Baaghi TV

Tag: عدت

  • عِدت کیس میں بریت،خاورمانیکا کی اپیل،جسٹس اعظم خان کیس سے الگ

    عِدت کیس میں بریت،خاورمانیکا کی اپیل،جسٹس اعظم خان کیس سے الگ

    بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عِدت کیس میں بریت کے خلاف خاور مانیکا کی اپیلوں پر سماعت کرنے والے جسٹس اعظم خان نے خود کو کیس سے الگ کرلیا

    عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق خاتون اول بشری بی بی کی بریت کے خلاف خاور مانیکا کی اپیل پرسماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعظم خان نے کی۔درخواست گزار خاور مانیکا کی جانب سے زاہد آصف چوہدری، اقبال کاکڑ و دیگر عدالت پیش ہوگئے،بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے علی بخاری، شعیب شاہین، نیاز اللہ نیازی و دیگر عدالت پیش ہوئے۔زاہد آصف چوہدری نے کہا کہ ہم نے 13 جولائی 2024 کا ایڈیشنل سیشن جج کا بریت کا فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے۔شعیب شاہین نے کہا کہ دلائل دینے سے پہلے ہم کچھ کہنا چاہ رہے ہیں،جسٹس اعظم خان پہلے اس کیس کو قابل سماعت قرار دے چکے ہیں، اس لئے اب یہ کیس کسی دوسرے بنچ کو منتقل کر دینا چاہیے۔آپ عدت کیس کو پہلے سن چکے ہیں۔

    جسٹس اعظم خان نے ریمارکس دیئے کہ جی میں پہلے کیس کوقابل سماعت قرار دے چکا ہوں،وکیل درخواست گزار زاہد آصف نے شعیب شاہین کے دلائل سے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی کیس کا فیصلہ کوئی اور جج دے چکے،بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکلاء نے جسٹس اعظم خان پر اعتراض اُٹھا دیا،بعد ازاں جسٹس اعظم خان نے عمران خان کے وکلاء کا اعتراض منظور کرتے ہوئے عِدت کیس میں نیا بنچ تشکیل دینے کیلئے کیس کی فائل چیف جسٹس عامر فاروق کو بھیجوا دی۔

    190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران سرکار کی شمولیت کا پردہ فاش

    ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ کے خلاف شوکاز نوٹس کی کارروائی ختم

  • دوران عدت نکاح کیس، بشریٰ ،عمران کی اپیلوں پر سماعت ملتوی

    دوران عدت نکاح کیس، بشریٰ ،عمران کی اپیلوں پر سماعت ملتوی

    اسلام آباد، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف مرکزی اپیل پر سماعت ہوئی

    اپیلوں پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے کی، عمران خان کے وکلاء زاہد بشیر ڈار اور مرتضیٰ طوری عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ سینئر وکیل سلمان صفدر تھوڑی دیر میں آ رہے ہیں، اس لیے سماعت میں مختصر وقفہ کر دیں، خاور مانیکا کے بھی جونیئر وکیل عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ سینئر وکیل زاہد آصف 11 بجے پیش ہوں گے، لہٰذا سماعت میں وقفہ کیا جائے،ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے کہا کہ اس کیس کا فیصلہ کرنا ہے، سلمان صفدر دلائل دیں، عدالت نوٹ کر لے گی،عدالت نے سلمان صفدر کے آنے تک سماعت میں وقفہ کر دیا

    وقفے کے بعد دوبارہ سماعت ہوئی تو سلمان اکرم راجہ نے دلائل کا آغاز کر دیا،سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ میں آج جزوی دلائل دوں گا باقی کل کے لئے کیس رکھ لیں،سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کا کیس ہے، آپ کا سزا معطلی کی درخواست پر آرڈر دیکھا ہے میرے کچھ پوائنٹ فیصلے میں تحریر نہیں،جج افضل مجوکا نے کہا کہ آپ کے پاس پورا ٹائم ہے آج اور کل بھی ہے، سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عدت نکاح کیس اپیلیں ،بدنیتی اور فراڈ میں جو چیز مشترکہ ہے وہ ارادہ ہونا ہے،اگر رجوع کا حق تھا تو وہ ایک سول معاملہ ہے اس کا کریمنل سے تعلق نہیں ہے، یہ کافی نہیں کہ یہ کہہ دینا کہ میں رجوع کر لیتا، اگر فراڈ ہوا تھا تو اسی وقت عدالت جاتےکہتے میں نے رجوع کرنا تھا ،ہمیں آپ سے انصاف کی امید ہے، سزا معطلی کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر نہیں کی،جج افضل مجوکا نے کہا کہ ایک دن نکاح ہوا دوسرے دن خاور مانیکا کو پتہ چل گیا لیکن وہ خاموش رہے،وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اگر فراڈ ہوا تھا تو اسی وقت عدالت جاتے کہتے میں نے رجوع کرنا تھا، آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ 1992 اور 1994 کی سپریم کورٹ کی ججمنٹ غیر موثر ہے ۔سلمان اکرم راجہ کی جانب سے سپریم کورٹ کے متعد فیصلوں کا حوالہ دیا گیا

    سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آپ جن فیصلوں کا ذکر کر رہے ہیں میں ان کی سماعتوں میں بیٹھا کرتا تھا اور میرا ایل ایل ایم کا تھیسیس اسی پر تھا، میں نے یہ نہیں کہا کہ عدت کا دورانیہ 90 دن ہے، سپریم کورٹ نے 39 دن کے بعد اپنے فیصلے سے عورت کو تحفظ فراہم کیا،مفتی سعید نے بھی کہا کہ عورت کی بات عدت کے حوالے سے حتمی ہے لیکن عدالت میں غلط بیانی کی،90 دن کا دورانیہ عدت نہیں رجوع کا وقت ہے اسے عورت کے لیے تلوار نہیں بنایا جاسکتا،

    جج افضل مجوکا نے وکیل عثمان ریاض گل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک اور ججمنٹ ہے وہ آپ نوٹ کر لیں آپ آجکل خاموش رہتے ہیں ،وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ چار گواہ ہیں مگر ملازم لطیف کے بیان کو ٹرائل کورٹ نے اہمیت دی، مفتی سعید کی گواہی بھی جھوٹی ثابت ہوئی، خاور مانیکا نے لطیف کے بیان پر انحصار کیا اور خود بھی وڈیو بیان پر غلط بیانی کی،دوسرے نکاح کی بات سے بھی یہ ثابت نہیں ہوتا کہ عدت پوری تھی یا نہیں، یہ ایک گھڑی گئی کہانی تھی جس سے بانی پی ٹی آئی کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا، یقیناً جج صاحب پر کوئی پریشر تھا کہ فیصلہ سنانے کے دن ہائی کورٹ کو لکھ دیا کہ فیصلہ نہیں سنا سکتا،

    خاور مانیکا کے وکیل نے کہا کہ کل اور پرسوں ہائی کورٹ میں ہوں، 5 تاریخ کو سماعت رکھ لیں، جج افضل مجوکا نے کہا کہ سلمان صفدر کتنا ٹائم لیں گے، عثمان گل نے کہا کہ ہم بشری بی بی کی جانب سے دلائل کے لئے ایک دن لیں گے،عدالت نے دوران عدت نکاح کیس میں اپیلوں کی سماعت کل 11 بجے تک ملتوی کردی،عدالت ے حکم دیا کہ سلمان اکرم راجہ صاحب کل اپنے دلائل مکمل کریں پرسوں بیرسٹر سلمان صفدر اپنے دلائل مکمل کریں خاور مانیکا کے وکیل 4 جولائی یا 8 جولائی میں سے ایک دن اپنے دلائل مکمل کرلیں عدالت نے ہر صورت 8 جولائی تک کیس کو ختم کرنا ہے

    واضح رہے کہ دوران عدت نکاح کیس میں تین فروری کو عام انتخابات سے قبل عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سزا سنائی گئی تھی، عدالت نے عمران خان اور بشری بی بی کا نکاح غیر شرعی قرار دے دیا تھا، عدالت نےعمران خان اور بشری بی بی کو 7،7 سال قید اور 5 لاکھ جرمانہ کی سزا سنائی تھی.

    خواب کی تعبیر پر بڑے بڑے وزیر لگائے جاتے تھے،عون چودھری

    بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

    ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    عمران خان بشری بی بی کو درجنوں بار ملے بھی اور انکو دیکھا بھی ،عون چودھری کا دعویٰ

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا تیسرا نکاح پڑھانے والے مفتی سعید نے کہا تھا کہ اگر بشریٰ بی بی نے عدت میں نکاح پر توبہ نہیں کی تو تجدید ایمان کرنی چاہیے،مفتی محمد سعید خان نے عمران خان کے بشریٰ بی بی سے نکاح کے بارے میں کہا کہ ان کے عمران خان سے دو نکاح ہوئے تھے کیونکہ ان کا پہلا نکاح عدت کے دوران ہوا اور اس نکاح کو نکاح فاسد کہا جاتا ہےعدت مکمل ہونے کے بعد عمران خان کا بشریٰ بی بی سے دوسرا نکاح ہوا، مجھے عون چوہدری کے ذریعے علم ہوا کہ عمران خان کا بشریٰ بی بی سے نکاح عدت کے دوران ہوا جس پر میں نے ان کو کہا کہ نکاح دوبارہ ہوگا

     اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

    ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

    خاور مانیکا کے انٹرویو پر نواز شریف کا ردعمل

    غیر شرعی نکاح کیس،سابق وزیراعظم عمران خان اور بشری بی بی پر فرد جرم عائد

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور فرید مانیکا عمران خان اور بشری بی بی پر پھٹ پڑے تھے، خاور مانیکا رہائی کے بعد اہم انکشافات سامنے لے آئے، بشریٰ بی بی کے کرتوت عیاں کر دیئے تو وہیں ریاست مدینہ کا نام لے کر پاکستان میں حکومت کرنیوالے عمران خان کا کچہ چٹھہ بھی کھول دیا،

    جیو ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خاور مانیکا کا کہنا تھاکہ عمران خان میری مرضی کے بغیر میرے گھر آتا تھا، پنکی کی اس سے ملاقاتوں پر میں ناراض تھا، ایک بار عمران میرے گھر آیا تو میں نے نوکر کی مدد سے اسے گھر سے نکلوا دیا، عمران خان کے اسلام آباد میں دھرنوں کے دوران بشریٰ کی بہن مریم وٹو نے بشریٰ کی ملاقات عمران خان سے کرائی، ہماری شادی 28 سال چلی، ہماری بہت خوش گوار زندگی تھی لیکن عمران نے پیری مریدی کی آڑ میں ہمارا ہنستا بستا گھر برباد کر دیا اسلام آباد میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقاتیں شروع ہو گئیں. میری والدہ کہتی تھیں کہ عمران خان اچھا آدمی نہیں، اسے گھر میں نہ آنے دیا کرو، رات کے وقت دونوں کی فون پر لمبی لمبی باتیں ہونے لگیں،

    عدالتی وقت کے بعد ٹرائل کیوں ہوا یہی کافی ہے کیس سزا معطلی کا ہے، وکیل سلمان صفدر

    عدت کیس میں فیصلہ کرنے کیلیے 12 جولائی تک کا وقت ہے،جج

    دوران عدت نکاح کیس،خاور مانیکا 21 جون کو طلب،پیش نہ ہوئے تو فیصلہ ہو گا،عدالت

    دوران عدت نکاح کیس،سزا کیخلاف اپیلوں پر دس دن میں فیصلے کا حکم

    دوران عدت نکاح کیس،بشریٰ بی بی کے بعد عمران خان کی بھی اپیل دائر

    زلفی بخاری میری بیٹیوں کو کالز کرتا ہے، خاور مانیکا عدالت میں پھٹ پڑے

    بشریٰ بی بی کو سزا،خاور مانیکا کا ردعمل،نااہلی کے فیصلے پر حیران

    خاور مانیکا نے بشریٰ بی بی اور عمران خان کے خلاف درخواست میں کیا کہا تھا؟
    گزشتہ برس 25 نومبر کو بشری بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے عدالت سے رجوع کیا تھا،خاور مانیکا نے بشری بی بی اور چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا کی استدعا کردی،خاور مانیکا نے اسلام آباد کی مقامی عدالت میں درخواست دائر کر دی ،درخواست میں کہا گیا کہ عمران خان نیازی نے میری بیوی بشری مانیکا کو ورغلایا،اس سے ناجائز تعلقات رکھے، مجھ سے چھین کے عدت میں نکاح کیا اور میری زندگی تباہ کی، یہ جرم بنی گالہ اسلام آباد میں ہوا،تصدیق شدہ ناجائز تعلقات کی بناء پر بشریٰ بی بی کو طلاق دینے پر مجبور ہوا،خاور مانیکا نے بشری بی بی اور سابق وزیراعظم عمران خان کو سزا دینے کی استدعا کردی

    اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں دائر خاور مانیکا کی درخواست میں عمران خان اور بشری بی بی کے یکم جنوری 2018 کے نکاح کی کاپی بھی منسلک کی گئی ہے،خاورمانیکا نے غیرشرعی نکاح، زنا سے متعلق دفعات کے تحت درخواست دائر کی،خاور مانیکا نے اسلام آباد کے سول جج قدرت کی عدالت میں پیش ہوئے اورشکایت درج کرادی،درخواست سیکشن 494/34، B-496 ودیگر دفعات کے تحت دائر کی گئی

    درخواست میں کہا گیا کہ بشریٰ بی بی سے 1989 میں شادی ہوئی، ہماری شادہ شدہ زندگی پر سکون جارہی تھی جب تک چیئرمین پی ٹی آئی نے مداخلت کی،پیری مریدی کے چکر میں چیئرمین پی ٹی آئی بشریٰ بی بی کے گھر داخل ہوئے، چیئرمین پی ٹی آئی گھنٹوں بشریٰ بی بی کے گھر رہتےتھے،چیئرمین پی ٹی آئی نے بشریٰ بی بی اور میری شادی شدہ زندگی میں مداخلت شروع کردی تھی،چیئرمین پی ٹی آئی کو بے عزت کرکے کئی بار گھر سے نکالا،ایک بار رات گئے گھر آیا تو زلفی بخاری کو اپنے کمرے میں پایا،زلفی بخاری چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ بشریٰ بی بی کے گھر آنے جاتے رہتےتھے، چیئرمین پی ٹی آئی،زلفی بخاری کا اس طرح گھر پر آنا غیر اسلامی تھا،بشریٰ بی بی کا چیئرمین پی ٹی کے گھر بھی آنا جانا شروع ہوگیا،بشریٰ بی بی گھنٹوں چیئرمین پی ٹی آئی کے گھر رہتی تھیں،بشریٰ بی بی کے ساتھ میری تلخ کلامی بھی ہوئی،چیئرمین پی ٹی آئی کےکہنے پر بشریٰ بی بی کو فرح گوگی نے الگ موبائل دیا،بشریٰ بی بی کو کئی بار روکا لیکن وہ ہمیشہ بہانے باننا شروع کر دیتی تھیں، مجھے میرےنوکر نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کے ناجائز تعلقات بھی ہیں، بہت کوشش کی رشتہ قائم رہےلیکن 14نومبر2017 کو بشریٰ بی بی کو طلاق دے دی،چیئرمین پی ٹی آئی،بشریٰ بی بی نے غیرشرعی نکاح فروری 2018 میں کیا، فرح گوگی نے طلاق کی تاریخ تبدیل کرنے کا کہا اور زبردستی کی، میں نے فرح گوگی کی بات رد کی جس پر چیئرمین پی ٹی آئی،بشریٰ بی بی نے دوبارہ نکاح کیا، میری شادی شدہ زندگی چیئرمین پی ٹی آئی نے برباد کی، چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی زنا کے مرتکب ہوئے،دوران عدت نکاح کیا، گناہ کیا، فراڈ پر مبنی شادی کی،

  • عدت کیس میں فیصلہ کرنے کیلیے   12 جولائی تک کا وقت ہے،جج

    عدت کیس میں فیصلہ کرنے کیلیے 12 جولائی تک کا وقت ہے،جج

    اسلام آباد ، ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ میں دوران عدت نکاح کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی،

    عدت میں نکاح کیس میں اپیلوں پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے کی، عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ، بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گِل اور خاور مانیکا کے وکیل زاہد آصف عدالت میں پیش ہوئے، خاور مانیکا کے وکیل زاہد آصف نے وکالت نامہ عدالت میں جمع کروا دیا، تحریک انصاف کے رہنما عون عباس، شاندانہ گلزار، کنول شوزب کمرۂ عدالت میں موجود تھیں،

    سماعت شروع ہوئی توخاور مانیکا کے وکیل زاہد آصف نے سماعت بغیر کارروائی ملتوی کرنے کی استدعا کر دی،جس پر جج افضل مجوکا نے خاور مانیکا کے وکیل سے کہا کہ اس کیس کی سماعت ملتوی نہیں ہو سکتی، 25 جون کو مرکزی اپیلوں پر سماعت ہے، تب تک لازمی دلائل فائنل کرنا ہیں، آپ خاور مانیکا سے رابطہ کر لیں، پاور آف اٹارنی واٹس ایپ پر منگوا لیں۔جج افضل مجوکا نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکلاء سے کہا کہ میرے 2 سوالوں کےجواب دے دیں، مجھے سزا معطلی پر مطمئن کر دیں،وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ میں آج اپیلوں پر دلائل دوں گا، وکیل شکایت کنندہ نوٹ کر لیں۔بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گِل نے کہا کہ عدالت کی مکمل معاونت کرنے کو تیار ہیں

    خاور مانیکا کے وکیل زاہد آصف نے کہا کہ میں آج دلائل نہیں دے سکتا، اس کے ساتھ ہی انہوں نے دوبارہ سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کر دی،عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ جو اعلیٰ عدلیہ سے بعد میں فیصلہ آیا اس پر بھی عدالت عمل کرے، 1985ء کی آئینی ترمیم کے بعد صورتِ حال تبدیل ہو گئی ہے،بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گِل نے کہا کہ میں نے اڈیالہ جیل جانا ہے، پیر کو دلائل دوں گا، آج سلمان اکرم راجہ دلائل دیں گے،جج افضل مجوکا نے کہا کہ پیر کو سماعت کرنا ممکن نہیں، منگل کو سماعت کریں گے۔

    عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ شریعت کورٹ کے دائرہ اختیار میں دیا گیا فیصلہ آخری اتھارٹی ہے، شریعت عدالت کے قیام سے پہلے کے فیصلوں کا حوالہ نہیں دیا جا سکتا، اسلام میں ایک اصول ہے کہ عورت کی ذاتی زندگی میں نہیں جھانکنا، اسلام میں خاتون کے بیان کو حتمی مانا جاتا ہے، عدت کے 39 دن گزر گئے تو اس کے بعد مزید نہیں دیکھا جائے گا۔اس کیس میں ہر کوئی مان رہا کہ طلاق تو بہرحال ہوگئی ہے عدت کا تصور شرعی ہے ،جج نے کہا کہ اس عدالت کی جانب سے سپریم کورٹ کا فیصلہ غلط نہیں کہا جا سکتا ہے ، وکیل سلمان اکرم راجہ ایڈوکیٹ نے کہا کہ مسلم فیملی لا میں عدت کا لفظ استعمال نہیں کیا گیا ، چیئرمین یونین کونسل کو طلاق کا نوٹس جانے کے بعد 90 دن گزرنے چاہئیں ، بشریٰ بی بی طلاق کے بعد اپنی والدہ کے گھر چکی گئیں، چار ماہ رہیں، بشریٰ بی بی کو دوران ٹرائل اپنا موقف سامنے نہیں رکھنے دیاگیا،سپریم کورٹ نے 90 دنوں کا شادی سے تعلق ختم کردیا، نوٹس کا جواز ہی نہیں، 496بی میں دو گواہان ہونے لازم ہیں جو سامنے نہیں آئے،خاورمانیکا کے مطابق 14 نومبر 2017 میں تین بار تحریری طلاق دی گئی،ہمارے مطابق اپریل 2017 میں بشریٰ بی بی، خاورمانیکا کی طلاق ہوئی، فراڈکون کررہا؟کس کے ساتھ کررہا؟ دو فریقین موجود ہیں جن میں سے ایک فراڈ ہوگا،جج نے کہا کہ 496بی میں تو سزا نہیں ہوئی؟وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ 496بی ختم کردیاگیاتھا، سزا کی بات نہیں، فردجرم بھی 496بی میں عائد نہیں ہوا، عدالت نے دیکھنا ہے اسلامی شریعت عدت کے حوالے سے کیا کہتی ہے،شہنشاہ عالمگیر کے دور کے فتوے کو شریعت عدالت نے اپنا حصہ بنایا،

    عدت کیس میں سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت کے دوران ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ” عدت کیس میں دونوں مرکزی اپیلوں کا فیصلہ کرنے کے لیے میرے پاس 12 جولائی تک کا وقت ہے ”

    خاور مانیکا نے مان لیا کہ ویڈیو میں ہوں اور یہ بھی مانا کہ اس نے کہا بشری بی بی متقی پرہیز گار ہیں ،وکیل سلمان اکرم راجہ
    وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ قانون کا مقصد عورت کو سہارا دیناہے،سزا معطلی کے ساتھ ساتھ اپیل پر بھی معاونت کرنا چاہوں گا،ومجھے معلوم ہے آئندہ پندرہ روز میں عدالت نے سزا معطلی، اپیل پر فیصلہ کرناہے، سلمان اکرم راجا نے مفتی سعید کے انٹرویو کی کاپی بذریعہ یو ایس بی عدالت میں جمع کروا دی، اور کہا کہ مفتی سعید نے اقرار کیاکہ جیونیوز کے اینکر شاہزیب خانزادہ کو انٹرویو دیا،خاور مانیکا نے مانا کہ ان کا شاہ خانزادہ کے ساتھ ایک انٹرویو ہے ، اگر عدالت ایک دفعہ سن لے ،جج نے کہا کہ کیا ہو ایس بی فرانزک کے لیے آپ کی جانب سے کوئی درخواست دی گئی ؟ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ یکم فروری یہ کیس شروع ہوا دو فروری ختم ہو جاتا ہے ، جج نے استفسار کیا کہ دو دن میں ختم ہو گیا ؟ وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بارہ بارہ ، 14 ، 14 گھنٹے روزانہ ہم اڈیالہ جیل کے سامنے عدالت کے سامنے کھڑے رہے ،انہوں نے کہا بحث ابھی ہو گی کل میں نے فیصلہ سنانا ہے ، خاور مانیکا نے مان لیا کہ ویڈیو میں ہوں اور یہ بھی مانا کہ اس نے کہا بشری بی بی متقی پرہیز گار ہیں ،جو الفاظ ویڈیو میں بشری بی بی کے حوالے سے کہے گا ان کا بھی خاور مانیکا نے مانا ، یہ سب کچھ ہونے کے بعد ہمیں فرانزک کرانے کی کیا ضرورت تھی ؟ خاور مانیکا نے مانا کہ یہ کلپ اس زمانے کا ہے جب وہ میری بیوی تھیں ، خاور مانیکا نے اپنے کلپ کے حوالے سے کوئی اعتراض نہیں اٹھایا ،

    شاہزیب خانزادہ کے ساتھ خاور مانیکا کا انٹرویو عدالت میں چلایا گیا،وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ خاور مانیکا ویڈیو میں کہہ رہا بشری بی بی میری سابقہ اہلیہ ہیں ، خاور مانیکا بشری بی بی کے سابقہ اہلیہ ہونے کا بھی کہہ رہا ہے وہ ایک متقی پرہیز گار خاتون ہیں ، خاور مانیکا کا یہ کہنا کہ وہ سابقہ اہلیہ ہیں اس کا مطلب ہے وہ یکم جنوری 2018 کے بعد یہ بات کر رہے ہیں ، خاور مانیکا اس کا مطلب ہے جھوٹ شخص ثابت ہے ، خاور مانیکا کو جھوٹا کہنے پر وکیل زاہد آصف ایڈوکیٹ نے اعتراض کیا اور کہا کہ یہ ایسے الفاظ استعمال نا کریں پہلے بھی میرے کلائنٹ کے ساتھ ایک نا خوشگوار واقعہ ہو چکا ، آپ کوئی اور مناسب الفاظ بھی استعمال کر سکتے ہیں ،خاورمانیکا کے ساتھ ذاتیات پر نہ اتریں، خاورمانیکا کہیں جھوٹے ثابت نہیں ہوئے،

    نوٹ کرلیاکہ پریشر کے تحت، تاخیر سےشکائت دائر کی گئی،عدت کیس اپیل میں عدالت کے ریمارکس
    وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ خاورمانیکا نے انٹرویو میں بانی پی ٹی آئی کو دعائیں دیں اور کہا روحانی تعلق تھا، شکائت دائر کرنے سے قبل خاورمانیکا 5 سال 11 ماہ خاموش رہے، خاورمانیکا کو گرفتار کیاگیا، 4 ماہ جیل رہے، 14 نومبر کو جیل سے باہر ائے، 25 نومبر کو شکایت دائر کی،جو لوگ چلے پر جاتے ہیں ہمیں معلوم ہے ان کے ساتھ کیاہوتاہے،جج افضل مجوکا نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ "عدالت نے نوٹ کرلیاکہ پریشر کے تحت، تاخیر سےشکائت دائر کی گئی”.وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پانچ سال گیارہ ماہ بعد شکایت درج کی گئی ، چلے سے واپس آکر یہ خیال آیا ،

    دورانِ سماعت کیس کے گواہ اور نکاح خواں مفتی سعید کا ویڈیو بیان بھی عدالت میں چلایا گیا،وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ جیل سے نکلنے کے بعد 25 نومبر 2023 کو بشری بی بی اور بانی پی ٹی آئی کے خلاف شکایت فائل کرتے ہیں ۔ خاور مانیکا جب چلا مکمل کرکے واپس آئے تو انھیں یاد آیا کہ ان کے ساتھ زیادتی ہو گئی ۔ پہلے ایک کمپلینٹ محمد حنیف نے دائر کی پھر خاور مانیکا نے دائر کی ، پہلے جو شکایت کنندہ تھا اس نے کمپلینٹ واپس لی ، پھر دوسری کمپلینٹ میں بھی کردار وہی تھے جو پہلی کمپلینٹ میں تھے ، خاور مانیکا کے وکیل زاہد آصف نے عدالت سے استدعا کی کہ پانچ منٹ وقفہ کر لیں ؟ وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ مجھے تو کوئی ایشو نہیں ، میں وقفے کے بغیر جاری رکھ سکتا ہوں،خاور مانیکا کے وکیل نے کہا کہ راجہ صاحب جوان ہیں ہم بوڑھے ہو گئے ، عدالت نے سلمان اکرم راجہ کو دلائل جاری رکھنے کی ہدایت کر دی.

    میرا دل نہیں مانتا کہ میں مفتی سعید کو عالم کہوں،وکیل عمران خان
    عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ میرا دل نہیں مانتا کہ میں مفتی سعید کو عالم کہوں، کوئی سوچ سکتاہےکہ عدالت میں کھڑے ہو کر جھوٹ بولا جاسکتا ہے،مفتی سعید نےکہا دوسرے نکاح کے دوران معلوم نہیں کون کون گواہان موجود تھے،عون چودھری کی موجودگی میں مفتی سعید نےکہا معلوم نہیں کون گواہ تھا، مفتی سعید بھروسے کے لائق نہیں، خاور مانیکا سے قبل حنیف نامی شہری نے شکایت دائر کی، محمد حنیف کی شکایت میں وہی گواہان تھے جو خاور مانیکا کی شکایت میں تھے، عون چوہدری شکایات کے کرتا دھرتا ہیں، تمام گواہان کو عون چوہدری جمع کرتے،

    عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے خاور مانیکا کے ملازم اور گواہ محمد لطیف کا بیان عدالت میں پڑھا،جج افضل مجوکا نے استفسار کیا کہ خاور مانیکا کو کب معلوم ہوا کہ بشریٰ بی بی اورعمران خان کا نکاح ہوا؟خاور مانیکا کے وکیل زاہد آصف نے عدالت میں کہا کہ میں خاور مانیکا سے پوچھ کر عدالت کو آگاہ کر دوں گا،عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عمران خان پر تو کوئی الزام بھی نہیں ہے، جس پر جج نے کہاکہ یہ تو مانیں فراڈ عمران خان کے ساتھ ہوا ہے،جج افضل مجوکا کے اس جملے پر عدالت میں قہقہے گونج اٹھے، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 27 جون سے قبل فیصلہ کرنا ہے، اگر کوئی فریق حاضر نہ ہوا تو فیصلہ پھر بھی کروں گا، عدالت نے عدت میں نکاح کیس میں دائر سزا معطلی کی درخواست پر سماعت 25 جون تک ملتوی کر دی

    دوران عدت نکاح کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ کو عدت میں نکاح کیس میں سزا سنا دی گئی،عمران خان اور بشری بی بی کا نکاح غیر شرعی قرار دے دیا گیا،عمران خان اور بشری بی بی کو 7،7 سال قید اور 5 لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی گئی،

    سائفر کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم امتناع،اڈیالہ جیل میں سماعت ملتوی

    سائفر کیس، شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا سائفر کیس کی سماعت روکنے کا حکم

    سائفر کی ماسٹر کاپی وزارت خارجہ کے پاس موجود ہے،اعظم خان کا بیان

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں خالد یوسف چودھری ایڈووکیٹ نے دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیل دائر کی ، بیرسٹر سلمان صفدر، سلمان اکرم راجہ، خالد یوسف چودھری اور عثمان ریاض گل پیروی کریں گے۔اپیل میں وفاق اور خاور فرید مانیکا کو فریق بنایاگیا ہے،عمران اور بشریٰ کی جانب سے عدالت میں دائر اپیل میں مؤقف اختیار کیاگیا ہے کہ طلاق اپریل2017 میں ہوئی اور اگست2017 میں والدہ کے گھر منتقل ہوگئی تھی،طلاق کے6 سال بعد درخواست دی گئی،تین مرتبہ طلاق دینے کے بعد حق رجوع نہیں بنتا، عدالت نے دائرہ اختیار نہ ہونے کے باوجود سماعت کی اور سزا سنائی،عدت میں نکاح کیس کا فیصلہ غیر قانونی، غیر اسلامی، غیر شرعی اور انصاف کے برخلاف ہے،اپیل میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدت میں نکاح کیس کے 3 فروری کے سزا کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے،ٹرائل کورٹ کا تین فروری کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے.

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    میں آپکی بیویوں کے کرتوت بتاؤں گی، حریم شاہ کی دو سیاستدانوں کو وارننگ

    حریم شاہ کے ہاتھ میں شراب کی بوتلیں اور….ویڈیو وائرل

  • دوران عدت نکاح کیس،بشریٰ بی بی کے بعد عمران خان کی بھی اپیل دائر

    دوران عدت نکاح کیس،بشریٰ بی بی کے بعد عمران خان کی بھی اپیل دائر

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف دورانِ عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت 11 جون تک ملتوی کر دی۔

    ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے اپیلیں جلد سماعت کے لئے مقرر کرنے اور سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت کی۔پی ٹی آئی وکیل عثمان ریاض گل اور خالد یوسف چودھری عدالت میں پیش ہوئے .شکایت کنندہ خاور مانیکا کی جانب سے کوئی بھی عدالت پیش نہ ہوا۔وکیل عثمان ریاض نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت سماعت کیلئے کوئی ایک وقت مقرر کر دے،اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس پر سماعت میں بھی پیش ہونا ہے، عدالت نے خاور مانیکا کے وکیل کے آنے تک کیس کی سماعت میں 10 بجے تک وقفہ کر دیا۔

    وقفے کے بعد سماعت دوبارہ ہوئی تو جج نے استفسار کیا کہ آپ اپیلوں پر جلد سماعت چاہتے ہیں یا سزا معطلی پر سماعت چاہتے ہیں؟وکیل عثمان گل نے کہا کہ عدالت شکایت کنندہ کے کنڈکٹ کو بھی دیکھے۔جج افضل مجوکا نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے شکایت کنندہ کو نوٹس کیا تھا، وہ نہیں آنا چاہتے تو نہ آئیں عدالت کیس سنے گی، بشریٰ بی بی کی حد تک صرف اپیل فکس نہیں کر سکتے، اس طرح سے عدالت کا مائنڈ ظاہر ہوتا ہے،بشریٰ بی بی اور عمران خان دونوں کی جانب سے اپیل ہوتی تو عدالت سماعت کے حوالے سے بہتر پوزیشن میں ہوتی۔

    وکیل عثمان گل نے کہا کہ عدالت 10 منٹ کا وقت دے دے،ہم عمران خان کی طرف سے بھی درخواست دائر کر دیتے ہیں۔ عدالت نے عمران خان کی جانب سے بھی سزا معطلی اور اپیلوں پر جلد سماعت کی درخواست دینے کیلئے وکلا کو مہلت دے دی۔عدالت نے کیس کی سماعت میں 10 منٹ کا وقفہ کر دیا،وقفے کے بعد کیس کی سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو عمران خان کی جانب سے بھی عدت میں نکاح کیس کی اپیلیں جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے اور سزا معطلی کی درخواست دائر کر دی گئی،عدالت نے درخواست کے ساتھ بیان حلفی لگانے کی ہدایت جاری کی۔وکیل نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ عدالت اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے خود بھی دونوں کی درخواستوں کو ایک ساتھ مقرر کر سکتی ہے، تاہم اس کے باوجود ہم عمران خان کی جانب سے درخواست دے رہے ہیں۔جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایک ملزم کی جانب سے جلد سماعت کی درخواست آئی، عدالت نے چیزوں کو بیلنس کرنا ہوتا ہے،سادہ کاغذ پر درخواست دی گئی ہے، بیان حلفی درخواست کے ساتھ لگائیں،درخواست میں کسی کو پارٹی نہیں بنایا گیا ہے،وکیل نیاز اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ پہلی عدالت میں کیس کا فیصلہ محفوظ تھا تاہم دوسری عدالت کو کیس ٹرانسفر کر دیا گیا،عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عدت میں نکاح کیس میں اپیلوں پر سماعت جلد مقرر کرنے اور سزا معطلی کی اپیلوں پر فریقین کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 11 جون تک ملتوی کر دی

    دوران عدت نکاح کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ کو عدت میں نکاح کیس میں سزا سنا دی گئی،عمران خان اور بشری بی بی کا نکاح غیر شرعی قرار دے دیا گیا،عمران خان اور بشری بی بی کو 7،7 سال قید اور 5 لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی گئی،

    سائفر کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم امتناع،اڈیالہ جیل میں سماعت ملتوی

    سائفر کیس، شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا سائفر کیس کی سماعت روکنے کا حکم

    سائفر کی ماسٹر کاپی وزارت خارجہ کے پاس موجود ہے،اعظم خان کا بیان

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں خالد یوسف چودھری ایڈووکیٹ نے دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیل دائر کی ، بیرسٹر سلمان صفدر، سلمان اکرم راجہ، خالد یوسف چودھری اور عثمان ریاض گل پیروی کریں گے۔اپیل میں وفاق اور خاور فرید مانیکا کو فریق بنایاگیا ہے،عمران اور بشریٰ کی جانب سے عدالت میں دائر اپیل میں مؤقف اختیار کیاگیا ہے کہ طلاق اپریل2017 میں ہوئی اور اگست2017 میں والدہ کے گھر منتقل ہوگئی تھی،طلاق کے6 سال بعد درخواست دی گئی،تین مرتبہ طلاق دینے کے بعد حق رجوع نہیں بنتا، عدالت نے دائرہ اختیار نہ ہونے کے باوجود سماعت کی اور سزا سنائی،عدت میں نکاح کیس کا فیصلہ غیر قانونی، غیر اسلامی، غیر شرعی اور انصاف کے برخلاف ہے،اپیل میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدت میں نکاح کیس کے 3 فروری کے سزا کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے،ٹرائل کورٹ کا تین فروری کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے.

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    میں آپکی بیویوں کے کرتوت بتاؤں گی، حریم شاہ کی دو سیاستدانوں کو وارننگ

    حریم شاہ کے ہاتھ میں شراب کی بوتلیں اور….ویڈیو وائرل

  • مفتی سعید کو مفتی کہتے ہوئے میری زبان ڈگمگا جاتی ہے،وکیل عمران خان

    مفتی سعید کو مفتی کہتے ہوئے میری زبان ڈگمگا جاتی ہے،وکیل عمران خان

    عمران خان و بشریٰ بی بی کو دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی، عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے، پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید اور اعظم خان سواتی بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے، بشریٰ بی بی کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پی ٹی آئی خواتین بھی کمرہ عدالت موجود تھیں،

    معاون وکیل نے کہا کہ رضوان عباسی ایڈوکیٹ بیرون ملک جا رہے ہیں رضوان عباسی صاحب تقریباً دلائل دے چکے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے جواب الجواب دلائل کا آغاز کردیا،سلمان اکرم راجہ ایڈوکیٹ نے عدت کیس میں سپریم کورٹ کی ججمنٹ کا حوالہ دیا ،او ر کہا کہ سپریم کورٹ نے عورت کی پرائیویسی اور ڈگنیٹی کو دیکھ کر فیصلہ کیا، خاور مانیکا کی جانب سے جو بیان دیا گیا وہ ڈائرکٹ ثبوت نہیں ہے،سلمان اکرم راجہ ایڈوکیٹ کی جانب سے خاور مانیکا کا عدالت کو دیے گئے بیان کا ایک حصہ پڑھا گیا۔عمران خان کے وکیل نے کہا کہ ایک ویڈیو انٹرویو میں خاور مانیکا کے مطابق بشریٰ بی بی ایک پاک باز خاتون ہیں، خاور مانیکا نے ویڈیو میں بشریٰ بی بی کو اپنی سابقہ اہلیہ کہا ،اپنے انٹر ویو میں خاور مانیکا نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو کلیئر کیا تھا، خاور مانیکا نے اپنے انٹرویو کو عدالت کے سامنے قبول بھی کیا ہے کہ انہوں نے ایسا کہا ہے، خاور مانیکا کو گرفتار کیا جاتا ہےاور کیسز بنائے جاتے ہیں اور پھر 14 نومبر 2023 کو رہا کیا جاتا ہے اور 25 نومبرکو وہ شکایت درج کرتے ہیں، طلاق ہونے کے بعد خاور مانیکا نے بشریٰ بی بی کو پاک باز عورت قرار دیا ہے، 5 سال 11 ماہ بعد خاور مانیکا کو یاد آیا کہ انہوں نے رجوع کرنا تھا

    عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ ایڈوکیٹ کی استدعا پر عدت میں نکاح کرنے کے حوالے سے مفتی سعید کا ویڈیو بیان عدالت کے سامنے چلایا گیا، عمران خان کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ عورت کی اپنی عدت کے حوالے سے گواہی حتمی ہے،مفتی سعید ٹرائل کورٹ کے سامنے اپنی کی ہوئی بات سے مکر گئے،اس ویڈیو بیان کو دکھانے کا مقصد مفتی سعید کے کردار کو سامنے لانا ہے،عدت کے حوالے سے سپریم کورٹ نے 39 دن کا فیصلہ دیا ہوا ہے،مفتی سعید کو مفتی کہتے ہوئے میری زبان ڈگمگا جاتی ہے، عدت کے حوالے سے دیا گیا سپریم کورٹ کا فیصلہ خود سپریم کورٹ ہی تبدیل کرسکتی ہے ، کچھ بھی سائنٹیفک مٹیریل اگر پیش کیا گیا ہے وہ معنی نہیں رکھتا،اس حوالے سے یہ سپریم کورٹ جائیں اگر اجازت ہو تو میں مفتی کی جگہ صرف ان کا نام سعید ہی کہنا چاہوں گا ، گواہوں کو نہ جاننے کا بیان اور یہ ویڈیو بیان مفتی سعید کو جھوٹا ثابت کرنے کے لیے کافی ہے ،مسلم فیملی لا کے سیکشن 7 پر عدالت کو بتانا چاہوں گا، قرآن کے مطابق عدت کا دورانیہ 90 دن نہیں ہے بلکہ حیض کے تین پیریڈز ہیں، صرف اس صورت میں عدت کا دورانیہ 90 ہے کہ خاتون عمر رسیدہ ہوں یا حیض کے ایام کا علم نہ ہو ، بشریٰ بی بی نے بتایا کہ اپریل 2017 میں طلاق ہوئی اور انہوں نے عدت کا دورانیہ مکمل کیا، خاور مانیکا کی 14 نومبر کو طلاق دینے کے بیان کے مطابق بھی سپریم کورٹ کے 39 دن کے فیصلے سے زیادہ دن بنتے ہیں

    سلمان اکرم راجہ ایڈوکیٹ نے عدت کیس کے گواہ لطیف کا بیان پڑھ کرسنایا،سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ نے مختلف عدالتی فیصلوں کا حوالہ دیا ،سلمان اکرم راجہ ایڈوکیٹ کی جانب سے طلاق دینے کے حوالے سے مختلف ججمنٹس کا حوالہ دیا گیا ، فیملی لا کے سیکشن 7 کے سب سیکشن 3 کے مطابق طلاق کے بعد اگر مرد عدت کے دورانیہ سے پہلے فوت ہوجاتا تو خاتون بیوہ کہلائیں گی،سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عمران خان پر سیکشن 7 اپلائی نہیں کرتا اور نا ہی 90 دن دورانیہ اپلائی کرتا ہے،عدالت کے سامنے عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح صرف اس بنیاد پر ہے کہ ان کا نکاح قانونی ہے یا غیر قانونی ؟

    عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ ایڈوکیٹ نے کہا کہ جو سزا دی گئی وہ اس صورت میں دی جاسکتی تھی کہ فراڈ شادی ہوتی اور ثبوت بھی موجود ہوتے، یکم جنوری 2018 کو نکاح ہوا اور عمران خان اور بشریٰ بی بی دونوں اس نکاح کو جائز قرار دیتے ہیں، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح کے خلاف کوئی ثبوت موجود ہی نہیں ہے، ان کے پاس صرف یہی بات ہے کہ انہوں نے فروری کا نکاح مانا ہے، جو صرف ایک ایونٹ ہے، فراڈ کا مطلب کیا ہوتا ہے،فراڈ میں ایک انسان فراڈ کررہا ہو اور دوسرا جس کے ساتھ فراڈ ہورہا ہو، بتایا جائے کہ اس معاملے میں کس کے ساتھ فراڈ ہوا ہے،یہ بتا رہے کہ مفتی سعید کے ساتھ فراڈ کیا ہے،مفتی سعید تو شکایت کنندہ نہیں ہیں، کچھ بھی ریکارڈ پر موجود نہیں کہ یہ فراڈ نکاح ہے، صرف الزامات ہی ہیں، سیکشن 496 ایک 1960 کا قانون ہے، یہ قانون صرف اس لیے بنا کہ غیر مسلم بچیوں کو یا ایسی بچیوں کے ساتھ نکاح کیا جاتا جن کو بعد میں کسی فراڈ میں استعمال کیا جاتا تھا،اس کیس میں مفتی سعید کو دھوکا دیا گیا یہ بتایا جا رہا ہے، کیس کے دوران ایک وکیل غائب ہوجاتا ہے،عدالت اس معاملے کو سیریس لے، ڈنمارک جا کر وکیل صاحب کہیں کہ میں نہیں آسکتا،تو ہم کیا کریں گے؟ آپ رضوان عباسی سے بات کریں ان سے کہیں ویڈیو لنک کے ذریعے آجائیں،معاون وکیل نے کہا کہ عباسی صاحب کی فیملی ڈنمارک میں رہتی ہے انہوں نے کل عدالت کو آگاہ کیا تھا کہ ان کی پرسنل مصروفیت ہے۔

    جج شاہ رخ ارجمند نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ بات کریں رضوان عباسی سے اگلے ایک 2 دن میں ویڈیو لنک کے ذریعے آجائیں،28 مئی تک انتظار نہیں کیا جاسکتا،سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کل عدالت کے سامنے انہوں نے 4 دن کا کہا کہ وہ 4 دن دستیاب نہیں ہونگے،عثمان ریاض گل ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ کیس معطلی کی درخواستوں پر فیصلہ آج سنا دیاجائے،جج شاہ رخ ارجمند نے رضوان عباسی ایڈوکیٹ کی معاون وکیل سے استفسار کیاکہ رضوان عباسی سے رابطہ کرکے بتائیں کہ ای کورٹ کے ذریعے دلائل دیں،عدالت نے کیس کی سماعت رضوان عباسی کے جواب آنے تک ملتوی کردی۔

    دوران عدت نکاح کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ کو عدت میں نکاح کیس میں سزا سنا دی گئی،عمران خان اور بشری بی بی کا نکاح غیر شرعی قرار دے دیا گیا،عمران خان اور بشری بی بی کو 7،7 سال قید اور 5 لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی گئی،

    سائفر کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم امتناع،اڈیالہ جیل میں سماعت ملتوی

    سائفر کیس، شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا سائفر کیس کی سماعت روکنے کا حکم

    سائفر کی ماسٹر کاپی وزارت خارجہ کے پاس موجود ہے،اعظم خان کا بیان

    عمران خان اور جیل سپرنٹنڈنٹ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں خالد یوسف چودھری ایڈووکیٹ نے دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیل دائر کی ، بیرسٹر سلمان صفدر، سلمان اکرم راجہ، خالد یوسف چودھری اور عثمان ریاض گل پیروی کریں گے۔اپیل میں وفاق اور خاور فرید مانیکا کو فریق بنایاگیا ہے،عمران اور بشریٰ کی جانب سے عدالت میں دائر اپیل میں مؤقف اختیار کیاگیا ہے کہ طلاق اپریل2017 میں ہوئی اور اگست2017 میں والدہ کے گھر منتقل ہوگئی تھی،طلاق کے6 سال بعد درخواست دی گئی،تین مرتبہ طلاق دینے کے بعد حق رجوع نہیں بنتا، عدالت نے دائرہ اختیار نہ ہونے کے باوجود سماعت کی اور سزا سنائی،عدت میں نکاح کیس کا فیصلہ غیر قانونی، غیر اسلامی، غیر شرعی اور انصاف کے برخلاف ہے،اپیل میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدت میں نکاح کیس کے 3 فروری کے سزا کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے،ٹرائل کورٹ کا تین فروری کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے.

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    میں آپکی بیویوں کے کرتوت بتاؤں گی، حریم شاہ کی دو سیاستدانوں کو وارننگ

    حریم شاہ کے ہاتھ میں شراب کی بوتلیں اور….ویڈیو وائرل

  • عمران خان سے خود کو اور آنے والی نسلوں سے محفوظ رکھیں،بشریٰ بی بی کی بیٹی کا بیان

    عمران خان سے خود کو اور آنے والی نسلوں سے محفوظ رکھیں،بشریٰ بی بی کی بیٹی کا بیان

    عمران خان اور بشریٰ بی بی کی شادی، دوران عدت نکاح کیس میں دونوں‌کو سزا ہو چکی، عمران خان اڈیالہ جیل میں ہیں تو بشریٰ بی بی بنی گالہ سب جیل میں قید ہیں، ایسے میں ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جو خاور مانیکا کی بیٹی کی ہے

    خاور مانیکا کی بیٹی نے عمران خان اور بشری بی بی کا کچا چٹھا کھول کر رکھ دیا، خاور مانیکا کی بیٹی ویڈیو میں کہتی ہے کہ میں بدقسمت خاور مانیکا کی چھوٹی بیٹی ہوں، میری بہنوں نے باپ کے خلاف ہرزہ سرائی کی، خاورمانیکا انتہائی نیک سیرت انسان ہیں، میرے والدین انتہائی ہنسی زندگی خوشی گزار رہے تھے، میرے والد نے ایک غلطی کی کہ عمران خان کو گھر گھسنے کی اجازت دی،اسکے بعد عمران خان نے بشریٰ بی بی کو ورغلایا اور اسکے بعد جو کچھ ہوتا رہا میں ایک بیٹی ہونے کے ناطے دوہرا نہیں سکتی، عمران خان کے بہکاوے میں آ کر بشریٰ بی بی نے ہمارے گھر کو اجاڑ دیا، پہلے حکومتی پریشر تھا لیکن پھر میرے باپ کو خاموشی توڑنی پڑی، میری سب سے درخواست ہے کہ عمران خان سے خود کو اور آنے والی نسلوں سے محفوظ رکھیں،

    جب عمران خان ہمارے گھر آنے لگے تو ہماری ماں..بشریٰ بی بی کی بیٹی کا ویڈیو پیغام
    قبل ازیں عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی ایک اور بیٹی نے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر اپنی والدہ بشری بی بی اور عمران خان کے بے گناہ ہونے کی گواہی دیتے ہوئے ویڈیو پیغام جاری کیا ، جس میں کہا کہ قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر قسم کھاتی ہوں، کہ اُن کی والدہ بشری بی بی نے عدت گھر پر گزاری، میں اپنی فیملی کے خلاف جا کر ویڈیو بنا رہی ہوں پتا نہیں اس پر کیا ہو گا ، ہماری ماں نے گھر پر ہی عدت پوری کی تھی یہ ہماری ماں کی توہین ہے اور جس طرح کے گندے الزامات ہماری ماں پر لگائے جا رہے ہیں، جب عمران خان ہمارے گھر آنے لگے تو ہماری ماں اوپر سے نیچے تک مکمل پردے میں ہوتی تھیں

    https://twitter.com/aurangk_khan/status/1786310158252949627

    زلفی بخاری میری بیٹیوں کو کالز کرتا ہے، خاور مانیکا عدالت میں پھٹ پڑے

    دوران عدت نکاح کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ کو عدت میں نکاح کیس میں سزا سنا دی گئی،عمران خان اور بشری بی بی کا نکاح غیر شرعی قرار دے دیا گیا،عمران خان اور بشری بی بی کو 7،7 سال قید اور 5 لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی گئی،

    خاور مانیکا اور عمران خان کی اڈیالہ جیل میں ہونے والی بات چیت منظر عام پر آ گئی

    دوران عدت نکاح کیس،اڈیالہ جیل میں سماعت،خاورمانیکا کا بیان ریکارڈ

    بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

    ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا تیسرا نکاح پڑھانے والے مفتی سعید نے کہا تھا کہ اگر بشریٰ بی بی نے عدت میں نکاح پر توبہ نہیں کی تو تجدید ایمان کرنی چاہیے،مفتی محمد سعید خان نے عمران خان کے بشریٰ بی بی سے نکاح کے بارے میں کہا کہ ان کے عمران خان سے دو نکاح ہوئے تھے کیونکہ ان کا پہلا نکاح عدت کے دوران ہوا اور اس نکاح کو نکاح فاسد کہا جاتا ہےعدت مکمل ہونے کے بعد عمران خان کا بشریٰ بی بی سے دوسرا نکاح ہوا، مجھے عون چوہدری کے ذریعے علم ہوا کہ عمران خان کا بشریٰ بی بی سے نکاح عدت کے دوران ہوا جس پر میں نے ان کو کہا کہ نکاح دوبارہ ہوگا

     اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

    ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

    خاور مانیکا کے انٹرویو پر نواز شریف کا ردعمل

    غیر شرعی نکاح کیس،سابق وزیراعظم عمران خان اور بشری بی بی پر فرد جرم عائد

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور فرید مانیکا عمران خان اور بشری بی بی پر پھٹ پڑے، خاور مانیکا رہائی کے بعد اہم انکشافات سامنے لے آئے، بشریٰ بی بی کے کرتوت عیاں کر دیئے تو وہیں ریاست مدینہ کا نام لے کر پاکستان میں حکومت کرنیوالے عمران خان کا کچہ چٹھہ بھی کھول دیا،

    جیو ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خاور مانیکا کا کہنا تھاکہ عمران خان میری مرضی کے بغیر میرے گھر آتا تھا، پنکی کی اس سے ملاقاتوں پر میں ناراض تھا، ایک بار عمران میرے گھر آیا تو میں نے نوکر کی مدد سے اسے گھر سے نکلوا دیا، عمران خان کے اسلام آباد میں دھرنوں کے دوران بشریٰ کی بہن مریم وٹو نے بشریٰ کی ملاقات عمران خان سے کرائی، ہماری شادی 28 سال چلی، ہماری بہت خوش گوار زندگی تھی لیکن عمران نے پیری مریدی کی آڑ میں ہمارا ہنستا بستا گھر برباد کر دیا اسلام آباد میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقاتیں شروع ہو گئیں. میری والدہ کہتی تھیں کہ عمران خان اچھا آدمی نہیں، اسے گھر میں نہ آنے دیا کرو، رات کے وقت دونوں کی فون پر لمبی لمبی باتیں ہونے لگیں،

  • زلفی بخاری میری بیٹیوں کو کالز کرتا ہے، خاور مانیکا عدالت میں پھٹ پڑے

    زلفی بخاری میری بیٹیوں کو کالز کرتا ہے، خاور مانیکا عدالت میں پھٹ پڑے

    اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں دوران عدت نکاح کیس میں بشریٰ بی بی کے سابق شوہر و شکایت کنندہ خاور مانیکا نے سزا کے خلاف اپیلیں سننے والے سیشن جج شاہ رخ ارجمند پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔

    دوران عدت کیس میں سزا کے خلاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے کی،خاور مانیکا نے جج شاہ رخ ارجمند سے کمرہ عدالت میں کہا کہ میرے خاندان کو تباہ کر دیا گیا، آپ کے گھر کے ساتھ یہ ہو تو پتہ چلے، مجھے نہیں لگتا کہ مجھے انصاف ملے گا، آپ یہ کیس ٹرانسفر کر دیں،جج شاہ رخ ارجمند نے خاورمانیکا سے سوال کیا کہ آپ نے یہ کیسے سوچ لیا؟ کیا کوئی ثبوت ہے یا میں تحریک انصاف کے لیے ہمدردی دکھاتا ہوں؟ عدالت میں ہوں آپ بتائیں مجھ پر کیا الزام ہے؟ میرے 21 سال کے کیریئر میں پہلی بار مجھ پر اعتراض ہوا ہے۔

    کل مجھے بھی قبر میں جانا ہے، آپ کو بھی، میرے لیے کرسی اہم نہیں،جج کا خاور مانیکا سے مکالمہ
    وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ یہ شرم ناک ہے، آپ پر پریشر ڈالنے کی کوشش ہے، آپ ان کی بات نوٹ کر لیں، ان کا جھوٹ بڑھتا جا رہا ہے،جج شاہ رخ ارجمند نے خاور مانیکا سے کہا کہ کل مجھے بھی قبر میں جانا ہے، آپ کو بھی، میرے لیے کرسی اہم نہیں، آپ اتنی دیر سے کیوں آئے؟وکیل سلمان اکرم راجہ نے خاور مانیکا سے متعلق کہا کہ یہ بندہ جھوٹا ہے، انتہا کا جھوٹا ہے،خاور مانیکا نے کہا کہ میرے گھر میں بات ہو رہی ہے کہ کچھ نہیں ہو سکتا، مجھے نہیں لگتا کہ مجھے انصاف ملے گا، آپ یہ کیس ٹرانسفر کر دیں، میرے گھر میں زلفی بخاری میسج کر رہا ہے، میری فیملی تقسیم ہو گئی ہے

    جج شاہ رخ ارجمند نے کہا کہ جب کوئی پارٹی کیس کے بعد باہر نکلتی ہے تو کہتی ہے کہ جج نے پیسے لے لیے، اپیل کی اسٹیج ہوتی ہے، میں کسی اور کو کیس ٹرانسفر نہیں کر سکتا، آپ کتنے جج تبدیل کریں گے، کیس ہارنے کے بعد سب یہی کہتے ہیں،

    دورانِ سماعت خاور مانیکا اور پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا،خاور مانیکا نے کہا کہ ٹرائل کے دوران عمران خان نے سلمان اکرم راجہ کو تھپکی دی تو یہ گند اچھالنے لگے، سلمان اکرم راجہ نے ایک ٹکٹ کے لیے اس کیس میں جوش دکھایا، آپ عمران خان کی گڈ بک میں نہیں آئے بلکہ خدا آپ کو فنا کر کے رکھ دے گا، زلفی بخاری میری بیٹیوں کو فون کالز کیوں کر رہا ہے؟جج شاہ رخ ارجمند نے کہا کہ کیس اس حد تک سن چکا ہوں کہ کیس کسی اور عدالت میں ٹرانسفر نہیں ہو سکتا، سیکشن 528 کے مطابق اس معاملے میں ہائی کورٹ کچھ کر سکتی ہے، ہمارے جوڈیشل سسٹم میں پارٹی جیت کر کہتی ہے کہ انصاف دیر سے ملا، اگر پارٹی ہار جائے تو کہتی ہے کہ جج نے رشوت لے کر فیصلہ کیا،خاور مانیکا نے جج سے کہا کہ عدالت کا عمران خان کی طرف جھکاؤ ہو گیا ہے۔

    عدالت نے عثمان ریاض گل ایڈووکیٹ کو سیکشن 528 اور 526 پڑھنے کی ہدایت کی جس کے بعد عمران خان کے وکیل عثمان ریاض گل نے سیکشن 528 اور 526 عدالت کے سامنے پڑھیں، وکیل عثمان ریاض گل نے کہا کہ 90 فیصد اپیلوں پر سماعت ہو چکی، کوئی تھریٹ ہے شکایت کنندہ کو تو متعلقہ فورم سے رابطہ کریں،خاور مانیکا نے کہا کہ میری پوری فیملی میں یہ بات کی جا رہی ہے کہ جج صاحب عمران خان اور بشریٰ بی بی کو بری کر دیں گے،

    دوران سماعت خاور مانیکا اور پی ٹی آئی وکلا کے مابین سخت جملوں کا تبادلہ
    سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ اس ایک جملے پر کسی عدالت کو کیس ٹرانسفر کرنے کا کہنا توہینِ عدالت میں آتا ہے، حال ہی میں جسٹس بابر ستار نے عدم اعتماد کی درخواست پر جرمانہ کیا ہے، خاور مانیکا نے پورے خاندان کو رسوا کیا ہے،خاور مانیکا نے سلمان اکرم راجہ سے سوال کیا کہ آپ کے قریبی دوست معظم نے آپ کو کال نہیں کی؟سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ نے جواب دیا کہ کال کی ہے مگر میں نے ان کو جواب دیا کہ بات نہیں ہو سکتی،خاور مانیکا نے الزام عائد کیا کہ آپ نے ان کو کہا کہ لاہور آ کر بات کرتے ہیں،اس کے بعد ایک بار پھر پی ٹی آئی کے وکلاء اور خاور مانیکا کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔

    جج شاہ رخ ارجمند نے کہا کہ اس درخواست پر پہلے فیصلہ کر لیتے ہیں، پھر آگے دیکھتے ہیں، سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ نے استدعا کی کہ خاور مانیکا کیس کے اس اسٹیج پر ایسے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں، میری استدعا ہے کہ اس درخواست پر ان پر جرمانہ کیا جائے،وکیل عثمان ریاض گل نے کہا کہ بغیر ثبوت کے میں بھی کوئی الزام لگاؤں تو مجھے بھی سزا ملنی چاہیے،عدالت نے خاور مانیکا کی عدم اعتماد کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو بعد میں سنا دیا گیا، عدالت نے درخواست گزار خاور مانیکا کے کیس منتقلی کی درخواست مسترد کر دی

    خاورمانیکا کے مطابق فرح گوگی نے عدالت کو اپنی مرضی کا فیصلہ لینے کےلیے مینج کیالیکن ثبوت نہیں دیا،فیصلہ
    دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیل پر کیس ٹرانسفر درخواست مسترد ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا،سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے دو صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا، عدالت نے تفصیلی فیصلے میں کہا کہ خاورمانیکا نے بیان حلفی کے ساتھ کسی اور عدالت میں کیس ٹرانسفر کرنے کی درخواست دی, خاورمانیکا کو ذاتی حیثیت میں عدالت نے سنا، وکیل شکایت کنندہ نے بھی دلائل دیے،سیکشن 528 کے تحت اپیل پر سماعت شروع ہوجائے تو کیس ٹرانسفر نہیں کیا جاسکتا،مرکزی اپیلیں زیر سماعت ہونے کی وجہ سے سزا معطلی کی درخواستوں پر آج کی تاریخ تک فیصلہ نہیں کیاگیا، موجودہ اسٹیج پر کیس کی ٹرانسفر کی درخواست کو منظور نہیں کیا جاسکتا،صرف اسلام آباد ہائیکورٹ ہی اس کیس کو کسی اور عدالت کو ٹرانسفر کرسکتی ہے، خاورمانیکا کے مطابق عدالت کا جھکاؤ، ہمدردیاں پی ٹی آئی کی طرف ہے، خاورمانیکا نے الزام کو ثابت کرنے کے لیے کوئی بھی ثبوت عدالت میں پیش نہیں کیاگیا، خاورمانیکا کے مطابق فرح گوگی نے عدالت کو اپنی مرضی کا فیصلہ لینے کےلیے مینج کیاہے، خاورمانیکا نے کوئی بھی دستاویزی ثبوت جمع نہیں کروایا،تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جج شاہ رخ ارجمند نے ریمارکس دیئے کہ 21 سالہ جوڈیشل کیریئر میں پہلی بار مجھے ایسی درخواست موصول ہوئی،میں نے ہائی پروفائل کیسز سمیت کئی کیسز کی سماعت کی لیکن ایسی کوئی شکایت میرے خلاف نہیں کی،میں اپنا جوڈیشل کام ایمانداری، دیانت داری کے ساتھ کررہاہوں،ہر جج انصاف فراہمی کا مقدس فریضہ سر انجام دےرہاہے،مجھ پر کسی بھی پارٹی کی جانب سے کوئی بھی دباؤ نہیں ہے،تمام حقائق کودیکھتے ہوئے خاورمانیکا کی درخواست کو مسترد کیاجاتاہے، خاورمانیکا کے وکلاء 8 مئی کو حتمی دلائل دیں، دلائل نہ دینے کی صورت میں اپیلوں کو فیصلے کے لیے مقرر کردیاجائےگا،آئندہ سماعت پر دلائل نہ دیے تو دلائل کے لیے مزید وقت نہیں دیاجائےگا

    دوران عدت نکاح کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ کو عدت میں نکاح کیس میں سزا سنا دی گئی،عمران خان اور بشری بی بی کا نکاح غیر شرعی قرار دے دیا گیا،عمران خان اور بشری بی بی کو 7،7 سال قید اور 5 لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی گئی،

    سائفر کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم امتناع،اڈیالہ جیل میں سماعت ملتوی

    سائفر کیس، شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا سائفر کیس کی سماعت روکنے کا حکم

    سائفر کی ماسٹر کاپی وزارت خارجہ کے پاس موجود ہے،اعظم خان کا بیان

    عمران خان اور جیل سپرنٹنڈنٹ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں خالد یوسف چودھری ایڈووکیٹ نے دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیل دائر کی ، بیرسٹر سلمان صفدر، سلمان اکرم راجہ، خالد یوسف چودھری اور عثمان ریاض گل پیروی کریں گے۔اپیل میں وفاق اور خاور فرید مانیکا کو فریق بنایاگیا ہے،عمران اور بشریٰ کی جانب سے عدالت میں دائر اپیل میں مؤقف اختیار کیاگیا ہے کہ طلاق اپریل2017 میں ہوئی اور اگست2017 میں والدہ کے گھر منتقل ہوگئی تھی،طلاق کے6 سال بعد درخواست دی گئی،تین مرتبہ طلاق دینے کے بعد حق رجوع نہیں بنتا، عدالت نے دائرہ اختیار نہ ہونے کے باوجود سماعت کی اور سزا سنائی،عدت میں نکاح کیس کا فیصلہ غیر قانونی، غیر اسلامی، غیر شرعی اور انصاف کے برخلاف ہے،اپیل میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدت میں نکاح کیس کے 3 فروری کے سزا کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے،ٹرائل کورٹ کا تین فروری کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے.

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    میں آپکی بیویوں کے کرتوت بتاؤں گی، حریم شاہ کی دو سیاستدانوں کو وارننگ

    حریم شاہ کے ہاتھ میں شراب کی بوتلیں اور….ویڈیو وائرل

  • عدت مکمل ہونے سے قبل پہلی بیوی کی بہن سے شادی غیر قانونی قرار

    عدت مکمل ہونے سے قبل پہلی بیوی کی بہن سے شادی غیر قانونی قرار

    لاہور ہائیکورٹ نے عدت پوری کیے بغیر بیوی کی بہن سے شادی کو غیر قانونی قرار دے دیا

    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے عدت پوری کیے بغیر بیوی کی بہن سے شادی سے متعلق کیس کا 11 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا،تحریری فیصلے میں کہا گہا ہے کہ عدت سے پہلے بیوی کی بہن سے شادی کرنا دو بہنوں کو بیک وقت نکاح میں رکھنے کے مترادف ہے، اسلامی شریعت کے مطابق ایک شخص دو سگی بہنوں کو بیک وقت نکاح میں نہیں رکھ سکتا، علما متفق ہیں کہ ایک شخص پہلی بیوی کی عدت مکمل ہونے سے قبل اس کی بہن سے شادی نہیں کر سکتا، کوئی شخص پہلی بیوی کی عدت مکمل ہونے کے بعد اس کی بہن سے شادی کر سکتا ہے، پہلی بیوی کی عدت مکمل ہونے سے قبل اس کی بہن سے شادی فاسد تسلیم کی جائے گی، ایسا نکاح دو بہنوں کو ایک ہی وقت میں نکاح میں رکھنے کے مترادف ہے، میاں بیوی پر لازم ہے کہ فاسد شادی کے بارے میں معلوم ہوتے ہی جلد ایک دوسرے سے علیحدہ ہو جائیں، اگر میاں بیوی ایسی شادی کو ختم نہیں کرتے تو قاضی کی ذمہ داری ہے کہ ان کی شادی ختم کرے۔

    فیصلے کے مطابق اگست 2023 کو صابر علی نے اپنے بہنوئی مصور حسین کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی، ایف آئی آر کے مطابق بہنوئی نے پہلی بیوی سے نکاح کی موجودگی میں اس کی چھوٹی بہن سے شادی کی، بہنوئی مصور حسین کے مطابق اس نے پہلی بیوی کو طلاق دینے کے 9 دن بعد اس کی دوسری بہن سے شادی کی، شریعت کے مطابق عدت 9 دن میں پوری نہیں ہوتی۔

    مریم نواز نے پولیس وردی پہنی،عثمان انور نے ساڑھی کیوں نہیں پہنی؟ مبشر لقمان کا تجزیہ

    اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون،محترمہ عملی کام بھی کریں، بیرسٹر سیف

    مریم کی پولیس وردی پر تنقید کرنیوالوں نےبرقعے کی آڑ میں دھندہ چلایا ،عظمیٰ بخاری

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    پولیس وردی پہننے پر وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف مقدمہ کی درخواست

    میں تین بار وزیر اعظم رہنے والے نواز شریف کی بیٹی تھی مگر مجھے بھی خود کو ثابت کرنا پڑا،مریم نواز

  • دوران عدت نکاح کیس اپیل،سماعت ملتوی،بشریٰ کی سز ا آج بھی معطل نہ ہو سکی

    دوران عدت نکاح کیس اپیل،سماعت ملتوی،بشریٰ کی سز ا آج بھی معطل نہ ہو سکی

    اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے عدت میں نکاح کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت میں خاور مانیکا کے وکیل کی آمد تک وقفہ کر دیا

    سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے سماعت کی ،عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ کے معاون وکیل پیش ہوئے، معاون وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ سینئر کونسل راستے میں ہیں، 10 بجے تک ان کا انتظار کر لیں،جج شاہ رخ ارجمند نے معاون وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کس کی طرف سے ہیں؟معاون وکیل نے جواب دیا کہ میں اپیل کنندہ کی طرف سے پیش ہوا ہوں۔جج شاہ رخ ارجمند نے استفسار کیا کہ شکایت کنندہ کی طرف سے کون آیا ہے؟شکایت کنندہ خاور مانیکا کے وکیل رضوان عباسی عدالت میں پیش نہ ہوئے،سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے کہا کہ دیکھ لیتے ہیں کہ کوئی پیش نہ ہوا تو آج فیصلہ کروں گا۔

    خاور مانیکا کے وکیل راجہ رضوان عباسی کی طرف سے جونیئر وکیل پیش ہوئے جنہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ رضوان عباسی ابھی سپریم کورٹ میں مصروف ہیں، اپیلوں پر سماعت کے لیے عدالت ساڑھے 11 بجے کا وقت رکھ لیں،سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے کہا کہ میں نے وارننگ دی ہوئی ہے، رضوان عباسی آج نہ آئے تو فیصلہ کر دوں گا،عدالت نے عدت میں نکاح کیس میں دائر اپیلوں پر سماعت میں ساڑھے 11 بجے تک وقفہ کر دیا۔

    دوران عدت نکاح کیس اپیل،وکیل پیش نہ ہوئے، سماعت میں دوبارہ وقفہ
    پی ٹی آئی رہنما، وکلاء ضلع کچہری پہنچ گئے ،پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب، خالد خورشید سیشن عدالت پہنچ گئے،پی ٹی آئی وکلاء سلمان اکرم راجا، عثمان گِل، نعیم پنجوتھا، نیاز اللہ نیازی عدالت پہنچ گئے،بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی دوران عدت نکاح کیس میں اپیل پر دوبارہ سماعت ہوئی،ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے سماعت کی، جونیئر وکیل نے کہا کہ رضوان عباسی 1 بجے پیش ہونگے ،جج شاہ رخ ارجمند نے استفسار کیا کہ آپ کو پتہ ہے کہ آج دلائل ہونے ہیں رضوان عباسی کیوں پیش نہیں ہوئے ۔عدالت نے کیس کی سماعت میں 1 بجے تک وقفہ کر دیا

    عمران خان، بشریٰ بی بی کی شادی فراڈ تھی جو ثابت ہوئی، وکیل رضوان عباسی
    تیسری بار سماعت شروع ہوئی تو خاور مانیکا کے وکیل رضوان عباسی عدالت پیش ہوگئے،راجہ رضوان عباسی نے گواہوں کے ٹرائل کورٹ میں دئیے بیانات پڑھے، بعد ازاں وکیل رضوان عباسی نے عدالت کا فیصلہ پڑھا، رضوان عباسی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان، بشریٰ بی بی کے وکلاء شواہد کو جھٹلا نہیں سکتے، عمران خان، بشریٰ بی بی کی شادی فراڈ تھی جو ثابت ہوئی، خاورمانیکا کو عدت میں رجوع کرنے کے حق سے محروم رکھاگیا،خاورمانیکا کے بچوں سے بھی حقوق چھین لیے گئے،

    دوران عدت نکاح کیس، سماعت کے دوران ہی رضوان عباسی عدالت سے روانہ
    رضوان عباسی نےسماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی، بشریٰ بی بی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کل آجائیں کوئی بات نہیں ،جج شاہ رخ ارجمند نے کہا کہ آپ اور کتنا وقت لینگے ،رضوان عباسی نے کہا کہ چار سے پانچ گھنٹے لگیں گے مجھے، وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ یہ ایک انتہائی اہم معاملہ ہے ،رضوان عباسی نے کہا کہ عدالت یکم مئی یا دو مئی کی تاریخ رکھ لے، سلما ن اکرم راجہ نے کہا کہ جیل میں بارہ بارہ گھنٹے ہم کھڑے رہتے تھے ، اس وقت یہ کہتے تھے عدالت بیٹھی ہے رات گیارہ بجے تک سماعتیں چلتی رہی ہیں ، اگر کوئی وکیل کہے سو گھنٹے چاہیے تو یہ نہیں ہو سکتا ہے ، رضوان عباسی نے کہا کہ ابھی میں نے گواہوں کے بیانات پڑھنے ہیں ، سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بلیک ڈکشنری بھی انہوں نے پڑھ لی ہے اور کریں لیکن اتنا وقت نا دیں ، نہیں سر ایسا نہیں ہو گا کل کیس رکھیں یا پرسوں رکھ لیں ، ان کا مقصد کیس پینڈنگ کرنا ہے ،جج شاہ رخ ارجمند نے کہا کہ مئی تک ملتوی نہیں کرسکتے ،اگلے ہفتے رکھ لیتے ہیں ،وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ سسٹم کو استعمال کیاگیا، مزید استعمال نہ ہونے دیاجائے، کل نہیں تو پرسوں تک سماعت ملتوی کردیں،رضوان عباسی نے کہا کہ میرے کیسز رکے ہوئے ہیں، ٹرائل کیسز ہیں،سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ دو بار تاخیر پیدا کی، کامیاب ہوئے، اب نہیں ہونے دیں گے، آپ نہ میں، کوئی فارغ نہیں، ہمارے بھی سپریم کورٹ ہائیکورٹ میں کیسز ہیں، دو دنوں میں ڈھائی ڈھائی گھنٹہ سماعت کرتے ہیں، ختم کرتے ہیں، وکیل رضوان عباسی کا مقصد تاخیری حربے استعمال کرنا ہے، گزشتہ دو سماعتوں پر نہیں آئے، آج کہہ رہے دو ہفتے مزید ملتوی کردیں، وکیل رضوان عباسی نے کہا کہ دوران عدت نکاح کو عام کیس سمجھا جائے، خاور مانیکا کے وکیل رضوان عباسی بغیر سماعت ملتوی ہوئے کمرہ عدالت چھوڑ کر چلے گئے،سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اس تمام صورت حال سے ہم رنجیدہ ہیں ، آئیڈیل سے ہٹتے ہٹتے تباہی ہو چکی ہے ، ابھی بات ہو رہی ہے اور وکیل یہاں سے نکل کر چلے گئے ، دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت 24 اپریل تک ملتوی کر دی گئی،بشری بی بی کی سزا آج بھی معطل نہ ہو سکی

    دوران عدت نکاح کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ کو عدت میں نکاح کیس میں سزا سنا دی گئی،عمران خان اور بشری بی بی کا نکاح غیر شرعی قرار دے دیا گیا،عمران خان اور بشری بی بی کو 7،7 سال قید اور 5 لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی گئی،

    سائفر کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم امتناع،اڈیالہ جیل میں سماعت ملتوی

    سائفر کیس، شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا سائفر کیس کی سماعت روکنے کا حکم

    سائفر کی ماسٹر کاپی وزارت خارجہ کے پاس موجود ہے،اعظم خان کا بیان

    عمران خان اور جیل سپرنٹنڈنٹ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں خالد یوسف چودھری ایڈووکیٹ نے دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیل دائر کی ، بیرسٹر سلمان صفدر، سلمان اکرم راجہ، خالد یوسف چودھری اور عثمان ریاض گل پیروی کریں گے۔اپیل میں وفاق اور خاور فرید مانیکا کو فریق بنایاگیا ہے،عمران اور بشریٰ کی جانب سے عدالت میں دائر اپیل میں مؤقف اختیار کیاگیا ہے کہ طلاق اپریل2017 میں ہوئی اور اگست2017 میں والدہ کے گھر منتقل ہوگئی تھی،طلاق کے6 سال بعد درخواست دی گئی،تین مرتبہ طلاق دینے کے بعد حق رجوع نہیں بنتا، عدالت نے دائرہ اختیار نہ ہونے کے باوجود سماعت کی اور سزا سنائی،عدت میں نکاح کیس کا فیصلہ غیر قانونی، غیر اسلامی، غیر شرعی اور انصاف کے برخلاف ہے،اپیل میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدت میں نکاح کیس کے 3 فروری کے سزا کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے،ٹرائل کورٹ کا تین فروری کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے.

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    میں آپکی بیویوں کے کرتوت بتاؤں گی، حریم شاہ کی دو سیاستدانوں کو وارننگ

    حریم شاہ کے ہاتھ میں شراب کی بوتلیں اور….ویڈیو وائرل

  • دوران عدت نکاح کیس،بشریٰ عمران کی اپیل،عدالت میں ویڈیو چلا دی گئی

    دوران عدت نکاح کیس،بشریٰ عمران کی اپیل،عدالت میں ویڈیو چلا دی گئی

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کی دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے سماعت کی،سینئر کونسلز کے معاونین عدالت پیش ہوئے،شکایت کنندہ کے وکیل راجہ رضوان عباسی عدالت پیش نہ ہوئے،معاون رضوان عباسی نے عدالت سے استدعا کیا کہ سینئر کونسل کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی کی جائے، معاون وکیل اپیل کنندہ نے کہا کہ سینئر کونسل سلمان اکرم راجہ اور عثمان گل راستے میں ہیں،دونوں وکلاء دس بجے تک پہنچ جائیں گے اور دلائل دیں گے، عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکلاء کی آمد تک سماعت میں وقفہ کردیا

    وکیل عدالت پہنچے تو دوبارہ سماعت ہوئی، سلمان اکرم راجہ نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے خلاف ٹرائل میں ہر کام جمعہ کو شروع ہوتا تھا اور ہفتے کو فیصلہ آجاتا تھا، بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل نے کہا کہ اگر پراسیکیوشن آجائے اور بحث کرے تو میں بھی بحث کروں گا اور سزا معطلی کی استدعا کروں گا،سائفر کیس میں ایک روز وکیل دیر سے پہنچے تو سرکاری پراسیکیورٹر تعینات کرکے سزا سنادی گئی،راجہ رضوان عباسی آج نہیں آئے اور آئندہ ایک ہفتہ تک بھی نہیں آئیں گے،جج نے کہا کہ آپ اپنے دلائل شروع کریں،کچھ تو کارروائی ہو،آپ نے گزشتہ سماعت پر کچھ معاونت کا کہاتھا،اپیل کنندہ وکیل عثمان ریاض گل نے دلائل کا آغاز کردیا،وکیل عثمان گل نے کہا کہ ان کیسز میں سماعت رات دیر گئے تک ہوتی ہیں،ٹرائل کورٹ نے ایمرجنسی میں سماعت کی،بیانات بھی مکمل نہ تھے،ملزمان کے بیانات کا پراسس بھی مکمل نہ کیاگیا،اعلی عدالتوں نے عدالتی اوقات کار کے دوران سماعتوں سے متعلق فیصلے دیے،

    جج شاہ رخ ارجمند نے استفسار کیا کہ رات گئے کی گئی سماعتوں سے متعلق بھی کوئی فیصلہ موجود ہے کیا،وکیل عثمان گل نے کہا کہ نہیں،ایسا کسی عدالت کا کوئی فیصلہ موجود نہیں،ٹرائل کورٹ نے صبح،شام اور رات گئے تک سماعتیں کیں،

    عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ بھی کمرہ عدالت پہنچ گئے،بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل نے کہا کہ جوڈیشل ریکارڈ پر دیکھیں، عدالت نے کہا ملزم نے چارج شیٹ پر دستخط نہیں کیے جبکہ دستخط ہوئے،جوڈیشل آرڈر بھی مناسب نہیں، بشری عمران کا کہاگیا عدالت و اطلاع کے بغیر واپس چلی گئی،بشری بی بی کی استثنی کی درخواست اور شوکت خانم کا میڈیکل بھی ساتھ لگایا،ٹرائل میں قانونی تقاضے پورے نہ ہوئےاور ملزمان کو شفاف ٹرائل کا حق بھی نہ دیاگیا،صبح دس بجے سماعت شروع ہوئی،رات ساڑھے گیارہ بجے عدالت نے حتمی دلائل کا کہہ دیا،وکلاء جیل میں بغیر کھائے پیے لگے رہے ان کا کیا حال ہوا ہوگا، بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان ریاض گل نے ٹرائل کورٹ سماعتوں کے عدالتی احکامات پڑھے،وکیل عثمان گل نے کہا کہ ملزم کی عدم موجودگی میں فردجرم عائد کردی جاتی ہے،عدالتی اوقات کار کے بعد بھی ٹرائل کیا گیا،

    عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عدالت سے کہتے رہے کہ تیاری کرنے دیں لیکن موقع نہ دیاگیا،ٹرائل کورٹ نے ہمیں شواہد کا بھی کوئی موقع نہ دیاگیا، یو ایس بی دی وہ بھی نہ مانی گئی،ٹرائل کورٹ نے کہا دس منٹ ہیں تیاری کرلیں،مجھے آرڈر ہے کیس ختم کرناہے،نکاح لاہور ہوا،کیس یہاں کردیاگیا،وکیل عثمان گل نے کاہ کہ ہم نے بریت درخواست دائر کی وہ بھی اسی وقت مسترد کردی گئی،فیصلہ میں کہاگیا کہ نکاح درست نہ تھا،وکیل عثمان گل نے عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق اعلی عدلیہ کے فیصلے پڑھے اور ان کی نقول عدالت پیش کردیں،وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ یو ایس بی مل گئی ہے استدعا ہے عدالت اسے دیکھ لے،عدالت نے عملہ کو دوران ٹرائل عدالت میں جمع کرائی گئی یو ایس بی چلانے کیلئےاقدامات کی ہدایت کر دی،

    دوران ٹرائل وکلاء صفائی کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی یو ایس بی چلا دی گئی،یو ایس بی میں خاور مانیکا کا بیان اور بشری بی بی سے متعلق رائے شامل ہے،خاور مانیکا کہتے ہیں کہ "میری سابق اہلیہ بشری بی بی پاکباز اور انتہائی شریف ہیں،عمران خان کی وجہ سے گھر میں اختلافات نہیں ہوئے"، دوران سماعت نکاح خوان مفتی سعید کے سینئر صحافی کو دیے گئے بیان کی ویڈیو بھی چلا دی گئی،ویڈیو میں مفتی سعید کا نکاح اور عدت سے متعلق بیان بھی شامل ہے

    وکیل عثمان گل نے کہا کہ عون چودھری سیاسی حریف جس نے عمران خان کے خلاف عدت میں نکاح کیس کو مینج کیا، اگر آج اپیل پر دلائل پورے نہیں ہوتے تو سزا معطلی پر دلائل دیں گے،پراسیکیوٹر راناحسن عباس نے دلائل کا آغاز کردیا اور کہا کہ اپیل میں سرکار کو فریق بنایاگیاہے، مجھے اعتراض ہے،جن کیسز کا حوالہ دیا ان میں سرکار پہلے سے فریق ہوتی ہے،کیس میں کبھی کبھی پراسیکیوشن تفتیش ٹھیک نہیں کرتی تو فریق بنایاجاتاہے، وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اگر فردجرم عائد کردی تو سرکار کو ہی فریق بنایا جائے گا،پراسیکیوٹر رانا حسن عباس نے کہا کہ مجسٹریٹ کی اجازت کے بعد تفتیش کی جاتی ہے،اگر ثبوت نہیں تو کیس سے ملزمان کو ڈسچارج کردیا جاتاہے، سرکار کو تفتیش کرنے کے حوالے سے کوئی درخواست نہیں دی گئی،بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کے خلاف شکایت پرائیویٹ ہے،علاقائی دائرہ اختیار کا تعین کیے بغیر عدت میں نکاح کیس کا ٹرائل کیاگیا،

    نکاح کیس، خاور مانیکا کے وکیل رضوان عباسی پیش نہ ہوئے، سماعت ملتوی
    خاورمانیکا کے وکیل رضوان عباسی عدالت میں پیش نہیں ہوئے،معاون وکیل نے کہا کہ رضوان عباسی دلائل دیں گے، انہیں سنا جائے، سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر بیٹھے رہے، دلائل نہیں دیے، رضوان عباسی آج بھی نہیں آئے، اگر گزشتہ سماعت پر سختی کی جاتی تو رضوان عباسی آج ایسا نہ کرتے، رضوان عباسی کے معاون وکیل نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی اور کہا کہ آئندہ سماعت پر رضوان عباسی دلائل دیں گے، ہمارے دلائل ضرور سنے جائیں، سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ جان بوجھ کر رضوان عباسی کمرہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے،سزا معطلی پر تو فیصلہ جاری کیا جاسکتا ہے، سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے کہا کہ آپ وکیل ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی سماعتیں ملتوی ہوتی ہیں، سدونوں فریقین کو یکساں رکھنے کے لیے عدالت کو دیکھنا پڑتاہے،سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ سماعت کیوں ملتوی کرنی؟ دو بار رضوان عباسی نہیں آئے،عدت میں نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیل پر سماعت 15 اپریل تک ملتوی کر دی گئی، عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطل نہ ہو سکی، بشریٰ بی بی اب عید بھی جیل میں ہی گزاریں گی، سماعت ملتوی ہونے پر سلمان اکرم راجہ نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بہت افسوس ہوا،

    سماعت مکمل ہونے کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدت میں نکاح کیس، سزا کے خلاف اپیل پر ہم نے دلائل مکمل کرلیے، خاور مانیکا کے وکیل نہیں آئے،