Baaghi TV

Tag: عثمان ڈار

  • عثمان ڈار کو عمرے پر جانے کی ملی مشروط اجازت

    عثمان ڈار کو عمرے پر جانے کی ملی مشروط اجازت

    لاہور ہائیکورٹ ، عثمان ڈار کا نام پی این آئی ایل لسٹ سے نکلوانے کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے درخواست گزار کو مشروط طور پر عمرہ پر جانے کی اجازت دے دی ،عدالت نے درخواست گزار کو سیکرٹری داخلہ کو شورٹی بانڈ دینے کی ہدایت کردی ،عدالت نے درخواست کو نمٹا دیا ، وکیل عثمان ڈار نے کہا کہ درخواست گزار عمرہ کے لیے جانا چاہتا ہے ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ سیکرٹری داخلہ کو شورٹی کیوں نہیں جمع کروا دیتے ،جسٹس شمس محمود مرزا نے عثمان ڈار کی درخواست پر سماعت کی ،عثمان ڈار نے نام پی این آئی ایل کی لسٹ سے نکلوانے کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا

    کچھ ججوں کا ضمیر جاگ رہا ،ہمیں عدالتوں سے انصاف ملنا شروع ہو گیا ،عثمان ڈار
    عدالتی فیصلے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف یونین کونسل کا الیکشن بھی نہیں جیت سکتے،اس ملک میں عدلیہ چاہے تو شہریوں کے حقوق کا تحفظ کر سکتی ہے،جی ایچ کیو کے جھوٹے مقدمے میں نامزد کیا گیا۔ میں وہاں موجود نہیں تھا،کچھ ججوں کا ضمیر جاگ رہا ہے،ہمیں عدالتوں سے انصاف ملنا شروع ہو گیا ہے،عمرہ پر جا کر نفل ادا کروں گا، عدلیہ کا ریلیف دینا خوش آئند بات ہے، ہم ملک چھوڑ کر بھاگ کر کہیں نہیں جائیں گے،

    صدر بینک آف پنجاب ظفر مسعود پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے چیئرمین منتخب

    ایچی سن کالج،گورنر پنجاب کا حکمنامہ،شہباز شریف کے قریبی احد چیمہ کے بیٹوں کی فیس معاف

    وزیراعظم کی بیرک گولڈ کو بلوچستان میں معدنیات کے دیگر منصوبوں میں سرمایہ کاری کی ترغیب

    وزیراعلیٰ پنجاب اپنے بچوں کو کس کام سے منع کرتی ہیں؟ خود ہی بتا دیا

    مریم نواز کا کوٹ لکھپت جیل کا دورہ، قیدی خواتین کے ساتھ روزہ افطار کیا

    عوام کا حق ان کی دہلیز پر پہنچانا ہمارا فرض ہے، کسی پر احسان نہیں،مریم نواز

  • این اے 71 سیالکوٹ سے خواجہ آصف کی کامیابی کا نتیجہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

    این اے 71 سیالکوٹ سے خواجہ آصف کی کامیابی کا نتیجہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

    سیالکوٹ: عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ امتیاز ڈار نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 71 سے شکست کے بعد جاری بیان میں کہا ہے کہ میں الیکشن چوری نہیں ہونے دوں گی اور آخری حد تک جاؤں گی-

    باغی ٹی وی :ریحانہ امتیاز ڈار قومی اسمبلی کی نشست این اے 71 سیالکوٹ سے خواجہ آصف کی کامیابی کا نتیجہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیاآزاد امیدوار ریحانہ ڈار نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے ، درخواست میں آر او، الیکشن کمیشن،خواجہ آصف سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں ریحانہ ڈار نے موقف اختیار کیا ہے کہ خواجہ آصف فارم 45 کے مطابق ہار چکے ہیں، خواجہ آصف نے مبینہ ملی بھگت سے فارم 47 میں خود کو فاتح قرار دیا ہے اور ریٹرنگ افسر نے مبینہ طور پر خواجہ آصف کو فاتح قرار دیا ۔

    درخواست میں ریحانہ ڈار نے کہا کہ فارم 45 کے نتائج ہمارے پاس موجود ہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کرنے کا حکم دے،انہوں نے درخواست میں استدعا کی کہ عدالت الیکشن کمیشن کو حتمی نتیجہ جاری کرنے سے روکنے کے احکاما ت جاری کرے، ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دے اور 47 کا نتیجہ کالعدم قرار دے۔

    میڈیا سے گفتگو میں ریحانہ ڈار نے کہا ہے کہ میں الیکشن لڑنے اکیلی نکلی اور مجھے شہر کے بیٹے، بیٹیوں نے بُہت عزت دی،میں الیکشن چوری نہیں ہونے دوں گی اور آخری حد تک جاؤں گی۔

    دوسری جانب عثمان ڈار نے اپنے والدہ کی شکست پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے سیاست چھوڑی مگر ماں کا ساتھ نہیں چھوڑا ،لوگوں کے حق پر ڈاکا ڈالا گیا ، ہم اپنے حق کیلئے ہر فورم پر جائیں گےہم نے ہائیکورٹ میں اپنے حق کے لئے پٹیشن دائر کر دی ہے، میں یہ پوچھنا چاہتاہوں کہ آخر آر او نے رزلٹ جاری کرنے میں 12 گھنٹے کیوں لگائے؟9فروری کو شام 5 بجے بغیر دستخط کے فارم 47 جاری کیا گیا ۔

    واضح رہے کہ این اے 71 سیالکوٹ 2سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار خواجہ آصف 1 لاکھ 18 ہزار 566 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار ریحانہ امتیاز ڈار ایک لاکھ 272 ووٹ لے کر ہار گئیں۔

  • کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر عثمان ڈار کی والدہ کا خواجہ آصف پر بڑا الزام

    کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر عثمان ڈار کی والدہ کا خواجہ آصف پر بڑا الزام

    سیالکوٹ: سابق پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر لیگی رہنما خواجہ آصف پر بڑا الزام عائد کر دیا۔

    باغی ٹی‌وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ریحانہ ڈار نے کہا کہ سیالکوٹ میں ‏جس ریٹرننگ افسر نے میرے کاغذات نامزدگی مسترد کئے اسے چند گھنٹوں میں ہی خواجہ آصف نے خدمات کی فراہمی کے عوض ڈپٹی کمشنر بنوا دیا ایسے ہو رہے ہیں میرے ملک میں جمہوریت کے سودے، کیا ان ریٹرننگ افسران کے حوالے پورا الیکشن کرنے والے چیف جسٹس صاحب نوٹس لیں گے؟

    دوسری جانب پشاور سے جاری بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ آج مجھ سمیت پی ٹی آئی قیادت کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے ہیں یہ صرف اور صرف نواز شریف کو وزیر اعظم بنانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے اپنائے جارہے ہیں،نواز شریف اس طرح کے الیکشن چاہتے ہیں تو ان کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے،غیرقانونی اقدام کو عدالت میں چیلنج کریں گے، عوام کی عدالت میں بھی جائیں گے۔

    میرے بغیر کوئی حکومت نہیں بنا سکتا،پرویز خٹک

    کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور ہونا آئینی عمل کا حصہ ہے،مرتضیٰ سولنگی

    انسانی ہونٹوں کیطرح دکھنے والا خوبصورت پوداخطرے سے دوچار

  • میرے گھر پر حملہ خواجہ آصف نے کرایا،عثما ن ڈار کی والدہ کا الزام

    میرے گھر پر حملہ خواجہ آصف نے کرایا،عثما ن ڈار کی والدہ کا الزام

    سیالکوٹ: عثمان ڈار کی والدہ نے اپنے گھر پر حملے کا لیگی رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف پر عائد کر دیا،جس پر لیگی رہنما نے بھی ردعمل دیا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق عثمان ڈار کی والدہ نے ایک ویڈیو بیان میں مسلم لیگ ن کے رہنما، سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف پر اپنے گھر پر حملے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں ان کے گھر پر چھاپہ ن لیگی رہنما خواجہ آصف کی ایما پر مارا گیا تھا جس میں نہ صرف ان کے ساتھ بدسلوکی کی گئی تھی بلکہ پولیس نے گھر کی خواتین کو بھی زدوکوب کیا تھا کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا سن کر 20 لوگ میرے گھر بھیجے گئے ، حملہ آوروں نے گھر کا مین دروازہ توڑ دیا، میری قیمض کو پھاڑ ڈالا

    انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف نے یہ سب اُنہیں الیکشن لڑنے سے روکنے کیلئے کیا، الیکشن کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے ضرور جاؤں گی، کوئی مجھے زد و کوب کر کے من مانی نہیں کرا سکتا، میں جیل میں بھی جا کر الیکشن لڑوں گی،انہوں نے اپنے ویڈیو بیان مین چیف جسٹس سے معاملے کا نوٹس لینے اور انصاف فراہم کرنے کی اپیل بھی کی ۔

    دوسری جانب عثمان ڈار کی والدہ کے بیان کی خواجہ آصف نے تردید کی کہا کہ ایسی انتقامی سیاست سے میرا کوئی تعلق نہیں، میں نے ہمیشہ اپنے سیاسی مخالفین اور ان کے خاندان کا احترام کیا ہے، میری بیوی 3 درجن بار عدالتوں کی پیشیاں بھگت چکی ہیں،میرا بیٹا جس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں اس کے خلاف بھی جھوٹے مقدمے بنائے گئے میرے ان سیاسی مخالفین نے مشرف اور پی ٹی آئی حکومتوں میں میرے خلاف درخواست بازی کی میں نے دونوں ادوار میں 6، 6 ماہ قید کاٹی لیکن کچھ ثابت نہ ہو سکا، میری ذات کی سیاست عوام سے کمٹمنٹ، اصولوں اور وفاداری پر ہے۔

  • عثمان ڈار کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم

    عثمان ڈار کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے پولیس کو پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔

    باغی ٹی وی: سندھ ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی کراچی سے حراست میں لینے کے بعد گمشدگی کے خلاف در خو است کی سماعت ہوئی درخواست گزار کے وکیل بیرسٹرعلی طاہر نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ رواں سال 9 ستمبر کو عثمان ڈار کو حر است میں لیا گیا، ملیر کینٹ میں جہاں سیولین کو اندر آنے کی اجازت نہیں وہاں درجن لوگوں سمیت ان کو حراست میں لیا۔

    وکیل نے کہا کہ عثمان ڈار کو ملیر کینٹ کے علاقے سے درجنوں مسلح اور سادہ لباس اہلکار اپنے ساتھ لے گئے، اور ان کی سیالکوٹ میں واقع فیکٹری اور رہائش گاہ بھی سیل کردی گئی ہے عدالت سے استدعا کی کہ عثمان ڈار کی گرفتاری نگران حکومت کی بدنیتی ہے، ہم نے ان کی گمشدگی سے متعلق درخواست جمع کرادی تھی، عدالت عثمان ڈار کی نظر بندی غیر قانونی قرار دے۔

    یو اے ای نے پاکستانی تازہ گوشت کی سمندری راستے سے امپورٹ بند کردی

    متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او نے عدالت میں موقف پیش کیا کہ عثمان ڈار کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کیلئے کسی جانب سے پولیس سے رجوع نہیں کیا گیا سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عثمان ڈار پولیس کی تحویل میں نہیں ہے۔

    عدالت نے پولیس کوعثمان ڈارکی گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے پولیس سے 3 اکتوبر سے رپورٹ طلب کرلی۔

    افغانستان میں امن سے خطے میں استحکام آئےگا،نگران وزیر خارجہ

  • پی ٹی آئی کے رہنماعثمان ڈار کی فیکٹری پر چھاپہ

    پی ٹی آئی کے رہنماعثمان ڈار کی فیکٹری پر چھاپہ

    سیالکوٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عثمان ڈار کی فیکٹری پر چھاپہ مارا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے سیالکوٹ میں پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی فیکٹری پر چھاپہ مارا ہے،پولیس کی جانب سے عثمان ڈار کی گرفتاری کے لیے محتلف حصوں اور دفاتر کی تلاشی بھی لی گئی۔

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) حسن اقبال کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے بعد ہوئے واقعات میں عثمان ڈار 5 مختلف مقدمات میں مطلوب ہیں، پولیس کی جانب سے فیکٹری منیجر سے 9 مئی کی لیبر کی حاضری کا ریکارڈ طلب کیا گیا چھاپے کے دوران فیکٹری کے مین دروازے کو بند کردیا گیا اور داخلی راستوں پر بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔

    پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں سیٹیں مانگ لیں

    عثمان ڈار ایک پاکستانی سیاست دان ہیں جو 3 دسمبر 2018 سے وزیر اعظم کے نوجوانوں کے امور کے خصوصی مشیر کے عہدے پر ہیں اور 10 اکتوبر 2018 سے وزیر اعظم کے یوتھ پروگرام کے چیئرمین ہیں۔ ان کا خاندان وی آئی پی گروپ پرائیوٹ لمیٹڈ کے مالکان ہیں جو ایک بڑی چمڑے کی کمپنی ہے اور چمڑے کے ملبوسات اور کھیلوں کے لباس کے پاکستان کے سب سے بڑے برآمد کنندگان میں سے ایک ہے۔

    ضلع مردان میں ہیٹ ویو کے سبب اموات کے خبر کی تردید

    10 اکتوبر 2018 کو وزیراعظم عمران خان نے ڈار کو وزیراعظم یوتھ پروگرام کاچیئرمین مقرر کیا۔ 12 اکتوبر کو پنجاب کی صوبائی اسمبلی میں ڈار کی مشکوک ڈگری کے باعث تقرری کے خلاف قرارداد جمع کرائی گئی۔ قرارداد میں یہ بھی کہا گیا کہ تقرری میرٹ کی صریح خلاف ورزی اور ناقابل قبول ہے کیونکہ انہیں عام انتخابات میں زبردست شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا 3 دسمبر 2018 کو وزیراعظم عمران خان نے انہیں وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے امور نوجوانان مقرر کیا-

    قائم مقام صدر نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کردیئے

  • عثمان ڈار چنگچی رکشے میں بیٹھ کر مینار پاکستان پہنچے،ویڈیو

    عثمان ڈار چنگچی رکشے میں بیٹھ کر مینار پاکستان پہنچے،ویڈیو

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار ایک چنگچی رکشے میں بیٹھ کر مینار پاکستان پہنچے جس کی ویڈیو انہوں نے سوشل میڈیا پر شئیر کر دی-

    باغی ٹی وی: ٹوئٹر پر عثمان ڈار کی جانب سے جاری کردہ ایک ویڈیو میں دیکھایا گیاعثمان ڈارایک چنگچی رکشےمیں بیٹھ کر مینار پاکستان کی طرف جارہے ہیں ویڈیو میں عثمان ڈار نے چنگچی رکشہ ڈارئیور کا تعارف کرایاساتھ ہی اویس نامی چنگچی رکشہ ڈارئیور کا شکریہ بھی ادا کیا جنہوں نے عثمان ڈار کو رکشے پر بٹھایا یہ ہمیں مینار پاکستان جلسے تک لے کر جا رہے ہیں-

    معشیت کو ٹھیک کرنے کیلئےعمران خان نے 10 نکاتی پلان پیش کر دیا


    ویڈیو میں عثمان ڈار نےکہا کہ پنجاب حکومت کو عمران خان اور مینار پاکستان جلسے کا اتنا خوف تھا کہ جگہ جگہ کنٹینرز کی دیواریں کھڑی کی گئیں لاہویوں سمیت ملک بھر سے آئے کارکنان کو سلام پیش کرتا ہوں کہ وہ اتنی رکاوٹوں کے باوجود جلسہ گاہ پہنچے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے مینار پاکستان جلسے کے باعث شہر بھر میں مختف سڑکوں کو بند کیا گیا تھا جبکہ میٹرو بس سروس بھی جزوی طور پر بند تھی۔ پی ٹی آئی کارکنان سمیت رہنماؤں کو بھی جسلہ گاہ پہنچنے میں تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔

    پی ٹی آئی جلسہ :ایک سازش کے تحت ہماری حکومت گرائی گئی،عمران خان

  • ڈسکہ انتخاب دھاندلی کیس , فردوس عاشق اعوان، عثمان ڈار اور عمر ڈار پیش

    ڈسکہ انتخاب دھاندلی کیس , فردوس عاشق اعوان، عثمان ڈار اور عمر ڈار پیش

    ڈسکہ انتخاب دھاندلی کیس کی انکوائری کمیٹی کے اجلاس میں فردوس عاشق اعوان، عثمان ڈار اور عمر ڈار پیش ہوگئے۔

    پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے انکوائری کمیٹی کو تحریری جواب جمع کروادیا، جس میں کہا کہ 7 فروری 2021 کو اجلاس کی صدارت نہیں کی، میں نے ڈی پی او سیالکوٹ کی دعوت پر اجلاس میں اپنی جماعت کی نمائندگی کی، یہ ایک باضابطہ اجلاس تھا، اجلاس میں کوئی سازش تیار نہیں کی گئی۔

    فردوس عاشق اعوان نے انکوائری کمیٹی کے سامنے درخواست دی کہ الیکشن کمیشن مجھے سوالنامہ دے، گزشتہ انکوائری میں میرے متعلق کیا ریکارڈ جمع کروایا گیا علم نہیں، الیکشن کمیشن تحریری طور پر الزامات سے آگاہ کرے تو دفاع پیش کروں گی۔

    عثمان ڈار نے تحریری جواب میں کہا کہ 17فروری 2021 کو میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی کے عہدے سے استعفی دے چکا تھا۔ ڈی ایس پی ذوالفقار علی ورک کے مجھ پر الزامات غلط، بے بنیاد اور من گھڑت کہانی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میرا ڈسکہ ضمنی الیکشن میں کرپٹ پریکٹس، غیر قانونی اقدامات اور بے ضابطگی سے کوئی تعلق نہیں۔ میں نے17 فروری 2021 کو اجلاس کی صدارت نہیں کی۔

    عثمان ڈار نے کہا کہ ڈی پی او سیالکوٹ کی دعوت پر اجلاس میں اپنی جماعت کی نمائندگی کی۔ یہ ایک باضابطہ اجلاس تھا، اجلاس میں کوئی سازش تیار نہیں کی گئی۔ میں نے نہ کوئی سازش کی نہ الیکشن پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی۔

    عثمان ڈار نے کہا کہ میں لاپتہ پریزائیڈنگ افسران کے بارے میں کچھ نہیں جانتا۔ میں الیکشن عمل کے دوران پریزائیڈنگ افسران سے نہیں ملا۔ میں اس جگہ موجود نہیں تھا جہاں لاپتہ پریزائیڈنگ افسران کو رکھا گیا۔ میں پریذائیڈنگ افسران کے درمیان رقم کی تقسیم سے لا علم ہوں۔

  • کامیاب جوان پروگرام، عثمان ڈار شاباش لے گئے

    کامیاب جوان پروگرام، عثمان ڈار شاباش لے گئے

    کامیاب جوان پروگرام، عثمان ڈار شاباش لے گئے

    راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی(RUDA)، سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ (CBD) والٹن اور نالہ لئی ایکسپریس وے جیسے جدید رئیل اسٹیٹ منصوبوں کے ذریعے شہروں کی ترقی حکومت کی اہم ترجیحات ہیں جن کی جلدازجلد تکمیل کے لیے تیزی سے کام کیا جائے”۔ وزیر اعظم عمران خان نے RUDA اور CBD پر ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ ان جدید منصوبوں کے ذریعے غیر استعمال شدہ سرکاری اراضی کی صورت میں پڑے مردہ سرمائے کو قیمتی اثاثے میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ یہ منصوبے نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا کریں گے بلکہ بڑھتی شہری آبادی کی ضروریات کو بھی پورا کریں گے

    قبل ازیں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ سی بی ڈی نے لاہور ڈاون ٹاؤن میں 07 مکس یوز کمرشل پلاٹوں کی نیلامی کے ذریعے آمدنی پیدا کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس کے علاوہ برج الجناح کی تعمیر، پاکستان کی بلند ترین فلک بوس عمارت؛ باب پاکستان میں دو پریمیم رہائشی ٹاورز اور 500 بستروں کے ہسپتال کی تعمیر؛ سی بی ڈی اسکوائر اور والٹن روڈ فلائی اوور کی تعمیر؛ اور والٹن ہوائی اڈے کی میراث برقرار رکھنے کے لیے کلاسک ایوی ایشن میوزیم کی تعمیر بھی CBD کے اہداف میں شامل ہیں۔.

    مزید برآں دریائے راوی واٹر فرنٹ کی ترقی، انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام، سیفائر بے اور راوی چہار باغ سوسائٹی پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔

    وزیراعظم کو یہ بھی بتایا گیا کہ ان تاریخی منصوبوں میں مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے ذریعے زیادہ سے زیادہ محصولات حاصل کرنے کے لیے میڈیا کے ذریعے ایک موثر آگاہی مہم شروع کی گئی ہے۔وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ تمام قانونی رکاوٹوں کو جلد از جلد دور کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاروں کو راغب کیا جا سکے۔

    دوسری جانب کامیاب جوان پروگرام نے 2سال میں نوجوانوں میں 30 ارب روپے کی تقسیم مکمل کرلی کامیاب جوان پروگرام کی شاندار کارکردگی رپورٹ تیار، وزیر اعظم کوبھی پیش کردی گئی ،رپورٹ کے مطابق سال 2020 میں قرض کی تقسیم کا عمل متاثر ہوا، کمی 2021 میں پوری ہوگئی،30ارب میں سے 27 ارب روپے کے قرض صرف ایک سال میں تقسیم کیے،ن لیگ نے نوجوانوں میں5 سالہ دور میں 26 ارب 80 کروڑ روپے تقسیم کیے، قرض ہی نہیں 50 ہزار نوجوانوں کو نوکریاں اور روزگار بھی دیا گیا،قرض آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور چاروں صوبوں میں یکساں طور پر تقسیم کیے گئے، وزیراعظم عمران خان نے کامیاب جوان پروگرام کی اہم کامیابی پر عثمان ڈار کو شاباش دی

    کامیاب جوان پروگرام،20 روز میں کتنے لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں؟ وزیراعظم کو بریفنگ

    کامیاب جوان پروگرام ،وزیراعظم نے دی رقم بڑھانے کی منظوری

    کامیاب جوان پروگرام کی خود مانیٹرنگ کر رہا ہوں،شفافیت،میرٹ پر سمجھوتہ نہیں ہو گا، وزیراعظم

    کامیاب جوان پروگرام، وزیراعظم عمران خان نے بینکوں کو بڑا حکم دے دیا

    کامیاب جوان پروگرام کی ایک اور کامیاب کہانی

    کامیاب جوان پروگرام، شوکت ترین نے پھر نوجوانوں کو خوشخبری سنا دی

  • پاکستان کا سب سے بڑا“ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام”:وزیراعظم نے منظوری دے دی

    پاکستان کا سب سے بڑا“ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام”:وزیراعظم نے منظوری دے دی

    اسلام آباد : پاکستان کا سب سے بڑا “ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام”:وزیراعظم نےمنظوری دے دی ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ملک کا سب سے بڑا ‘ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام’ لانچ کرنے کی منظوری دے دی، پروگرام رواں ہفتے لانچ کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر نوجوانوں سے خطاب کا فیصلہ کرتے ہوئے ملک کے سب سے بڑے ‘ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام’ لانچ کرنے کی منظوری دے دی۔

    اس سلسلے میں وزیراعظم سے سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار کی ملاقات ہوئی ، جس میں کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو 6 دسمبر کو لانچ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    ملک میں کرکٹ ہاکی فٹ بال سمیت 12 کھیلوں کا ٹیلنٹ ہنٹ کیا جائے گا ، ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے لیے 4 صوبوں کو25 ریجنز میں تقسیم کر دیا گیا ، ملک بھر کی جامعات میں ہائی پرفارمنس سینٹرز بھی بنائے جائیں گے۔

    وزیراعظم نے ابتدائی پلان منظور کر لیا، 6 دسمبر کو لانچنگ ہو گی، لانچنگ تقریب جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں ہوگی ، ہزاروں نوجوان شریک ہوں گے۔سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے تیاریاں شروع کر دیں، عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کھیلوں کے فروغ کےلیےکیا وعدہ پورا کرنےجا رہے ہیں۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ ملک کا سب سے بڑا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام رواں ہفتے لانچ کیا جائے گا، وفاقی حکومت مقامی ٹیلنٹ کوعالمی فورمز تک پہنچانے کی ذمے داری لے گی۔