Baaghi TV

Tag: عثمان قادر

  • کرکٹرعثمان قادر بہترمستقبل کیلئے آسٹریلیا چلے گئے

    کرکٹرعثمان قادر بہترمستقبل کیلئے آسٹریلیا چلے گئے

    سابق پاکستانی اسپن بولر عثمان قادر کرکٹ کے بہتر مستقبل کے لیے آسٹریلیا چلے گئے۔

    انٹرنیشنل کرکٹر عثمان قادر نے نیو ساؤتھ ویلز میں رہائش اختیار کر لی ہے جہاں وہ سڈنی میں ہاکسبری کلب کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔عثمان قادر نے گزشتہ برس اکتوبر میں مایوس ہو کر پاکستان کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی، وہ اپنے مرحوم والد عبدالقادر کی خواہش پر آسٹریلیا چھوڑ کر پاکستان آئے تھے۔پاکستان کے سابق کرکٹر مرحوم عبدالقادر اپنے بیٹے عثمان قادر کو پاکستان کی جانب سے کھیلتا دیکھنا چاہتے تھے۔عثمان قادر نے ایک ون ڈے اور 25 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

    عثمان قادر نے ساؤتھ آسٹریلیا کی نمائندگی کی، اس کے علاوہ وہ پرتھ اور ایڈیلیڈ کی جانب سے بگ بیش لیگ بھی کھیل چکے ہیں، انہیں آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون کی جانب سے بھی کھیلنے کا اعزاز ملا۔اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ آسٹریلیا میں ہی کرکٹ کھیلنے کے پلان کے ساتھ عثمان قادر دوبارہ آسٹریلیا چلے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق عثمان قادر کی فیملی بھی جلد آسٹریلیا چلی جائے گی۔عثمان قادر نے کہا ہے کہ کرکٹ ہی میرا روزگار ہے، مستقبل کے پلان کے ساتھ آسٹریلیا آیا ہوں، پُرامید اور پُرعزم ہوں کہ کرکٹ میں ہی مجھے اچھے مواقع ملیں گے۔

    جنوبی افریقہ کو جھٹکا، فاسٹ بولر اینرچ نورکیا چیمپئنز ٹرافی سے باہر

    خیرپور، دریافت تیل و گیس کے ذخائر سے پیداواری عمل شروع

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

    پولیس نے سندھ اور کراچی میں بہت قربانیاں دی ہیں، غلام نبی میمن

  • عثمان قادر  کا پاکستان کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    عثمان قادر کا پاکستان کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    لاہور: لیگ اسپنرعثمان قادر نے پاکستان کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، ٹیم سے مسلسل نظرانداز ہونے پر عثمان دل برداشتہ تھے۔

    باغی ٹی وی : ٹی20 اور ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے لیگ اسپنر عثمان قادر نے پاکستان کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کردیا،پاکستانی لیگ اسپنر عبدالقادر کے بیٹے عثمان قادر نے پاکستان کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان ایکس پر اپنی ایک پوسٹ کے ذریعہ کیا، جس میں انہوں نے ایک نوٹ شیئر کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جب میں اپنے اس ناقابل یقین سفر پر غور کرتا ہوں تو میں دلی طور پر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، اپنے ملک کی نمائندگی کرنا ایک بہت بڑا اعزاز رہا ہے اور میں اپنے کوچز اور ساتھی ساتھیوں کی حمایت کا شکر گزار ہوں جو ہر قدم پر میرے ساتھ رہے ہیں،ناقابل فراموش فتوحات سے لے کر چیلنجوں تک، جن کا انہوں نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سامنا کیا، ہر لمحے نے ان کے کیریئر کو تشکیل دیا اور ان کی زندگی کو تقویت بخشی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ میں دل کی گہرائیوں سے ان پرجوش مداحوں کی قدر کرتا ہوں جو ہمیشہ میرے ساتھ کھڑے رہے ہیں، آپ کی غیر متزلزل حمایت کا مطلب دنیا ہے، اس نئے باب میں قدم رکھتے ہوئے کرکٹ سے اپنی محبت اور اپنے والد کے سکھائے ہوئے سبق دونوں کو عزیز تر جانوں گا اور والد کی میراث کو جاری رکھوں گا۔‘

    عثمان قادر نے اپنے ساتھی کرکٹرز کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ اپنے ساتھ پاکستانی کرکٹ کا جوش و جذبہ اور مشترکہ خوبصورت یادیں لے کر جائیں گے۔ ’ہر چیز کے لیے آپ کا شکریہ، تشکر کے ساتھ، عثمان قادر۔‘

    واضح رہے کہ 31 سالہ عثمان قادر نے 26 انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی، جس میں ایک ون ڈے اور 25 ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہیں اپنے ٹی 20 کرکٹ کریئر میں 31 وکٹیں حاصل کیں ، عثمان قادر ڈومیسٹک کرکٹ میں پشاور زلمی کی جانب سے کھیلتے رہے ہیں-