Baaghi TV

Tag: عثمان مختار

  • سارا قتل کیس : عثمان مختار نے سسٹم پر سوال اٹھا دئیے

    سارا قتل کیس : عثمان مختار نے سسٹم پر سوال اٹھا دئیے

    ٹی وی کے معروف اداکار عثمان مختار بھی بول پڑے ہیں قتل ہونے والی سارا کے حق میں . انہوں نے تو سوسائٹی اور ہمارے انصاف کے سسٹم پر سیدھے سوال ہی اٹھا دئیے ہیں . انہوں نے ایک پوسٹ کے زریعے کہا ہے کہ ایک عورت کا پھر سے بےدردی کے ساتھ قتل کر دیا گیا ہے. ایک اور ہیش ٹیگ انصاف مانگ رہا ہے. کب وہ وقت آئیگا جب خواتین خود کو محفوظ تصور کریں گی. کب تک خواتین مرنے کے بعد سپورٹ حاصل کرتی رہیں گی .کب تک ہم اسکو ہی ذمہ دار ٹھہراتے رہیں گے. عثمان مختار نے پوسٹ کے آخر میں جسٹس فار سارا کا ہیش ٹیگ بھی لگایا .

    یوں عثمان مختار کی سوچنے پر مجبور کر دینے والی پوسٹ سے کافی لوگوں نے اتفاق کیا ہے. خاص کر انہوں جو بات کی ہے کہ اور سوال پوچھا ہے کہ کب تک خواتین قتل کئے جانے کے بعد سپورٹ حاصل کرتی رہیں گی مطلب یہ کہ ان کی زندگی میں کیوں ان کو سپورٹ نہیں کیا جاتا کیوں ان کے لئے آواز نہیں اٹھائی جاتی مرنے کے بعد ہی ساری ہمدردیاں اس کے ساتھ کیوں کی جاتی ہیں. یاد رہے کہ سارا کے قتل کے بعد ہر خاص و عام افسردہ ہے اور خائف بھی ہے اور ہمارے انصاف کے نظام اور سوسائٹی کے رویوں پر سوال اٹھا رہے ہیں.

  • مجھے کامیڈٰی کردار کم آفر ہوتے ہیں عثمان مختار

    مجھے کامیڈٰی کردار کم آفر ہوتے ہیں عثمان مختار

    اداکار عثمان مختار جو کم مگر معیاری کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں حال ہی میں انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میں جتنا سنجیدہ لگتا ہوں اتنا ہوں نہیں میرے قریبی لوگ جانتے ہیں کہ میں کس قدر ہنسی مذاق کرنے والا انسان ہوں۔ میں سنجیدہ ہوں یہ تاثر میرے کرداروں کی وجہ سے ہے اب جیسے کردار ملیں گے ویسے ہی کروں گا۔ کامیڈی کردار ٓآفر ہی نہیں ہوتے تو کیا کیا جائے۔ اگر مجھے کامیڈی کردار ملے تو یقینا میں کروں گا اور مجھے بہت بار پوچھا جا چکا ہے کہ کیا کامیڈی کردار آپ کی ترجیحات میں نہیں ہیں تو میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اداکار

    کو ہر قسم کے کردار کرنے چاہیں اور کامیڈی میری ترجیحات میں بالکل ہے لیکن کامیڈی ڈرامے بنتے ہی کم ہیں۔ رمضان المبارک میں کہیں کوئی ہلکا پھلکا کامیڈی ڈرامہ بن جاتا ہے اس کے علاوہ تو سارا سال جو ڈرامے چلتے ہیں وہ سبھی سنجیدہ کہانیوں پر مبنی ہوتے ہیں۔جب کام ہی ایک جیسا ہو رہا ہو ایک ہی پیٹرن پر ہو رہا ہو تو پھر ایسے میں الگ کام کیسے چوائس کیا جائے۔ لیکن مجھے جب بھی اچھا کامیڈی کردار ملا تو میں ضرور کروں گا بلکہ کامیڈی کردار مجھے سنجیدہ کرداروں سے زیادہ پسند ہیں۔ یاد رہے کہ عثمان مختار نامور ہیروئینز کے ساتھ کام کر چکے ہیں جن میں ماہرہ خان کا نام قابل زکر ہے.

  • عثمان مختار کی ”گلابو رانی“ جولائی میں ریلیز کی جائیگی

    عثمان مختار کی ”گلابو رانی“ جولائی میں ریلیز کی جائیگی

    عثمان مختار کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم ” گلابو رانی “ جولائی میں ریلیز کی جائیگی۔فلم کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے،اس ٹریلر کو دیکھ کر یہ کہا جا سکتا ہے کہ فلم کی کہانی میں خاصا سسپنس ہے ،فلم میں ڈیڑھ سو سال پرانی یونیورسٹی اور اس کے ہاسٹل میں ہونے والے ناگہانی واقعات کو دکھایا گیا ہے ۔ گلابو رانی عثمان مختار کی باقاعدہ پہلی فیچر فلم ہے اس سے قبل انہوں نے شارٹ فلموں کی ہدایتکاری کی تھی ان کی شارٹ فلموں کی ہدایتکاری کو بھی کافی سراہا گیا تھا۔گلابو رانی کی کاسٹ میں معراج حق ، دانیال خاقان افضل ،عمر عبداللہ ،اسامہ جاوید حیدر ،نتاشا و دیگر قابل زکر ہیں اہم بات یہ ہے کہ عثمان مختار نے نئے لوگوں کوانکی صلاحیتیں دکھانے کا موقع دیا ہے ۔

    یاد رہے کہ عثمان مختار اداکاری بھی کرتے ہیں ماضی قریب میںسپر سٹار ماہرہ خان کے ساتھ ان کا ڈرامہ ” ہم کہاں کے سچے تھے“ اختتام پذیر ہوا ڈرامے میں عثمان مختار کا کردار ایک ایسے الجھے ہوئے انسان کا تھا جو سچ اور جھوٹ میں فرق نہیں کر پاتا اور سمجھ نہیں پاتا کہ کس انسان پہ یقین کرنا چاہیے ۔ماہرہ خان کے ساتھ ان کی جوڑی کو کافی سراہا گیا تھا ۔عثمان مختار کہتے ہیں کہ انہیں کامیڈی کردار کرنے کا بہت شوق ہے لیکن ایسے کردار کم آفر ہوتے ہیں جس کی وجہ سے وہ ابھی تک صرف سنجیدہ کرداروں میں ہی نظر آرہے ہیں۔

  • عثمان مختار کی ہارر فلم گلابو رانی ریلیز کے لئے تیار

    عثمان مختار کی ہارر فلم گلابو رانی ریلیز کے لئے تیار

    ایسٹرن ٹیرسٹریل اسٹوڈیوزڈاوئون ٹائون فلمز اور چینل کے اشتراک سےاداکار عثمان مختار کی بطور ڈائریکٹر اور پرڈیوسر شارٹ فلم ” گلابو رانی؛؛ ریلیز کے لئے تیار ہے.اس پراجیکٹ میں ان کے ساتھ معراج حق بھی برابر کے حصہ دار ہیں.فلم کی کاسٹ میں اسامہ جاوید، حیدر معراج حق، دانیال افضل ، نتاشا اعجاز، عمر عبداللہ شامل ہیں جبکہ کوشال خٹک اس میں بطور مہمان اداکار نظر آئیں گے.عثمان مختار اور معراج حق کا دعوی ہے کہ گلابو رانی ایک الگ لیول کی فلم ہے.
    اس فلم کے حوالے سے عثمان مختار کہتے ہیں کہ میری اداکاری کو ہمیشہ بہت سراہا گیا ہے جس کے لئے میں اپنے پرستاروں‌کا شکر گزار ہوں لیکن کیمرے کے پیچھے جا کر کام کرنا اور نئے لوگوں کے ساتھ پھر یہ کام کرنا یہ میرے لئے بہت ہی خوبصورت تجربہ رہا ہے.اس فلم کو بناتے وقت بہت ہی خوفناک لمحے بھی آئے اور بہت ہی ہنسی مذاق والے لمحات بھی آئے ہم سب نے مل کر انجوائے کیا مجھے امید ہے کہ اس ہارر فلم کو دیکھ کر شائقین ضرور محظوظ ہوں گے .عثمان مختار نے مزید کہا کہ ایسٹرن ٹریسٹرئیل ایک نیا پروڈکشن پلیٹ فارم ہے جہاں نئے لوگوں‌ کو چانس دیا جاتا ہے گلابو رانی اس کی بڑی مثال ہے مزید بھی یہ کام جاری رہے گا اس پلیٹ فارم سے ان لوگوں‌کو بریک دیا جائے

    یاد رہے کہ ماضی قریب میں عثمان مختار کا ماہرہ خان کے ساتھ ڈرامہ سیریل ہم کہاں کے سچے تھے اختتام پذیر ہوا اس ڈرامے میں‌عثمان کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا تھا.

  • عثمان مختار کی ایوارڈ یافتہ مختصر فلم ‘بینچ’ یو ٹیوب پر ریلیز

    عثمان مختار کی ایوارڈ یافتہ مختصر فلم ‘بینچ’ یو ٹیوب پر ریلیز

    اداکار عثمان مختار کی ایوارڈ یافتہ مختصر فلم ‘بینچ’ کو پاکستان میں یوٹیوب پر ریلیز کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : واضح رہے کہ مختصر فلم ‘بینچ’ کے ٹیزر اور پوسٹر 2019 کے آخر میں جاری کیے گئے تھے اور اسے اکتوبر 2020 میں فرانس میں ہونے والے کانز انٹرنیشنل انڈیپینڈنٹ فلم فیسٹیول (سی آئی آئی ایف ایف) میں بھی دکھایا گیا تھا۔

    ‘بینچ’ کو فرانسیسی فلم میلے میں پیش کیے جانے کے علاوہ مختلف عالمی فلم فیسٹیولز میں پیش کیا جا چکا ہے اور اس نے متعدد ایوارڈز بھی جیت رکھے ہیں –

    ویڈٰیو لیک ہونے کا کوئی ڈر نہیں حریم شاہ

    بیرون ممالک فلم فیسٹیولز میں پیش کیے جانے کے بعد رواں برس مئی میں ‘بینچ’ کو پاکستان میں یوٹیوب پر ریلیز کیا جانا تھا مگر اس وقت فلسطین پر اسرائیلی حملوں اور متعدد فلسطینیوں کے جاں بحق ہونے پر اس کی نمائش روکی گئی تھی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مؤخر کیے جانے کے 6 ماہ بعد اب ‘بینچ’ کو عثمان مختار نے اپنے یوٹیوب چینل پر جاری کردیا گیا۔

    ‘بینچ’ 12 منٹ دورانیے کی فلم ہے، جس کی کہانی پارک کے بینچ پر بیٹھے جوڑے کے گرد ہی گھومتی ہے فلم کی کہانی ‘بینچ’ پر بات سے شروع ہوتی ہے اور وہیں پر ہی ختم ہوتی ہے۔

    فلم میں عثمان مختار اور ربیا چوہدری نے ہی کردار ادا کئے ہیں، جنہوں نے ایک ایسے شادی شدہ جوڑے کا کردار ادا کیا ہے جن کے تعلقات نامعلوم وجوہات کی وجہ سے کشیدہ ہوجاتے ہیں۔

    کراچی سفید شیر کی ہلاکت: شوبز فنکار انتظامیہ پر برہم، چڑیا گھر بند کرنے کا مطالبہ

    ‘بینچ’ میں دکھایا گیا ہے کہ دونوں کے درمیان بے انتہا محبت بھی ہوتی ہے اور دونوں کو طلاق ہونے پر افسردہ بھی دکھایا گیا ہے فلم میں عثمان مختار ‘بینچ’ پر ہی ربیا چوہدری کو کہتے ہیں کہ وہ پہلی بار اسی بینچ پر ملے تھے، پہلی بار ربیا چوہدری نے مذکورہ بینچ پر ہی انہیں اپنا حمل ضائع ہونے کی خبر دی تھی اور پہلی بار دونون نے اسی بینچ پر بیٹھ کر اپنے گھر کی لیز کے کاغذات پر دستخط کیے تھے اور اب اسی بینچ پر ہی وہ طلاق کے معاملات طے کر رہے ہیں۔

    سلمان خان کی جگہ لینے کے لئے کیا کرنا ہو گا؟ بالی ووڈ سلطان کا نئے اداکاروں کو…

    فلم میں ربیا چوہدری کو عثمان مختار کو طلاق کے کاغذات دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جس پر وہ قلم سے کچھ دستخط کرتے ہیں یا کوئی جملہ لکھتے ہیں عثمان مختار جیسے ہی طلاق کے کاغذات پر کچھ لکھتے ہیں تو ربیا چوہدری انہیں آنسوں بہاتے ہوئے کہتی ہیں کہ وہ کئی ماہ سے طلاق لینا چاہتی تھیں اور آج جب کاغذات پر دستخط ہوگئے ہیں تو وہ غمزدہ ہوگئی ہیں۔

    فلم کا اختتام ربیا چوہدری اور عثمان مختار کے بینچ سے اٹھنے اور ربیا چوہدری کو گاڑی میں بیٹھنے کے بعد طلاق کے کاغذات کو کھولنے کے بعد مسکرانے پر ہوتا ہے۔

    فلم کو شائقین کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے-

    پاکستان میں انڈین فلمیں اور ڈرامے پروموٹ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں