل فری کوریڈور پر بھی کام کر رہے ہیں۔لعل شہباز قلندرؒ اور گلاب دیوی انڈر پاس کے منصوبے مکمل ہو چکے ہیں۔ جناح اور سروسز ہسپتال میں 300 بیڈ کے ایمرجنسی اور ٹراما سینٹر بنیں گے۔ ان منصوبوں پر 12 ارب روپے سے زائد خرچ ہوں گے۔لاہور میں ساڑھے 9 ارب روپے کی لاگت سے واٹر میٹر لگائے جائیں گےیونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز، گنگا رام مدر اینڈ چائلڈ بلاک، ایک ہزار بیڈ کا جنرل ہسپتال بنائیں گے۔ داتا گنج بخشؒ فلائی اووراور شاہکام چوک فلائی اوور کے منصوبو ں پر تیزی سے کام جاری ہے۔بیدیاں روڈ اور کریم بلاک علامہ اقبال ٹاؤن پر انڈر پاس بنائیں گے۔ بارش کے پانی کے بہتر استعمال کیلئے انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک بنائے جا رہے ہیں۔ لاہو رکی خوبصورتی اجاگر کرنے کیلئے دلکش لاہور پراجیکٹ شروع کیا ہے۔وکلاء ٹاور، ایم پی اے ہاسٹل فیز ٹو، ویمن ڈویلپمنٹ آفس کمپلیکس اور پریزن کمپلیکس پر بھی کام جاری ہے۔ سول سیکرٹریٹ میں ملٹی سٹوری پارکنگ پلازہ بنایا جائے گا۔مزار بی بی پاکدامنؒ کی تعمیر و توسیع بھی ہو رہی ہے۔ریونیو اکیڈمی اور ٹھوکر نیاز بیگ پر انٹرنیشنل بس ٹرمینل بھی بنائیں گے۔ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق لاہو رمیں پناہ گاہ اور لنگر خانے بھی قائم کئے گئے ہیں۔ لاہور میں 60 ارب روپے کی لاگت سے بلند ترین بلڈنگ بھی بنائی جائے گی۔شیخوپورہ میں وارث شاہ یونیورسٹی، پنجاب جوڈیشل اکیڈمی اور کیڈٹ کالج نارنگ منڈی بنائیں گے۔ شیخوپورہ رنگ روڈ کی تعمیر بھی شروع ہو چکی ہےبہت سے منصوبے ایکنک میں ہیں، منظور ہو گئے تو ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب روپے سے بھی بڑھ جائے گا جو پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی بجٹ ہوگ55 فیصد ترقیاتی فنڈز استعمال کئے جا چکے ہیں۔متحدہ عرب امارات کے ساتھ 60 ارب روپے کے پراجیکٹ پر معاہدہ ہوا ہے۔یہ منصوبہ 14 برس سے رکا ہوا تھا۔اس منصوبے سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

  • عثمان بزدارچھا گئے: دھابی گروپ کی پنجاب میں 60 ارب سرمایہ کاری:کامیاب دورہ

    عثمان بزدارچھا گئے: دھابی گروپ کی پنجاب میں 60 ارب سرمایہ کاری:کامیاب دورہ

    لاہور: عثمان بزدارچھا گئے: دھابی گروپ کی پنجاب میں 60 ارب سرمایہ کاری:کامیاب دورہ ،اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے دبئی کا کامیاب دورہ کیا ہے، انہوں نے متحدہ عرب امارات کے وزیرشیخ النہیان بن مبارک سے ملاقات کی، دھابی گروپ پنجاب میں60 ارب روپےکی سرمایہ کاری پرآمادہ ہو گیا۔

    دبئی میں مبارک سینٹر کی تعمیر کی بحالی کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب ہوئی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ دھابی گروپ لاہور میں مبارک سینٹر تعمیر کرے گا۔ پنجاب حکومت مبارک سینٹر کی تعمیر کے حوالے سے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

    عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ لاہور میں تعمیراتی شعبے میں 60 ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری ہو گی۔ منصوبے کی تکمیل سے بین الاقوامی کرکٹ ٹیمز کیلئے رہائش فراہم ہو سکے گی-

    ادھر لاہور سے ذرائع کےمطابق عثمان بزدار اس وقت صوبے بھر میں معاشی سرگرمیوں کو تیز کرنے کے حوالے سے نئے منصوبوں پر کام کررہےہیں‌، دوردراز علاقوں تک صنعتوں کا جال بچھانےکےلیے کوشاں ہیں ، یہ بھی سُننے میں آیا ہے کہ عثمان بزدار بہت جلد اس حوالے سے اہم اعلانات کریں گے تاکہ صوبے میں معاشی ترقی کے مزید مواقع پیدا ہوں

  • عثمان بزدارمیڈیا کو دورجدید کےتقاضوں سے ہم آہنگ کرنےکےلیےکوشاں:اہم فیصلے

    عثمان بزدارمیڈیا کو دورجدید کےتقاضوں سے ہم آہنگ کرنےکےلیےکوشاں:اہم فیصلے

    لاہور:عثمان بزدارمیڈیا کو دورجدید کےتقاضوں سے ہم آہنگ کرنےکےلیےکوشاں:اہم فیصلے اطلاعات کے مطابق میڈیا کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے بزدار حکومت کی جانب سے اہم اقدام کیا گیا ہے۔

    معاون خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب حسان خاور کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پنجاب ڈیجیٹل میڈیا ایڈورٹائزمنٹ پالیسی کا ڈرافٹ تیار کرلیا گیا ہے، پالیسی کا مقصد نوجوان میڈیا ایکسپرٹس اور صحافیوں کو مین سٹریم میں لانا ہے۔

    حسان خاور نے کہا ہےکہ بزدار حکومت میڈیا کو حقیقی معنوں میں ریاست کا چوتھا ستون مانتی ہے، مثبت معاشرتی رویوں کی ترویج میں شعبہ صحافت کا کردار نہایت اہم ہے۔

    معاون خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا ہےکہ یہ پالیسی ڈیجیٹل میڈیا کی ترقی کے حکومتی ویژن کی عملی تصویر ہے، پہلی دفعہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز، ولاگرز کو نمائندگی دی جا رہی ہے۔

    حسان خاور نے کہا کہ اس پالیسی کا ڈرافٹ تمام اسٹیک ہولڈرز اور میڈیا ماہرین کو بھیجا گیا ہے، فیصلہ سازی میں عوامی تجاویز جاننے کے لیے یہ ڈرافٹ ویب سائٹ پر بھی موجود ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ ماہرین کی مشاورت اور آراء کے بعد ہی اسے حتمی شکل دی جائے گی۔

    ادھر کل اسی حوالے سے قانون سازی کےلیے آغاز کردیا گیا ہے،وفاقی حکومت نے الیکٹرانک کرائمز کی روک تھام کے قانون میں ترامیم کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی کابینہ نے آرڈیننس کے ذریعے ترامیم لانے کی منظوری دے دی۔ کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سے سمری کی منظوری لے لی گئی۔

    ذرائع کے مطابق شہریوں اور اداروں پر تنقید کرنے والوں کو 5 سال تک قید تک کی سزا کی تجویز دی گئی ہے، فوج، عدلیہ، شخصیات سمیت دیگر اداروں اور کسی کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے پر ایکشن ہو گا۔

    ذرائع کے مطابق صدر مملکت کی منظوری کے بعد آرڈیننس کا اطلاق ہوگا، پیکا ایکٹ 2016 میں بھی ترمیم ہو گی۔

    دوسری طرف انتخابات کے لیے طے شدہ ضابطہ اخلاق میں تبدیلی اور سوشل میڈیا پر لوگوں کی عزت اچھالنے کو قابل سزا جرم قرار دینے کے مجوزہ قوانین وفاقی کابینہ کو منظوری کے لیے بھیجیے گئے ہیں۔

    وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے وفاقی کابینہ کو مجوزہ قوانین کے ڈرافٹ بھیجے جانے کی تصدیق کی ہے۔

     

     

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام میں انہوں نے لکھا کہ وفاقی کابینہ کو دو اہم قانون منظوری کے لیے بھیجے گئے ہیں۔ پہلے قانون کےتحت پارلیمنٹیرینز کو الیکشن کمپین میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ دوسرے قانون کے تحت سوشل میڈیا پرلوگوں کی عزت اچھالنے کو قابل تعزیر جرم قرار دیا گیا ہے۔ نئے قوانین میں عدالتوں کو پابند کیا گیا ہے کہ فیصلہ چھ ماہ میں کیا جائے۔

  • وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی ہمشیرہ روڈ حادثے میں بچوں سمیت زخمی

    وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی ہمشیرہ روڈ حادثے میں بچوں سمیت زخمی

    کوٹ ادو :وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی ہمشیرہ روڈ حادثے میں بچوں سمیت زخمی ،اطلاعات ہیں کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی ہمشیرہ بچوں کے ہمراہ گاڑی میں سوار ملتان سے تونسہ شریف جارہی تھیں کہ تونسہ موڑ کے نزدیک گنے کی لوڈ ٹرالی سے گاڑی جا ٹکرائی زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو منتقل کردیا گیا

    پولیس ذرائع کے مطابق ٹرالی ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا حادثہ کی خبر سن کر انتظامیہ حرکت میں آگئی

    وزیر اعلیٰ کے بہنوئی اور بہن ڈرائیو کے ہمراہ لاہور سے تونسہ جارہے تھے،ذرائع کے مطابق گاڑی روڈ پر کھڑی گنے سے لوڈ ٹرالی میں جالگی،گاڑی لگنے سے سی ایم کی ہمشیرہ گاڑی کے شیشے لگنے سے معمولی زخمی ہوگئے

    تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں مقامی ایم پی اے اشرف خان رند اسسٹنٹ کمشنر ڈی ایس پی سعادت چوہان سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی تھی

    ہسپتال ذرائع کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو میں ایمرجنسی الرٹ جاری کردیا گیا اور عملہ کو فوری ہسپتال پہنچنے کی ہدایات جاری کی گئیں ٹی پی لنک کینال ہیڈ محمد والا روڈ پر حادثات میں اضافہ سے متعدد اموات واقع ہوچکی ہیں تاہم انتظامیہ نے کوئی نوٹس لیا اور نہ ہی ٹی پی لنک روڈ پر پیٹرولنگ چیک پوسٹ کا قیام عمل میں لایا گیا جو کہ انتہائی ناگزیر ہے۔